Tehseen Pharma
Fairy Herbal Pharma(international) is the first customer care company,our work base is on truth,trust and passion to serve humanity nt, to increase profit
20/03/2021
A Man Didn't Sleep for 11 Days | एक आदमी 11 दिनों तक नहीं सोया | Randy Gardner | Insight Brain Randy Gardner is an American from San Diego, California, who set the record for the longest amount of time a human has gone without sleep. In December 1963/J...
20/03/2021
Terrible Results of the Luckiest Lottery Winner |Rich People Become Poor| Lottery Winners Gone Broke People Who Become Rich Accidentally In Hindi/Urdu | People Who Become Rich By Mistake | Luckiest People Badshah Se Faqeer Lottery Jeetnay Wala Aaj Sarak Pe
20/03/2021
Ashab e Kahaf Proof with Science Explanation | Insight Brain | The 7 Sleepers The 7 Sleepers Story Facts Bassed on Science and Technology
26/02/2016
مردانہ و جسمانی کمزوری کے لیے مفید باتیں۔۔
السلام علیکم ،پیارے دوستوں دور حاضر میں ہر انسان افراتفری کی زندگی گزار رہا ہے ،ہماری روز مرہ کی خوراک ہمیں ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے کلینکس کے چکر لگوا رہی ہے ،اگر آج کا ڈاکٹر مریض سے مخلص ہو کر اُسے درست معلومات دے تو تبدیلی آسکتی ہے ،لیکن کچھ دولت کے پُجاری ہمارے معاشرے اور ہمارے فیلڈ کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔میں بنا کوئی تمہید باندھے کچھ باتیں آپ دوستوں کی نظر کر رہا ہوں،قبول کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
درج ذیل چیزیں پوری زندگی کے لیے چھوڑ دیں
۱۔پراٹھا
۲۔چائے
۳۔بازاری کولڈ ڈرنکس(پیپسی،کوک ہمہ قسم مشروبات)
چکن(برائلر)اور اس سے بنی تمام بازاری مصنوعات
رات کا لیٹ کھانا،کھانامغرب کے وقت کھا لیں
بازاری تلی ہوئی تمام اشیاء
تیز مرچ مصالحہ جات کا استعمال
کھانے کے فوری بعد پانی مت پیءں
کھانے کے فوری بعد عورت سے ملاپ مت کریں
صبح کا ناشتہ مت چھوڑیں
آملیٹ کا روزانہ استعمال چھوڑ دیں
عورت سے ملاپ میں سات دن کا وقفا رکھیں
گوشت کا روزانہ استعمال صحت کے لیے مضر ہے(روٹین میں کھایءں)
چاول کا کثرت استعمال مضرِصحت ہے
وہ قدرتی اشیاء جو صحت اور مردانہ طاقت کے لیے کمال رکھتی ہیں لیکن ان کو بدل بدل کر کھایءں روزانہ مت کھایءں
ُپھل
سبزیاں
شہد(دو چمچ سے زیادہ نہیں،نیم گرم دودھ کے ساتھ)
رات کا دودھ پینا بند کر دیں دن میں جتنا چاہءں استعمال کریں
کھجور(۳ سے پانچ دانے)
اُبلا ہوا گوشت (۱ یک پاؤ)
دیسی گھی کی چُوری
بادام
پستہ۔چلغوزہ،اخروٹ۔کاجو،خوبانی خشک،کشمش
کالے چنے اور اُسکا شوربہ،
مچھلی کوئلے پر بھُنی ہوئی یا سالن اور شوربہ
شکرقندی
دالیں
دودھ کا کھویا
انار کا رس
مرچ سیاہ(سالن میں ،دہی میں)
دیسی انڈا اُبلا ہوا
دیسی چکن
زیتون کا تیل
ِتل سفید یا سیاہ
مرغابی یا فاختہ کا گوشت،بٹیر
گاجر کا حلوہ(گھر پر تیارکردہ)
تازہ ناریل،تازہ سنگھاڑہ
دوستوں اب ایک لائن میں آخری بات جس کی سمجھ میں آگئی وہ کامیاب ہو گا۔۔۔۔
انسانی ہاتھ کی بنی ہوئی تمام بازاری اشیاء بند کر دیں ،قدرت کی عطاء کردہ ہر نعمت کو کھائیں اگر خُدا کریم نے چاہا تو کوئی بیماری آپ تک نہیں پہنچے گی۔دعاؤں کا طلبگار
26/02/2016
26/02/2016
راج ماش ۔۔۔۔۔لوبیا
لوبیا ایک بیل دار بوٹی کی پھلیاں ہیں ،پھلیوں کے بیج نکال کر ان کی دال پکا کر کھاتے ہیں اسکا جوشاندہ بنا کر بندش پیشاب و ایام کی رکاوٹ کے لیے پلاتے ہیں ،چہرہ کی رنگت نکھارنے کے لیے اور ورموں کو تحلیل کرنے کے لیے اسکا لیپ کیا جاتا ہے
ماہرین طب نے لکھا ہے کہ لوبیا میں گوشت سے زیادہ پروٹین ہوتے ہیں ،گوشت سے کم قیمت والی اس پھلی میں انسانی جسم کو موٹا کرنے اور طاقت بخشنے والے اجزاؤ پروٹین ہوتے ہیں اس میں تین فی صد معدنی نمکیات ستاون فی صد نشاستہ دار اجزاء ،فولادی اجزاء اور چونا اور فاسفورس بھی شامل ہیں ۔بدن کی پرورش کے لیے اس میں وٹامن اے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اسکے ساتھ ہی پینسٹھ گرام پھلی سے انسانی جسم کو اپنی صحت اور قوت بحال رکھنے کے لیے اکاون حرارے بھی حاصل ہو جاتے ہیں ۔گوشت میں پروٹین سترہ سے اُنیس فی صد ہوتے ہین جبکہ اس سبزی میں یہ اجزاء بائیس فی صد ہوتے ہیں
افزائش نسل کے لیے وٹامن ای کی مقدار اس پھلی میں بہت پائی جاتی ہے ،کچھ لوگ لوبیا کے پتوں کو بھی سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں ،پچاس گرام لوبیا کے دانے گندم کی ایک روٹی کے برابر غذائیت رکھتی ہے ،جن لوگوں کی کمر میں اکثر درد رہتا ہے ان کے لیے لوبیا بھرپور غذا کے ساتھ کمر مضبوط کرنے کے لیے بہترین دوا بھی ہے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ہو سکتا ہے آپکی ایک کلک کسی کے فائدہ کا سامان بن جائےذا
18/02/2016
اسٹرابری۔۔۔۔دلکش اور مفید پھل
اسٹرابری خوشبودار،دلکش اور سُرخ رنگت لیے کمال مفید پھل ہے۔اسٹرابری میں کیلوریز کے علاوہ وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے بی سی بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں اس میں نمک ،پروٹین اور دوسری امراض کا مقابلہ کرنے والے وٹامن ہوتے ہیں اس میں پانچ سے نو فی صد گلوکوز ہوتا ہے اسکا ذائقہ شہتوت کی طرح تھوڑا تُرشی مائل ہوتا ہے یہ پھل پوٹاشیم سے بھر پُور ہوتا ہے
یہ پھل بلڈپریشر اور کو لیسٹرول کو کنٹرول کر نے میں بہت ہی فائدہ مند پھل ہے ۔کینسر اور دل کے امراض کے لیے یہ لہسن سے بھی زیادہ مفید ہے ۔یہ خون کی کمی کو پورا کرتا ہے خون کی کمی والے افراد اسٹربری کو استعمال کر کے خون کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں اسکے علاوہ یہ خون کو صاف کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی جِلد کی بیماریوں اور خون کی خرابی دُور کرنے کے لیے کمال اثر رکھتی ہے ۔
07/02/2016
ٹماٹر۔۔۔فولاد کا خزانہ
ٹماٹر پاکستان اور دنیا بھر میں کثرت سے پیدا ہونے والی نباتات ہے ۔خوبصورت سُرخ رنگت لئے یہ قدرتی تحفہ اپنے اندر ہزاروں خوبیاں سمیٹے ہوئے ہیں ۔
ٹماٹر جسمِ انسانی میں خون پیدا کرنے اور خون کو صاف کرنے میں اپنا کمال رکھتا ہے ۔روزانہ صبح ایک ٹماٹر کھانا جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔یہ غذا ہضم کرتا ہے امراضِ جگر ،امراضِ معدہ اور جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے ۔کمزور جسم والے افراد کے لئے بھی ٹماٹر قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔یہ صحت کو قائم رکھنے والی غذاؤں کا سرتاج ہے یہ ہمارے جسم میں جراثیم سے بچانے کی قوت پیدا کرتا ہے ۔کمزوری اور سُستی کو دُور کرتا ہے ،قوت ہاضمہ اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کو نیست و نابود کر دیتا ہے ،جسم میں جراثیم کش اثر پیدا کرتاہے اور جسم میں جو تُرشی پیدا ہوجا تی ہے اُسے زائل کرتا ہے ۔ٹماٹر میں وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے ۔جسم میں وٹامن سی کی کمی ہو جانے سے جا بجا سوجن ہو جاتی ہے جسم کے جوڑ کمزور پڑجاتے ہیں جسم نہیں بڑھتاانسان پست قد رہ جاتا ہے دانت اور مسوڑھے کمزور ہو جاتے ہیں ۔ٹماٹر میں وٹامن اے ،بی،اور جی بھی ہوتے ہیں اور وٹامن دی بھی پایا جاتا ہے۔جنہیں جِلد کی بیماری ہو پہلے وہ اپنی بیماری کا علاج کروائیں اس کے بعد ٹماٹر کا رَس استعمال کریں۔
ٹماٹر میں فولاد (لوہے) کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔ٹماٹر میں فولاد دودھ سے دُگنا اور انڈے کی سفیدی سے پانچ گنا زیادہ پایا جاتا ہے،سیب ،سنگترہ ،ناشپاتی،انگور،خربوزہ،کھیرا اور آڑو سے زیادہ فولاد ٹماٹر میں پایا جاتا ہے،
سیب اور کیلے سے زیادہ کیلشیم ٹماٹر میں پائی جاتی ہے
ٹماٹر کا عرق بچوں کے ہاضمہ کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے ۔چھیلے ہوئے ٹماٹر میں تھوڑی سی چینی ملا کر ان ک عرق نکال لیجیئے ہر نصف گھنٹے کے بعد ایک چمچ عرق بچے کو پلائیں ۔یہ عمل اس وقت تک کرتے رہنا چاہئیے جب تک مرض زائل نہ ہو جائے۔
کمزور بچوں کو ٹماٹر ضرور استعمال کروائیں کیونکہ اس میں تقریبا تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیئے ضروری ہیں،دانت نکلنے کے زمانہ میں اگر ٹماٹر کا استعمال بچوں کو کروایا جائے تو جلد دانت نکل آتے ہیں بنا کسی تکلیف کے ۔اور بچوں کے دست لگنے سے جو کمزوری ہو جاتی ہے ٹماٹر اسکی کمزوری کو دور کر دیتا ہے ۔استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کچے ٹماٹر کا ٹکڑا بچے کو چُوسنے کے لیے دیا جائے۔
اگر صبح ایک ٹماٹر نہار منہ کھا لیا جائے تو اس سے بدن میں طاقت آتی ہے پیٹ خوب صاف ہوتا ہے اور قبض کی شکائت دُور ہو جاتی ہے۔سیب ایک قیمتی پھل ہے اسکے مقابلے میں ٹماٹر نہائت سستا ہے اور سیب سے زیادہ خوبیوں کا حامل ہے ۔
ٹماٹر کا رس موٹاپا ،خون کی کمی ،قبض کو دور کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے
اس پوسٹ کو انسانیت کی بھلائی کی غرض سے شئیر کریں اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو
03/02/2016
سرسوں کا ساگ۔۔۔نعمتِ خدا وندی
سرسوں کا ساگ دودھ کا قائم مقام ہو سکتا ہے جہاں دودھ کی کمی ہو وہاں اس کے استعمال سے اس کی تلافی ہو سکتی ہے بچے جب دودھ چھوڑ کر دوسری غذا کھانا شروع کر دیتے ہیں اُس وقت اگر نرم ساگ اچھی طرح پکا کر اور حل کر کے کھلایا جائے تو زیادہ مفید ہے ۔پروٹین کے ہضم اور جذوِبدن کے سلسلے میں حیاتین(ا،ب)کی خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جن کی ضرورت ساگ سے پوری کی جا سکتی ہے
سرسوں کا ساگ بدن کو طاقت ،گرمی اور تری پہنچاتا ہے،قبض کُشا ہے ۔ساگ کیلشیم اور فولاد سے بھر پور غذا ہے ۔خون اور کیلشیم کی کمی پوری کرنے میں اسکا کوئی ثانی نہیں
ساگ میں معدنی غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں اس سے بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت حاصل ہوتی ہے اور صحت محفوظ رہتی ہے۔ساگ کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ۔
ساگ بھاری غذا بھی ہے اس لئے اسکو پکاتے وقت اس میں نمک مرچ خوب ملانی چاہئے
سرسوں کے بیج مردانہ طاقت کے لئے کمال رکھتے ہیں اور بند پیشاب کو کھولنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور بطور اُبٹن چہرے کا رنگ نکھارنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں اس کا تیل جوڑوں کے درد میں استعمال ہوتا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
54000