Hakeem Online

Hakeem Online

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Online, Health/Beauty, 1 Main bazaar، kharak, multan Road, lahore, Lahore.

18/02/2026
24/10/2025

آج کل تیزی کا دور ہے اور بیماریاں بھی تیزی سے ہی انسان پر حملہ آور ہوتی ہیں جن میں سر کا درد ایک عام بیماری ہے آج ہم آپ کو اس سے بچنے کے چند نسخے بتائیں گے۔
سر درد ایک ایسی بیماری ہے جس کی تلافی کی لئے لاکھوں کی ادویات دنیا میں سال استعمال ہو جاتی ہیں مگر لوگ اس کی مسلسل شکائیت کرتے ہوئے ملتے ہیں مثلا چھوٹی چھوٹی باتوں پر سر کے درد کا شروع ہو جانا جیسا کہ دفتر میں ڈیڈ لائن وغیرہ اور ٹریفک جام اس طرح کی وجوحات سے ہم لوگ اچھیے حالات کو بھی سر درد کہنا شروع کر دیتے ہیں سر درد سے بچنے کے بہترین شند نسخے آج آپ کے لئے پیش کیئے جاتے ہیں۔
میگنیشم: میگنیشم کا استعمال آدھا سر درد والوں کے لئے نہائیت ہی موضوں ہےآدھا سر درد والے اشخاص کو میگنیشم کا استعمال اپنی خوراک میں لازمی کرنا چاہئے ۔ میگنیشم خاص طور پر کیلے اور مچھلی میں پایا جاتا ہے اس کو کھانے سے انسانی میگنیشم مکمل ہو سکتا ہے۔
وٹامن بی ٹو : وٹامن بی ٹواستعمال کرنے سے بھی درد کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے ماہرین کے مطابق دن میں 400 ملی گرام کے قریب انسانی جسم کے لئے وٹامن بی ٹو ضروری ہے جو کہ انسان کو بادام مچھلی کے پنیر وغیرہ میں آسانی سے مل سکتا ہے۔
ادرک چائے: ادرک چائے بھی سر درد کا موثر علاج ہے ادرک کے دو ٹکڑے پانی کے گلاس میں ڈال کے رکھیں اور پبھی چائے میں استعمال کر لیں اس سے سر کے درد میں کمی ہو گی۔
کافی کا استعمال: کافی کے استعمال سے بھی انسانی سر درد نہ صرف کم ہوتا ہے بلکہ مکمل ختم ہو جاتا ہے۔ جو کہ سر میں خون والی شریانوں کی سوزش کو کم کر کے خون کے بہاؤ میں تیزی پیدا کرتا ہے جس انسانی سر درد ریلیف ہو جاتا ہے۔
سر کا مساج: سر درد کا بہترین حل اپنے سر کا مساج ہے۔ جس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی انگلیوں کو اپنے ماتھے اور آنکھوں کے درمیان میں اس طرح پھیریں جیسے کلاک کی سوئیاں چلتی ہیں اس طرح سر کے مساج سے بھی انسانی سر درد کم ہو جاتا ہے۔
سر پر پٹی کو استعمال: سر درد کی وجہ صرف اور صرف انسان کے خون کی شریانوں پر سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے جس کو انسان اسکارف پٹی وغیرہ باندھ کر کم کر سکتا ہے اگر درد زیادہ ہو تو اسے گیلا کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
۔ان طریقوں پر عمل سے انسانی سر درد کو روکا جا سکتا ہے ۔۔۔۔حکیم آن لائن

07/08/2025

دماغ اور بڑی آنت کا عجیب و غریب تعلق..!

ہمارا جسم ایک پیچیدہ نظام ہے،
جس میں ہر عضو کا دوسرے سے تعلق حیران کن
اور گہری حکمت پر مبنی ہے۔

دماغ اور بڑی آنت کا تعلق
بھی انہی رازوں میں سے ایک ہے،
جس پر حالیہ سائنسی تحقیقات نے روشنی ڈالی ہے۔

بڑی آنت کو عام زبان میں پیٹ کا حصہ سمجھا جاتا ہے، مگر یہ محض فضلہ نکالنے کا ذریعہ نہیں بلکہ دماغ کے ساتھ براہ راست جُڑا ہوا ایک اہم نظام ہے۔

ماہرین کے مطابق
آنتوں میں پائے جانے والے لاکھوں کروڑوں
بیکٹیریا ہمارے دماغی افعال پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر،
دماغ سے آنے والے پیغامات کا صرف 20 فیصد
حصہ آنتوں کو ہدایت دیتا ہے، جب کہ 80 فیصد رابطہ آنتوں سے دماغ کی جانب ہوتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کے پیٹ میں خرابی ہے، تو اس کے اثرات اس کی ذہنی حالت پر بھی محسوس ہوں گے۔

پیٹ کی صفائی اور ذہنی سکون
کے درمیان یہ تعلق آج کے ماہرین کی تحقیق
کا محور بن چکا ہے۔

پرانے طبیب اس حقیقت کو صدیوں پہلے جانتے تھے۔ وہ مریض کے علاج سے پہلے پیٹ کی صفائی کو ضروری سمجھتے تھے اور جلاب دینے کے طریقے سے ہفتوں تک آنتوں کو صاف کرتے۔

ان کا ماننا تھا کہ اگر خراب بیکٹیریا جسم سے
خارج ہو جائیں تو مریض خود کو ہلکا، پرسکون اور ذہنی طور پر بہتر محسوس کرتا ہے۔

جدید تحقیق اس قدیم حکمت
کی تصدیق کرتی ہے۔ کئی مطالعات نے ثابت کیا ہے
کہ معدے میں موجود اچھے اور برے بیکٹیریا کا توازن موڈ، نیند اور یہاں تک کہ ذہنی دباؤ پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ گیس، قبض، اور دیگر آنتوں کے مسائل کے نفسیاتی اثرات کو نظر انداز کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی صحت کے لیے سنجیدہ ہیں
تو دماغ اور آنتوں کے تعلق پر خود تحقیق کریں۔ گوگل پر یہ جملے تلاش کریں:

"Brain and Gut Connection"

"Gut-Brain Axis Research"

"Effect of Gut Bacteria on Mental Health"

"Role of Probiotics in Gut Health"

"Scientific Studies on E***a Benefits"

تحقیق آپ کا حق اور ذمہ داری ہے۔ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے معلومات حاصل کریں، تحقیق کریں، اور نئے زاویوں سے صحت کے مسائل کو سمجھیں۔۔. . (منقول)

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


1 Main Bazaar، Kharak, Multan Road, Lahore
Lahore