Rise & Rule

Rise & Rule

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rise & Rule, Health/Beauty, Lahore.

31/03/2026

ایک مرتبہ عبد اللہ بن مبارک فراغت حج کے بعد بیت اللہ میں سو گئے اور خواب دیکھا کہ دو فرشتے باہم باتیں کر رہے ہیں اور ایک نے دوسرے سے سوال کیا کہ اس سال کتنے افراد حج میں شریک ہوئے اور کتنے افراد کا حج قبول ہوا۔ ؟؟؟ دوسرے نے عرض کیا کہ چھ لاکھ لوگوں نے فریضہ حج اداء کیا اور کسی ایک شخص کا بھی حج قبول نہیں ہوا۔ لیکن دمشق کا ایک موچی جو حج میں شریک تو نہیں ہوا لیکن اللہ لال نے اسکا حج قبول فرما کر اس کے طفیل سب کا حج قبول فرما لیا۔

خواب سے بیدار ہو کر موچی سے ملاقات کرنے دمشق پہنچے۔ اور ملاقات کے بعد اسکا نام و نسب دریافت کرکے حج کا واقعہ دریافت کیا تو اس نے اپنا پیشہ بیان کرنے کے بعد آپ کا نام پوچھا۔ تو آپ نے بتا دیا کہ عبد اللہ ابن مبارک ہوں یہ سن کر چیخ مار کر بے ہوش ہوگیا۔ اور ہوش میں آنے کے بعد اس طرح اپنا واقعہ بیان کیا کہ بہت عرصہ سے میرے قلب میں حج کی تمنا تھی اور میں نے اس نیت سے تین سو درھم بھی جمع کر لیے تھے۔ لیکن ایک دن پڑوسی کے یہاں سے کھانا پکنے کی خوشبو آئی تو میری بیوی نے کہا اسکے گھر سے تم بھی مانگ لاؤ تاکہ ہم بھی کھا لیں۔

چناچہ میں نے اس سے جاکر کہا کہ آج آپ نے جو کچھ پکایا ہے ہمیں بھی عنایت کریں۔ لیکن اس نے کہا کہ وہ کھانا آپ کے کھانے کا نہیں ہے۔ کیونکہ سات یوم سے میں اور میرے گھر والے فاقہ کشی میں مبتلا تھے تو میں نے مردار گدھے کا گوشت پکا لیا ہے۔ یہ سن کر میں خوف خداوندی سے لرز گیا اور اپنی تمام جمع شدہ رقم اسے دے کر یہ تصور کر لیا کہ ایک مسلمان کی امداد میرے حج کے برابر ہے۔ یہ سن کر حضرت عبد اللہ نے یہ بات کہی کہ فرشتوں نے خواب میں واقعی سچی بات بیان کی ہے اور الله لا حقیقتاً قضاء و قدر کا مالک ہے۔

30/03/2026

مرد کا دوسرا تیسرا نکاح کرنے کا جو سکون عورت ذات کو ہے وہ مردوں کو بھی نہیں ہے ۔ عورتوں کو اپنی مرضی سے آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ماں باپ کے گھر جانے کیلیے وافر ٹائم مل جاتا ہے یہ ٹینشن نہیں ہوتی پیچھے شوہر کا کیا ہوگا اسکو کھانا کون دے گا کپڑے کون تیار کرے گا مرد حرام رشتوں اور حرام کاریوں اور حرام جگہ پیسہ برباد کرنے سے بچ جاتا ہے ۔۔ عورتوں کے اللہ کی طرف سے بنائی ہوئی ساخت کے مطابق ماہانہ بھی اس کو آرام مل جاتا ہے گھر کی کام والی بننے کی بجائے وہ گھر میں اور بھی بہت سے کاموں اور کورسسز کی طرف توجہ دے سکتی ہے لا محدود کام اور بچوں کو سنبھالنے کی وجہ سے جو عورتوں کی صحت کا حال ہوتا ہے 35 سال میں ہی ختم ہو جاتی ہیں ۔۔ نہ ظاہری حسن بچتا ہے ۔۔ نہ ہی باطنی حسن .. موٹاپا اور دوسرے امراض کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ نماز اور دیگر عبادات یکسوئی سے نہیں کر سکتیں . اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلے وقت نہیں ملتا ۔ اور اس سب کے پیچھے ۔۔ کیا سوچ کار فرما ہے ۔۔۔۔ ؟ شوہر صرف میرا ہو ۔۔ شوہر آپکا ہی ہوتا ہے ۔ یہ جو انسیکورٹی جو کہ ایک بیماری بن چکی ہے ۔۔ یہ چین نہیں لینے دیتی میری مرضی کے مطابق چلے ۔۔ ہر کام مجھ سے پوچھ کر کرے ۔۔ وغیرہ وغیرہ ... اور کیا آجکی عورت کے دل و دماغ میں گھومنے والے خیالات کا اللہ کو نہیں علم تھا ۔۔ جب اللہ قرآن میں حکم دے رہا تھا ۔۔۔ اور اللہ کے رسول اور صحابہ نے اور انکے بعد آنے والوں نے ۔۔۔۔ بلکہ ترکی ، ایران ، عرب ممالک .. مصر ، شام ، الجزار سب میں آج تک مرد کہ ایک سے زیادہ نکاح کرنا عام ہے یہ انکے دور کی بات بتا رہا ہوں آجکی عورت جو کہ یہود و ہنود کے پروپیگنڈا کا شکار ہے ۔۔۔۔ وہ خود ہی عورت ذات کی دشمن بنی ہوئی ہے کتنی بیچاره کنواری اور ، بیوہ اور طلاق یافتہلڑکیاں ، گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں۔۔ لیکن اکثر عورتوں نے جو فتنہ پھیلایا ہوا ہے کہ عورت کو یہی غم بہت ہے کہ اسکا مرد کسی اور کا شریک کیوں ہے ۔ انکا دور دیکھو ۔۔ 60 فیصد دنیا میں عورتیں ہیں اور چالیس فیصد مرد ہر گھر میں عورتوں کی تعداد دیکھ لو ۔۔۔ اللہ کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے سے معاشرہ تباہی اور بربادی کی طرف جا رہا ہے یہی عورت مرد کے حرام افیئرز کا بھی رونا روتی ہے ۔ ایک سے زیادہ نکاح اللہ نے مرد کی جسمانی ضرورت کے لیے رکھے صحابہ کے دور میں جب صحابہ غزوات میں ، جہاد میں بڑی تعداد میں شہید ہو جاتے

29/03/2026

ایک بزرگ سے میں نے پوچھا کہ آج کل شادی کے بعد عورت نوکری کیوں کرتی ہے

بابا جی بولے عورت 3 وجوہات پر نوکریاں کر رہی ہے ایک تو اس کا شوہر بے غیرت ہے وہ چاہتا ہے بیوی کمائ تاکہ وہ عورت کی ذمہ داری نہ اٹھانی پرے وہ عورت کو ابھارتا ہے خود کو ضائع کر رہی ہو اتنی تعلیم کیوں حاصل کی وغیره وغیره

دوسری وجہ عورت کا لالچ حسد اور دنیا کی چاہت ہے وہ چاہتی ہے اس دنیا میں وہ ہر چیز اس کو ملے جو کسی بھی دوسری عورت کے پاس ہے اس کے لیئے وہ اپنی عزت رشتے صحت اور اولاد تک قربان کر دیتی ہے اور اسے ادراک تک نہیں ہوتا

تیسری وجہ ذمہ داریوں سے فرار ہے کہ کسی کی بات نہ سننی پڑے کسی رشتہ دار سے بنانی نہ پڑے کسی کی ڈانٹ نہ سننی پڑے گھر اور گھر داری سے چھٹکارا پا سکے۔

میں نے کہا بابا جی کوئی ضرورت مند بھی ہوتی ہیں آپ کو سب کو ایک لائن میں کھڑا کیے جا رہے ہو تو بولے کاکے ضرورت مند صرف 2 قسم کی ہوتی ہیں ایک تو وہ جن کا کوئی ولی وارث اور رشتہ دار نہ ہو دوسری وہ جن کے خاندان کے مرد حلالی نہ ہوں جو اتنا بھی نہ کر سکیں کہ ان کی کفالت کا ذمہ اٹھا سکیں

پتر جی ہر کوئی رو رہا ہے کہ خرچہ پورا نہیں ہوتا اوے تم پزے برگر نہ کھاو اے سی کولر نہ لگواؤ ہر ہفتے ہوٹلنگ نہ کرو اپنے بچوں کی ہر جائز و جائز پوری نہ کرو تھوڑا ان کو صبر کرنا سکھاؤ مہمان آے تو باہر سے آرڈر کرنے کی بجاۓ جو گھر میں بنا ہو پیش کر دو اگر ایک گھرانہ سادہ کھائ اور سادگی سے رہے تو قسم ہے بنانے والے کی مجال ہے جو کوئی بھوکا سو جاۓ صبر ہم سے ہوتا نہیں شکر ہم کرتے نہیں اور مانگ رہے ہیں سکون وہ بھی رب کائنات سے۔۔

28/03/2026

... شادی رسک کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے

بعض اوقات واضح خامیوں کو نظر انداز کرنے کے باوجود بھی سب کچھ ٹھیک کام کرتا ہے... اور بعض دفعہ وہ لوگ جو فرشتوں کی طرح لگتے ہیں جھوٹے اور دھوکے باز نکلتے ہیں

زندگی خوبصورت ہے

لیکن آپ یہ کبھی نہیں جانتے کہ یہ خوبصورتی کب کانٹوں میں بدل جائے گی... اس لیے صرف محبت کافی نہیں ہے. صبر اور سمجھ بھی اتنی ہی ضروری ہے تعلقات کو بہتر رکھنے کے لیے جتنی کہ محبت

27/03/2026

ایک عمر مجھے اس کے بغیر بتانی ہے اور ایک لمحہ ہے جو مجھ سے گزارا نہیں جاتا یہ کیسا امتحان ہے زندگی کا کہ پورا مستقبل اس کے بغیر جینا ہے مگر ایک پل کی جدائی بھی دل کو اندر سے توڑ دیتی ہے کہ اس کے راستے کہیں اور جا چکے ہیں میں جانتا ہوں کہ اب وہ قسمت نہیں جانتا ہوں مگر یہ دل کہ مانتا ہی نہیں ہے ہر سانس میں اسی کا نام لے کر دھڑکتا ہے ایک طرف پوری زندگی پڑی ہے جو اس کے بغیر گزارنی ہے اور دوسری طرف یہ لمحے ہیں جو اس کی یاد کے بغیر کٹتے ہی نہیں راتیں لمبی ہو جاتی ہیں خاموشی بولنے لگتی ہے اور دل بار بار یہی سوال کرتا ہے کہ جس کے بغیر ایک لمحہ نہیں گزرتا اس کے بغیر پوری عمر کیسی گزرے گی اور شاید وقت مجھے جینا سکھا بھی دے مگر اس کے بغیر جینے کا ہنر کبھی نہیں آئے گا شاید لوگ کہیں گے کہ سب ٹھیک ہو گیا مگر میرے اندر ایک خلا ہمیشہ باقی رہے گا کیونکہ کچھ لوگ زندگی سے چلے بھی جائیں تو دل سے کبھی نہیں جاتے۔ اور کچھ محبتیں ایسی ہوتی ہیں جو ملتی نہیں مگر عمر بھر ساتھ !!! رہتی ہیں۔۔۔

26/03/2026

یہ جملہ دراصل مرد نہیں بلکہ انسان کی فطرت کی عکاسی کرتا ہے۔
انسان کو جو کچھ حاصل ہوتا ہے، وہ وقت کے ساتھ معمولی لگنے لگتا ہے، جبکہ جو اُس کے پاس نہیں ہوتا، وہ زیادہ پرکشش محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہی خواہش اور کمی کا احساس اُسے بے چین رکھتا ہے۔
اصل مسئلہ کسی گیارھویں چیز کا نہیں، بلکہ دل کی اُس کیفیت کا ہے جو کبھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوتی۔ اگر انسان شکر اور قناعت سیکھ لے تو وہی چیزیں جو آج عام لگتی ہیں، کل سکون کا سبب بن سکتی ہے

26/03/2026

جب سے کُچھ عورتوں نے مرد سے محبت کا معیار صرف دولت رکھ لیا تب سے کُچھ مردوں نے دل کے اوپر جیب سجالی اور دل ڈھانپ لیا۔

اور جب سے کُچھ مردوں نے محبت کا معیار صرف ظاہری حسن سمجھا تو کچھ عورتوں نے بھی ڈوپٹہ اتار دیا اور کاسمیٹکس اوڑھ لی

اور یوں دونوں پریکٹیکل ہو گئے اور ہنسی خوشی برباد ہونے لگے۔

12/03/2026
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Lahore