Haider Khan Hoti Fans
HaiderKhanHotiFans
24/03/2022
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی مردان میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔
|
21/03/2022
|
21/03/2022
موجودہ سیاسی کشیدگی کی ذمہ دار حکومت ہے کیونکہ وہ فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر کرنا چاہتے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حالات کو بہتر کریں لیکن حکومت خود موجودہ حالات کو خراب کررہی ہے۔جمہوری ممالک میں فیصلے اسمبلی کے اندر ہوتے ہیں لیکن حکومت غیرجمہوری رویہ اپنائی ہوئی ہے۔عدم اعتماد ایک آئینی اقدام ہے، اس کا فیصلہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہونا چاہئیے۔
امیرحیدرخان ہوتی
سینئر نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی
|
21/03/2022
25 مارچ کو قومی اسمبلی کا بلایا ہوا اجلاس آئین کی خلاف ورزی ہے۔آئین کے تحت 14 روز کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے جسکی مدت 21 مارچ کو پوری ہوچکی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اب غیرجانبدار نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم اور حکومتی وزراء اراکین کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ انہیں مجمع سے گزرنا ہوگا۔ووٹ ایک جمہوری حق ہے اور یہ اختیار کسی کو حاصل نہیں کہ منتخب رکن کو جمہوری حق سے محروم کیا جائے۔
امیرحیدرخان ہوتی
سینئر نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی
|
21/03/2022
سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی جلسے روکنے کیلئے سپریم کورٹ بارکی درخواست پر سماعت۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیرحیدرخان ہوتی نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔
|
21/03/2022
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیرحیدرخان ہوتی نے شرکت کی۔
|
20/03/2022
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیرحیدرخان ہوتی مردان کے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔
|
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mardan