Kulharay Sharqi Welfare Foundation Official

Kulharay Sharqi Welfare Foundation Official

Share

*ہمارا مقصد سیاست، فرقے ،قوم قبیلےاور ہر قسم کے تعصُب سے پاک ہو کر صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔*

19/07/2026

👈کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر راشد خان صاحب عاکفہ فاؤنڈیشن (UK) کے تعاون اور پکھل ویلفیئر سوسائٹی کی زیرِ نگرانی مکمل ہونے والے واٹر ویل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔👉

اس موقع پر کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا محمد شعیب صاحب، صدر راشد خان صاحب، جنرل سیکرٹری جاوید جان صاحب اور آفس سیکرٹری زین صاحب نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ہم عاکفہ فاؤنڈیشن (UK) اور پکھل ویلفیئر سوسائٹی کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود دیہی علاقے میں ایک اہم واٹر ویل پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا، جس سے متعدد گھرانے صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ بلاشبہ یہ ایک عظیم خدمتِ خلق اور صدقۂ جاریہ ہے۔

11/07/2026

👈سینیئر صحافی نظیر خان دودال صاحب نے کلہاڑے ویلفیر فاونڈیشن کے صدر راشد صاحب اور جنرل سیکرٹری جاوید جان صاحب سے ملاقات کی.👉

مختلف فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ نظیر خان دودال صاحب نے ہمیشہ کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کو پسند کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ آپ لوگوں نے میرٹ پر کام کرتے ہوئے اپنے حصے کی شمع جلائی ہے۔

25/06/2026

کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی گراؤنڈ ٹیم نے مختلف گورنمنٹ سکولوں کا دورہ کرکے یتیم اور انتہائی مستحق بچوں کا ڈیٹا جمع کیا۔ مکمل سکروٹنی کے بعد گورنمنٹ پرائمری سکول کلہاڑے شرقی کے 20، گورنمنٹ مڈل سکول کلہاڑے شرقی کے 12، جبکہ دیگر پرائیوٹ سکولوں سے تعلق رکھنے والے 18 مستحق بچوں سمیت مجموعی طور پر 50 بچوں کو نئے سکول شوز فراہم کیے گئے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ایک بچے کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنا اور اس کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا ہی حقیقی خدمتِ انسانیت ہے۔ کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مشن اور مقصد صرف اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لیے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات اور اس کارِ خیر میں تعاون کرنے والے احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں مزید نیکیوں کی توفیق دے۔ آمین

24/06/2026

عدیل ایاز اخونزادہ بھائی کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی گراؤنڈ ٹیم نے ان کی عیادت کرکے خیرسگالی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
اللہ پاک انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے۔ آمین

24/06/2026

انشاء اللہ! مزید تفصیلات ویڈیو کلپ میں جلد شیئر کی جائیں گی۔

11/06/2026

کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے گراؤنڈ ٹیم کی باہمی مشاورت۔ جنرل سیکرٹری محمد انیس نے یورپ سے واپسی پر مرکزی آفس کا وزٹ کیا۔ سرپرست اعلی مولانا محمد شعیب صاحب نے آئندہ کی سرگرمیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔ صدر راشد خان، میڈیا ہیڈ جاوید جان، آفس سیکرٹری زین خان نے سرگرمیوں کے لیے بہترین پلیننگ پیش کیا۔

19/04/2026

الحمد اللہ! کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تیسری جہیز سرگرمی مکمل کر لی اور ایک یتیم بچی کو جہیز کی مد میں سامان مہیا کر دیا گیا۔

15/04/2026

ماہرِ تعلیم ہمارے علاقے کی شان اور فخر، جو علم کی روشنی پھیلا کر نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے۔ ماہر تعلیم حیات خان صاحب کو گریڈ 19 میں ترقی پانے پر ڈھیر ساری مبارکباد ❤️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Mansehra?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Kulharay
Mansehra
5555