Turn back to Allah
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Turn back to Allah, Health/Beauty, Multan.
اور پھر اللہ اسطرح بھی انسان کو سبق دیتا ہے ۔۔۔اسی کے پسندیدہ شخص کے ہاتھوں اسے توڑ کر اپنے قریب ہونے کا موقع دیتا ہے
27/07/2023
*کچھ لوگ واجب المحبت ہوتے ہیں ناں*🤍
جو ہمیں خود بخود بے حد عزیز ہوجاتے ہیں
ایک اجنبی سا تعلق ان سے بن جاتا ہے جو آشنا تعلقات سے بھی زیادہ گہرا ہوتا ہے
ہم کبھی کبھار خود بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ آخر وہ ہمیں کیوں اتنے اچھے لگتے ہیں
مگر یہ ایمانی محبتیں ہوتی ہیں
جو ﷲ نے ہمارے دلوں میں ڈالی ہوتی ہیں🩵🤍
ایسا دروازہ بنیں جس سےخیر داخل ہو۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو وہ کھڑکی بنیں جس سے روشنی گزرے۔ اگر ایسا بھی نہیں کر سکتے تو ایسی دیوار بنیں جو تھکے ہوؤں کو سہارا دے۔ کيونکہ اللّٰہ کی مخلوق سے محبت ہى اللّٰہ سے محبت ہے
تمام اسلامی حکومتوں سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جاے۔
اگر اپنی گاڑی پر ملتان ا پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ملتان سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 5148 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 10296 کلومیٹر ہوا،
مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔
اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں بارہ پندرہ اٹھارہ کی ایوریج دیتی ہیں، اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1100 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔
پیٹرول اس وقت پاکستان میں 260 روپیہ لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے 1100 لٹر پیٹرول میں 264000روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔
باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 62.5 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چھ دن میں آرام و سکون سے رکتے رکاتے حرم شریف کے دروازے پر پہنچ سکتے ہیں۔
ٹول ٹیکس، کھانا، رہائش، آئل چینج وغیرہ کی مد میں ڈیلی فی چار بندوں کا پاکستان سے باہر جا کر خرچہ تقریبا ڈیلی پندرہ ہزار بنتا ہے ہم آنے جانے کا تیس دن کا چھ لاکھ پچاس ہزار روپیہ ڈال لیتے ہیں تو اس حساب سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں کم از کم چار افراد حج کا "سفر" کر سکتے ہیں یعنی قریب قریب ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپیہ فی کس میں۔ اگر گاڑی میں پانچ افراد بیٹھیں یا سیون سیٹر گاڑی لے کر جائیں تو خرچ اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان اسلامی حکمتوں کوتوفيق عطافرمءے
اور یہ زمینی راستے کھول دیں میں تو حج تقریبا ہر شخص کے لیے آسان ہو جائے گا اور لوگوں کے لیے اپنے اسلامی ممالک کی ثقافت اور تاریخی مقاموں سے آشنا ہونے کا اچھا سبب ہو گا لیکن اربابِ اختیار کا پیٹ نہیں بھرے گا اس لیے یہ ہونا تقریبا ناممکن ہے حالانکہ ہمارے بڑے پیدل اور گھوڑوں پر حج کر چکے ہیں ۔اس لیے اس پوسٹ کو ہر کوئی آگے شیئر كرے
منقول
اس طرح معاون ممالک کے لئے ٹورزم کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا جو معاشی ترقی کا ایک نیا روڈ میپ ہوگا
کل رات ساسو ماں فرمانے لگیں اگر بہو ساس کو ماں سمجھنے لگے تو کسی گھر میں ساس بہو کا جھگڑا نہ ہو (بہت سے بیوقوف یہ سمجھتے ہیں کہ ساس ماں بن سکتی ہے )
تو میں نے کہا میری شدید ترین خواہش ہے کہ میں اس گھر میں ایک دن صرف ایک دن اپ کی بیٹی بن کر گزاروں اپ بھی مجھے اپنی بیٹی سمجھیں کیا برداشت کر لیں گئیں اپ ساسو ماں نہ سمجھی کی حالت میں بولی کیوں نہیں میں تو تمھیں بیٹی ہی سمجھتی ہو بیٹی سمجھ کر ہی بیاہ کر لائی تھی تم نہ سمجھو تو الگ بات ہے میں نے کہا اپ نے ایک گھنٹہ بھی پورا نہیں کرنا اور اپ نے فوری ساس بن جانا ہے پوچھنے لگیں کیوں بیٹی بن کر کیا کرنا چاہتی ہو
میں نے کہا اپنی مرضی کا دن گزارنا چاہتی ہوں اپ کے سامنے بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا چاہتی ہوں اپ کچھ کہیں تو اپ کو ٹھوک کر جواب دینا چاہتی ہوں اونچا میوزک سننا چائتی ہوں اپ کی آواز کو اگنور کرنا چاہتی ہوں کمرے میں انے پر اپ کو کہنا چاہتی ہوں جاتے ہووے دروازہ بند کر جاہیں لائٹ آف کر جائیں چائے کا ایک کپ بنا دیں
کل میری دوستیں آ رہی ہیں ان کے لیے بریانی اپ نے بنانی ہے اور وہ سب کچھ جو اپ کی بیٹیاں میرے سامنے کرتی ہیں اور اپ کو ان کی ہر بات پر پیار اور میری انھی باتوں پر غصہ اتا ہے
ساسو ماں کو چڑھ غصہ گیا اور فوری پیر پیچھے کھینچ لیے اور کہنے لگیں
#انج گھر نہیں وسدے
😜
حالات جیسے بھی ھوں جناب ۔۔۔۔!!!!
اپنی جنگ خود لڑنے کا لطف ہی الگ ھے ۔ صبر , خاموشی اور ثابت قدمی ایسے ہتھیار ہیں کہ جن کے ھوتے ھوۓ آپ کو کسی کے کاندھے کی ضرورت نہیں ھوتی ۔
اور اس سے بھی زیادہ پُر لطف بات یہ ھے کہ آپ کامیاب ھونے کے بعد خود سے ہمکلام ھوتے ھوٸے یہ کہہ سکتے ہیں ۔
کہ
” گزرتے کسی بھی لمحے میں , مشکل ترین وقت میں کسی نے میرا ساتھ نہ دیا سواۓ میرے رب کے “
ٹھیک ھے ۔۔!!!
آپ کہہ سکتے ہیں
کہ ھم ایک معاشرے میں بسنے والے لوگ ہیں ۔ اور ھم ایکدوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ لیکن آپ بتاٸیں ۔
کتنے ہیں آپ میں سے ,
جو یہ دعویٰ کر سکتے ہیں
کہ مشکل وقت میں جنھوں نے میرا ساتھ دیا
وہ آج احسان نہیں جتاتے ۔
بار بار آپ کے وجود پر اپنی کی ھوٸی اچھاٸیوں کے کوڑے نہیں برساتے ۔
بہت تکلیف دہ ھے
بہت زیادہ
کیونکہ آپ اگر لوگوں کے احسانات کی پٹری پر چلتے چلتے اپنی منزل پر پہنچ بھی جاٸیں ناں ۔
تو وہ منزل آپ کی نہیں ھوتی ۔
یا یوں کہ لیں
کہ آپ چاہتے ھوٸے بھی اس منزل کے اکیلے وارث نہیں بن سکتے ۔ بہت سی پُر تکبر آوازیں ھوں گی آپ کے پیچھے ۔
جو آپ کا سر فخر سے کبھی بھی بلند نہیں ھونے دیں گی ۔۔
میں بس اتنا کہنا چاہتا ھوں ..
کہ
اپنے حصے کے کام خود کریں
اپنے حصے کی جنگ خود لڑیں
اپنے حصے کا بوجھ خود اٹھاٸیں
اور
اپنے حصے کے درد خود سہیں ۔
یقین کریں
اپنے زخموں پر مرہم خود لگاٸیں گے تو جلدی ٹھیک ھو جاٸیں گے ۔ کیونکہ زخم بھی خوددار ھوتے ہیں ۔۔۔۔ !!!!
عاشورہ کا روزہ ایک سال کے گناہوں کی معافی کا ذریعہ بن سکتا ہے
دن ہے گزر جائے گا اور آپ کو اتنا بڑا انعام ملے گا سنو اس دن کو یوں ہاتھ سے جانے نہ دینا فائدہ اٹھا لو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Multan