Impressive Lab

Impressive Lab

Share

We Provided the Beauty Related Solution for the Female and Male

18/07/2023

*پھلوں کے فائدے اور نقصانات*

آم

آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقر آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے.

سیب

سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے
اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔
ذهنی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے
رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے
سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے.

کیلا

وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔
نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔
کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے. کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔

مالٹا

نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے زود ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے
گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار میں اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔
کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے.

سنگترہ

سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا جوس شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں
سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے.

خربوزہ

گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے. بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے.

گاجر

سرد تر کش اور وٹامن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلغم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہترین ہے.

بیر

سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا.

شکر قندی

گرم تر قابض اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے.

سردا

معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے.

جامن

سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض کرتے ہیں.

خوبانی

گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے دور کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے.

شریفہ

گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے.

لیچی

سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں.

ٹماٹر

معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں یه سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں.

انگور

گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے.

ناشپاتی

سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں.

گنا

تاثیر سرد تر ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔ اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے.

انناس

سرد تر اور فرخت بخش ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ دل اور دماغ کو بہت طاقت دیتا.

امرود

سردتر میوہ ہے فرحت اورطاقت بخش ہے دل دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے
لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہوتی هے اور بے شمار فوائد ہیں.

13/04/2021
16/03/2021

کھجوریں آپ کی صحت کےلیے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔ کھجوروں میں مختلف بیماریوں کا علاج موجود ہوتا ہے، جیسے دل کے امراض، خون کی کمی اور اس کے علاوہ کھجور آپ کے وزن کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔کھجوروں میں وٹامنز، منرلز اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور یہ نظام ہاضمہ کےلیے بہت فائدہ ہوتی ہیں۔اگر آپ 12 دن تک 3 کھجوریں کھائیں گے تو اس سے آپ کو نہ ایسے نتائج حاصل ہونگے کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔ ٭ چونکہ کھجوروں میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں اور اس میں قدرتی شوگر ، انرجی اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجوریں آپ کو فاسفورس ، کیلشیم م آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔٭ کھجوریں آئرن سے مالامال ہوتی ہیں۔ جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے ان کو کھجوروں کا استعمال کرنا چاہیئے۔ کھجوریں آپ کے جسم کو انرجی فراہم کرتی ہیں اور سستی کو دور کرتی ہیں۔ ٭کھجور میں موجود منرلز آپ کی ہڈیوں کےلیے بہت مفید ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں، اس میں موجود میگنیشیم ، سیلینیم اور کاپر آپ کی کمزور ہڈیوں کےلیے بہت فائدہ مند ہیں۔ ٭ کھجوریں آپ کی آنکھوں کےلیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس سے آپ کی بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔٭ خالی پیٹ کھجوریں کھانے سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں۔٭ کھجوریں آپ کو دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہیں، یہ دل کو مضبوط بھی بناتی ہیں

Photos from Natural Care's post 29/11/2020
31/07/2020

جہاں جہاں آج عید ہے وہاں وہاں سب کو میری طرف سے عید الضحی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے

07/05/2020

اس گرمی لیموں کو ان 4 انداز سے استعمال کریں...

یہ سال کا وہ وقت ہے جب گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایسے میں بہتر شخصیت کے لیے اپنا خیال رکھنا بےحد ضروری ہوجاتا ہے...
گرمی کے موسم میں اگر خود کا خیال نہ رکھا جائے تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں پیٹ کی خرابی، یا بہت زیادہ پسینہ آنا شامل ہیں۔
لیکن پریشان نہ ہوں، آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک ایسی غذاء اس موسم کے لیے اس حد تک فائدہ مند ہے کہ اس کے استعمال سے بہت سی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔
یہاں بات کھٹے میٹھے لیمو کی کی جارہی ہے، جس کا استعمال آپ صرف شربت پینے میں ہی نہیں بلکہ بہت الگ الگ انداز میں کرسکتے ہیں۔

1- کھانے کے بعد لیمو پانی
کھانے کے بعد لیمو پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے، ایسا کرنے سے جسم میں موجود وہ ایسڈز جن کا کوئی استعمال نہیں وہ باہر ہوجاتے ہیں۔
لیمو پانی کا مزاح بہتر کرنے کے لیے اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کیا جاسکتا ہے۔

2- لیمو کی خوشبو
سال کے اس موقع پر پسینہ آنا نہایت عام سی بات ہے، لیکن پسینہ کے ساتھ آنے والی بو کے باعث کبھی کبھار آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لیکن اب پسینے کی اس بو کی روک تھام کے لیے لیمو کا استعمال ضروری بنائیں۔
تھوڑا سا لیمو کا رس لیں، اس میں پانی شامل کریں، اس مرکب کو اپنے بغل اور ہر اس حصے پر لگائیں جہاں سے پسینے کی بو آتی ہے، پھر 15 منٹ تک اسے چھوڑ دیں اور بعدازاں دھو لیں۔
ہر روز ایسا کرنے سے آپ کو پسینے کی بو سے نجات مل جائے گی۔

3- رنگ صاف کرنے کے لیے
دھوپ میں جلد کا رنگ خراب ہونے سے بچانے کے لیے تھوڑا سا لیمو کا رس لیں اور اس کو اچھے طرح ملیں، 10 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں، بہتر نتائج کے لیے یہ عمل دن میں دو بار کریں۔

4- منہ کی بو سے نجات
اگر آپ کو بھی منہ سے بو آنے جیسے مسائل کا سامنا ہے تو لیمو اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ایک چائے کا چمچ شہد لیں، اس میں ایک چائے کا چمچ لیمو کا رس شامل کریں، ایک چائے کا چمچ دارچینی ملائیں اور آدھا کپ نیم گرم پانی شامل کریں۔
تمام اجزاء کو مکس کرنے کے بعد اس سے کلی کریں، یقیناً منہ کی بو سے جلد نجات مل جائے گی...

24/04/2020

اللہ پاک ہمیں صحیح معنوں میں رمضان کریم اور روزے کا مقصد سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
رمضان مبارک

11/03/2020

Copper Rich Hair oil
Rs. 1050/- for one bottle of 125ml .
Limited stock.
Contact us.
# +923127529911
# +923357529911

31/10/2019

کو غریبوں کا بادام کہا جاتا ہے۔اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے اسے مکمل خوراک قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں 28 فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں جب کہ اس میں فیٹ تھایامائن‘ نیاسن ‘فولاد ‘ وٹامن ای‘ ڈی‘ کے اور بی 6‘ فولیٹ‘ کیلشیم ‘جست اور مفید غیر تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
مونگ پھلی میں پائے جانے والے غیر تکسیدی اجزاء غذائیت کے اعتبار سے
سیب‘
چقندر
اور گاجر سے زیادہ طاقتور ہوتے ہی
ں۔یہ غیر تکسیدی اجزاء نہ صرف جلد کی خشکی دُور کرتے ہیں بلکہ ہونٹوں کو گلابی کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
اس کا وٹامن ڈی ہڈیاں اور دانت مضبوط بناکر انہیں بیماریوں سے دُور رکھتا ہے
مونگ پھلی میں موجود وٹامن سی سرطان کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔100گرام کچی مونگ پھلی میں ایک کلو دودھ کے برابر لحمیات ہوتے ہیں ۔ اس میں حیاتین کی مقدار گوشت کے مقابلے میں 1.3گنا زیادہ ہوتی ہے۔ مونگ پھلی عمل انہضام صلاحیت بڑھانے میں کار گر ہے ۔ یہ معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ مونگ پھلی کے تیل کی خصوصیات آلو کے تیل سے کسی صورت کم نہیں ہیں۔ روزانہ تھوڑی مقدار میں مونگ پھلی کھانے سے نہ صرف دبلے پتلے لوگوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے بلکہ یہ کسرت کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش ثابت ہوتی ہے۔
کینیڈا میں کی جانے والے ایک جدید تحقیق کہتی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے روزانہ ایک چمچہ مونگ پھلی کا استعمال مثبت نتا ئج مرتب کرسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
امریکی سائنس دانوں کا مشورہ ہے کہ مونگ پھلی کے شوقین اگر اسے کچی‘ بھنی ُہوئی یا تلی ہوئی شکل میں کھانے کے بجائے اُبال کر کھائیں تو اس سے جسم کو ایسے مفید صحت کیمیائی مادے 4 گنا مقدار تک حاصل ہوں گے‘ جو بیماری سے مدافعت میں مدد دیتے ہیں‘تاہم مونگ پھلی کو بہت زیادہ پکانے یا گرمی پہنچانے سے اس کے مفید صحت کیمیائی مادے ضائع ہوجاتے ہیں۔
طبی ماہرین ماں بننے والی خواتین کو حمل کے دوران بہت زیادہ مونگ پھلیاں کھانے سے منع کرتے ہیںی ماہرین نے کہا ہے کہ معمول کے ساتھ مونگ پھلی کھانے والے افراد میں عارضہ قلب کے امکانات کم اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔مونگ پھلی کی افادیت کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں مونگ پھلی کے استعمال کو لمبی عمر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مونگ پھلی اور گری دار خشک میوے کھانے والے لوگوں میں عارضہ قلب سے ہونے والی اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
۔امریکہ کی یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے وابستہ محقق ڈاکٹر ژاﺅ او شو نے کہا کہ ہماری تحقیق میں مونگ پھلی کھانے سے قلبی فوائد ظاہر ہوئے ہیں،جن لوگوں نے خشک میوے کے طور پرمونگ پھلی کھائی تھی ان میں مطالعے کی مدت کے دوران موت کا خطرہ ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جنھوں نے خشک میوہ کم استعمال کیا تھا یا بالکل نہیں کھایا تھا۔ ژاﺅ او شو نے کہا کہ مونگ پھلی اگرچہ خشک میوہ نہیں ہے اور اس کی درجہ بندی پھلی کے طور پر کی جاتی ہے لیکن اس کے غذائی اجزاءخشک میوے سے ملتے جلتے ہیں۔انھوں نے تجویز کیا ہے کہ جن لوگوں کو مونگ پھلی سے الرجی نہیں انھیں دل کی صحت کے فوائد کے لیے زیادہ سے زیادہ مونگ پھلی کھانی چاہئے جو دوسرے میووں کے مقابلے میں سستی بھی ہے۔ امریکی طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مونگ پھلی میں دیگر میوہ جات کی طرح انسانی صحت کے لیے بے شمار طبی اور غذائی فوائد چھپے ہیں اس میں اعلیٰ درجہ کی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ مونگ پھلی کا مفید روغن ،وٹامن ای ،نمکیات ،فائبر دل کی بیماریوں کے لیے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

30/10/2019

مولی کا ہربل استعمال
مولی یا سفید مولی یا سردیوں کی مولی

ایشیاء اور افریقہ کے بیشتر علاقوں میں کاشت ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن ایک اندازہ کے مطابق جاپان ہے اس لیے اسے جاپانی مولی بھی کہا جاتا ہے۔ حیاتین جیم کی اچھی مقدار کے لیے مشہور ہے۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﻃﺒﯽ ﺧﻮﺍﺹ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﺝ

ﮔﺮﺩﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮﯼ ﯾﺎ ﺭﯾﺖ ﺍٓﻧﮯ ﻣﯿﮟﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝﺍﮐﺴﯿﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎﻣﺘﻮﺍﺗﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺍﻥﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﺷﺎﻓﯽ ﻋﻼﺝﮨﮯ ﺧﻮﺩ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﮨﻀﻢﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼﻏﺬﺍﻭٔﮞ ﮐﻮ ﻓﻮﺭﯼ ﮨﻀﻢ ﮐﺮﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ

بواسیر ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯﻣﻮﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯﭘﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯﺟﻮ ﺟﻠﻦ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﺭﺵ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﺧﺮﺍﺑﯽﺟﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔

ﯾﺮﻗﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﺳﺒﺰﯼ ﮨﮯ

اﺱﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔُﮍ ﮐﮭﺎﻧﮯﺳﮯ ﯾﮧ ﺟﻠﺪ ﮨﻀﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﺟﮕﺮ ﺍﻭﺭﺗﻠﯽ ﮐﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔

ﭘﯿﺸﺎﺏﮐﺎ ﺟﻞ ﮐﺮ ﺍٓﻧﺎ ﯾﺎ ﺭﮎ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺍٓﻧﺎ ﻣﻮﻟﯽﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

یرﻗﺎﻥ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ چینی ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﭘﺌﯿﮟ ﺍﻓﺎﻗﮧ ﮨﻮﮔﺎ۔


ﻣﻮﻟﯽ ﺧﺎﻟﯽ ﻣﻌﺪﮦﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔

موﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﭘﺮﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﺋﯿﻮﺭﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞﮐﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ

ﺭﺱ ﺗﻠﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﯿﻞ ﻣﯿﮟﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭘﮑﺎﺋﯿﮟ ﺟﺐﺻﺮﻑ ﺗﯿﻞ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮﺍﺳﮯ ﺑﻮﺗﻞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﺷﺎﮨﯽ ﻋﻼﺝ ﮨﮯ۔

ﺩﺱ ﺗﻮﻟﮧ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻧﻤﮏ ﻣﻼ ﮐﺮ ﭘﯿﻨﮯﺳﮯ ﺑﮍﮬﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻠﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﭘﺮﮈﺍﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﭽﮭﻮ ﻧﮯ ﮈﻧﮓﻣﺎﺭﺍ ﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﻭﺋﯽ ﺳﮯﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟﺯﮨﺮ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﺯﺍﺋﻞﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﭘﺮﻣﻞ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﭽﮭﻮ ﮈﻧﮓ ﻧﮧ ﻣﺎﺭ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔

گنج ﭘﺮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱﺭﮔﮍﻧﮯ ﺳﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺑﺎﻝ ﺍُﮒ ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﺑﯿﺠﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﺑﮑﺮﯼ ﮐﮯ ﺩﻭﺩﮪﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯﺧﻨﺎﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﮔﻠﭩﯿﺎﮞ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔

ﻣﺘﻮﺍﺗﺮﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﮐﯽﭘﺘﮭﺮﯼ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺍﭼﺎﺭ ﺑﮭﯽﺍﯾﮏ ﺍﭼﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ۔ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮﮐﺎﭦ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺗﺒﺎﻥﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﮟﻋﻤﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﻟﺬﯾﺬ ﺍﭼﺎﺭ ﺑﻨﮯﮔﺎ۔ ﯾﮧ ﺍﭼﺎﺭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺗﻠﯽ ﺑﻮﺍﺳﯿﺮ ﺭﮐﺎ ﮨﻮﺍﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﯽ ﺗﮑﺎﻟﯿﻒ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﺭﺱ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮﺍﺳﮯ ﺍٓﮒ ﭘﺮ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﯾﮟﺍﻭﺭ ﮔﺎﮌﮬﺎ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﮐﺮﺍﺳﮯ ﺳﮑﮭﺎﻟﯿﮟ۔ ﯾﮧﺟﻮﮨﺮ ﻣﻮﻟﯽ ﺗﯿﺎﺭﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺳﮯ ﺳﺨﺖﺩﺭﺩ ﮔﺮﺩﮦ ﮐﻮ ﺍٓﺭﺍﻡ ﺍٓﺟﺎﺗﺎﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﺎ ﮨﻮﺍ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏ بنانے کا طریقہ

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏ ﺑﮩﺖ ﺳﮯﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮨﮯﺳﺨﺖ ﺑﮍﯼ ﺑﮍﯼ ﻣﻮﻟﯿﺎﮞ ﻟﮯ ﻟﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺎﭦ ﻟﯿﮟﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﺮﮐﮯﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﮭﺎﻟﯿﮟﺧﺸﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟﺟﻼﻟﯿﮟ ﺟﺐ ﺭﺍﮐﮫ ﺑﻦﺟﺎﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟﮈﺍﻝ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﺩﻥﭘﮍﯼ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﯾﮟ ﭘﺎﻧﯽﻣﯿﮟ ﻧﻤﮏ ﺍٓﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭﺭﺍﮐﮫ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺋﮯﮔﯽ۔ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﺘﮭﺎﺭ ﻟﯿﮟﺍﺳﮯ ﺍٓﮒ ﭘﺮ ﭘﮑﺎ ﮐﺮﺧﺸﮏ ﮐﺮﻟﯿﮟ ﻧﯿﭽﮯ ﺟﻮﮨﻮﮔﺎ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﺮﭺ ﮐﺮﺷﯿﺸﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺮﻟﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏ ﮨﻮﮔﺎ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﻧﻤﮏ ﮐﮯﻣﻨﺪﺭﺟﮧ ﺫﯾﻞ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﮨﯿﮟ

ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺍﯾﮏﺍﯾﮏ ﺗﻮﻟﮧ ﻧﻤﮏ ﻣﻮﻟﯽﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺩﻣﮧ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

۔ﭼﮭﺎﭼﮫ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﺷﮧ ﻣﻮﻟﯽﮐﺎ ﻧﻤﮏ ﺭﻭﺯ ﮐﮭﺎﻧﮯﺳﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﺳﺐ ﮨﯽ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ
ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﺮﻗﺎﻥ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎﺍﯾﮏ ﻣﺎﺷﮧ ﻧﻤﮏ ﮔﺮﻡﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯﻧﺰﻟﮧ ﺯﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﺍٓﺭﺍﻡ ﺍٓﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

نمک ﻣﻮﻟﯽ ﭼﺎﺭ ﮔﻨﺎ ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟﻣﻼﻟﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏﺳﻼﺋﯽ ﺍٓﻧﮑﮫ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎﻧﮯﺳﮯ ﺍٓﺷﻮﺏ ﭼﺸﻢ ﮐﻮﺍٓﺭﺍﻡ ﺍٓﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﭼﭩﮑﯽﺑﮭﺮ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏﻧﺴﻮﺍﺭ ﺑﻨﺎﮐﺮ ﺳﻮﻧﮕﮫ ﻟﯿﮟ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﮯ ﮐﯿﮍﻭﮞﻧﺰﻟﮧ ﺍﻭﺭ ﺯﮐﺎﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔

ﭼﯿﻨﯽ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎﻧﻤﮏ ﻧﺼﻒ ﺳﮯ ﺍﯾﮏﻣﺎﺷﮧ ﺗﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯﭘﺮﺍﻧﯽ ﮐﮭﺎﻧﺴﯽ ﮐﻮ ﺍٓﺭﺍﻡ ﺍٓﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

نمک ﻣﻮﻟﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﺷﮧﺑﺪﮨﻀﻤﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔

ﭘﯿﺸﺎﺏﺭﮎ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺍٓﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮ ﯾﺎﺟﻞ ﮐﺮ ﺍٓﺗﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱﮐﯿﻠﺌﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻣﻮﻟﯽ ﮐﺎ ﻧﻤﮏ ﺩﯾﮟ۔

ﻣﺜﺎﻧﮧ ﮐﯽ ﭘﺘﮭﺮﯼ ﺩﺭﺩﮔﺮﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﺭﯾﺖ ﺍٓﻧﮯ ﭘﺮﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﻧﻤﮏ ﺍﮐﺴﯿﺮﮐﺎﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﻮﻟﯽ ﮐﮯ ﺭﺱ ﻣﯿﮟﺭﺳﻮﻧﺖ ﮐﻮ ﺩﻭ ﮔﻨﺎﭘﺎﻧﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺣﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﻧﺮﻡﺍٓﮒ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ ﭘﮑﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭﭘﮭﺮ ﭼﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﻟﯿﮟ ﺩﻭ ﺗﯿﻦﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺻﺒﺢ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﻮﺍﺳﯿﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯﮔﯽ۔

20/10/2019

مونگ پھلی
اللہ تعالیٰ نے انسان کو تندرست رکھنے کی خاطر بے شمار پھل اور میوہ جات پیدا فرمائے۔ مونگ پھلی بھی ان میںسے ایک ہے۔ بھنی ہوئی گرم گرم مونگ پھلی لوگ بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ عوام و خواص، نوجوانوں، بوڑھوں، عورتوں اور بچوں سب کا دل پسند میوہ ہے۔ اسے غریب کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بہ کثرت پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک بیل کا پھل ہے۔ اسے مغز بادام کی طرح شوق سے کھایا جاتا ہے۔ سستا اور خشک میوہ ہے۔ آج کل اس کا موسم ہے۔ اس کا تیل بہت استعمال ہوتا ہے۔
مونگ پھلی کا آبائی وطن جنوبی امریکا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے ایک ہزار سال پہلے آثار قدیمہ کے ماہرین نے پیرو کے ساحلی علاقوں کی کھدائی کی، تو انھیں وہاں مونگ پھلی کے بھی آثار ملے۔ آج برصغیر پاک و ہند میں دنیا بھر کی مونگ پھلی کی پیداوار کا ۴۰فیصد حصہ پیدا ہوتا ہے۔
اس کی پھلیاں زمین کے اندر پیدا ہوتی ہیں۔ پھر بھی اس کا شمار مغز اور بیج کے زمرے میں ہوتا ہے۔
مونگ پھلی کی کاشت سالانہ بنیاد پر ہوتی ہے۔ ایک پھلی میں بالعموم ایک سے تین دانے ہوتے ہیں۔ بعض توانا اور بڑے ہوتے، بعض کمزور اور چھوٹے۔ زمین کے اندر یہ دانے دو ماہ میں پک کر تیار ہو جاتے ہیں۔ پکنے کی صورت میں اس کی بیلوںکو اکھاڑ لیا جاتا ہے۔ چار سے چھے ہفتوں کے دوران یہ مکمل طورپر خشک ہو جاتے ہیں۔
مونگ پھلی کے غذائی اجزا
اپنے مزاج کے اعتبار سے یہ پھلی گرم خشک ہے۔ لہٰذا ۱۰۰گرام مونگ پھلی میں غذائی اجزا کا تناسب حسب ذیل ہے:
فاسفورس ۳۵۰ ملی گرام، چکنائی ۱ئ۴۰ فیصد، فولاد ۸ئ۲ ملی گرام، کیلشیم ۹۰ ملی گرام، وٹامن ای ۴ئ۲۶۱ ملی گرام، لحمیات ۳ئ۲۵فیصد، ریشے ۱ئ۳فیصد، رطوبت ۰ئ۳فیصد، کاربوہائیڈریٹس ۱ئ۲۶فیصد اور معدنی اجزا ۴ئ۲فیصد۔ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی پایا جاتا ہے۔۱۰۰گرام مونگ پھلی میں حراروں کی تعداد ۵۶۷ہوتی ہے۔
غذائی اور طبی اہمیت
مونگ پھلی میں دیگر پھلوں اور میوہ جات کی طرح بے شمار طبی اور غذائی فوائد مضمر ہیں۔ اس میں اعلیٰ درجے کی پروٹین وافر مقدارمیں موجود ہوتی ہے۔ اسی پروٹین کی بنا پر اسے خصوصی امتیاز حاصل ہے۔ ایک کلو گرام مونگ پھلی میں ایک کلوگرام گوشت کی نسبت زیادہ لحمیاتی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جبکہ اتنی ہی مقدار میں انڈوں کے بالمقابل تقریباً اڑھائی گنا زیادہ پروٹین ملتی ہے۔ اسی طرح پنیر اور سویابین کے سوا دیگر کوئی بھی نباتات پروٹین کی مقدار کے سلسلے میں مونگ پھلی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس میںپائی جانے والی پروٹین متوازن ہوتی ہے۔
بطور غذا
مونگ پھلی کو اگر بغیر بھونے کھایا جائے، تو اسے خوب چبا کر کھائیے کیونکہ اس کو جس قدر زیادہ چبایا جائے، یہ اتنی ہی زیادہ زود ہضم ہو جاتی ہے۔ دوسری صورت میں یہ دیر ہضم ہے۔ یہ مونگ پھلی کی خامی ہے۔ لیکن بھون کر استعمال کرنے سے اس کی یہ خامی دور ہو جاتی ہے۔ اسے پکا لینے سے نشاستہ مزید قابل ہضم ہو جاتا ہے۔ اگر زیادہ پکانے کی زحمت سے بچنا ہو، تو اسے پیس کر آٹا بنا لیجیے۔
مونگ پھلی میں روغن وافر ہوتا ہے۔ اس لیے پیسنے سے یہ مکھن کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اسے کسی مقصد کے لیے استعمال کرنے سے پیشتر تھوڑا سا خوردنی نمک ضرور شامل کر لیجیے۔ اگر اس مکھن کا قوام زیادہ گاڑھا ہو تو اس میں پانی وغیرہ نہ ملائیے بلکہ پتلا کرنے کے لیے مونگ پھلی کا تیل ملا لیں۔
مونگ پھلی محض لذیز غذا ہی نہیں، یہ شفا بخش اثرات بھی رکھتی ہے۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
موٹاپا
موٹاپا بنفسہ کوئی مرض نہیں، لیکن بہت زیادہ موٹاپے سے جسم کئی بیماریوں کو گھیر لیتی ہیں۔ مونگ پھلی کے استعمال سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ دوپہر کھانے سے کچھ دیر قبل مٹھی بھر مونگ پھلی (بھنی ہوئی) کھائیے ساتھ ہی بغیر چینی کے چائے یا کافی استعمال کیجیے۔ وزن میں رفتہ رفتہ کمی آ جائے گی۔ یہ نسخہ برتنے سے بھوک بھی لگتی ہے۔ نتیجتاً دیگر اغذیہ کے کم استعمال سے وزن بھی کم ہو جاتا ہے۔
ذیابیطس
اس عارضے میں مبتلا مریض اگر مونگ پھلی مناسب مقدارمیں استعمال کریں، تو انھیں افاقہ رہتا ہے۔ مریض اگر روزانہ ۶۰،۵۰ گرام مونگ پھلی کھا لیں، تو وہ غذائیت کی کمی سے محفوظ رہیں گے۔ بیشتر بدن کو درکار نایاسین کی مقدار بھی پوری ہوتی رہے گی۔
دانتوں اور مسوڑھوں کا علاج
دانتوں کی مضبوطی میں مونگ پھلی اکسیر ہے۔ اسے نمک کے ساتھ ملا اچھی طرح چبا کر کھایا جائے، تو مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ یوں مضرت رساں جراثیم کا انسداد ہوتا اور دانتوں کا قدرتی رنگ برقرار رہتا ہے۔ مونگ پھلی کھانے کے بعد منہ پانی سے اچھی طرح صاف کر لیںتاکہ اس کے ذرات دانتوں میں نہ رہ جائیں۔
جریان خون اور نکسیر
بعض اوقات چوٹ لگنے سے زخم کی صورت خون مسلسل بہتا اور اسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مونگ پھلی کا متوازن استعمال جریان خون (ہیموفیلیا) کا کامیاب علاج ہے۔ حیض مقدار میں زیادہ آنے کے عارضے میں بھی مونگ پھلی مفید اثرات رکھتی ہے۔
چہرے کی تروتازگی
اس کا روغن حسن و جمال میں اضافے کے لیے مستعمل ہے۔ یہ بیرونی جلد کی نشوونما کرتا اور خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ جوانی میں چہرے پر ظاہر ہونے والے کیل مہاسوں، چھائیوں اور کیلوں کی پیدائش روکتا ہے۔ مونگ پھلی کے روغن میں مساوی وزن لیموں کا رس شامل کر لینے سے نتائج زیادہ بہتر اور حوصلہ افزا نکلتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت یہ آمیزہ چہرے پر ملیے، تروتازگی نکھار اور شادابی آ جائے گی۔
متفرق امراض
مونگ پھلی میں بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔ مثلاً اس میں بہ آسانی ہضم ہو جانے والا تیل کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ تیل جلد میں نرمی اور ملائمت پیدا کرتا ہے۔ معتدل طور پر سہل بھی ہے۔ ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہوں، ان کے لیے شکر اور دودھ کے ساتھ مونگ پھلی کھانا عمدہ اور طاقت بخش غذا ہے۔ اس غذا میں ہر طرح کی چھوت روکنے کی صلاحیت ہے۔ ٹی بی اور یرقان کے مریضوں کے لیے یہ نادر روزگار شفابخش دوا ہے۔
استعمال میں احتیاط
یہ یاد رہے کہ مونگ پھلی کو غذا کی جگہ نہ دیجیے۔ بعض محققین کی رائے میں مونگ پھلی کے روزمرہ استعمال سے جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ بعض لوگوں کو بھونی ہوئی مونگ پھلی کھانے سے الرجی ہو جاتی ہے۔ سانس کی تکلیف اور بالخصوص دمہ کے مریض مونگ پھلی کم کھائیں۔ البتہ اگر یہ مونگ پھلی نمک ملے پانی میںاُبال لیں‘ تو زیادہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ معدے کے عوارض میں مبتلا اور یرقان کے مریض بھی اس سے گریز کریں۔

08/10/2019

جلد کی حفاظت

اکثر اوقات جلنے کے داغ نہ مٹنے والے نشانات کا باعث بن جاتے ہیں ۔اس کے لئے بہترین حل یہ ہے کہ کچے کیلے کو کدوکش کرکے 2چائے کے چمچے گلیسرین ملادیں۔
اس مکسچر کو جلی ہوئی جگہ پر لگا کر 1/2گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھوڈالیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وٹامن ای کے دو کیپسول کو 1چائے کے چمچے شہد میں ملا کر رگڑ لیں۔جلنے کے داغ جلد ہی مٹ جائیں گے۔

اپنی جلد میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے اپنی جلد کے مطابق یعنی آپ کی جلد چکنی ہے یا خشک‘پھلوں کے ماسک میں تھوڑی سی ہلدی پاؤڈر ملا کر ماسک کا استعمال کریں۔ماسک اتارنے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔جلد بے حد پر کشش نظر آتی ہے۔

آپ کے بال اگر سفید ہورہے ہوں اور گر بھی رہے ہوں تو سب سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ سر میں کسی قسم کا انفیکشن تو نہیں ہوا مثلاً خشکی یا کوئی اور مسئلہ۔
اگر آپ کے بال خشک ہیں تو اس میں تیل لگائے رکھیں اور اگر آپ کے بال خشک نہیں ہیں تو اسے صاف رکھیں ۔کچھ لوگ اس وجہ سے بالوں کو بہت کم دھوتے ہیں کہ بال دھونے سے زیادہ گریں گے لیکن یہ بات غلط ہے کیونکہ گندے بال زیادہ جلدی جھڑتے ہیں۔

کچھ خواتین اگر چہ بظاہر صحت مند نظر آتی ہیں‘وہ متوازن غذا کا بھی استعمال کرتی ہیں اور نیند بھی صحیح کرلیتی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑجاتے ہیں تو اس کا مطلب کسی موروثی مسئلہ کے سبب یہ ہورہا ہے ۔
یا پھر Pigmentaionکی وجہ سے‘اس طرح کے معاملات میں ذرا بھی دیر نہ کریں کیونکہ جو کریم آپ استعمال کررہی ہیں وہ کوئی جادوئی اثر تو دکھانے سے رہی۔غیر معیاری کریمیں ایک طویل عرصے کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہیں۔اپنے لئے ایسی اچھی کوالٹی کی کنسیلنگ کریم کا استعمال کیجئے جوکہ آپ کے چہرے کو چمک دے سکے لیکن سب سے پہلے ماہر امراض جلد سے رجوع کریں اور یہ معلوم کریں کہ ان حلقوں کی کیا وجہ ہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

اگر آپ کی جلد صاف وشفاف اور نرم وملائم ہے تو اسے مزید خوبصورت بنانے کے لئے 4بنیادی باتوں کو یاد رکھیں۔
1ایکسفولےئیٹ کرنا۔
2کلینزنگ کرنا۔
3ٹون کرنا۔
4موئسچرائزکرنا۔
ان 4باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور جلد کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دیں تاکہ آپ کی جلد سدا جواں اور شاداب رہے۔
شہد‘پھل‘پکا ہوا پپیتا یا کیلا‘ جو یا بیسن سے بنا نیچرل پیک کا استعمال اچھا رہتا ہے‘سردیوں کے موسم میں آپ خشک اور پاؤڈر نارنجی بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔

جلد از جلد اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے پپیتے کے گودے اور شہد کو ملا کر فیس پیک تیار کرلیں اس میں وٹامن ای کا کیپسول ملا کر چہرے پر لگادیں اور 20منٹ کے بعد دھو لیں۔گردن پر بھی یہ فیس پیک لگائیں کیونکہ گردن کی جلد پر عمر کے اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں ۔اگر جلد خشک ہے تو اس فیس پیک میں چند قطرے بادام کے تیل کے ملادیں۔نیم گرم پانی سے چہرہ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Multan