Hakeem online
آپ کو صحت اور ازدواجی زندگی کے بارے میں بہتر مشورہ اور دوا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
29/11/2025
کبھی ایسا محسوس ہوا کہ چھوٹی سی خارش پورے جسم میں پھیل جائے اور چین ہی نہ آئے؟”
یہ عام نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ جسم کا اہم اشارہ ہوتا ہے کہ اندر کچھ درست نہیں ہو رہا۔
اکثر لوگ صرف کریم یا لوشن لگا کر آرام سمجھتے ہیں…
لیکن اصل مسئلہ چھپا ہوتا ہے: جسم میں اضافی زہریلے مادے اور خشک جلد۔
خارش کی سب سے عام علامات:
• جسم کی جلد سرخی مائل ہونا
• جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے یا خارش زدہ دھبے
• رات کو نیند خراب ہونا
• جلد کا خشک اور کھچکچانا ہونا
✨ آج کا گھریلو اور قدرتی حل:
ایک کپ نیم گرم پانی میں:
½ چائے کا چمچ سونف + ½ چائے کا چمچ شہد
آہستہ آہستہ پی لیں۔
اس سے:
• جسم سے فاضل زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں
• جلد میں نمی اور سکون آتا ہے
• خارش کم ہونے لگتی ہے
• نیند بہتر ہوتی ہے
🌿 فائدے:
• جلد کی خارش اور سرخی میں واضح کمی
• جسم ہلکا اور آرام دہ
• سوجن اور جلن کم
• توانائی اور فریشنس میں اضافہ
✔️ تاثر (طبیعت):
معتدل گرم
✔️ بہترین وقت:
دوپہر یا رات کھانے کے بعد 20 منٹ
✔️ روزانہ مقدار:
½ کپ کافی ہے
✔️ کن لوگوں کے لیے احتیاط؟
الرجی والے لوگ پہلے چھوٹے مقدار میں ٹیسٹ کریں
چھوٹی عادتیں اور گھریلو نسخے آپ کے جسم کو پرسکون اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔
اپنی جلد اور صحت کا خیال رکھیں، چھوٹے چھوٹے قدم ہی بڑی تبدیلی لاتے ہیں۔
CP
28/11/2025
بلڈ سٹاپ
ایک سنیاسی نسخہ جو پرنالے کی طرح بہتے خون کو بند کر دے۔
ھوالشافی-*-
پھٹکڑی سرخ خام 100 گرام
گوند کیکر 100 گرام
ترکیب تیاری
سفوف بنا لیں اور تھوڑے تھوڑے سفوف کو پانی کا چھنٹا دے کے فٹا فٹ تیزی سے گولیاں باندھتے جائیں۔ یہ ایک دم خشک ہوتی ہے۔ گولیاں باندھتے باندھتے خشک ہو جاتی ہیں۔
فوائد-*-
خواہ کتنا ہی خون آتا ہو۔ کتنا بواسیر سے تنگ ہو۔ خون کے پرنالے چلتے ہوں۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ دو گولیاں۔ دودھ کے ساتھ کھلا دیں۔ اور مریض کو دس پندرہ منٹ کے بعد دعوے سے کہہ دیں کہ اب جا کے پاخانہ کر۔ اگر خون آیا تو ہم حکمت چھوڑ دیں گے۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ بالکل بلڈ سٹاپ ہے۔ حیض بھی ایسے ہی سٹاپ کر دیتا ہے۔ یہ ایک سنیاسی چٹکلہ ہے۔ یہ اگر ہفتہ استعمال کرا دیں تو یہ بواسیر کو نابود کر دے گا۔
CP
24/11/2025
⭐ مزاج چیک کرنے کا آسان ترین طریقہ
(طب یونانی + آیوروید + قانون مفرالاعضاء کے مطابق)
مزاج چار بنیادی ہیں:
سرد تر – گرم تر – گرم خشک – سرد خشک
🔵 مرحلہ 1: اپنی جسمانی علامات دیکھیں
صرف نیچے دی گئی چیزیں خود سے پوچھیں:
🍃 1. جسم کا ٹچ مزاج
ہاتھ، پاؤں ٹھنڈے → سرد مزاج
ہاتھ پاؤں گرم → گرم مزاج
🍃 2. پسینہ
پسینہ کم آئے → خشک مزاج
پسینہ زیادہ آئے → تر مزاج
🍃 3. وزن
دُبلی جسمانی ساخت → خشک مزاج
بھاری جسم → تر مزاج
🍃 4. بھوک
بھوک کم / ہاضمہ کمزور → سرد مزاج
بھوک تیز / جلد بھوک لگے → گرم مزاج
🍃 5. نیند
زیادہ سونا پسند کرے → تر مزاج
کم نیند، بے چینی → خشک مزاج
🔵 مرحلہ 2: ذہنی و نفسیاتی علامات
🧠 1. سوچ
جلد غصہ، تیز ردعمل → گرم
ٹھنڈا مزاج، دیر سے غصہ → سرد
🧠 2. یادداشت
بہت زیادہ فکر، تجزیہ، سوچ ‘‘خشک’’
بھاری پن، سستی ‘‘تر’’
🔵 مرحلہ 3: قانونِ مفر الاعضاء کے مطابق
جس عضو کے افعال آپ میں سب سے زیادہ غالب ہوں، وہی مزاج کا غالب پہلو ہے۔
✔ دل غالب → گرم تر
جوش، ہمت، پُرغذائیت، طاقت
✔ جگر غالب → گرم خشک
بھوک زیادہ، گرم خو، جلد فائدہ–جلد نقصان
✔ دماغ غالب → سرد خشک
زیادہ سوچ، بے خوابی، ٹھنڈے ہاتھ پاؤں، کم پسینہ
✔ پھیپھڑے/رطوبت غالب → سرد تر
زیادہ نیند، جسم بھاری، جلد چکنی، تھکاوٹ
🔵 مرحلہ 4: 10 سیکنڈ میں نتیجہ
نیچے والا فارمولا استعمال کریں:
✔ ٹچ (گرم/سرد) + پسینہ (تر/خشک) = آپ کا مزاج
مثالیں:
ہاتھ ٹھنڈے + پسینہ کم → سرد خشک
ہاتھ ٹھنڈے + پسینہ زیادہ → سرد تر
ہاتھ گرم + پسینہ کم → گرم خشک
ہاتھ گرم + پسینہ زیادہ → گرم تر
⭐ بہت سادہ ٹیسٹ (One-Minute Mizaj Test)
اپنے بارے میں ان چار چیزوں کو Yes/No میں نوٹ کریں:
1. ہاتھ پاؤں عام طور پر گرم ہوتے ہیں؟
2. پسینہ زیادہ آتا ہے؟
3. بھوک تیز لگتی ہے؟
4. وزن جلد بڑھ جاتا ہے؟
✔ اگر زیادہ تر جواب ‘‘ہاں’’ → گرم تر
✔ اگر 1–2 ہاں اور 2–3 نہیں → گرم خشک
✔ اگر سب نہیں → سرد خشک
✔ اگر 3 نہیں اور صرف آخری ‘‘ہاں’’ → سرد تر
Copied
14/10/2025
کیا آپ صبح بیدار ہوتے ہی جو ہاتھ لگے کھا لیتے ہیں؟
زیادہ تر لوگ یہی غلطی کرتے ہیں!
دفتر یا کام کی جلدی میں ہم ناشتے کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور خالی پیٹ وہ چیزیں کھا لیتے ہیں جو ہمارے معدے کے لیے زہرِ قاتل بن جاتی ہیں۔
نتیجہ؟ سارا دن تیزابیت، گیس، درد اور بوجھل پن
اگر آپ چاہتے ہیں کہ دن بھر دماغ تیز، طبیعت ہشاش بشاش اور پیٹ ہلکا رہے —
تو یہ تحریر ضرور پڑھیں
---
❌ خالی پیٹ کبھی نہ کھائیں:
☕ کافی
خالی پیٹ کافی پینے سے معدے میں جلن اور تیزابیت بڑھتی ہے، ہاضمہ بگڑتا ہے اور گیسٹرک ایسڈ پیدا ہوتا ہے۔
🌶️ مصالحے دار چیزیں
پراٹھے کے ساتھ اچار یا مرچ مصالحہ خالی معدے میں آگ لگا دیتے ہیں، جس سے بدہضمی اور درد ہو سکتا ہے۔
🍅 ٹماٹر
ٹماٹر میں موجود ٹینک ایسڈ خالی پیٹ کھانے سے تیزابیت اور السر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
🍩 پروسیسڈ شوگر / میٹھے جوس
خالی پیٹ چینی والے جوس، پیسٹری یا ڈونٹس جگر اور لبلبے کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پیٹ پھول جاتا ہے۔
🍊 ترش پھل
کینو، مالٹا، لیموں وغیرہ نہار منہ کھانے سے تیزابیت اور گیس بڑھتی ہے۔
🍌 کیلا
کیلا غذائیت سے بھرپور ہے لیکن خالی پیٹ کھانے سے دل پر دباؤ اور معدے کی تیزابیت بڑھ سکتی ہے۔
---
✅ خالی پیٹ یہ چیزیں ضرور کھائیں:
🍎 تازہ پھل (بغیر ترش پھلوں کے)
تازہ پھلوں کی چاٹ سے دن بھر توانائی ملتی ہے اور نظام ہضم مضبوط رہتا ہے۔
🌰 بھیگے ہوئے بادام
رات کو چند بادام بھگو دیں، صبح نہار منہ کھائیں — دماغ اور جسم دونوں کے لیے بہترین غذاء۔
🍳 انڈے
انڈہ مکمل خوراک ہے۔ صبح انڈہ کھانے سے دن بھر کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں اور پیٹ کی چربی نہیں بڑھتی۔
🍯 شہد
نہار منہ نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد پئیں — جسم کے زہریلے مادے خارج ہوں گے، ہاضمہ مضبوط ہوگا اور توانائی بڑھے گی۔
---
🌿 خلاصہ:
صبح کا ناشتہ صحت کی بنیاد ہے۔
غلط چیزیں خالی پیٹ کھانے سے دن بوجھل بن جاتا ہے،
جبکہ درست انتخاب آپ کو تروتازہ، ہشاش بشاش اور پُرجوش رکھتا ہے!
✨ صحت پر توجہ دینا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
CP
01/10/2025
🌿 کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کیلئے مجرب نسخہ 🌿
ھوالشافی
فلفل دراز: 50 گرام
فلفل سیاہ: 50 گرام
زنجبیل: 100 گرام
نوشادر: 50 گرام
نمک سیاہ: 30 گرام
زیرہ سفید: 50 گرام
پودینہ خشک: 50 گرام
تنکار بریاں: 150 گرام
📌 بنانے کا طریقہ:
تمام اجزاء باریک پیس کر سفوف تیار کریں۔
1000 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں۔
📌 طریقہ استعمال:
ایک کیپسول صبح، دوپہر اور شام کھانے کے بعد تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
✅ فوائد:
✔️ کولیسٹرول کم کرتا ہے
✔️ یورک ایسڈ نارمل کرتا ہے
✔️ جسم سے فاضل مادے خارج کرتا ہے
✔️ بھاری پن اور بوجھل پن ختم کرتا ہے
✔️ جوڑوں کے درد اور گٹھیا میں بھی مفید
⏳ صرف 5 دن میں بہترین نتائج اِن شاءاللہ ر
21/09/2025
منقول ۔۔۔۔
بارہ ہزار روپے کلو والی جنسنگ کی متبادل جڑی بوٹی
بارہ ہزار روپے کلو والی جنسنگ کی متبادل جڑی بوٹی صرف 400 روپے کلو اور فائدے جنسنگ سے بھی زیادہ!
مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔
خاص طور پر وہ افراد جوگردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ،ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے۔
ان دنوں سردیوں کا موسم ہے اور مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہے۔ آپ اپریل کے آخر تک مغز بنولہ کو استعمال کر کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
بنولہ،پنبہ دانہ
(Cotton Seeds)
دیگرنام۔
عربی میں حب القطن ،فارسی میں پنبہ دانہ بنگالی میں کپاس بیچی ،سندھی میں ککرا جبکہ اردو میں بنولہ اور انگریزی میں کاٹن سیڈز کہتے ہیں۔
ماہیت۔
کپاس پاکستان و ہندوستان کا مشہورپودا ہے۔یہ پانچ فٹ تک بلند ہوتاہے۔اسکے پتے تین سے سات نوک والے پھٹے ہوئے لیکن ہتھیلی کی طرح جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔باقی تفصیل کپاس میں دیکھیں۔
تخم کپاس کا بنولہ اس کا مغز نکال کر بطور دواء استعمال کیاجاتا ہے۔
رنگ۔
تیل ہلکا زرد
ذائقہ۔
چربیلا۔
مزاج۔
گرم تر درجہ دوم۔
افعال۔
مسمن بدن ۔مقوی باہ ،مولد منی مولد شیر منفث و مخرج بلغم ،جالی ۔
استعمال۔
مغزپنبہ دانہ کی کھیرپکاکریا اس حریرہ دیگر ادویہ کے ہمراہ بناکرتسمن بدن ،تقویت باہ،تولیدمنی وشیر استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مقوی باہ معجونوں اورحلووں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
حابی ہونے کی وجہ سے چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے ضمادًباہ میں اس کی دودھ کے ہمراہ کھیر پکاکر کھلاتے ہیں۔درد سر دورکرنے کیلئے مغزپنبہ دانہ اور تخم خشخاش کا حریرہ بناکر پلانا سودمندہے۔اس کے روغن کو روغن زیتون کے بدل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
جالی ہونے کے باعث مغزپنبہ دانہ کو ابٹنوں میں شامل کیاجاتاہے۔
نسخہ۔
مقوی باہ،مسمن بدن مولد شیر اور منی ۔
مغزپنبہ دانہ ،مغزچلغوزہ ،مغزبادام ،مغزپستہ اخروٹ کاجونارجیل سب کو سو سو گرام لے کو کوٹ لیں اور سب کے برابر کالپی مصری ملاکر ایک ایک چمچہ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال میں مفید ہے۔
یہ نسخہ سردی کے موسم میں استعمال کریں اور مصری کی بجائے شہددوگناملاکر معجون بنالیں اور ایک ایک چمچہ دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔
نفع خاص۔
مقوی باہ ،مسمن بدن ،
بنولہ کپاس کا بیج روئی کے پودے کا تخم ہے نہ صرف منی کی افزائش کرتا ہے بلکہ اس کو گاڑھا اور مردانہ جراشیم میں اضافہ کرتا ہے اس کے اندر وٹامن ای زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو تولید نسل اور حمل ٹھہرانے کے لئے بہت ضروری ہے ۔
امساک بھی پیدا کرتا ہے اور دودھ کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے اس لئے بعض علاقوں میں مویشی پالنے والے اپنی بھینسوں کو خوب کھلاتے ہیں جوڑوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے سردی کے موسم میں اس کا حریرہ بنا کر استعمال کیا جاتا ہے جس کی ترتیب یہ ہے
تیس گرام بنولہ پانی میں اتنا ابالیں کہ ملائم ہو جائے پھر اس کو سل پر پیس کر تھوڑا پانی یا دودھ ملا کر آٹا چھاننے کی چھلنی میں چھان لیں جو دودھ سا نکلے اس کو دس گرام گھی میں لونگ یا چھوٹی الائچی کا بگھار لگا کر ایک اُبال آ جانے پر تھوڑی شکر ملا کر پی لیا کریں
زیادہ مقدار میں بنولے اُبال کر ان کا دودھ نکال کر اس میں چاول ڈال کر کھیر بھی پکائی جاتی ہے ۔
فوائد۔ یہ نسخہ منی کی افزائش کرتا ہے گاڑھا کرتا ہے اور مردانہ جراثیم میں اضافہ بھی کرتا ہے ۔
بنولے کا خاص فائدہ!
میرے پانچ قریبی احباب مختلف مسائل میں مبتلا ہیں اور سب کے سب کسی مناسب علاج کے خواہش مند ہیں ،شیخ صاحب کو گردن کے مہروں کا مسئلہ ہےکوئی وزنی چیز نہیں اٹھا سکتے تھے، اشفاق صاحب جرنلسٹ ہیں بہت مصروف زندگی ہے ، وہ چاہتے تھے کے کہ کوئی ایسا ناشتہ ہو کہ بیڈ سے اٹھوں کچھ کرنا بھی نہ پڑے اور دو منٹ میں ناشتہ کر لوں اور سارا دن تھکاوٹ بھی محسوس نہ ہو، حاجی صاحب کو مزید مردانہ طاقت حاصل کرنے کا شوق ہےلیکن پیسے خرچ کئے بغیر ، وہ کسی جگاڑ کی تلاش میں رہتے تھے، میری ایک قریبی عزیزہ کو ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے نچلے حصہ میں درد کا مسئلہ ہےان کی خواہش ہےکہ انگریزی دواؤں، معجونوں اور مالشوں کے بغیر اگر اس مئلہ کا کوئی حل نکل آئے تو کمال ہو جائے اور میرے ہم نام دوست جو ایک ایماندار سرکاری ملازم ہیں انہیں اولاد کی شدید خواہش ہے آٹھ سال شادی کو ہو گئے ہیں اور اولاد کی نعمت سے محروم ہیں آپ بھی ان کے لئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اولاد نرینہ کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین ،آخر ایک دن اللہ نے ان سب کی سن لی اور ساتھ میری بھی میرے ہاتھ ایک قیمتی چیز آ-ہی گئی۔
میں جب بھی جڑی بوٹیوں کے خواص کا مطالعہ کرتا تو یہ پانچوں احباب میرے ذہن میں ہوتے ، میں ان کے لئے کوئی ایسی چیز تلاش کر نا چاہتا تھا جوزبردست بھی ہو، اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہ ہو اور مہنگی بھی نہ ہو، بہت مغز کھپائی کے بعد اللہ کا کرم ہوا اور جوچیزمیر ے علم میں آئی ، اب آپ بھی میری اس محنت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میرے خیال میں اگر کوئی چیز جنسنگ کا متبادل ہو سکتی ہے تو وہ مغز بنولہ ہے جسے پنبہ دانہ بھی کہتے ہیں۔
میں پہلےچند الفاظ میں جنسنگ پر اظہار خیال کر لوں تو اس کے بعد آپ کو میری بات آسانی سے سمجھ آ جائے گی۔ جنسنگ کا شمار مہنگی ترین جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں ہول سیل میں سو گرام جنسنگ کی قیمت بارہ سو روپے ہے۔ مردانہ طاقت کے نسخے اس کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔اس کو دیمک بہت جلد لگ جاتا ہے۔ عام طور پر دیمک لگی جنسنگ ہی ملتی ہے اور با امرمجبوری اسے ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔پاکستان میں پہلے کوریا سے بہت اچھی کوالٹی کی جنسنگ امپورٹ کی جاتی تھی اس پر حکومت نے پابندی لگا دی ،اب چائنا اور دیگر کچھ ممالک کی جنسنگ ہی دستیاب ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ بادشاہوں کی دسترس میں رہنے والی جنسنگ سے منسوب روایات ، اس کی کشش اور قیمت میں اضافہ کا سبب بنیں۔ اس کے بے شمار فائدوں میں سے چند یہ ہیں کہ اس کاباقاعدگی سے استعمال ہارٹ اٹیک کےشکار مریضوں کے دل کو تقویت دیتاہے، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، تھکاوٹ نہیں ہوتی،بڑھاپے کی علامات کا آغاز تاخیر سے ہوتا ہے، کمر درد سے نجات اور اعصابی طاقت میں اضافہ کرتی ہے، عام طور پر چالیس سال سے زائد عمر افراد کو استعمال کرنی چاہئے ۔ اس کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فائدوں سے انکار نہیں بلکہ دیکھنا صرف یہ ہے کہ کیا اس کے مقابلہ میں کم قیمت سے اگر کوئی متبادل دستیاب ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں۔
اب بات کرتے ہیں کپاس کے بیج بنولہ کے مغز کی ، مغز بنولہ کے اتنے فائدے اورکم قیمت ہونے کے باوجود ہم اس کے استعمال سے محروم کیوں رہیں۔ مغز بنولہ کے مفید اثرات آپ کے پیش خدمت ہیں، مغز بنولہ غذائی اعتبار سے بہت مفید اجزا ءپر مشتمل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔قوت باہ اور منی کی افزائش کے تمام نسخہ جات کا لازمی جزہے۔ سپرمز کی کم مقدار کی وجہ سے مردانہ و زنانہ بانجھ پن کا شکار مریض اس کے استعمال سےصحت یاب ہو سکتے ہیں۔ اس میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے زیادہ دماغی کام کرنے والوں کے لئے،پٹھوں کو سکون، طاقت اورہڈیوں کی مضبوط کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔اس میں اہم معدنیات ،روغنیات، ،وٹامن ای، ڈی،اے اور بی کمپلیکس آنکھوں، جلد اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں ،جوڑوں کو مضبوط کرکے درد سے نجات دلاتےہیں اور خواتین میں دودھ کی افزائش کرتے ہیں ۔ سب سے قیمتی حیاتین بی کمپلیکس کی تمام اقسام اس میں پائی جاتی ہیں۔ مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔خاص طور پر وہ افراد جوگردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ،ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے۔
بڑی عمر کے افراد میں خون کی شریانوں میں سختی کا آجانا اور لچک کا کم ہونا عام بات ہے، اس علامت کی وجہ سے جسم میں دوران خون متاثر ہوتاہے اورمریض کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔وہ بزرگ افراد جو اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں باقاعدگی سے مغز بنولہ استعمال کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔
طب کی کتب میں مغز بنولہ کا مزاج، گرم تر درجہ دوم اور مقدار خوراک تین تا سات گرام لکھ ہے۔ اتفاق سے ان دنوں سردیوں کا موسم ہے اور مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہے۔ آپ اپریل کے آخر تک مغز بنولہ کو استعمال کر کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ مغز بنولہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مغز بنولہ کھانے کا طریقہ یا ٹائم چاہے کوئی بھی ہو ، ان سردیوں میں مغز بنولہ استعمال ضرور کریں۔
طریقہ نمبر 1۔ مغز بنولہ کی کھیر کا ناشتہ:
مغز بنولہ کی صفائی تھوڑی سی محنت طلب ہے۔ اس میں سے کالے اور پیلے دانے نکال کر پھینک دیں۔ صاف مغز بنولہ کو گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ مغز بنولہ کی مقدار خوراک کا انحصار آپ کے مزاج اور برداشت پر منحصر ہے۔ دو یا چار چمچ مغز بنولہ سفوف کو کوکنگ آئل یا گھی میں بھون کر یا بھوننے کے بغیر، ایک پاؤ یا آدھ کلور دودھ میں بوائل کر لیں، لو جی کھیر تیار ہو گئی اب مزے سے ناشتہ کر لیں۔ اگر آپ کا مزاج گرم ہے یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اس کھیر اس طرح بنا لیں، چار چمچ گندم یا جو کادلیہ اور ایک یا دو چمچ مغز بنولہ سفوف ڈال کر باقی وہی طریقہ کھیر تیار کر لیں۔
طریقہ نمبر 2: اگر آپ کے پاس کھیر بنانے کے لئے وقت نہیں یا دودھ استعمال کرنا نہیں چاہتے، تو صبح یا کسی بھی وقت مغز بنولہ سفوف کے دو یا چار چمچ پانی کے ساتھ نوش فرما لیں۔ اس طریقہ سے فائدہ کم نہیں ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ کھیر مزے دار بنتی ہے اور اسے کھانا آسان ہوتا ہے۔
طریقہ نمبر 3: مغز بنولہ کے سفوف کو شہد میں مکس کر لیں، اب یہ معجون بن گئی، روزانہ دو یا تین چمچ معجون نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ نوش فر ما لیں۔ اس مقدار کو بھی اپنی برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ معجون بنا کر کھانے سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے اور اس کے بعد ناشتہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔
آخری طریقہ: مغز بنولہ کے سفوف کو کسی بھی وقت کسی بھی طریقہ سے کھا لیں، اگر اتنا کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ اسے کھا نے سے محروم رہےتو اسے بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔
نوٹ: مغز بنولہ کا مسلسل استعمال وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ مغز بنولہ کے استعمال کے دوران روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چل کر یا ورزش کرنے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد مغز بنولہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتاہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر مغز بنولہ کھانے کے بعد طبیعت میں تیزی محسوس کریں تو مقدار خوراک کم کر لیں یا اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں۔
آخری بات: یہ تمام معلومات مختلف طبی کتب سے حاصل کرکے نیک نیتی اور بغیر کسی کاروباری مقصد سے آپ تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ اگر مغز بنولہ کھانے سے آپ کو اپنی طبیعت یا جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فورا اپنے معالج سے رجوع کریں اور اس کا استعمال ترک کر دیں۔
ریڑھ کے مہروں کے تمام امراض جیسے کہ گیپ کم ہونا، گیپ بڑھ جانا، ڈسک پرابلم کمر درد: اکڑائو، اعصابی جھٹکے وغیرہ کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ بنائیے اور دعا دیجئے-
سریع الاثر نسخہ اب حاضر خدمت ھے شائد آپ میں کسی مشکل میں گرفتار انسان کے کام آ جائے ۔
#نسخہ : - 💕
اسگندھ 150 گرام
خارخسک 150 گرام
قسط شریں 150 گرام
بدھارا کی جڑ 150 گرام
کمرکس 150 گرام
مغز پنبہ دانہ یعنی بنولے کا مغز 150گرام
: - 💕
تما ادویات خالص اور عمدہ ہونی چاہئیں-
ادویات ہموزن لے کر سفوف کر لیں -
ایک ٹی سپون صبح و شام ایک کپ دودھ کے ساتھ لگا تار تین ماہ تک استعمال کریں -
06/09/2025
(کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں)
یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں.
آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ھے.
امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دوا
(heart patients)فروخت کر رہی ہیں
لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا angioplasty (اےنجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر دل کی نالی میں ایک spring ڈالتے ہیں جسے stent کہتے ہیں.یہ stent امریکہ میں بنتا ہے اور اس کا cost of production صرف 3 ڈالر (روپیہ150یا180) ہے.
اسی stent کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا commission ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ angioplasty كرواؤ .
Cholestrol، BP ya heart attack
آنے کی اہم وجہ ہے، Angioplasty آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو spring دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل pen کی spring کی طرح ہوتی ہے.
کچھ ہی مہينوں میں اس spring دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے blockage (cholestrol اور fat) جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا heart attack (ہارٹ اٹیک)
ڈاکٹر کہتا هے دوبارہ angioplasty كرواؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ھیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ھے
اب پڑھیں اس آئرود کا علاج
ادرک (ginger juice) -
اس خون کو پتلا کرتا ھے.
یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.
لہسن (garlic juice)
اس میں موجود allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.
لیموں (lemon juice
اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.
ایپل سائڈر سرکہ (apple cider vinegar
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں.
ان مقامی اشیاء (یعنی چیزوں) کو
اس طرح استعمال میں لائیں۔
1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ایک کپ ایپل apple سرکہ
ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.
اب آپ
اس میں 3 کپ شہد ملا لیں .
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی . یعنی شریانیں کھل جائینگی . إن شاء اللہ .
ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .
آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے۔
ایسے میں دل کے دورے سے بچنے
کے لئے یہ اقدامات کریں
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف
ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.
ایک زور کی سانس
لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے
اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ
سینے سے تھوک نکلے .
جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا
جائے تاکہ دھڑکن عام
ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں
آکسیجن پیدا کرتی ہے
اور زور کی کھانسی کی وجہ
دل سكڑتا ہے جس سے
خون سنچالن باقاعدگی سے
چلتا ہے.
جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں .
ہوسکتا ہے کسی کو شفا مل جائے۔
لائیک کریں اور مجھے فالوؤ کریں
CP
01/09/2025
🌊 سیلاب کے بعد پھیلنے والی عام بیماریاں
1. اسہال (ڈائریا اور پیچش) 💧
سیلابی پانی پینے کے صاف پانی کو آلودہ کر دیتا ہے، جس سے جراثیم (E. coli, Vibrio cholerae وغیرہ) داخل ہو کر ڈائریا اور ہیضہ پھیلاتے ہیں۔
2. جلدی بیماریاں 🧴
پانی میں زیادہ دیر رہنے اور کیچڑ و گندگی کے باعث خارش، فنگس، ایکزیما اور چھالے عام ہو جاتے ہیں۔
3. ملیریا اور ڈینگی 🦟
سیلابی پانی کے جھیل جانے سے مچھروں کی افزائش بڑھ جاتی ہے، جس سے ملیریا اور ڈینگی بخار کا خطرہ بڑھتا ہے۔
4. سانس کی بیماریاں 😷
نمی اور گندگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیا جیسے امراض بڑھ جاتے ہیں۔
5. ٹائیفائیڈ اور ہیپاٹائٹس A/E 🧪
آلودہ پانی اور خوراک کے استعمال سے یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں۔
---
✅ حفاظتی تدابیر
1. صاف پانی کا استعمال کریں 💧
ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔
پانی ابالنے کی سہولت نہ ہو تو کلورین کی گولیاں یا پانی صاف کرنے کے فلٹر استعمال کریں۔
2. ذاتی صفائی 🧼
ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں، خاص طور پر کھانے سے پہلے اور بیت الخلا کے بعد۔
گیلے کپڑے فوراً بدلیں اور جسم خشک رکھیں۔
3. کھانے پینے میں احتیاط 🍲
صرف تازہ پکا ہوا کھانا کھائیں۔
باہر کا کھانا اور کچی سبزیاں/پھل استعمال نہ کریں۔
4. جلدی امراض سے بچاؤ 🧴
جسم کو زیادہ دیر تک گیلے کپڑوں میں نہ رکھیں۔
اگر خارش یا دانے ہوں تو اینٹی سیپٹک لوشن یا نیم کے پانی سے غسل کریں۔
5. مچھروں سے بچاؤ 🦟
مچھر دانی یا ریپیلنٹ استعمال کریں۔
جمی ہوئی بارش یا سیلابی پانی کو ختم کریں تاکہ مچھر نہ پھیلیں
🌿 افسنتین (Artemisia absinthium)
یہ نہ صرف ڈائریا کو ختم کرتی ہے بلکہ ملیریا میں بھی بہترین کام کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی ملیریل اجزاء موجود ہیں۔
جسم کو جراثیم اور پیراسائٹس سے پاک کرتی ہے، اس لیے آنتوں کے ساتھ ساتھ خون کی صفائی میں بھی مدد دیتی ہے۔
قوتِ مدافعت کو مضبوط کر کے دوبارہ انفیکشن ہونے سے بچاتی ہے۔
🌿 دارچینی (Cinnamomum verum)
دارچینی فوری طور پر ڈائریا روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
یہ آنتوں کے جراثیم اور بیکٹیریا کو ختم کر کے نظامِ ہاضمہ کو سکون دیتی ہے۔
پیٹ کے درد، اینٹھن اور گیس کو بھی دور کرتی ہے، جس سے مریض کو فوری آرام ملتا ہے۔
💡 یعنی افسنتین ڈائریا اور ملیریا دونوں کے بنیادی اسباب پر کام کرتی ہے جبکہ دارچینی فوری آرام اور جراثیم کش اثر دیتی ہے۔
6. فوری طبی امداد 🚑
ڈائریا کی صورت میں فوری طور پر ORS استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو۔
بخار یا الٹی کی صورت میں فوراً قریبی معالج سے رجوع فرمائیں
CP
01/09/2025
چھاتیوں کا سائز,بریسٹ سائز, بڑھانے کے کچھ دیسی ٹوٹکے..
بہت سی خواتین بریسٹ سائز بڑھانے کیلئے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں چند قدرتی طریقے اپنا کر آپ بریسٹ سائز کو بڑھا سکتی ہیں۔
اچھی اور معیاری خوراک کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر ورزش کو اپنا معمول بنایا جائے اور ہوسکے تو کسی جم یا کلب میں مخصوص چیسٹ ایکسر سائز کی جائے اس سے آپ کی چھاتی کے مسلز مضبوط ہوں گے اور بہتر طور پر نشونما پاسکیں گے۔
شہد کو روغن ارنڈ میں ملا کر نیم گرم کریں اور ہلکے ہاتھ سے بریسٹ پر مالش کریں بعد میں برگ ارنڈ اوپر سے باندھ لیں۔ اس عمل سے بریسٹ دن بدن بڑھنا شروع ہوجائیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل متواتر کیا جائے۔
اگر بریسٹ میں ورم ہو تو عرق گلاب ‘ اسپغول کی بھوسی اور سرکہ ان تمام چیزوں کو بریسٹ پر لگائیں۔
سرکہ انگوری میں کپڑا تر کرکے ہر وقت بریسٹ پر لپیٹ کر رکھیں اس سے بہت جلد ہی بریسٹ کا سائز بڑا ہونا شروع ہوجاتا ہے.
CP
31/08/2025
🌿 لونگ کے حیرت انگیز فوائد 🌿
ہر صبح سویرے ایک لونگ منہ میں رکھیں اور دیر تک رکھے رہنے دیں۔
ذائقہ آہستہ آہستہ نگلیں۔ شروع میں کڑوا محسوس ہوگا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے حیران کن فائدے دے گا۔
✨ فوائد:
1️⃣ یادداشت مضبوط کرتا ہے۔
2️⃣ دل کو طاقت دیتا ہے۔
3️⃣ کھانسی اور بلغم سے سینہ صاف کرتا ہے۔
4️⃣ معدہ و آنتوں کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
5️⃣ دانتوں کا درد اور منہ کی بدبو ختم کرتا ہے۔
6️⃣ گردوں، جگر اور تلی کے امراض دور کرتا ہے۔
7️⃣ نظر تیز کرتا ہے اور آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے۔
8️⃣ گلے کی سوجن اور درد ختم کرتا ہے۔
9️⃣ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔
🔟 شوگر (ذیابیطس) کو کم کرتا ہے۔
CP
29/08/2025
ہلدی ایک سپاہی ہے…
اور کالی مرچ اس کی تلوار .!
دیکھیے، ہلدی کوئی معمولی چیز نہیں۔
یہ ہمارے باورچی خانے کا پرانا دیسی سپاہی ہے
جو صدیوں سے بیماریوں سے لڑتا آیا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آج کے دور میں یہ سپاہی اکیلا رہ گیا ہے، اس کے ہاتھ میں تلوار نہیں… اور وہ تلوار ہے
"کالی مرچ"۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہلدی واقعی اندر جا کے
اپنا کام درست انداز میں کرے، پیٹ کی صفائی ، سوزش کم ، نیند بہتر ، موڈ خوش — تو صرف ایک چٹکی کالی مرچ ساتھ ضرور ڈالیں۔ یہ سائنس سے ثابت شدہ بات ہے، مزاق نہیں۔
کالی مرچ ہلدی کے اندر موجود "کرکیومن"
کو جسم میں زیادہ بہتر جذب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ اور یہ جذب ۲۰ گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ کو بیس گنا کا دعویٰ بڑا لگے، تو چلیں بس دو گنا سمجھ لیں، اصل بات وہی ہے، کالی مرچ کے بغیر ہلدی کا پورا فائدہ نہیں ملتا۔
اب سوال یہ ہوگا کہ "کتنی ہلدی؟"
تو جواب سنیے: صرف آدھی چمچ — لیکن خالص ہلدی ہو، وہ بھی ایسی کہ آپ خود پنسار سے خشک لے کر اپنے ہاتھ سے پیسیں۔ بازار کی پیکٹ والی اکثر میں رنگ کی ملاوٹ ہوتی ہے، تو خالص ہلدی لیں، صاف ستھری، اصلی خوشبو والی۔ اور "کالی مرچ کتنی؟" صرف ایک چٹکی — پسی ہوئی کالی مرچ، بس۔ اس سے زیادہ نہیں، ورنہ معدے میں جلن ہو سکتی ہے۔ اور یہ آمیزہ آپ کیسے لیں؟ تو اس کے بھی کئی طریقے ہیں:
– نیم گرم پانی میں ڈال کر قہوہ بنا کر پی لیں
– دودھ میں ملا کر ہلدی دودھ نہ بنائیں
– املیٹ میں مکس کر لیں
– سالن میں، سوپ میں، دال میں ڈال دیں
– بچوں کے کھانے میں خاموشی سے شامل کر دیں.
کس وقت لیں ؟
صبح خالی پیٹ بھی پی سکتے ہیں،۔
رات کو سونے سے پہلے بھی۔ اگر قبض، پیٹ کی گیس، یا ذہنی بے سکونی کا مسئلہ ہے تو رات کے وقت بہت مفید رہتا ہے۔ ہفتے میں پانچ دن ضرور لیں، اور مہینے میں ایک ہفتے کا وقفہ کر لیں تاکہ جسم خود کو ری سیٹ کرتا رہے۔ بچوں کو دینا ہے؟ تو ان کے لیے ہلدی تھوڑی کم کر لیں، بس چٹکی بھر، اور کالی مرچ آدھی چٹکی سے بھی کم، جیسے پاؤ چٹکی۔ ان کا معدہ نازک ہوتا ہے۔۔
اصل بات یہ ہے کہ ہلدی اور کالی مرچ کو
روزمرہ استعمال کا حصہ بنائیے۔ نہ کہ وقتی فیشن یا کسی پوسٹ سے متاثر ہو کر دو دن استعمال کیا اور چھوڑ دیا۔ یہ ایک پرامن سپاہی ہے، آہستہ اثر دکھاتا ہے، مگر مستقل مزاجی سے لے لیا جائے تو حیران کن نتائج دیتا ہے۔ آپ خود محسوس کریں گے کہ جسم ہلکا ہلکا لگ رہا ہے، نیند بہتر ہو گئی، پیٹ صاف ہو رہا ہے، اور دماغ میں جیسے بوجھ کم ہو گیا ہو۔ اور پھر یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین
Copied
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Street # 3
Nankana Sahib
39100