Syed Faخhar Riضvi

Syed Faخhar Riضvi

Share

Advocate High Court

12/01/2026

اگر کسی خاتون نے عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کر لی ہو تو یہ ایک حتمی اور مؤثر عدالتی فیصلہ ہوتا ہے، جس کے بعد قانونی طور پر ازدواجی تعلق ختم تصور کیا جاتا ہے؛ بعض اوقات خلع کی ڈگری فوراً یونین کونسل میں جمع نہیں کروائی جاتی اور مہینوں یا حتیٰ کہ ایک سال یا اس سے زیادہ وقت گزر جاتا ہے، ایسی صورت میں بھی قانون خاتون کو طلاق مؤثر / ڈائیورس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حق دیتا ہے۔ خلع کی ڈگری کی بنیاد پر متعلقہ یونین کونسل میں قانونی کارروائی مکمل کی جاتی ہے، نوٹس پراسیس اور ریکارڈ کی جانچ کے بعد باقاعدہ ڈائیورس سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے؛ چاہے شوہر بیرونِ ملک ہو، غیر حاضر ہو، یا آپس میں علیحدگی خفیہ طور پر ہو چکی ہو، تاخیر ہونے کے باوجود درست دستاویزات، عدالتی ڈگری اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ طلاق سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہو جاتی ہے، جو NADRA ریکارڈ، شناختی کارڈ میں تبدیلی، دوبارہ نکاح، امیگریشن اور دیگر قانونی مقاصد کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول ہوتی ہے
After obtaining a Khula Degree from the Court, the marital relationship legally comes to an end as the Khula Decree is a final and effective court order; in many cases, the Khula Degree is not submitted to the Union Council immediately and months or even a year may pass, however, even after such delay, a woman is fully entitled to obtain an Effective Divorce / Divorce Certificate under the law. On the basis of the Khula Degree, the required legal process is completed at the concerned Union Council, and after notices and verification, an official Divorce Certificate is issued; this remains valid even if the husband is abroad, absent, or the separation was kept undisclosed, and upon completion of proper documentation and legal procedure, the divorce becomes officially registered and acceptable for NADRA record update, CNIC correction, remarriage, immigration, and all other legal purposes.
English Keywords:
Khula Degree, Divorce Certificate Pakistan, Effective Divorce Certificate, Union Council Divorce Process, Court Khula, Legal Divorce Pakistan, NADRA Divorce Record

22/08/2025

*گوجرانوالہ اپڈیٹ*
بنک چیمہ وزیرآباد میں امام بارگاہ کی چار دیواری میں مجلس کروانے پر انتظامیہ کی بد معاشی .
*مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کی جانب سے اس واقع کی پر زرو مذمت*
26 صفر امام بارگاہ میں مجلس عزا برپا کرنے پر مومنین کو شدید زد و کوب کیا گیا, عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل صدر سید فخر رضوی ایڈووکیٹ کی جانب سے انتظامیہ کو بار بار کہا گیا تھا کہ کسی قسم کی رکاوٹ مجلس عزا میں برداشت نہ کہ جائے گی. جس کہ بابت ڈی سی گوجرانوالہ کو درخواست بھی دی گئی تھی کہ چار دیواری کی مجالس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے یہ ہر پاکستان کے شہری کا حق ہی کہ وہ اپنی چار دیواری میں مجلس عزا برپا کر سکتا ہے. باجود اس کے مجلس عزا برپا کروانے سے روکا گیا اور امام بارگاہ کا تقدس پامال کیا گیا. جس کے بعد بانی مجلس نے اپنے گھر کی چار دیواری میں مجلس کا اہتمام کیا تو اس بانی مجلس کے گھر کی چار دیواری میں بھی گھس کر مجلس عزا کو روکا گیا اور مجلس میں موجود خواتین کو بھی زد و کوب کیا گیا . مجلس بند کروا دی گئی اس سے پہلے لدھیوالی میں بھی 15 صفر کی مجلس عزا جو کہ چار دیواری میں کروائی جاتی ہے اسے بھی روکا گیا ہے اور بانی مجلس کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگر مجلس عزا برپا کرو گے تو تم کو 4 شیڈیول مںیں ڈال دیا جائے گا. اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ڈی سی گجرانوالہ, ڈی پی او, سی پی او گجرانوالہ, آر پی او گوجرانوالہ ایس ایچ او وزیرآباد کے خلاف فوراً کاروائی کری جائے وگرنہ جس طرح گوجرانوالہ میں امام بارگاہوں کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور چار دیواری کی مجالس بند کروائی جا رہیں ہیں گجرانوالہ کے مومنین پر امن احتجاج کرنے کے لئے گھروں سے نکلنے کے لئے تیار ہیں. خدارہ ہمیں نہ چھیڑا جائے.. انتظامہ سیکورٹی کے نام پر مجلس عزا بند کروانا بند کر دے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم پر امن احتجاج کا رستہ اختیار کریں گے.

ڈویژن صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

02/07/2025

*اپڈیٹ عزاداری ونگ لاہور مجلس وحدت مسلمین*
*ہمارا نصب العین تحفظِ عزاداری, عزا خانہ و عزادار*
4 اور 5 محرم الحرام

ایامِ عزا کے 5 دن اختتام کو پہنچے بانیانِ مجالس کو انتظامیہ کی جانب سے شدید دباؤ و پریشانی کا سامنا ہے. انتظامیہ ہوش کے ناخن لے , ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو ڈر کر گھر بیٹھے گے. ہم صرف امن چاہتے ہیں. ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا امن و امان خراب ہو. مگر انتظامیہ اور پولیس مجالس, امام بارگاہوں کی توہین کرنے پر اتر آئی ہے , ٹائم کے نام پر مجالس کے دوران بانی مجلس پر دباو ڈالتے اور مجلس کا ماحول خراب کرتے ہیں. اعلیٰ افسران سے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں ک پولیس کا ایسا رویہ قابل برداشت نہ ہے, ہم اس کی مذمت کرتے ہیں.
4 محرم *مزنگ میاں تاج دین زرگر مرحوم* کی حویلی پر مجلس عزا منعقد کی گئی جس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا مقامی پولیس کی طرف سے ٹائم کی وجہ سے مداخلت کی گئی .لیکن مجلس و ماتم داری اپنے وقت پر ہی اختتام پزیر ہوئی.
جعفریہ کالونی , نیک کالونی اور قصر علیؑ کی مجالسِ عزا میں شرکت کی اور مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا. جس کہ ساتھ ساتھ بانیان کے مسائل بھی سنے. مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا,
جس کہ بعدمجلس عزا *رہائش گاہ حسن زیدی* پر مجلس عزا میں شرکت کی گئی .
سید احسن علی نقوی صدر ضلع لاہور عزاداری ونگ نے اسلامپورہ میں ماتمیان و مومنین سے ملاقاتیں کیں.
*5 محرم الحرام* مستقیم حسینی کی طرف مین بازار مزنگ لاہور میں 158 سال پرانی مجلس عزا منعقد ہوتی ہے جس میں کسی محلے کے شر پسند عباصر نے 15 پر کال کر دی کہ یہاں پر گزشتہ کئی سالوں سے ٹائم وائلیشن ہو رہی ہے اور ان کی یہ حرکت ہمارے لیے باعث پریشانی بن رہی ہے ڈی ایس پی مزنگ اور ایس ایچ او مزنگ نے پولیس کی بھاری نفری لگا دی بفضل ربعلمین بھرپور کوشش کر کے ٹائم وائلیشن کی اور 6 بجے کے بجائے 6.30 پر مجلس عزا اور ماتم داری اختتام کی اور نہ ہی وائلیشن کی رپورٹ بننے دی.
*چوھنگ* جو کہ گزشتہ چند سالوں سے مسائل کا شکار ہے اور انتظامیہ کے ٹارگٹ پر رہتا ہے, انتظامیہ کا جو دل کرتا ہے بانیانِ عشرہ مجالس کے ساتھ سلوک کرتی ہے, گزشتہ شب پولیس کی جانب سے *علم پاک مولا غازی عباس علمدار ؑ* کی پولیس کی جانب سے بے حرمتی کی گئی. علم پاک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا , بانیِ عشرہ مجلس اقبال شاہ و مومنین کو تشدد کا نشانہ بناییا گیا, مومنین کی بڑی تعداد مین ملتان روڈ بلاک کر دیا اور سراپا احتجاج رہے, اقبال شاہ کی مدعیت میں پولیس ملازمین اور ایس ایچ او چوھنگ کے خلاف استحاضہ ایس پی صدر ڈویژن کو جمع کروا دی گئی ہے, اور ملک پاکستان کے تمام مومنین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور پولیس سروس سے برخاست کیا جائے.

*سمن آباد*
برادر شعیب جعفری, عقیل بھائی کی کاوشوں سے سبیلوں کا مسلہ حل کروایا گیا, عزاداری ونگ نے برادر سجاد نقوی و ساتھیوں کے ساتھ سمن آباد میں ملاقات کی اور سبیلوں کا وزٹ کیا.
انتظامیہ سے درپیش مسائل کے حل کے لئے عزاداری ونگ لاہور مجلس وحدت مسلمین دن رات محنت کر رہی ہے جس کی بابت ڈی سی صاحب لاہور ڈی آی جی آپریشنز , ایس ایس پی آپریشنز, ایس پی سیکیورٹی سے بات چیت جاری ہے.
ٹیم عزاداری ونگ میں شامل احسن نقوی, معظم شاہ صاحب, تصدق عباس, اسد شاہ, واجد شاہ صاحب, فیاض ورک , فخر رضوی, شامل تھے .
4 اور 5 محرم کی مجالس خیر و آفیت اختتام پذیر ہوئیں.

مومنین سے التماس دُعاء 🙏🏻

سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن مجلس وحدت مسلمین پاکستان

30/06/2025

*ہمارا نصب العین تحفظِ عزاداری عزا خانہ و عزادار*
*مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ لاہور اپڈیٹ*
*3 محرم*
سید فخر حسنین رضوی صدر ڈویژن لاہور , سید حسین مہدی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل عزاداری ونگ اور
سید احسن علی نقوی صدر ضلع لاہور نے عزاداری ونگ لاہور ٹیم کے ہمراہ مختلف عزا خانہ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا, اور بانیانِ مجالس سے ملاقات کی اور بانییان کو انتظامیہ کی طرف سے درپیش مسائل بھی دریافت کئے.
وفد میں شامل
سید واجد علی نقوی سینئر نائب صدر
نائب صدر سید معظم علی شاہ صاحب
تصدق عباس جعفری جنرل سیکرٹری شامل تھے. ٹیم عزاداری ونگ لاہور نے *3 محرم* کو مختلف بارگاہوں اور عزا خانوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.
*بانیانِ مجالس کو انتظامیہ کی طرف سے اس سال زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے , انتظامیہ کی غلطی ہے کہ وہ مجالس کے وقت موسم گرما کے مطابق شیڈول مرتب کرے, انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے بانیان کو مشکلات در پیش ہیں, گھر کی چار دیواری میں مجالس عزا پربا کروانے کے لئے کسی قسم کی اجازت درکار نہ ہے بلکہ ساونڈ و پولیس سیکورٹی کی ایک درخواست دفتر ڈی سی کو جمع کروانی ہوتی ہے. آئین پاکستان کی روح سے ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے ہم اپنی چار دیواری میں جب چاہے مجلس و ماتم و عزاداری کروا سکتے ہیں. مگر انتظامیہ عزاداروں کو تنگ کر رہی ہے, جس کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک پریس کانفرنس کر کہ انتظامیہ کو وارننگ دیں گے اور اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو جلد ہی لائے عمل کا اعلان کیا جائے گا*.
• امام بارگاہ آغا صاحب سوڈھوال.
•نسبت روڑ رہائش گاہ قبلہ حافظ کفایت حسین مرحوم
• امام بارگاہ قصر علیؑ فوجی گاڑیاں

ٹیم عزاداری ونگ لاہور نے بانیان کومجالس کے اجازت نامے اور ٹاٸم شیڈول کے متعلق درپیش مساٸل حل کروانے کے لیے متعلقہ اداروں سے روابط شروع کر دئیے ہیں. اور وارننگ دی ہے کہ جلد از جلد ان مسائل کا حل چاہیے
3 محرم الحرام عزاداری ونگ لاہور نے انتظامیہ کے ذمہداروں سے بھی ملاقات کی اور انتظامیہ سے لاہور کی حدود میں بانینانِ مجالس و عشرہ کو در پیش مسائل پر بات چیت کی اور سختی سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مومنین کو عبادت کرنے دی جائے ہم کیس قسم کی مذامت نہ کرنا چاہتے ہیں..

*نسبت روڈ* رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان *سید حسین زیدی صاحب* اور *شیخ عمران صاحب* سے رہائش گاہ قبلہ حافظ کفایت حسین مرحوم پر ملاقات کی اور محرم الحرام کی مناسبت سے گفتگو کی گئی ,
ملاقات انتہائی اہم تھی چونکہ ہمشہ سے ہی عزاداری امام حسینؑ کے حوالہ سے ان رہنماؤں کا اہم کردار رہا ہے جو کہ سب سے طویل رہی. ملاقات کے ساتھ ساتھ چیکنگ پوائنٹس بھی وزٹ کیے گئے .
*متولی امام بارگاہ سوڈھیوال* سے ملاقات کی گئی اور انتہائی اہم گفتگو ہوئی. امام بارگاہ کا دورہ کیا گیا اور متولی امام بارگاہ فرزند آغا صاحب مرحوم کو در پیش مسائل سنے.
امام بارگاہ قصرِ علی فوجی گاڑیاں کا بھی دورہ.کیا گیا.

الحمدللہ 3 محرم کی مجالس خیر و آفیت اختتام پذیر ہوئیں.

مومنین سے التماس دُعاء 🙏🏻

سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن مجلس وحدت مسلمین پاکستان

30/06/2025

اب انتظامیہ اور اسکے ٹاوٹوں اور ایس ایچ او صاحبان کی منتیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں .ڈویژن لاہور میں ..مشی / جلوس / ریلی/ مجلس / ماتم / عزاداری کروانے پر اگر کسی بھی مومن پر ایف آئی آر درج ہوئی ہو تو وہ ھم سے رابطہ کرے.
ضمانت قبل از گرفتاری یا بعد از گرفتاری حتی کہ ٹرائل تک بلا معاوضہ ..

وکالت کی فیس نیاز امام حسین علیہ السلام.

سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ
ایڈرس الکرم بلڈنک 13-فین روڈ
03224862891
*************************
اس پیغام کو شرعی زمہ داری سمجھ کر جتنا بھی ممکن ہو پھیلا دیں.

29/06/2025

*مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ لاہور اپڈیٹ*
*2 محرم*
سید فخر حسنین رضوی صدر ڈویژن لاہور اور
سید احسن علی نقوی صدر ضلع لاہور, تصدق عباس سیکرٹری لاہور نے عزاداری ونگ لاہور ٹیم کے ہمراہ تھانہ مزنگ و تھانہ لٹن روڈ کے عزا خانہ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا, اور بانیانِ مجالس سے ملاقات کی اور بانییان کو انتظامیہ کی طرف سے درپیش مسائل بھی دریافت کئے.
وفد میں شامل
سید واجد علی نقوی سینئر نائب صدر
سید معظم شاہ
نائب صدر
سید عامر عارف گیلانی
نائب صدر لاہور
شامل تھے. ٹیم عزاداری ونگ لاہور نے *2 محرم* کو مختلف بارگاہوں اور عزا خانوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.
• امام بارگاہ عناٸت شاہ مزنگ بانی حسن رضوی
•امام بارگاہ نجف منزل بانی فرحت شاہ

ٹیم عزاداری ونگ لاہور نے بانیان کومجالس کے اجازت نامے اور ٹاٸم شیڈول کے متعلق درپیش مساٸل حل کروانے کے لیے متعلقہ اداروں سے روابط شروع کر دئیے ہیں.

ایس ایچ او تھانہ نوانکوٹ فاورق صاحب سے ملاقات کی اور تھانہ کی حدود میں امام بارگاہ اور بانیان مجالس کی نماندگی کرتے ہوئے مشکلات سے آگاہ کیا ایس ایچ او صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس کجانب سے عزادارِ مظلوم کربلا ؑ کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے گا.
اسی دوران امام بارگاہ گلشنِ عباس نیک کالونی کی جانب سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ انتظامیہ کی جانب سے عشرہ مجلس کی ٹائمنگ کی بنا پر ڈسٹرب کیا جا رہا ہے جس پر ڈی ایس پی نوانکوٹ سے ملاقات و مطالبات کا سلسہ جاری ہے .
الحمدللہ 2 محرم کی مجالس خیر و آفیت اختتام پذیر ہوئیں.
مومنین سے التماس دُعاء 🙏🏻
*ہمارا نصب العین تحفظِ عزاداری, عزا خانہ و عزادار*
سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن مجلس وحدت مسلمین پاکستان

28/06/2025

اپڈیٹ عزاداری ونگ لاہور ڈویژن مجلس وحدت المسلمین پاکستان
یکم محرم
ہمارا نصب العین تحفظ عزاداری , عزا خانہ و عزادار
مجلس وحدت صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن کی ٹیم ضلع لاہور صدر سید احسن نقوی نائب صدر سید معظم شاہ صاحب ,تصدق عباس سیکرٹری عزاداری ونگ, , سید اسد شاہ کا لاہور کے مختلف پوائنٹس پر حاضری.

• *ریڈ زون علاقہ عمر پارک سوڈیوال رہائش گاہ علی حسن* جو کہ گزشتہ 6 سال سے مجلس عزا کرواتے آ رہے ہیں , اسی مجلس عزا و ماتمداری پر تکفیری حملہ آور ہوئے تھے اور باقاعدہ اپنی مساجد میں عزاداری روکوانے کے اعلانات کروائے تھے , وقت کے ساتھ ساتھ معاملات بگڑتے چلے گئے , مجلس وحدت عزاداری ونگ لاہور نے معاملات کو احسن طریقے سے سنبھالا اور اس عزاداری کو روکنے سے بچایا, بانی مجلس علی حسن کے Detention آرڑرز نکالے گئے , عزاداری ونگ کی ٹیم موجود رہی اور اس سال مجلس عزا و ماتم داری کروائی. اور علم مولا غازی عباس برآمد کیا گیا .
• *امام بارگاہ قصرِ مسافرہ شام (س)*
بوبتییاں انتظامیہ کی جانب سے سید اسد عباس شاہ صاحب متولی امام بارگاہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا , مجلس عشرہ محرم الحرام جو کہ ہر سال کی طرح اپنے وقت پر ہوتا آریا ہے اس میں انتظامیہ کی جانب سے issues بنائے جا رہے ہیں, ٹیم عزادای ونگ بوبتیاں کا دورہ کیا اور متولی امام بارگاہ کو یقین دہانی کروائی کہ انشاءاللہ مسائل کا حل کروایا جائے گا .

• *امام بارگاہ گلشن عباس نیک کالونی* کی جانب سے انتظامیہ کی جانب سے مجلس میں خلل ڈالنے اور مجلس کو اس کے وقت سے پہلے اختتام کروانے کی کوشیش کرنے کی اطلاعات ملنے پر ٹیم عزاداری ونگ موقع پر پہنچے موقع پر انتظامیہ سے بات چیت سے معاملہ کسی حد تک حل کروایا گیا.
ٹیم عزاداری ونگ کی جانب سے یکم محرم کے پروگرام جن کے مکمل ریکارڈ جاری کروائے و سیکیورٹی لگوائی.
• *ماتمداری رہائشگاہ سید علی نقی شیرازی جلو*
• *عشرہ مجلس زنانہ مزنگ*
• *ماتمداری زین کاظمی شاہدرہ*

*انتباہ*
اگر کسی بھی جگہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی مجلس و عشرہ مجلس میں خلل ڈالا گیا تو ٹیم عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین مومنین کےشانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں. انتظامیہ سے گزارش بھی کرتے ہیں کہ مجلس میں خلل ڈالنے کے بجائے اپنے شیڈول سیدھے کریں. مجلس میں خلل ڈالا گیا تو سب مومنین مولا کے عزادار سڑکوں پر سراپا احتجاج ہونگے.

عزاداری ونگ لاہور کی جانب سے مجلس و عزاداری کے لئے ہر لحاظ سے خدمات حاضر ہیں

یکم محرم کی مجالس خیروآفیت اختتام پذیر ہوئیں.
مومنین سے التماسِ دعا

سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن مجلس وحدت المسلمین پاکستان

Photos from ‎Syed Faخhar Riضvi‎'s post 26/06/2025

کسی بھی اجازت کے بغیر چار دیواری کے اندر مجلسِ عزا برپا کرنے یا چار دیواری میں کوئی نئی مجلس برپا کرنے کا حق ہمیں " آئین پاکستان" دیتا ہے.
انتظامیہ غیر قانونی پالیسی کی بنا پر مختلف اضلاع میں مجلس عزا برپا کرانے میں روکاوٹ پیدا کرتی ہے جو کہ آئینِ پاکستان کی نفی ہے. ہائیکورٹ کے ان فیصلہ جات میں ہر اس غیر قانونی حکومتی پالیسی کو رد کیا ہے جو مجلس عزا برپا کرانے یا کوئی نئی مجلس کروانے سے روکتی ہے.
اگر کوئی بھی قانون کے نام پر مجلس عزا میں خلل ڈالے یا روکاوٹ کا باعث بننے تو ان فیصلہ جات سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے, چار دیواری کے پروگرام مجلس عزاء کے بارے میں مختلف سالوں میں ہائی کورٹس کے فیصلے جات ہیں .ا گر کسی جگہ انتظامیہ چار دیواری کے اندر مجلس میں رکاوٹ ڈالے تو ان کو یہ فیصلہ جات پڑھیں ان فیصلہ جات کو مختلف گروپ میں شیئر کریں.

*سید فخر حسنین رضوی*
*ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر عزاداری ونگ ڈویژن لاہور مجلس وحدت مسلمین پاکستان*

نوٹ: اگر کسی کے پاس ان فیصلہ جات کے علاوہ بھی عدالتی فیصلے ھوں تو شیئر کریں تاکہ مومنین اس سے استفادہ حاصل کریں .

22/06/2025

ڈویژن لاہور الرٹ🚨

*محرم الحرام کے پیشِ نظر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین ڈویژن لاہور نے کنٹرول روم قائم کردیا*

1۔ سید فخر حسنین رضوی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) صدرعزاداری ونگ ڈویژن لاہور 03224862891
2- سید حسین مہدی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
سیکرٹری عزاداری ونگ ڈویژن لاہور 03114489898
3- سید احسن نقوی
صدر ضلع لاہور عزاداری ونگ
03268746342
4- سید غضنفر بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
صدر شیخوپورہ عزاداری ونگ
0321 3963227
5- پیر سید واجد علی شاہ نقوی
سینئر نائب صدر عزاداری ونگ ضلع لاہور
03134736007
6- تصدیق عباس جعفری
سیکرٹری عزاداری ونگ ضلع لاہور
0309 9991275

کسی بھی ہنگامی صورت حال میں / مجالیس و جلوسوں میں رکاوٹ ہونے کے سلسلہ میں . عزاداری کروانے میں درپیش مسائل کی صورت میں رابطہ کریں.

ہمارا نصب العین تحفظ عزاداری , عزادار و عزاخانہ

عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین ڈویژن لاہور

03/12/2024

Madam Shaista qaiser passed away today. انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
Jannaza will be at maghrib time today
97 C tricon village opposite jubille town

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Al Qaim Law Associates Jaffria Colony Lahore
Lahore