Sohna Depalpur
Sohna Depalpur
صاف ستھرا پنجاب ٹیم نے اس مرتبہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مجموعی طور پر اچھا کام کیا ہےتاہم اگر کسی علاقےمحلے یا گلی میں اب بھی قربانی کی آلائشیں یا صفائی سے متعلق کوئی مسئلہ موجود ہو تو میری اس پوسٹ کے ذریعے ضرور آگاہ کریں تاکہ متعلقہ حکام تک بروقت بات پہنچائی جا سکے۔ آپ کے تعاون کا بہت شکریہ
زندگی کے بعض زخم انسان کو بکھیرنے نہیں، بلکہ نکھارنے آتے ہیں۔
مشکلیں جب حوصلوں سے ٹکراتی ہیں تو انسان کمزور نہیں، مثال بن جاتا ہے۔
اس نوجوان کی مسکراہٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ اصل طاقت جسم میں نہیں، حوصلے میں ہوتی ہے۔
بے شک، ہمت رکھنے والے لوگ اندھیروں میں بھی روشنی بانٹ دیتے ہیں۔ ❤️👏
ماں جی بوسٹر لگاتے ہوئے
🤣🤣ملاحظہ فرمائیں ۔۔
صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے صحافیوں کے حقوق کے لیے ٹرین مارچ ۔ ضلع بھر سے صحافیوں کی بھر پور شرکت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) پاکستان کے پشاور سے شروع ہونے والے ٹرین مارچ کا قافلہ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچا تو اوکاڑہ اور گردونواح کے سینکڑوں صحافیوں نے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ریلوے اسٹیشن آر یو جے زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ٹرین
مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی کر رہے تھے۔ ٹرین مارچ علاقائی صحافیوں کے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) پاکستان کا پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گیا، اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر اوکاڑہ و گردونواح کے صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔ ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی کر رہے تھے۔ ٹرین مارچ آر یو جے کے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس پر امن ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد علاقائی صحافیوں کے مطالبات کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سامنے پیش کرنا، ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق و تشخص کو اُجاگر کرنا ہے ۔ ٹرین مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی میں 13 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
جنازگاہ۔۔۔۔میں شادی کی تقریب
جنازگاہ ایک ایسی جگہ ہے جو غم، عبرت، اور دعا کے موقع کے لیے مخصوص ہے۔
وہاں دنیاوی اور خوشی کے مواقع منانا، اس جگہ کے تقدس کے خلاف ہے۔
مقامِ غم اور مقامِ خوشی میں فرق اسلام میں خوشی اور غم کے مواقع الگ الگ رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے ہر موقع کے آداب بتائے جنازہ، شادی، نماز، ہر ایک کا اپنا وقت، جگہ، اور انداز ہے۔
احترامِ اموات: میت اور قبرستان سے متعلق مقامات پر بلند آواز، موسیقی، یا ہنسی مذاق کرنا ناپسندیدہ (مکروہ) عمل ہے۔
لیکن یہاں سب کچھ ہو رہا ہے
حکم تیرا ہے تو تکمیل کیے دیتے ہیں،
زندگی ھجر میں تحلیل کیے دیتے ہیں،
تو میری وصل کی خواہش پہ بگڑتا کیوں ہے؟
راستہ ہی تو ہے ، چلو تبدیل کیے دیتے ہیں،
آج سب اشکوں کو آنکھوں کے کنارے پہ بلاؤ،
آج اس ھجر کی ہم تکمیل کیے دیتے ہیں،
ہم جو ہنستے ہوئے اچھے نہیں لگتے تم کو،
حکم کرو ! آنکھیں ابھی جھیل کیے دیتے ہیں.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Depalpur
Okara
56180