Da khista sro kally
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Da khista sro kally, Health/Beauty, Lahore.
08/08/2026
Allah de obahe Ameen 🥹🥹
ماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔
میا کلی میں اجتماع کی تیاری کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ ایک خوبصورت دیہی ماحول دکھایا جائے جہاں گاؤں کے لوگ اجتماع کے مقام پر بھرپور محنت کر رہے ہوں، خیمے لگائے جا رہے ہوں، صفائی اور سجاوٹ کا کام جاری ہو، نوجوان اور بزرگ مل کر انتظامات کر رہے ہوں۔
24/07/2026
سرو کلی کے اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش۔۔۔۔۔
ہمارے گاؤں سرو کلی میں صفائی کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹ بن رکھا گیا ہے، مگر افسوس کہ کچھ لوگ کچرا ڈسٹ بن میں ڈالنے کے بجائے اس کے اردگرد پھینک دیتے ہیں، جس سے گندگی پھیلتی ہے، بدبو آتی ہے اور ماحول آلودہ ہوتا ہے۔
ہم سب سے عاجزانہ اپیل ہے کہ براہِ کرم کچرا صرف ڈسٹ بن کے اندر ڈالیں، باہر ہرگز نہ پھینکیں۔
صفائی نصف ایمان ہے، اور ایک صاف ستھرا گاؤں ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آئیے مل کر اپنے گاؤں کو صاف، خوبصورت اور صحت مند بنائیں۔
اپنا فرض نبھائیں، کچرا صرف ڈسٹ بن میں ڈالیں۔
23/07/2026
Da Mashoom Ka Sok Piyjani Green Acers Ki Phase-2 Gate Sara Raprewatou Wafat Shu 1122 Wala MMC ta orasolou ka Sok Ey Piyjani Complex ta warla zan orasawai
Da Post Share Kai Chi Khpal Warasawo Ta zar tar zara milow shi*
20/07/2026
پسند کی شادی کرنے والے نوجوان عبداللّٰہ ولد صدیق اللّٰہ بعمر 26 سال سکنہ کالام کو دھوکے سے شبقدر چارسدہ بلایا اور چمنی نسوار فروش مردانہ شبقدر میں میں اپنے ہی بہنوئی مسمی محمد ولد نامعلوم، اور سانڈو مسمی حسین ولد نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
وجہ عناد مقتول کی تقریباً 4 ماہ قبل افغانی لڑکی سے پسند کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد باقاعدہ طور پر راضی نامہ بھی ہوا تھا لیکن مقتول کے بہنوئی نے نئی نویلی دلہا دلہن کو دھوکے سے مذکورہ مقام پر یہ کہہ کر بلایا کہ ہمارے دیگر قریبی رشتے دار افغانستان جارہے ہیں تو ان سے مل لینا اسی اثناء میں مقتول عبداللّٰہ کو اپنے بہنوئی اور فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔
اور اس کی بیوی پر تشدد کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول کو دھوکے سے بلا کر بیدردی سے قتل کیا اور اب اسکی بیوی کو بھی قتل کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ افغان مہاجرین ہے، انہوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
18/07/2026
ہمارے گاؤں سرو کلی کے رہائشی علی گوہر صاحب آج ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دل سے دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ انہیں شفاۓ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ان کی تمام تکالیف دور فرمائے، اور انہیں جلد صحت مند بنا کر اپنے اہلِ خانہ کے درمیان واپس لائے۔ آمین۔ 🤲
17/07/2026
12/07/2026
ماشاءاللہ آج ہمارے گاؤں کے چند باہمت نوجوانوں نے مل کر قبرستان کی صفائی کی اور اسے صاف ستھرا بنانے کی خوبصورت کوشش کی۔ یہ صرف صفائی نہیں بلکہ مرحومین کے احترام، صدقۂ جاریہ اور اجتماعی ذمہ داری کا ایک بہترین نمونہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام نوجوانوں کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کی محنت قبول فرمائے،
12/07/2026
خبر موصول ہوئی ہیں کہ ذیشان نامی ٹیک ٹاکر کو کسی نے قتل کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
11/07/2026
ضلع مہمند:
پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر مبینہ طور پر زہریلی دوا کھانے سے چچا زاد لڑکا اور لڑکی جاں بحق
ضلع مہمند میں: تحصیل پنڈیالی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک لڑکی مبینہ طور پر زہریلی دوا کھانے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں چچا زاد تھے۔۔ ذرائع کے مطابق لڑکے کی عمر تقریباً 16 سال جبکہ لڑکی کی عمر 17 سال تھی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم انہیں پسند کی شادی کی اجازت نہیں ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دونوں صبح کے وقت گاؤں کے قریب واقع ایک چشمے کے پاس گئے، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر زہریلی دوا کھا لی۔
واقعے کے بعد اہل خانہ اور مقامی افراد نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اور دونوں کی ڈیڈ باڈی تھانہ پنڈیالی کے حدود سے برآمد ہوئے اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور اہل علاقہ میں شدید رنج و غم پایا جاتا ہے۔
واقعے کی مزید حقائق متعلقہ حکام کی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore