Alfarooq Online Quran Academy

Alfarooq Online Quran Academy

Share

general

21/01/2023

ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی، تو اس نے دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی راہ اختیار کی۔
پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئی، گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک شکاری نشانہ بنا رہا تھا، دوسری طرف شیر تھا۔
ہرن کو الجھن ہوئی کہ اس پھیلتی ہوئی آگ میں جل کر مرنا ہو گا یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہو گی، یا شکاری مار دے گا ، یا پھر شیر اپنے بھوک مٹانے کیلئے نوالہ بنا دے گا۔ ہر سمت خطرہ ہے فرار کی کوئی راہ نہیں، اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھا
وہ کرنے کا فیصلہ کیا، یعنی پیدائش پر توجہ مذکور کی پھر اہسا ہوا کہ شکاری نے نشانہ لگایا تو اسمان پر بجلی چمکی، اُس کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا، زور دار مینہ برسا جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئی۔ ہرن کو اس کے خالق نے بچا لیا۔

زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اس وقت وہ کام کریں، جو آپ کر سکتے ہیں، باقی چیزیں اس ذات کیلئے چھوڑ دیں۔ جس نے نظامِ عالم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ وہی آپ کی حفاظت کرے گا ان شاء اللّه۔

اللّه پاک ہماری ہر قسم کی مشکل، پریشانی کو آسان کرے، ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہر حال میں ہماری مدد کرے ہمیشہ اور جب کوئی راستہ نہیں نظر آ رہا ہو ہمیں اس وقت بھی....!! آمین 𝐒𝐚𝐝𝐝𝐚𝐦 𝐇𝐮𝐬𝐬𝐚𝐢𝐧❤💕❤

20/01/2023

Category

Website

Address


Nowshehra
Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alfarooq Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Nowshera.