Monthly Health Profile
Health profile will helpful be for Healthy life style with natural healthy ways.
10/05/2026
10/05/2026
انشاء اللہ العزیز
03/05/2026
ہمارے کچن میں استعمال ہونے والے روایتی غذائی اجزاء میں اللہ کریم نے شفاء کی بھرپورصلاحیتیں رکھی ہیں۔صدیوں سے یہی اجزاء انسان کی مکمل صحت وتن درستی کے ضامن بھی کہلاتے آرہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج بھی اپنی روایت سے جڑے رہیں۔
حکیم نیازاحمدڈیال
ٹوٹکوں کے مفید اور مضر استعمال اور مقدار خوراک کے حوالے صحت افزاء معلوماتی گفت گو۔ویڈیومکمل دیکھیں اور دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کریں۔
23/10/2025
پالک کی غذائی خصوصیات اور طبی استعمال
پالک دنیا بھر میں پائی جانے والی کثیر الفوائد ترکاری ہے جسے بطور ساگ بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔اسے گوشت،آلو،پکوڑوں اور سلاد کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔پالک کا مزاج سرد تر اور اس کا ستارہ قمر ہے۔یہ آتشی گروپ (شمس،مشتری،مریخ)والوں کے لیے خدا کی بے مثال نعمت ہے۔اس میں فولاد،تانبہ،کیلشیم،وٹامن اے،بی اور ڈی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔یہ ایسی نوجوان لڑکیاں جن کو کمئی خون کی وجہ سے ماہواری کے مسائل کا سامنا ہو ان کے لیے از حد مفید ہے۔روزانہ ساگ،یا سلاد یا پتوں کا رس دو سے تین چمچ استعمال بہترین ہوتا ہے۔اسی طرح ڈھلتی عمر والی خواتین جن میں ہڈیاں بھرنے کا رجحان پایا جائے وہ اگر پالک کا متواتر استعمال کریں تو پالک میں موجود فولاد تانبہ اور کیلشیم ان کے جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔پالک کا ساگ۔یا مولی کے ساتھ بھجیا یرقان کے لیے قدرتی شفا کا زریعہ ہے۔یہ جلد ہضم ہونے والی غزا ہے جو معدے کی کمزور ختم کرتی ہے اور تیزابیت کی وجہ سے ہو نے والی سینے کی جلن کو زائل کرتی ہے۔پالک قبض کشا ہے اور انتڑیوں کے فعل کو محرک کر کے دائمی قبض سے نجات دلاتی ہے۔جسم سے غیر ضروری گرمی کا خاتمہ اور بدن کو مظبوط و توانا بنا تی ہے۔پالک پیشاب آور ہے اور گردوں کو کثافتوں سے پاک کرنے میں معاون ہے۔معلوماتی پوسٹ پڑھنے کے لیے ہمارا پیج https://www.facebook.com/hk.niaz لائک اور شئر کریں۔یا حکیم نیاز احمد ڈیال سے آن لائن طبی مشورہ کرنے کے لیے 03008138517 کال کریں۔اپنے مزاج کی بابت جاننے،موافق اور غیر موافق غذائوں کی تفصیل اور صحت مند ڈائٹ چارٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
3. Pak Block Allama Iqbal Town Lahore
Lahore