KSWA GOAT FARM

KSWA GOAT FARM

Share

KSWA Goat Farm 🐐
Quality Breeding | Healthy Goats | Trusted Farm
Pure breeds

15/08/2026
14/08/2026

چنڈ بھروانہ منڈی میں جانور سستا کب ملتا ہے؟ 🐑🐐

منڈی کس وقت پہنچیں کہ اچھا جانور مناسب ریٹ میں مل جائے؟ اور وپاریوں کی چال بازی سے کیسے بچیں؟ KSWA GOAT FARM الحسنین گوٹ فارم Saigra Sheep Farm سجاد بھیڑ بکری فارم، جھنگ

14/08/2026

گوٹ فارم (Goat Farming) کیسے شروع کریں؟
بہت سے بھائیوں کا یہ سوال ایا واٹس ایپ پر بھی بھائی میں گوٹ فارمنگ شروع کرنا چاہتا ہوں بہت دنوں سے سوچ رہا تھا کہ ایسے بہت سے بھائی ہیں جو کہ ہم سے رابطہ نہیں کر سکتے تو چلو کچھ باتیں جو ہیں ان بھائیوں سے شیئر کرتے ہیں یہ فارم بناتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے
نمبر ایک
بکریاں پالنا ایک صبر ازما کام ہے اس کے لیے صبر بہت ضروری ہے
جو لوگ صبر کر لیتے ہیں اللہ پاک انہیں کامیابی عطا فرماتے ہیں سب سے ضروری یہی بات ہے کہ اس میں انسان کو بہت صابر ہونا پڑتا ہے عاجز ہونا پڑتا ہے اور اللہ کی رضا میں خوش رہنا پڑتا ہے تو اللہ پاک بکریوں میں بہت برکت ڈالتا ہے
فارم کا ڈیزائن اور کامیاب انتظام کی مکمل تفصیل!
بکریوں کا کاروبار (Goat Farming) پاکستان میں ایک بہترین اور انتہائی منافع بخش بزنس بن چکا ہے،اور اج کل الحمدللہ حکومت بھی بہت دلچسپی لے رہی ہے کہ اپ گوٹ فارم میں بہت سہولتیں دے رہی ہے لیکن 80% لوگ صرف مینجمنٹ اور فارم کے غلط ڈیزائن کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اگر آپ ایک جدید اور منافع بخش فارم بنانا چاہتے ہیں، تو ان تمام باتوں کو نوٹ کر لیں۔
1۔ فارم کا ڈیزائن اور ساخت (Farm Architecture)
فارم کی بلڈنگ ایسی ہونی چاہیے جو جانور کو موسم کے شدید اثرات (سردی، گرمی، اور برسات) سے بچائے۔
سمت کا انتخاب (Direction): شیڈ ہمیشہ مشرق سے مغرب کی طرف لمبا ہونا چاہیے۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ گرمیوں میں تیز دھوپ سیدھی اندر نہیں آتی اور سردیوں میں ہلکی دھوپ جانوروں کو ملتی ہے۔
2۔بلند اور ہوادار شیڈ: شیڈ کی چھت کم از کم 10 سے 12 فٹ اونچی ہونی چاہیے۔ سیمنٹ کی چادروں کے بجائے لوہے کی چادروں پر فوم انسولیشن یا روایتی طور پر سرکنڈے اور مٹی کا استعمال کریں تاکہ گرمی اندر نہ آئے۔
ماڈرن فرش (Elevated/Slatted Floor): زمین سے 2 سے 3 فٹ اونچا لکڑی یا پلاسٹک کے تختوں والا فرش بکریوں کے لیے بہترین ہے۔ اس کے درمیان چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جن سے مینگنیاں اور پیشاب نیچے گر جاتا ہے۔ فارم ہمیشہ خشک رہتا ہے اور جانور نمونیا اور کھرپکا جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
کھلی جگہ (Paddock): شیڈ کے ساتھ ایک کھلا احاطہ ہونا ضروری ہے جہاں دن کے وقت بکریاں دھوپ سیک سکیں اور چہل قدمی کر سکیں۔ (قانون: 1 حصہ چھت والا، 2حصے کھلی جگہ)۔
4۔ فارم کی اندرونی تقسیم (Partitioning)
سب جانوروں کو ایک ساتھ رکھنا سب سے بڑی غلطی ہے۔ فارم کے اندر درج ذیل الگ حصے ہونے چاہئیں:
مدر اینڈ کڈ کیبن: گابھن بکریوں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے الگ جگہ۔
میل سیکشن (Buck Pen): بریڈر بکروں کو بکریوں سے الگ رکھیں تاکہ وہ پرسکون رہیں اور بکریاں بار بار ہیٹ میں نہ آئیں۔
بیمار جانوروں کا کمرہ (Quarantine/Sick Ward): جو جانور بیمار ہو، اسے فوری طور پر باقیوں سے الگ کر دیا جائے تاکہ بیماری نہ پھیلے۔
5۔ خوراک اور پانی کا انتظام (Feeding & Nutrition)
متوازن ونڈا (Concentrate Feed): صرف ہرا چارہ وزن نہیں بڑھاتا۔ جانوروں کو روزانہ ان کے وزن کے حساب سے 200 گرام سے 500 گرام تک معیاری ونڈا (مکئی، چوکر، کھل، سویا بین میل کا مرکب) لازمی دیں۔
خشک چارہ (Dry Fodder): روڈس گراس (Rhodes Grass)، لوسرن کی ہے (Hay) یا توڑی خوراک کا حصہ بنائیں۔ یہ ہاضمہ درست رکھتی ہے۔
منرل بلاکس (Mineral Licks): شیڈ میں جگہ جگہ نمک اور منرل بلاکس لٹکائیں تاکہ جانور انہیں چاٹیں اور ان میں کیلشیم اور وٹامنز کی کمی نہ ہو۔
آٹو واٹر سسٹم: فارم پر ہر وقت صاف اور تازہ پانی دستیاب ہونا چاہیے۔ گندا پانی پینے سے بکریاں فوری پیٹ کے کیڑوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔
6۔ صحت اور بائیو سیکیورٹی (Health & Bio-Security)
ویکسینیشن شیڈول: اپنے قریبی لائیو سٹاک ہسپتال سے رابطہ کر کے PPR، کھرپکا (FMD)، اور انتڑیوں کے زہر (ETV) کی ویکسین وقت پر لگائیں۔
سر ہمارے کسان بھائی ویکسین کو اتنی اہمیت نہیں دیتے لیکن حقیقت میں بکریوں کی دیکھ بھال میں ویکسین کا بہت بڑا رول ہے
پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ (De-worming): ہر تین ماہ بعد جانوروں کے پیٹ کے کیڑوں کی دوا بدل بدل کر دیں۔ کیڑے جانور کو اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں اور وہ کھاتا پیتا ہے لیکن موٹا نہیں ہوتا۔
باہر کے لوگوں کا داخلہ بند: فارم کے گیٹ پر جراثیم کش پانی کا تالاب (Foot Bath) بنائیں تاکہ اندر جانے والا ہر بندہ جوتے صاف کر کے جائے۔
💡 کسان بھائیوں کے لیے مشورہ: گوٹ فارمنگ جذبات کا نہیں، حساب کتاب کا بزنس ہے۔ فارم شروع کرنے سے پہلے کسی اچھے فارم کا دورہ ضرور کریں اور باقاعدہ ٹریننگ لیں۔
آپ کا کیا تجربہ ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں اور اس پوسٹ کو شیئر کریں!

14/08/2026

ڈی ورم کیا ہے
اکثریت بکری پالنے والے بھائی تو جانتے ہیں
لیکن بعض اوقات جو نئے گوٹ فارمر ہیں
وہ سوال کر لیتے ہیں کہ بھائی ڈی ورم کیا ہے
بکری پالنے والوں سے عرض ہے
70 فیصد بیماریاں پیٹ کے کیڑوں جگر کے اور جلد کے کیڑوں کی وجہ سے بکریوں میں ہوتی ہے اچھا

13/08/2026

اج حکیم محمد یوسف صاحب ہمارے سٹور پر ائے
اور بڑی دور سے تشریف لائے کیونکہ ہمارے بہت پیارے دوست ہیں انہوں نے بہت عرصہ حکمت کی تو ہم نے موقع ضائع نہیں کیا اور بکری پالنے والوں کے لیے ان سے ایک نسخہ پوچھا کہ ہمیں بتائیں کہ اگر بکری کا تھن چھوٹا بڑا ہو جائے تو کیا کیا جائے تو انہوں نے بڑے پیارے انداز میں ہماری رہنمائی کی اور ہمیں نسخہ بتایا پہلے تو ویڈیو بنانے سے انکار کرتے رہے پھر ان سے ریکویسٹ کی کہ سر بکریاں سنت رسول ہیں تو وہ مان گئے اور انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کروائی ب

13/08/2026

عظمت کمال جہلم سے بھائی کا سوال

12/08/2026

بابا جیجو کا نسخہ
بکری کو ہیٹ پر لانے کے لیے
ادھ پاؤ میتھرے
100 گرام پیاز کا رس
ایک چمچ ادرک کا رس یا پیسٹ

12/08/2026

اج ہمارے فارم کی ایک بکری کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور بابا جی نے پٹی باندھی

11/08/2026

اسد اللہ شیخ صاحب چنیوٹ سے

11/08/2026

بندہ بشر
عدنان بھائی سرگودہ سے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Peopes Colony
Multan
60000