My Health Care Center
Health and Beauty for All
29/04/2022
https://www.facebook.com/110411794820213/posts/150157434178982/
#پاکستان #ہومیوپیتھی کے پلیٹ فارم سے عشال ہومیوپیتھک کلینک #اوکاڑہ پر یکم مئی 2022 بروز اتوار کو تیسرا تھیلیسیمیا کیمپ لگایا جائے گا جہاں پر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق صاحب #تھیلیسیمیا بچوں کا فری چیک اپ کریں گے اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کے مطابق ادوایات دیں گے۔
اگر آپ کے قریب ایسا کوئی مریض ہے تو اسے عشال ہومیوپیتھک کلینک اوکاڑہ پر رجسٹر کروا کر فری علاج شروع کروائیں۔
اگر ہو سکے اس پوسٹ کو تمام گروپس میں شئیر اور لائیک کر دیں ہو سکتا ہے کسی کا فائدہ ہو جائے۔
22/04/2022
پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق صاحب بواسیر کے سپیشلسٹ ہیں اور الحمداللہ پچھلے ۳۰سال سے بواسیر ، بھگندر ، ناسور ، فسچولہ ، فشر کا کامیا ب علاج کر رہے ہیں پچھلے تیس سالوں میں پیچیدہ سے پیچیدہ بواسیر کے کیس آئے ہیں لیکن اللہ پاک نے تمام آنے والے مریضوں کو صحت عطا کی ہے اگر آپ بواسیر،بھگندر ، ناسور ، فسچولہ ، فشر کا علاج کروا کروا کے تھک چکے ہیں یا ڈاکٹر نے آپ کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے تو برائے مہربانی ایک دفعہ رابطہ ضرور کریں انشا اللّٰہ ہمارے ایک مکمل کورس کے استعمال کے
بعد آپ کو ذندگی میں دوبارہ کبھی بھی بواسیر جیسی مرض کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا مزید معلوما ت کے لئے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ یا کال کر کے ٹائم لیں۔ شکریہ انشاء اللّٰہ آپکی مایوسی یقین میں بدل جائے گی.
عشال ہومیوپیتھک کلینک
ڈی بلاک نزد ہسپتال بازار اوکاڑہ
03158584874
09/04/2021
Homeopathic medicine and easy treatment health care centerہومیو پیتھیک میڈیسن اور آسان طریقہ علاج Homeopathic medicine and easy treatment
02/02/2021
فری میڈیکل کیمپ اور کوانٹم مشین سے بہت سے جسم کے اعضاء کے ٹیسٹ اور تشخیص بلکل فری۔
یہ فری میڈیکل کیمپ ڈاکٹر صاحب کے کلینک پر ہر مہینے ہوا کرے گا۔
پوسٹ کو اوکاڑہ کے تمام گروپس میں شئیر کریں۔
شکریہ۔
کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔
یہاں ذیل میں اس کے فوائد بتائے جارہے ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر کرے.
اس پھل کی چند بہترین خوبیوں میں سے ایک معدے میں اس کا آسانی سے جذب ہونا اور نظام ہاضمہ پر دباﺅ ڈالے بغیر اسے بہتر بنانا ہے، اگر معدہ کمزور ہے یا بدہضمی کا مسئلہ ہے تو ناشتے میں اس پھل کو کھائیں، دن میں دو بار کھانا موثر نتائج میں مدد دے گا۔
معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن دور کرے
اگر آپ اکثر کھانے کے بعد معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن کو مھسوس کرتے ہیں، تو اس موسم میں کینو آپ کے لیے بہترین علاج ہے۔ یہ پھل معدنیاتی نمک سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جبکہ اسے روز کھانا سینے میں جلن کے مسئلے کو بھی دور رکھتا ہے۔
بڑھاپا دور رکھے
کینو میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کے لیے انتہائی موثر ہے۔ کینو کھائیں یا اس کا رس پینا عادت بنانا جھریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود منرلز میٹابولزم کو ہی بہتر نہیں کرتا بلکہ ہموار اور جگمگاتی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
جسمانی توانائی بڑھائے
کینو کو اس موسم میں کھانا عادت بنانا جسمانی توانائی کو بڑھانے بھی مدد دیتا ہے، کاربوہائیڈریٹس اور گلوکوز، شکر اور دیگر اجزاءسے بھرپور یہ پھل جسمانی توانائی کے لیے چند بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔
کولیسٹرول لیول متوازن کرے
کینو جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح اور اثرات کو کم کرکے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے، یعنی روز اسے کھانا کولیسٹرول کم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے
وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ ایک پروٹین کولیگن کی مقدار مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔ کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
دماغی افعال بہتر بنائے
کینو میں موجود مختلف اجزاء جیسے پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں؛ پوٹاشیم دماغ کی جانب دورانِ خون بڑھانے اور اعصابی سرگرمیاں بڑھانے کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے کے لیے ضروری ہے، وٹامن بی 9 عمر بڑھنے سے آنے والی دماغی تنزلی کی روک تھام کرکے الزائمر امراض سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ کینو میں موجود وٹامن بی 6 متلی اور ڈپریشن سے بچاتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند
اس میں موجود بی وٹامنز اور فولک ایسڈ دوران حمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
خون کی شریانوں کی صحت کے لیے معاون
وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پوٹاشیم سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں کے مسائل جیسے امراض قلب یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
معدے کو مضبوط بنائے
کینو، فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، فائبر معدے کی صحت کے لیے بہت ضروری جز ہے جو کہ قبض، بدہضمی اور دیگر مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کو صحت مند رکھے
اس پھل میں موجود پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح خون کی شریانوں کو پھیلاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔
موسمی امراض سے لڑے
اس پھل میں موجود وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتا ہے جو کہ موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بھی کم کرتا ہے۔
چاہے کے حوالے سے حیرت انگیز معلومات
سر درد ،وجوہات ،اور علاج۔
مفید معلومات سنئیے اور دوستوں کے ساتھ شئیر کجیئے۔
30/06/2020
آج کی بات ۔۔۔۔ ڈاکٹر ماس کے قلم سے ۔۔۔۔آپ کو پتا ہے کہ ہم اپنی ٹائم لائن کو دوستوں کے ساتھ اچھی اچھی اور سبق آموز باتیں ایک دوسرے کو سنانے اور اس پر عمل کرنے کیلئے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ ہمارے واقعات تقریبآ حقیقی زندگی سے ہیں اور سچے ہوتے ہیں۔ صرف لکھائی کرتے وقت اس میں کچھ فن تحریر کی چٹننی مکس کردیتے ہیں تاکہ پڑھنے والا بور نہ ہو۔۔۔۔ آئیں آپ کو ایسی ایک زاتی اور سچی کہانی سُناتے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر میرے گھر تشریف لائے تو کہا کہ اوئے ڈاکٹر ماس تو اپنے آپ کو بڑا وڈا ڈاکٹر کہتا ہے، مجھے بھی ہومیوپیتھی سکھائو۔۔۔۔ میں نے اُسے سر سے لیکر پائون تک دیکھا اور دل میں سوچنے لگا کہ بس یہ مُدعا اب مجھ پر پڑھ گیا ہے۔ میں نے محبت کے ساتھ ان سے کہا کہ سر ! میں کیسے ہر ایک کو ایک ایک کرکے ہومیوپیتھی سکھا سکتا ہوں؟ اس لئے مہربانی کریں جب میرے پاس ٹائم ہوا تو میں آپ کو بلا لونگا۔ وہ صاحب میری بات سُن کا تھوڑے سے مایوس ہوئے اور ناراض ہوکر اٹھ کر چلے گئے۔ مجھے ان کے جانے کے بعد، ایک دم احساس ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔ قرآن پاک کی سورہ رحمن کی آیت 60 میرے سامنے آگئی، ترجمہ نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ فورآ اس کو فون کیا، اور کہا کہ ٹھیک ہے آپ کا جب بھی دل کرے گھر آجایا کریں، مجھے جو بھی آتا ہوگا، آپ کو سمجھا دونگا، وہ صاحب آگے سے بولے نہیں جناب اب ہم نے کوئی نہیں آنا، اب اگر آپ نے ہم پر نیکی کرنی ہے تو ہمارے گھر آکر پڑھائیں اور وہ بھی مفت۔۔۔۔۔ مرتا کیا نہ کرتا، میں نے کہا ٹھیک ہے مگر آپ ناراض نہ ہوں۔ اس پینڈو ڈاکٹر نے کہا کہ ٹھیک ہے ناراضگی ختم کل چار بجے شام کو آپ نے میرے گھر آجانا ہے۔ چناچہ چار بجے ہم اس کے گھر پہنچ گئے، پینڈو ڈاکٹر صاحب نے اندر بیٹھک میں بٹھایا، اپنے بچوں اور بیگم سے ملوایا اور کہا کہ یہ ہیں ڈاکٹر ماس دنیا کے سب سے بڑے ڈاکٹر، اب یہ میرے استاد ہیں اور یہ مجھے روز؛انہ آکر ہومیوپیتھی سکھائیں گے۔ بیگم صاحبہ کو آڈر جاری کیا گیا کہ بچوں کو باہر بھیجیں اور چائے پانی کا انتظام کردیں۔ چناچہ ہم نے ان کو پڑھانا شروع کیا اور اتنی دیر میں انواع اقسام کے کھانے نمکو اور بسکٹ چائے ہر چیز ہمارے سامنے ٹیبل پر لگا دی گئی۔ ساتھ ساتھ کھانا، ساتھ ساتھ چائے کی چکسیاں اور ساتھ ساتھ ہومیوپیتھی۔ وہ پینڈو ڈاکٹر صاحب کافی زہین طالب علم ثابت ہوئے، انہوں نے ایک ہفتہ میں ہی بہت کچھ سیکھ لیا اور اپنا کلینک کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہاں ہم یہ سٹوری تھوڑی دیر کیلئے روکتے ہیں اور پھر اگلی بات کرنے کے بعد دوبارہ سٹوری کی جانب آئیں گے۔ ہوا کچھ یوں کہ اسی دوران والد صاحب (جو کہ اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائے) بیمار ہوگئے، ان کو CMH کھاریاں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انکی زندگی بچانے کیلئے B -ive خون کی فوری ضرورت ہے۔ چناچہ اپنے پورے زرائع استعمال کیئے گئے مگر فوری طور پر خون کا بندوبست نہ ہوسکا، مریض آہستہ آہستہ موت کی منہ کی طرف بڑھنے لگا، کئی دوستوں ساتھیوں اور خاندان کے افراد کو لے جاکر ٹیسٹ کروائے مگر متعلقہ خون نہ ملا، آخر تھک ہار کر اور مایوس ہوکر گھر واپس آگئے۔ گھر کے سب افراد پریشان اور اللہ سے گڑگڑا کر دُعائیں کی جارہی ہیں کہ اللہ پاک کوئی فرشتہ بھیج دے کہ اچانک دروزاہ کھٹکا اور وہی پینڈو ڈاکٹر صاحب دروازے پر کھڑے پائے گئے کہنے لگے کہ سرکار دو دن ہوگئے آپ استاد محترم پڑھانے نہیں آئے تو میں نے سوچا کہ آپ کو جاکر لے آئوں۔ میں نے پینڈو ڈاکٹر صاحب کومنہ بسور کے دیکھا اور سوچا کہ اس کو اسی وقت آنا تھا، مگر پھر چہرے پر مسکراہٹ لاتے ہوئے کہا کہ ابا جی سی ایم ایچ ایڈمٹ ہیں، ان کو B -ive خون کی اشد ضرورت تھی، پورا شہر چھان مارا ہے، مگر یہ خون دستیاب نہیں۔ آج رات بہت Critical ہے۔ میں کل آکر آپ کو پڑھائونگا، آج چُھٹی کریں۔ جس پر وہ پینڈو ڈاکٹر صاحب بولے او جناب ہم پڑھنے نہیں آئے، وہ مجھے آپ کے دوستوں سے پتا چلا ہے کہ آپ بہت پریشان ہیں، اور آپ کو B -ive خون کی ضرورت ہے۔ میں اسی لئے حاضر ہوا ہوں کہ میرا خون B -ive ہے اور میں نے سارے اس کے ٹیسٹ کروا رکھے ہیں مجھے کوئی ہیپاٹائٹس وغیرہ بھی نہیں۔ چلیں باہر آئیں چلتے ہیں اور میرا خون لے لیں۔ مجھے پتا ہے کہ میرا خون عام نہیں ملتا، آپ کو جتنی بوتلیں چاہیں وہ لے لیں۔ میں کبھی اس کو دیکھو اور کبھی اللہ کی شان پر غور کروں کہ جس شخص کو میں نے ہمیشہ مُدعا ہی سمجھا کہ بس یہ مجھ پر بوجھ ہے۔ وہ شخص کہہ رہا تھا کہ ایک نہین دو بوتلیں بھی آپ لے لیں، میں ہٹہ کٹا بندہ ہوں مجھے کچھ نہیں ہوگا۔فورآ اسے گلے سے لگایا اور پھر اُسے لیکر سی ایم ایچ پہنچے۔ اس نے خون دیا، جو کہ کراس میچ بھی ہوگیا اور اس طرح ایک مریض کی جان بچ گئی۔ حاصل گفتگو یہ ہے کہ بعض اوقات ہم لوگ مادہ پرست ہوجاتے ہیں، ہر بات میں دنیاوی فائدہ پہلے سوچتے ہیں اور پھر نیکی کرتے ہیں، لیکن کبھی بغیر مطلب کے بھی نیکی کرکے دیکھیں تو اللہ پاک اس نیکی کا بہت بڑا اجر ایسے زرائع سے دیتا ہے کہ وہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ سورہ رحمن کی آیت کی تشریح یہی ہے کہ آپ لوگوں سے نیکی کریں اللہ کی خاطر، بغیر مطلب کے اور بغیر کسی لالچ کے، پھر دیکھیں اللہ کی شان۔۔۔۔۔ احسان کا بدلہ صرف احسان ہے۔ اس دن کے بعد آج تک میں نے کسی بھی شخص کو حقیر یا کم تر نہیں سمجھا، وہ پینڈو ڈاکٹر صاحب آج کل میرے سب سے قریبی دوستوں میں شامل ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ اس تحریر سے کسی میں نیکی کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکتا ہے تو پھر اسے شئیر کردیں۔ شکریہ
حادثہ...
سوچتا ہوں جب جہاز نے لڑکھڑانا شروع کیا ہوگا اور زمین کا رخ کیا ہوگا تو کیا بیتی ہوگی ان لوگوں پہ کہ بس اب جہاز زمین سے ٹکرانے والا ہے اور زندگی ختم یہ سوچ سوچ کے جسم ٹوٹ سا گیا ان کی یہ کیفیت کو محسوس کرتا ہوں تو دل روتا ہے اﷲ سے دعا کرتا ہوں ان کو اس تکلیف کے بدلے بخش دینا اور جنت عطا فرمانا___!!!
😥😥🖤🥺🥺
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Okara