لال پری
.
08/07/2026
---
کل سے ایک "باجی" کی پوسٹس سامنے آ رہی ہیں۔ پہلے گھر والوں کو باسی چکن کا سالن کھلایا، اب ریچ بڑھنے کی خوشی میں وہی باسی سالن تازہ سبزیوں کے ساتھ پیس کر مہمانوں کے آگے رکھ دیا۔
اب باجی چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے کام کی بھی تعریف کریں اور بزنس پروموٹ کریں۔
میں بس یہ سوچ رہی ہوں کہ جو بندہ مہمانوں کو بھی باسی کھانا دینے پر شرمندہ ہونے کی بجائے فخر کرے، وہ اپنی پروڈکٹ میں کوالٹی کا خیال کیسے رکھے گا؟ جس کے نزدیک ہر چیز "چلتا ہے" ہو، وہ خراب چیز کو خراب مانے گی بھی یا نہیں؟
باقی سب کا نہیں پتا، لیکن میرا معیار بہت سادہ ہے 🫣 مجھے اچار اور گرم پراٹھے میں جو مزا آتا ہے وہ کسی فائیو اسٹار کے کھانے میں نہیں ملتا۔ لیکن دو تین دن پرانے سالن کو گرینڈ کر کے نئے کھانے میں مکس کر دینا... یہ سوچ کر ہی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔ پھر الٹا ڈھٹائی سے اسے ہی صحیح ثابت کرنا، یہ سمجھ سے باہر ہے۔
میں نے سوچا تھا کچھ نہیں لکھوں گی، لیکن جب ایک ہی بات بار بار نظر آئے تو لکھنا پڑ گیا۔
آخر میں صرف اتنا: ف*ج میں رکھے ہوئے کھانے کو اگلے دن کھا لینا الگ بات ہے۔ لیکن تازہ کھانے میں باسی کھانا مکس کر کے اس کی تازگی بھی ختم کر دینا... یہ کھانے کے ساتھ ناانصافی ہے۔
06/07/2026
ساس اماں کے گھر نندوں کو مدعو کیا تھا۔ کچھ بنیادی کھانے تیار کیے تھے جو سب نے بہت شوق سے کھائے۔
اب ارادہ ہے دوسرے عزیزوں کے لیے بھی ڈنر کا اہتمام کروں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ گرمی کے موسم کے لیے کچھ جلدی بننے والی اور مزیدار ڈشز سجیسٹ کر دیں جو سب کی پسند ہوں۔
04/07/2026
کچن میں چھو ٹی مو ٹی غلطیاں سب سے ہو جا تی ہیں آج میں مو ٹا گو شت بنا رہی تھی میں نے نمک کی جگہ باریک چینی کے دو چمچ 🥄 غلطی سے ڈال دیے لیکن شکر ہے اللّٰہ کا ذائقہ پر کو ئی فرق پڑا؟ کیا اپ سے بھی کبھی کو ایسی غلطی ہو ئی؟ 😂
30/06/2026
*جب میں یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھی، کچھ نکمی آنٹیوں نے اپنا سارا وقت یہ جاننے میں لگا دیا تھا کہ میں ٹیوشن سے مہینے کا کتنا کماتی ہوں۔ تاکہ وہ بڑے اطمینان سے ہر ایک کو سنائیں کہ میری یونیورسٹی کی فیس ٹیوشن کے پیسوں سے پوری نہیں ہو سکتی 😒 انہیں شاید یہ گمان تھا کہ میں پڑھنے نہیں بلکہ کوئی واردات کرنے نکلتی ہوں 🤣 اور وہ اس بات کو ثابت کر کے سرکار سے انعام حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ مگر ہوا کچھ نہیں۔ کیونکہ ڈگری مکمل ہوتے ہی مجھے اسی یونیورسٹی میں نوکری مل گئی۔*
*پھر جب میں نے آن لائن کام کا آغاز کیا، بہت سے لوگوں کو یہی الجھن تھی کہ آخر موبائل میں کرتی کیا رہتی ہوں؟ 😏 جو اس زمانے میں یہ پوچھتے تھے کہ اس کے کون سے کام چل رہے ہیں، انہیں اب بتا دوں کہ میرا کاروبار اب صرف پاکستان میں نہیں، چین میں بھی الحمداللہ چل رہا ہے ☺️*
*آج کل بہت سے ساتھی کہتے ہیں، آپ اتنی دوڑ دھوپ کیوں کرتی ہیں، ہر لمحہ مصروف رہتی ہیں۔ آپ آن لائن کام چھوڑ دیں۔ میں انہیں صاف کہتی ہوں، نوکری چھوڑ سکتی ہوں، مگر یہ کام کبھی نہیں چھوڑوں گی 😄*
*سچ کہوں تو کبھی کسی کے معاملے میں دخل نہیں دیا۔ مگر ان تمام برسوں میں جو ایک بات میرے بہت کام آئی وہ یہ تھی: اپنا کام خود کرنا۔ یقین رکھیں، نہ پوری دنیا آپ کی تعریف کرے گی، نہ ہی ہر کوئی آپ کی محنت کو سمجھے گا۔ اور اگر آپ سمجھاتے رہ گئے تو کام کب کریں گے؟ لوگوں پر اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں۔ ایسا کام کریں کہ آپ کا کام خود سب کو جواب دے دے!✊*
*لوگ آپ کی محنت کو نہیں دیکھتے، مگر آپ کی کامیابی کو ضرور سراہتے ہیں۔✨ اسے کوئی نظر انداز کر ہی نہیں سکتا۔ اور جب کوئی پوچھے کہ آپ کیسے کامیاب ہوئے، تو بس کہہ دیں “محنت سے”! 🥲 پھر وہی لوگ جنہیں آپ شکل سے بھی نہیں پہچانتے، خود کو دوست کہلوانے لگ جائیں گے۔ وہ رشتہ دار جن کے گھر کا راستہ تک نہیں پتا، کہیں گے۔ وردہ تو ہمارے گھر آتی جاتی رہتی تھی 🤣🤣 پھر یہ سب زندگی کے مزے دار قصے بن جاتے ہیں 🤭*
*کبھی کبھی دل کے سکون کے لیے اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کی برائی کا جواب برائی سے نہ دیں۔ آپ سازشوں کا نشانہ بن بھی جائیں، مگر بدلے میں سازش نہ کریں۔ کبھی کبھی اپنے خلاف ہر بات چپ کر کے سن لینا، اور پلٹ کر وار نہ کرنا، یہ بھی بہت بڑی ہمت اور نیکی ہے۔ اور ایسی نیکی کا اجر ضرور ملتا ہے ❤️
30/06/2026
*لوگ ساری زندگی کامیابی کے پیچھے بھاگتے رہے، دنیا کے الگ الگ راستے آزماتے رہے۔ مگر مؤذن تو ہر دن یہی صدا دیتا رہا: _حی علی الصلاة_ یعنی نماز کی طرف آؤ، _حی علی الفلاح_ یعنی اصل کامیابی کی طرف آؤ۔* ❤️
پاکستان کے کونسے شہر میں سب سے ذیادہ امن ہے؟ 🤔
29/06/2026