Dr Hafiz Mohammad Mansha Rai
CEO Hafiz Hospital sadar Gogera . Ex.Incharge RHC Gogera
PGR ENT .CMH okara cantt
22/02/2026
Cricket team Hafiz college of medical sciences (Sajjad shaheed campus ) Bangla Gogera
22/02/2026
13/07/2025
21/03/2025
حافظ ہسپتال بنگلہ گوگیرہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
حافظ ہسپتال بنگلہ گوگیرہ کے زیر اہتمام ڈیرہ رائے حاجی ظفر اللہ خاں کھرل، نواں کھوہ دھوتا پل پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کی نگرانی ڈاکٹر رائے محمد منشاء نے کی، جنہوں نے مریضوں کا فری کان، ناک، گلا اور جنرل چیک اپ کیا۔
اس کے ساتھ، سجاد میڈیکل لیب نے مریضوں کے فری لیبارٹری ٹیسٹ کیے، جبکہ ڈاکٹر عثمان صاحب (الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ) نے مریضوں کے بلامعاوضہ الٹراساؤنڈ کیے تاکہ انہیں بہترین تشخیصی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید برآں، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر طہورہ سجاد نے مریضوں کو ان کی صحت اور بحالی کے حوالے سے مفت فزیوتھراپی مشورے اور چیک اپ فراہم کیے۔ اسی طرح، لیڈی صائمہ قاسم نے خواتین کے صحت سے متعلقہ مسائل کے لیے خصوصی چیک اپ اور مشورے دیے۔
یہ کیمپ عوامی خدمت اور صحت عامہ کی بہتری کے جذبے کے تحت منعقد کیا گیا، تاکہ مستحق اور ضرورت مند افراد کو بلا معاوضہ معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حافظ ہسپتال انشاللّٰہ العزیز آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے گا۔
صحت مند معاشرہ، ہماری ترجیح
16/02/2025
Admissions open
15/10/2023
مورخہ 14 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ حمزہ وڑائچ پبلک سکول میں فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔
میں جناب اسد الرحمن وڑائچ پرنسپل حمزہ وڑائچ پبلک سکول برانچ 2 کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کار خیر کے لیے مجھے مدعو کیا اور ہمارے اس مشن میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔
ہماری کوشش یہ ہے کہ سکول لیول پر بچوں کو اس قابل بنا دیا جائے کہ وہ سکول ، آفس یا روڈ پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں خود بہترین کردار ادا کر سکیں ان شاءاللہ یہ سلسلہ آئندہ چلتا رہے گا۔
12/10/2023
آج الحمدللہ مورخہ 12 اکتوبر 2023 صبح 07 بجے سے لے کے 01 بجے تک حافظ ہسپتال بنگلہ صدر گوگیرہ میں جنت عزیز ائی ہسپتال اور ڈاکٹر جواد طیب کے تعاون سے CEO حافظ ہسپتال ڈاکٹر حافظ رائے محمد منشاء کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ کیا گیا جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی 160 مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی 35 مریضوں کو فری عینکیں تقسیم کی گئی جبکہ 18 مریضوں کو سفید موتیا کے آپریشنز تجویز کیے گئے آپریشنز بروز منگل مورخہ 17 اکتوبر 2023 کو سر انجام دیے جائیں گے جو کہ بالکل فری ہوں گے آپریشن والے مریضوں کو حافظ ہسپتال سے گاڑی بالکل فری لے کر جائے گی اور واپس بھی چھوڑ کے جائے گی اور مریضوں کو کھانا بستر اور رہائش بھی مفت میں میسر ہوگی۔
08/10/2023
اہل علاقہ گوگیرہ اور گرد و نواح کہ عوام کے لیے عظیم خوشخبری انشاءاللہ العزیز 12 اکتوبر بروز جمعرات صبح 09 بجے سے لے کے دوپہر 02 بجے تک حافظ ہسپتال جندراکہ روڈ نزد حمزہ وڑائچ سکول صدر گوگیرہ میں بہت بڑا کیمپ ہونے جا رہا ہے جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر حضرات کی ٹیم تشریف لا رہی ہے جو صبح 09 بجے سے لے کے دوپہر 02 بجے تک مریضوں کا معائنہ کریں گے اور جس مریض کو قریب کی عینک کی ضرورت درپیش ہو اسے فری میں عینک مہیا کی جائے گی۔ ایسے مریض جنہیں خدانخواستہ سفید موتیا کا مسئلہ ہو ان کو ایک کارڈ مہیا کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ فری آپریشن کروا سکیں گے اس سہولت سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں اور حافظ ہسپتال جندراکہ روڈ میں بروقت تشریف لائیں۔ میں اس پروجیکٹ کو بنگلہ کوگیرہ میں انعقاد کروانے پر ڈاکٹر جواد طیب (شیخ طیب کلینک رینالہ والے) ان کا تہ دل سے مشکور بھی ہوں اور ان کے لیے دعا گو بھی ہوں اللہ تعالی ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
05/10/2023
Skin specialist in Town every Thursday at Hafiz Hospital sadar Gogera From 2 pm to 5 pm Insha Allah.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Near Hamza Warraich School Jandraka Road
Okara