Maktaba Javaid

Maktaba Javaid

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maktaba Javaid, Health/Beauty, Mianwali.

19/09/2025

🥬 Cabbage Leaves Wrapped Around Your Legs – Simple, Natural Relief! Why throw them away when they heal the body?

🌿 Reduces swelling & varicose veins
🌿 Relieves pain & inflammation
🌿 Improves circulation naturally
🌿 Soothes tired, heavy legs

✅ Just wrap fresh cabbage leaves around your legs for 20–30 mins daily.
Nature’s remedy at your fingertips! 💚

03/09/2025

*ارجن: دل کا محافظ درخت*

ارجن (Arjun)ایک قد آور درخت ہے۔ جو ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، میانمار اور کچھ دوسرے ایشیائی ممالک میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ پتے امرود کے پتوں جیسے قریبا چار پانچ انچ لمبے اور ایک سے دو انچ چوڑے ہوتے ہیں اور دس پتوں سے لے کر پندرہ پتے ایک شاخ میں لگتے ہیں۔اسکے پھول لمبے اور گچھے نما ہوتے ہیں اور اسکے بیج لکڑی کی طرح اور پانچ کونوں والے ہوتے ہیں۔اس کے پھل لمبے اورسبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ ماہ جولائی میں اس کو پھل کثرت سے لگتے ہیں۔اسکو بیج اور قلم دونوں طریقوں سے لگایا جا سکتا ہے۔

لاہور کے لارنس باغ میں بھی ارجن کے کئی درخت ہیں۔آج سے چالیس پچاس سال پہلے یہ درخت شہروں میں سڑک کنارے اکثر لگائے جاتے تھے لیکن بعد میں کسی دور میں ہزاروں کی تعداد میں ان پرانے درختوں کو کاٹ دیا گیا۔ لیکن اب گذشتہ دس پندرہ سال میں محکمہ جنگلات پنجاب اور خصوصا موٹر وے اتھارٹی والوں نے اسکے سینکڑوں درخت لاہور۔اسلام آباد موٹر وے کے اطراف میں لگائے ہیں۔

اسکی لکڑی کافی ٹھوس قسم کی ہوتی ہے اوریہ ان درختوں میں شامل ہے جن کی لکڑی فی کیوبک میٹر ایک ٹن کے قریب ہوتی ہے۔یہ درخت سینکڑوں سال تک قائم رہتا ہے اور بظاہر اسے کوئی بیماری بھی نہیں لگتی۔

ایک اعلیٰ قسم کا ریشم کا کیڑاجسے Tussar silk کہا جاتا ہے، اس ریشم کے کیڑے اس درخت کے پتوں پر پالے جاتے ہیں۔

اس درخت کو طب میں بہت اہمیت حاصل ہے اور ہزاروں سال سے اس درخت کے مرکبات مختلف ادویات اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔خاص طور پر دل سے متعلقہ بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے اسکی چھال کو ابال کر پیتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس درخت کو ''دل کا محافظ'' درخت بھی کہا جاتا ہے۔

ارجن کو ہندی میں ارجنا،سنسکرت میں ارجن پرکھش، تامل میں مردتنے، بنگالی میں ارجن، گجراتی میں ساجد ان اور انگریزی میں بھی Arjun Tree ہی کہتے ہیں، اسکا نباتاتی نام Terminalia arjuna ہے۔

ارجن میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: ارجن کی چھال میں پندرہ فیصد ٹے نین، تیس فیصد کیلشِیم کاربونیٹ، سوڈیم اور گلوکوسائیڈ پایا جاتا ہے۔انکے علاوہ بیٹا سائیٹو سیٹرول،ٹرائی ٹرپی نائیڈسیونین،ارجونین،ارجونیٹین،ارجو نولک ایسڈ،فراری تیل،شکر،کے ساتھ تھوڑی مقدار میں میگنیشیم اور ایلومینیم کے نمکیات بھی ملتے ہیں۔

ارجنا کے پتوں سے ہومیوپیتھک میں مدر ٹنکچر (Q) تیار کی جاتی ہے۔ جو کہ دل کو طاقت دیتا ہے۔اس کی دھڑکن کو کم کرتا ہے۔ ارجن زہریلے اثرات سے پاک ہے۔

ارجن کے طبی فوائد:

دل کے امراض: ارجن کو دل کا محافظ درخت کہا جاتا ہے۔ اس کی چھال میں پایا جانے والا گلوکو سائیڈ انگریزی دواڈیجی ٹیلس (Digitalis)کی طرح دل کی دھڑکن کو ختم کرتا ہے اور دل کو طاقت دیتا ہے۔ تاہم ڈیجی ٹینس میں زہریلے ا ثرات ہوتے ہیں اور ارجن کی چھال کا گلو کو سائڈ بالکل بے ضرر ہوتاہے۔

اس کو دل کے فعلی اور عضویاتی امراض میں جیسے کہ درددل، انجائینا،خفقان،ورم بطانہ قلب،ورم غلاف القلب میں استعمال کیا جاتا ہے،اس کی سب سے اچھی خوبی اس کا بے ضرر ہونا ہے۔ اس کے دل پر کوئی زہریلے اثرات نہیں ہوتے۔ یہ ہائیپرٹینشن میں خاص طور پر مفید ہے۔

ارجن میں پائے جانے والے اجزاء دل کے نازک پٹھوں خون کی نالیوں کو مظبوط کرنے کے ساتھ خون میں چکنائی کو ہضم کرنے والے نظام کی اصلاح کر کے اسے فعال بناتے ہیں۔اینٹی اوکسیڈنٹ بطور دوا ایسے جزو کا نام ہے جو دوسرے اجزاء کو اکسیجن سے مل کر ٹھوس ہونے سے روکے جیسے کہ خون کی نالیوں میں چکنائی کا جمنا،ارجن کی چھال سے بننے والا قہوہ اپنی اینٹی اوکسیڈنٹ صلاحیت کی وجہ سے دل کے امراض میں انتہائی مفید ہے۔

ڈی این اے تحفظ: ارجن میں ایسے مرکبات ہیں جو ڈی این اے کو مختلف وجوہات سے پہنچنے والے نقصان سے بچانے میں معاون ہیں۔

قلبی صحت: یہ دل کے پٹھوں کو طاقت فراہم کرتا ہے اور خون کو پمپ کرنے کی دل کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں کارڈیو حفاظتی اقدامات ہیں، جو دل کے زیادہ سے زیادہ افعال کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے اور کارڈیک چوٹ کی بحالی کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ عام طور پر مایوکارڈیل انفکشن (ہارٹ اٹیک) سے بچاؤ کے لئے استعمال ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی ایٹروجینک پراپرٹی ہے، جو کورونری شریانوں میں پیدا ہونے والی سختی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور دل کے ٹشووں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کا علاج: ہائی بلڈ پریشر کیلئے ارجن ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ایک انتہائی سنگین طبی حالت ہے جو دل کی ناکامی، فالج، دل کا دورہ، گردے کی خرابی اور دیگر سنگین پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی عام علامات میں شدید سردرد، متلی، الٹی، الجھن، ناک سے خون بہنا وغیرہ شامل ہیں۔ لہذا قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرنے کے لئے ارجن سے بہتر کوئی قدرتی دوا نہیں ہے۔

بواسیر اور خون بہنے والی امراض: ارجن میں پائے جانے والے قدرتی مادے میں اینٹی ہیمرجک پراپرٹی ہے، جس سے بہتے خون کو روکا جا سکتا ہے۔ یہ یونانی طب میں عام طور پر دیگر جڑی بوٹیوں کے ساتھ خون بہہ جانے والی عوارض کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

ارجن کے دیگر استعمال: ارجن قدرت کا ایک بیش بہا تحفہ ہے۔ارجن کی چھال کا جوشاندہ دست، پیچش، جریان خون اور جریان منی میں مفید ہے۔ اگر اس کی چھال کے جوشاندہ سے زخموں کو دھویا جائے تو جلدی مندمل ہو جاتے ہیں۔ اس کی چھال کے سفوف کو کیل مہاسے اور چھائیوں میں استعمال کرنا مفید ہے۔ معمولی چوٹ میں چھال کو پانی میں پیس کر لیپ کر لینا کافی ہے۔ اس کی چھال سے بہترین کھاد بنائی جاتی ہے۔ بنگال (مدنا پور) میں اس کی چھال خاکی کپڑہ رنگنے میں کام آتی ہے۔ ارجن کی چھال کا سفوف دودھ یا پانی کے ہمراہ چو ٹ لگنے اور ہڈی ٹوٹنے میں کھلاتے ہیں۔ جب کے خون جمنے سے جلد پر سرخ یا نیلے رنگ کے داغ پڑ گئے ہوں۔ پتے تیل میں جلا کر کان میں ڈالنا کان درد کے لئے مفید ہے۔ پھل کا سفوف چار گرام ہمراہ پانی قبض کو کھولتا ہے۔

01/09/2025

قدرت نے نیم کے پتوں میں وہ شفا رکھی ہے جو کئی مہنگی دوائیں بھی نہیں دے سکتیں۔ 🌿
چہرے کی خوبصورتی سے لے کر بالوں کی مضبوطی تک، نیم ہر جگہ فائدہ مند ہے۔

✨ چند حیرت انگیز فوائد ✨

✅ صاف شفاف چہرہ: نیم کے پتے پیس کر عرقِ گلاب کے ساتھ لگائیں، داغ دھبے اور کیل مہاسے غائب!
✅ نیچرل ٹونر: نیم کا ابلا ہوا پانی چہرے پر لگائیں اور بلیک ہیڈز، سیاہ حلقے اور داغ دھبوں سے نجات پائیں۔
✅ فنگس ختم: ناخنوں کے انفیکشن کے لیے نیم کا تیل سب سے بہترین علاج ہے۔
✅ بالوں کے مسائل کا حل: نیم کا پانی سر میں ڈالیں یا تیل کے ساتھ مکس کریں، بال مضبوط اور لمبے ہوں گے۔
✅ مسوڑھوں کی صحت: نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلیاں کریں اور مسوڑھوں کی سوجن کو ختم کریں۔
✅ گرمی دانوں کا علاج: نیم + پودینہ + سونف کا مکسچر گرمی دانوں اور خارش سے نجات دلاتا ہے۔
✅ زخموں کا علاج: نیم کا لیپ لگائیں، انفیکشن رکے گا اور زخم جلد بھر جائے گا۔
✅ چیچک اور خسرہ سے بچاؤ: تازہ پتوں کا استعمال پرانی بیماریوں سے حفاظت دیتا ہے۔

🌸 خوبصورت چمکتی جلد اور گھنے بال چاہتے ہیں؟ تو نیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں! 🌸

17/08/2025

‏میتھی دانہ اور میتھرے کا فرق!

اگر آپ کچن گارڈننگ کرتے ہیں تو میتھی ضرور لگائیے۔۔۔۔

ہمارے اکثر احباب میتھی دانہ اور میتھرے کے بارے میں اچنبھے کا شکار رہتے ہیں کیونکہ اکثر دکانداروں سے میتھی دانہ مانگا جائے تو وہ میتھرے تھما دیتے ہیں۔ میتھرے عام طور پر آم کے اچار وغیرہ میں ڈالے جاتے ہیں لیکن جہاں میتھی دانہ طبی مقاصد یا کسی نسخے کے لئے استعمال کرنا ہو وہاں ہمیشہ میتھی دانہ ہی استعمال کرنا چاہئے ۔ میتھی دانہ کس قدر مفید چیز ہے اس کے لئے ہم اس کے بارے میں جانتے ہیں۔

قاسم بن عبدالرحمن کے مطابق آپ ﷺ نے فرمایا کہ ۔۔۔۔”میتھی کے دانے میں شفاء تلاش کرو”
کچھ طبیب تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ‘اگر لوگوں کو اسکے فوائد کا پتہ ہوتا،تو وہ اسے سونے کے بھاؤ خریدتے۔’
پیغمبرِ مصطفیٰ ﷺ نے ایک بار سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لے گئے۔ جو کہ بیمار تھے اور مکہ میں تھے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے طبیب کو بلانے کے لئے کہا۔ہریت بنقلادہ کو بلایا گیا جنہوں نے جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ‘پریشانی کی بات نہیں ،صرف میتھی دانہ کھجوروں کے ساتھ پکا کر کھلا دیں ۔حضرت سعد نے جب پکا کر کھایا تو صحت مند ہوگئے۔

میتھی دانہ کو عربی میں حہے۔
کہا جاتا ہے۔
کئی وٹامنز اور منرلز پر مشتمل اس کم قیمت لیکن بے بہا فوائد رکھنے والی چیز کا اصل وطن افریقہ ہے، لیکن اب یہ ساری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے۔ قدیم یونان میں گھوڑے جب بیمار ہوتے اور کسی خوراک کو منہ نہ لگاتے تو یہ اس کے پتے کھانے کے بعد تندرست ہونے لگتے تھے۔

میتھی دانہ جو کہ عام طور پر حکیمی دواؤں کا جزو ہے یہ رائی کی طرح باریک ہوتا ہے اس کی ایک قسم کو میتھرے بھی کہتے ہیں جو کہ اچار میں ڈالے جاتے ہیں اور مونگ کے دانے کے نصف کے برابر ہوتے ہیں بعض اناڑی پنساری میتھی دانہ کی جگہ میتھرے شامل کر دیتے ہیں ۔ گو کہ یہ دونوں میتھی ہی کی اقسام ہیں لیکن ان کی تاثیر، فوائد اور خوشبو کے درمیان فرق بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ چھوٹی اور بڑی مکھی کے شہد کے درمیان ہوتا ہے۔ قصوری میتھی دراصل میتھی دانے کی کاشت کرکے اُگائ جاتی ہے۔ اس میتھی کی خوشبو اور تاثیر بہت زیادہ قوی ہوتی ہے۔ دوسری طرف میتھرے اچار وغیرہ میں ڈالے جاتے ہیں۔سردیوں میں میتھی دانے کی کھچڑی خوب دیسی گھی ڈال کر ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ بڑا لطف دیتی ہے۔

پیلے پھول والی میتھی کے بیج میتھی دانے بنتے ہیں جو سائز میں رائی برابر ہوتے ہیں. سفید پھول والی میتھی کے بیج میتھرے ہوتے ہیں. سبزی فروش اکثر سفید پھول میتھی فروخت کرتے ہیں. کبھی کبھار پیلے پھول والی میتھی بھی مل جاتی ہے.

میتھی دانہ اور میتھرے الگ الگ ہیں اور دونوں کے خواص بھی الگ الگ ہے میتھی دانہ ایک انتہائی صحت بخش چیز ہے جس کے استعمال سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے حکمت میں اس کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے
اور اس کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے جسم سے کلسٹرول خارج ہونے لگ جاتا ہے اور دل کی بند شریانوں کو کھولنے میں نہایت مفید ہے میتھی دانہ کی وجہ سے وہ کولسٹرول جو خون کی رگوں میں جم جاتا ہے وہ بھی ختم ہو جاتا ہے اور اگر اس کو مسلسل استعمال کیا جاتا رہے تو اس کے استعمال کی وجہ سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اور چربی ختم ہونے لگتی ہے جس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔ میتھی دانہ کو اگر مسلسل استعمال کیا جائے تو اس کی وجہ سے بلڈپریشر بالکل کنٹرول ہوجاتا ہے اور جسم سے اگر فاسد مادے نکالنے ہو تو میتھی دانہ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ جگر کو تندرست رکھنے گردوں کو صاف رکھنے اور مثانے کو ہر طرح کے گند سے صاف کرنے کے لئے بہترین چیز ہے میتھی دانہ شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس کی وجہ سے جسم میں شوگر کی لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور اگر حد سے زیادہ نہیں پڑتا یہ کھانے کو ہضم کرنے گلوکوز کو توڑنے میں لبلبے کی مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں اپنے معتدل سطح پر آجاتا ہےاگر شوگر کا کوئی مریض مسلسل تین ماہ تک میتھی دانہ استعمال کرتا رہے تو امید کی جاسکتی ہے کہ اس کا شوگر بالکل معتدل ہو جائے گا اور اس کی شوگر کی بیماری بھی ختم ہو سکتی ہے میتھی دانہ جیسے پہلے بتایا گیا ہے چکنائی کو جسم سے خارج کرتا ہے اس لیے اگر کوئی موٹا شخص میتھی دانا کا مسلسل استعمال کرے تو اس کی وجہ سے اس کا موٹاپا بھی ختم ہوسکتا ہے اگر میتھی دانہ کو پیس کر اس کا پیسٹ بنایا جائے اور اس کو اپنے چہرے پر لگایا جائے تو اس کی وجہ سے چہرے سے داغ دھبے دانے کیل مہاسے مکمل طور پر ختم ہو جاتے ہیں
جن لوگوں کو بالوں کی خشکی بالوں کے کمزوری کا مسئلہ ہے۔بہت فائدے مند ے۔۔۔

09/08/2025
02/08/2025

🌿 وضو کے بعد کی خاص دعا
✨ جنت کے آٹھ دروازے آپ کے لیے کھل سکتے ہیں!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو وضو کے بعد یہ کلمات کہے، اُس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔"
📖 (صحیح مسلم)

📌 یہ مسنون دعا آج ہی یاد کریں، ہر وضو کے بعد پڑھیں، اور جنت کا راستہ آسان بنائیں!

24/07/2025

🚨 PAIN RELIEF OIL

8 G (8 TABLESPOONS)
CUT AND DRIED GINGER

40 G (3 EISTFULE)
DRIED ROSEMARY

16 G (3 TABLESPOONS)
BLACK PEPPERCORNS,
COARSELY GROUND

19 G (3 TABLESPOONS)
WHOLE CLOVES

OLIVE OIL OR OIL
OR CHOICE

15/05/2025

((سفوف مغلظ کبیر))خاص اُلخاص

اجزاء:
بیج بند
کمرکس
چھلکا اسپغول
مصلی سفید
توردی زرد
تُخم بالنگو
تخم بھنڈی
ثعلب مصری
گوند کیکر
شقاقل
مستگی رومی
مرز نجوشن
بہمن سُفید
مغزاِملی کلا ں
مصلی سیاہ
بادیان
اسگند
کشتہ قلعی
تخم گاجر
تخم کونچ
تخم اوٹنگن
تخم سرس
گوکھرُو
اجوائن خُراسانی
قاقلہ
ماجو پھل
ناریل
بادام
پستہ
بہی دانہ
وغیرہ وغیرہ

فائدے:
جراثیم پیدا کرتا ہے
مثانے کی گرمی ختم کرکے قطروں کو روک دیتی ہے
منی کو گاڑھا کرتا ہے
مادہ منی کے پتلے ہونے کو دور کرتا ہے
اعصاب کو قوت دیتا ہے
عام جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے

غلط کاریوں کی وجہ سے جو اندرونی معاملات خراب ہو گئے ہیں انہیں درست کرتا ہے
سپرم کاؤنٹ میں اضافہ کرتا ہے
منی کی مقدار میں اضافہ کرتاہے
جریان و اح**ام میں مفید ہے
قوت باہ کو قوت دیتا ہے

طریقہ استعمال:
1 چھوٹا چمچ صبح نہار منہ اور ایک چمچ عصر کے وقت ہمراہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں
8 سے 10 دن میں انشاء اللہ فائدہ ہوگا لیکن اگر عام معمولی کمزوری ہے تو 21 دن استعمال کریں اور اگر زیادہ کمزوری ہے تو 41 دن تک استعمال کریں۔

پرہیز
بادی اشیاء سے پرہیز کریں ۔تیز مصالحے دار چیزوں کو چھوڑ دیں
قیمت 3500 روپے بمع ڈیلیوری چارجز
وزن250 گرام تقریباً

02/04/2025

✨ When to Use a Castor Oil Pack ✨
One of nature’s most powerful healing tools!

🥴 Constipation
🦴 Arthritis
🩸 Period cramps
🌿 Lymphatic drainage
🧬 Fertility support
🌡 Fatty liver
🥵 Bloating & inflammation
🌸 PCOS
🧻 IBS & Crohn’s
💧 Dry skin

Castor oil packs aren’t just old-school—they’re timeless remedies for deep healing.
Have you tried them before? Let’s talk about your experience!

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maktaba Javaid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Mianwali.