King Abdullah Teaching Hospital Mansehra
Quality Healthcare • Compassionate Care • Medical Excellence
28/08/2026
27/08/2026
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ کا مریضوں کے علاج میں بہتری کا ایک اور سنہری قدم ٹرامہ سینٹر وومن اینڈ چلڈرن اور کیتھ لیب کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے سے زاہد رقم مختص
مانسہرہ کی عوام کو علاج مالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی کی بھرپور کاوشوں کی بدولت کنگ عبداللہ ہسپتال میں ٹرامہ سینٹر کے لیے 40 کروڑ کیتھ لیب کے لیے 70 کروڑ وومن اینڈ چلڈرن کے لیے 20 کروڑ تینوں پروجیکٹ کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے سے زاہد رقم سالانہ اے ڈی پی 27-2026 کے لیے مختص کر دی گئی
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل او پی ڈی بریسٹ کینسر اور زکوۃ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی نائب صدر کا کمال سلیم سواتی کو کیتھ لیب وومن اینڈ چلڈرن اور ٹرامہ سینٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر جواد مجید سواتی ایچ ایم سی ممبران انیس احمد جان محمد شعیب خان ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف پیرامیڈیکل سٹاف سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی
27/08/2026
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ او پی ڈی کمرہ نمبر 23 میں زکوۃ آفس کا افتتاح کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی نے کمرہ نمبر23 میں زکوۃ آفس کا افتتاح کر دیا
زکوۃ آفس کے قیام سے مستحق مریضوں کو امداد کے حصول کے لیے ادھر ادھر گھومنے کی ضرورت نہیں بزرگ افراد کو زکوۃ فارم کے لیے پریشانی کا سامنا تھا جس کو مدے نظر رکھتے ہوئے ہسپتال او پی ڈی میں زکوۃ آفس قائم کر دیا گیا ہے
افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر جواد مجید سواتی ایچ ایم سی ممبران انیس احمد جان محمد شعیب خان ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف پیرامیڈیکل سٹاف سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی
27/08/2026
مانسہرہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل بریسٹ کینسر سرجری او پی ڈی میموگرافی ٹیسٹ کا بضابطہ افتتاح کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی نے کمرہ نمبر1 میں قائم بریسٹ کینسر او پی ڈی کا بضابطہ افتتاح کر دیا
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ میں ڈاکٹر فریال سعید ڈبل ایف سی پی ایس ماہر امراض چھاتی بریسٹ کینسر زہر نگرانی خواتین کو چھاتی کے کینسر کے حوالے سے مکمل علاج میسر ہوگا برسٹ کینسر تشخیص کے لیے میمو گرافی ٹیسٹ مشین سرجری کے لیے او ٹی مکمل فحال کر دی گئی ہے
افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر جواد مجید سواتی ایچ ایم سی ممبران انیس احمد جان محمد شعیب خان ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف پیرامیڈیکل سٹاف سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی
26/08/2026
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ میں عید میلاد النبی انتہائی عقیدت اور جوش و جذبے سے منائی گئی
25/08/2026
ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ کا دورہ
ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی HMC نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ کا دورہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر جواد مجید سواتی کے ہمراہ ہسپتال وارڈز کا معائنہ کیا ہسپتال میں واشروموں کی مرمت سمیت دیگر ہونے والے کاموں پر تسلی کا اظہار کیا
ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی ممران نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے ہسپتال میں مزید بہتری پر تبادلہ خیال کیا
24/08/2026
تلاش ورثاء
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ میں آج صبح تصویر میں نظر آنے والا شخص ہسپتال ایمرجنسی میں آیا جس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی
اس شخص کے پاس کوئی شناختی دستاویز موبائل یا کسی قریبی رشتے دار کا موبائل نمبر نہیں موجود نہیں کسی کو بھی اس کے بارے میں معلوم ہو تو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل انتظامیہ سے رابطہ کریں
یہ شخص میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر جواد مجید سواتی کی ہدایت پر ہسپتال میں سے علاج ہے
21/08/2026
کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں اینڈوسکوپی اور کولنوسکوپی کے 600 ٹسٹ مکمل
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ڈاکٹر سعدیہ شاہ امراض معدہ جگر انت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ نے اینڈوسکوپی اور کولنوسکوپی کے 600 ٹسٹ مکمل کر لئے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر سعدیہ شاہ نے کہا کہ کھانے میں بحتیاطی کی وجہ سے معدے کے امراض میں مسل اضافہ ہو رہا ہے عوام الناس کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں
کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ اس کامیاب علاج پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر جواد مجید سواتی کی قیادت اور مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، جن کی بدولت ہسپتال میں مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سهوليات فراہم کی جا رہی ہیں۔
19/08/2026
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل مانسہرہ میں ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
ورک شاپ میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر جواد مجید سواتی۔ سٹیک ہولڈرز زکوۃ آفس سوشل ویلفیئر ریسکیو آفس این سی ایس ڈی۔ C&W بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام۔ ہسپتال ڈاکٹرز سائیکیٹرسٹ نے شرکت کی ورک شاپ میں حقداروں کو بہتر سہولت ان کا حق آسان طریقہ کار سے ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے تجاویز پیش کی گئی
Website
Address
Mansehra City
Mansehra