PERA Force Muzaffar Garh
PUNJAB ENFORCEMENT REGULATORY AUTHORITY (PERA MUZAFFARGARH OFFICIAL)
12/08/2026
انچارج پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید احمد ملک کی زیر نگرانی، انڈس ہسپتال کے بالمقابل سرکاری جگہ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ تجاوزات کرنے والوں اور کھوکھا مالکان کو بارہا ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس سرکاری جگہ کو خالی کر دیں، لیکن مسلسل انتباہ کے باوجود انہوں نے تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے 04 افراد کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیاہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
11/08/2026
ضلع کونسل مظفرگڑھ کے مین ہال میں اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ کی زیر صدارت بھٹہ مالکان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی سٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات اور ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ نے شرکت کی۔ بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اپنے تمام بھٹوں کو فوری طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔
08/08/2026
اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر بھٹہ پور فلائی اوورکے قریب ضلع مظفرگڑھ میں پیرا فورس کی جانب سے ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہ کارروائی ایس ڈی ای او پیرا فورس، حافظ خورشید احمد ملک کی زیر نگرانی کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم سگریٹس برآمد کی گئیں، جن میں تقریباً 400 بنڈلز یعنی 4،000 پیکٹس شامل ہیں۔ ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف بی آر حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ صاحب کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید احمد ملک نے بھی شرکت کی۔ ریلی ڈی سی آفس سے لے کر کچہری چوک مظفرگڑھ اختتام پزیر ہوئ۔
05 اگست یوم استحصالِ کشمیر یوم سیاہ 5 اگست کو یوم استحصالِ کشمیر یا یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد کشمیر میں بھارتی حکومت نے سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیے، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔
پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری اور ان کے حامی اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ھیں.
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(PERA) مظفرگڑھ
Maryam Nawaz Sharif
DC MUZAFFARGARH_Official
05/08/2026

ایس ڈی ای او پیرافورس خورشید احمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بصیرہ شہر میں پرائس کنٹرول اور اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں۔
ان کارروائیوں کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی گئیں، زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا،
اور تجاوزات کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ریمول آرڈر جاری کئے گئے۔
علاوہ ازیں، مختلف پٹرول پمپوں کی انسپیکشن کی گئی اور مالکان کو تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی۔
22/07/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں، ایس ڈی ای او (SDEO )پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(PERA)، حافظ خورشید احمد ملک کی زیر نگرانی
میں ضلع مظفرگڑھ میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران ریلوے روڈ، اوراندرون بازار میں ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔ تجاوزات کرنے والوں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں، جرمانے عائد کیے گئے، اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ دوبارہ تجاوزات نہ کریں۔
18/07/2026
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، محمد عثمان طاہر جپہ کی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر، حافظ خورشید احمد ملک نے انفورسمنٹ اسٹیشن پیرا مظفرگڑھ میں پیرا اسٹا ف کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے تمام افسران و اہلکاروں کو پیرا کے موٹو کے مطابق نظم و ضبط، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ مزید برآں، انہوں نے مالی بدعنوانی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Muzaffargarh