TNEWSTVnetwork
neqsm
21/08/2023
ملتان:بشپ ملتان یوسف اور علماء کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس
محمد نفیس خان سے
ملتان:مذہبی الہامی کتابوں کی بحرمتی اور سانحہ جڑنوالہ کی مذمت کرتے ہیں ،فادرسلمان جانسن
ملتان:ایسا لگ رہا ہے پاکستان میں مذہبی جنونیت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔
ملتان:لگتا ہے مذہبی تعلیم ذیادہ ہوگئی اب ہمیں انسانیت کی تعلیمی دینی ہوگی ،فادر سلمان جانسن
ملتان:وطن سے محبت کا یہ عالم ہے گرجا گھر کی عبادت پاکستانی پرچم کے بغیر نہیں ہوتی۔فادر افتخار مون
ملتان:وطن ہمارا ہے اس میں ہمارا خون شامل ہے۔فادر افتخار مون
ملتان:دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،فادر افتخار مون
ملتان:یہ مومنوں کا ملک ہے اب حالات ہیں کہ ہمیں سوچنا ہوگا۔فادر افتخار مون
ملتان:اس طرح کے حالات سے ہماری بدنامی ہورہی ہے۔فادر افتخار مون
ملتان:حضور پاک کی سیرت کا مطالعہ کرنے ضرورت ہے۔فادر افتخار مون
20/08/2023
مدینۃ الاولیاء ملتان کی شناخت قلعہ کہنہ قاسم باغ پر مزارات کی وجہ سے باعث فیوض و برکات ہیں۔ مذہبی رہنماؤں اور معروف وکلاء کی پریس کانفرنس
🌹ملتان( نفیس خان سے)
مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور معروف وکلاء نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے امن کو قائم رکھنے کیلئے اور شہر میں صاف شفاف کلچر کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل ۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری۔پیر سید محمد فیضان شاہ فیضی۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے رہنما رکن الدین ندیم حامدی۔ سنی تحریک پنجاب کے رہنما مرزا محمد ارشد القادری ۔جماعت اہلسنت سپریم کونسل کے ممبران وسیم ممتاز۔ محمد حسین بابر۔ محمد یونس غازی۔ محمد حسین بابر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینۃ الاولیاء ملتان کی شناخت قلعہ کہنہ قاسم باغ پر مزارات کی وجہ سے باعث فیوض و برکات ہیں لیکن صوفی ازم کی آڑ میں قلعہ کہنہ باغ کی شناخت کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش۔ سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلعہ کہنہ پر مزارات کی روحانی ۔تاریخی حیثیت مسلمہ ہے ۔بزرگان دین کے عرس مبارک پر ملک بھر سے زائرین ملتان آتے ہیں۔ قلعہ کہنہ پر زائرین کمپلیکس ۔ لنگر خانے ۔ قیام کیلئے ایریا۔ طبی امداد فراہمی کیلئے ڈسپنسریاں محکمہ اوقاف کے دفاتراور حاجی کیمپ بھی قلعہ کہنہ پر واقع ہیں اس لیے قلعہ کہنہ کی مسلمہ روحانی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے ہر سرکاری اقدام کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔
20/08/2023
موٹر ٹیکنالوجی کی وجہ سے عام شہری کو 30 سے 40 فی صد بچت ممکن ہو سکتی ہے ۔۔ریسرچ سائنسٹ عمر فاروق کی معاونین کے ہمراہ پریس کانفرنس
ملتان ( نفیس خان سے)
ریسرچ سائنسٹ عمر فاروق نے اپنے دیگر معاونین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ٹیکنالوجی کی وجہ سے عام شہری کو 30 سے 40 فی صد بچت ممکن ہو سکتی ہے اور عام شہری بھی اس کو خرید پائے گا کیونکہ یہ انرجی فیلڈ میں انقلابی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹارٹ اپ ٹیکنالوجی کا فاؤنڈر ہونے کی حیثیت سے ملک وقوم کی بھلائی کے لیے موثر ٹیکنالوجی کی ایجاد کی یہی وجہ ہے کہ میری بہترین صلاحیت کے نتیجے میں امریکی پیٹنٹ آفس نے 18 ماہ کی چھان بین کے بعد میری ایجاد شائع کردی اور اس امر کی تصدیق کی کہ مجھ سے پہلے کسی نے ایسی ایجاد نہیں کی میں نے اپنی ایجاد کے لیے پاکستانی پیٹنٹ کو بھی درخواست دی اور حال ہی میں عالمی سطح پر اپنی ایجاد کے اینٹی لیکچول پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کے لیے ورلڈ اینٹی لیکچول پراپرٹی آ رگنائزیشن (ڈبلیو آ ئی پی او) میں پی سی ٹی کی درخواست دی اور اس بارے انہوں نے فیس کے تعین کا نوٹیفکیشن 10 جولائی کو جاری کردیا لیکن افسوس کہ پنجاب بنک ڈبلیو آ ئی پی او کو رقم بھیجنے سے مکمل طور پر گریزاں ہے مزکورہ بنک کی طرف سے غیر ضروری تاخیر سے میری موٹر ٹیکنالوجی کے تحفظ کو خطرہ لاحق ہے اور مجھے اپنی ایجاد کے اینٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس کے سلسلے میں غیر مجاز افراد اور کمپنیوں کی طرف سے استحصال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے انہوں نے نگران وزیراعظم، گورنر سٹیٹ بینک ،انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹنٹ فیس کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور میری سالوں کی محنت کو ضائع نہ کیا جائے۔پریس کانفرنس میں معاونین سجاد حیدر رضوی ،حسن رضوی ،امیر حمزہ،سید محمد ،عدنان بھی ہمراہ تھے۔
چوک کمہاراں والہ سے آگے حسن آباد گیٹ نمبر2 کے پاس پی ایس او پمپ پر لوٹ مار جاری ۔ایک لیٹر کی بجائے سات سو ملی لیٹر پٹرول ڈالا جا رہا ہے جبکہ قیمت پوری وصول کی جا رہی ہے پیمانہ کم ہونے کی وجہ سے شہری سخت پریشان اور PSO پمپ مالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔
ملتان,گھنٹہ گھر روڈ پر کار بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی
ملتان,کار کی ٹکر سے بجلی کا پول ٹرانسفارمر سمیت گر گیا
ملتان,حادثے کی اطلاع پر میپکو ٹیم موقع پر پہنچ گئی
ملتان,کار میں میاں بیوی سمیت بچے سوار تھے
ملتان,زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی
ملتان,بجلی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے,میپکو حکام
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع نے جدہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ، شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔🔥
جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل پوری قوم اور وطن کے لیے اعزاز ہے، سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ، افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
🇵🇰
#𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐙𝐢𝐧𝐝𝐚𝐛𝐚𝐝 ⭐
35 سالہ تجربہ کار ٹیم ملک کی معیشت ٹھیک کرتے ھوئے 🤣😂🤣
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Multan
66000