Pick Herbs
We will provide you all types of health products...
29/12/2025
28/12/2025
کیا آپ بھی مانتے ہیں کہ جما ہوا شہد خالص نہیں ہوتا؟
*کالا نمک : یا نمک سیاہ Black Salt*
خوش قسمتی ہے برصغیر پاک و ہند کی کہ یہاں ہمالیہ پہاڑی سلسلوں کے گردو پیش یہ نمک قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ تاہم اس کی مانگ پوری کرنے کے لئیے بڑے پیمانے پر مصنوعی طریقے سے بھی بھٹیوں میں عام نمک اور دوسرے اجزا ملا کر بنایا جاتا ہے۔
یہ عام نمک (سو ڈیم کلورائیڈ NaCl) ہی ہے لیکن اس میں کچھ دوسرے کیمیکلز قدرتی طور پر مکس ہوجاتے ہیں جس سے اس کی رنگت کالی گاڑھی گلابی مائل نظر آتی ہے۔ یہ رنگت اسے کیسے حاصل ہوتی ہے؟
اس کی وجہ اس میں موجود ایک کیمیکل چیز ہے جسے Greigite کہتے ہیں۔ اگر اس بات کی گہرائی میں جائیں گے تو معلوم ہوگا کہ Greigite دراصل آئیرن سلفائیڈ (Fe3S4)ہے۔
مزید کھوجیں گے تو پتہ چلے گا کہ یہ معدنی چیز ایک بیکٹیرا Megnetotactic کے عمل دخل سے وجود میں آتی ہے۔۔۔۔۔
خیر کالا نمک، اس کا رنگ اور اسکی مذیدار خوشبو ۔۔۔ اس میں موجود Greigite یا آئیرن سلفائیڈ کی وجہ سے ہی ہے جس میں سلفر پائی جاتی ہے اور وہی یہ خوشبو بناتی ہے۔ مزے کی بات کہ یہی آئیرن سلفائیڈ خراب انڈوں اور خراب دودھ سے آنے والی بدبو کا زمہ دار بھی ہے۔ لیکن نمک سے ملا تو شفا بن گیا!
*یہ نمک کیا کیا کر سکتا ہے انسانی جسم کے لئیے؟*
🔸۰ یہ پیٹ کی بدہضمی، تیزابیت, سینے کی جلن (Heart Burn) اور خاص کر گیس کے لئیے بڑا زبردست ہے۔ اگر بہت چکنائی والی چیزیں کھا کر معدے میں سخت گڑبڑھ شروع ہوجائے تو چٹکی بھر پانی کے ساتھ پی جائیں۔ اس میں موجود معدنیات معدے کا نظام بحال کرتی ہیں۔
🔹۰یہ ایک Anti-Oxidant ایجنٹ ہے۔ کھانے کو بہترین طریقے سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے باعث کولیسٹرول کم ہوتا ہے، شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے۔
‼️۰ یہ چونکہ پیچیدہ خوراک کو ہضم کرنے میں کارآمد ہے اسلئیے موٹاپا (Obesity) کو گھٹانے میں بھی اچھا ہے۔
♦️۰یہ پٹھوں کے اکڑائو کو درست کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اسکی وجہ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی ہے۔
کچھ علاقوں میں اسے گلڑ کی بیماری، جوڑوں کے درد پہ بطور مرہم اور خواتین میں ہسٹریا کی بیماری کا علاج کرتے ہیں۔ تاہم اس پر ابھی سائینسی تحقیق کی ضرورت ہے۔
اسے تین گرام تک پانی کے ساتھ یا کھانے پر ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں۔
*احتیاط:*
اس میں چونکہ آئیو ڈین نہیں ہوتا اسلئیے روزانہ اسکا استعمال اچھا نہیں۔ اگر آپ روزانہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آئیوڈین پھر دوسرے زرائع ( دودھ سے بنی چیزیں اور مچھلی وغیرہ) سے حاصل کریں۔
آئیرن سلفائیڈ فطری طور پر ایک زہر ہے لیکن نمک کا حصہ ہونے کی وجہ سے کنٹرول میں رہتا ہے تاہم اسکا زیادہ استعمال جسم کے لئیے نقصان دہ ہے۔
اسے حسب ضرورت گیس اور تیزابیت سے چھٹکارے کے لئیے استعمال کریں۔
اس کو کبھی کبھار مصالحے دار کھانوں میں عام نمک کے متبادل کے طور پر استعمال کریں کھانے میں ایک نئی خوشبو اور ذائقہ پائیں گے۔
*کالا نمک کتنا فائدہ مند؟*
کالا نمک پاکستان بھر میں اکثر عام استعمال ہوتا ہے۔
اس نمک کے حوالے سے کوئی سائنسی تحقیق تو نہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے مگر پاکستان اور بھارت وغیرہ میں لوگ اسے معدے کے امراض کے لیے موثر ٹوٹکے کے طور پر ضرور استعمال کرتے ہیں، ویسے چند ماہرین اس کے درج ذیل فوائد بتاتے ہیں۔
*پیٹ پھولنے، گیس اور معدے میں تیزابیت کا علاج*
پیٹ پھولنا مختلف وجوہات کا نتیجہ وسکتا ہے جن میں حد سے زیادہ کھانا، الرجی، قبض اور دیگر شامل ہیں۔ کالے نمک کی الکلائن خصوصیات معدے میں اضافی تیزابیت کو کم کرتی ہیں اور اس میں موجود منرلز سینے میں جلن سے ہونے والے نقصان کو کم کرتے ہیں۔ یہ جلاب کی طرح کام کرکے معدے کے مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔
*مسلز کی اکڑن سے ممکنہ نجات*
کالے نمک میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ مسلز کے افعال کو ریگولیٹ کرنے والا جز ہے اور دیگر منرلز کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، اسی وجہ یہ ممکنہ طور پر مسلز کی اکڑن کی تکلیف سے ریلیف دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔
*پانی کا اجتماع کم کرے*
ٹشوز میں سیال کے اکھٹا ہوجانا یا جسم میں کیویٹیز وغیرہ پانی کے اجتماع کا باعث بنتا ہے جو کہ عام طور پر زیادہ نمک کے استعمال کا نتیج ہوتا ہے۔ کالے نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے اور پانی کے اجتماع کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔
*دوران خون بہتر کرے*
کالا نمک قدرتی طور پر خون کو پتلا کرکے جسم میں درست دوران خون کی گردش کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح یہ خون کا لوتھڑا بننے اور کولیسٹرول کے مسائل کا خطرہ بھی کم کرسکتا ہے۔
*جلدی نگہداشت*
کالا نمک ورم کش خصوصیات رکھتا ہے اور یہ ایڑیوں کے پھٹنے، پیروں کی سوجن وغیرہ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسے کلینزر کے طور پر استعمال کرکے بلاک مسام کو کھولا جاسکتا ہے اور جگمگاتی جلد کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
***m
*رحم میں پانی کی تھیلیاں*
Polycystic O***y Sandrome (PCOS)
بچہ دانی میں پانی والی تھیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اوریز میں قشری سوزش کی وجہ سے جو اووم میچور نہیں ہو پاتے وہ وہیں رک جاتے ہیں۔جنہیں حیض کے ساتھ خارج ہو جانا چاہئے تھا۔
پتھالوجیکل طور پر پروجیسٹرون ہارمونز کے غیر مؤثر ہو جانے کی وجہ سے کچھ ایسا سٹرکچر پیدا ہو جاتا ہے جو اووری میں رک جاتا ہے۔اور خارج نہیں ہو پاتا۔اور اس کے ساتھ کچھ اور فاسد مادے یا رطوبات بھی رک کر سسٹ پیدا کر دیتی ہیں۔
دوبارہ سمجھ لیں کہ ان میچور فولیکلز جنہیں حیض میں خارج ہو جانا تھا۔مگر نہیں ہو پاتے اور وہیں جمع ہو کر ڈویلپ ہو کر سسٹ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔
طب یونانی کے مطابق یہ ہارمون کی خرابی ہے جو اووری سسٹ کا موجب بنتی ہے۔اور ہارمون کی خرابی کے پیچھے قشری سوزش ہے۔اور قشری سوزش کے پیچھے کھانے پینے کی بے اعتدالی، فاسٹ فوڈز، کثرت گوشت خوری اور چائے نوشی، سگریٹ نوشی، مرغن اغذیہ، انڈے پراٹھے، رات کو دیر تک جاگتے رہنا اور پھر صبح دیر تک سوئے رہنا اور مغلط ماحول جیسے اسباب ہوتے ہیں۔جنہیں علاج سے پہلے مریضہ کو بتا کر روکنا چاہئے۔
پھر تمام گرم صفراوی اغذیہ سے پرھیز کروانی چاہئے۔
ادویات میں گرم تر مزاج کی ادویات استعمال کروائیں جو رکے ہوئے فاسد مادوں کا اخراج کریں۔شربت بزوری، عرق مکو، کاسنی وغیرہ استعمال کروائیں۔ریوند خطائی، سہاگہ اور ملٹھی مقشر دس دس گرام اور گل مدار تازہ پانچ گرام ملا کر خوب کھرل کریں۔اور 500ملی گرام روزانہ تین مرتبہ ہمراہ شیر نیم گرم شیریں استعمال کروائیں۔اس سے ہر قسم کی قشری سوزش بہت جلد دور ہو جاتی ہے۔
معجون دبیدالورد کھانے کے لئے اور مرھم داخلیون اندرونی طور پہ استعمال کروائیں۔
اس کے علاوہ رحم کی سوزش اور رکے ہوئے فاسد مواد کے اخراج کے لئے درج ذیل لوشن کا شافہ استعمال کروائیں۔دو تین روز میں تمام گندہ مواد خارج ہو جاتا ہے۔
گلیسرین سفید۔۔۔۔۔۔۔۔۔10گرام
گلیسرین سیاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10گرام
روغن گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10گرام
شھد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10گرام
روئی یا سوتی کپڑے کی ڈیڑھ انچ لمبی بتی بنا کر اس مواد سے تربتر کر کے رحم کے منہ پہ رکھوائیں۔انتہائی گندہ اور بدبودار مواد خارج ہوتا ہے۔ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کر کے بانجھ پن تک کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
تحریر و تحقیق:-
*ڈاکٹر تنویراقبال بٹ*
کیا آپ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ جو شہد جمتا ہے وہ خالص نہیں ہوتا...؟
*💕نظر کی کمزوری کا دیسی علاج*💕
آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے سے آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر چاہے قریب کی ہو یا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں اسی طرح غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں اسٹذیز سے پرہیز کریں آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لئے قبض نہیں ہونا چاہئے اسکے علاوہ متوازن غذاکا استعمال آنکھوں کی روشنی میں بہت معاون ہے۔
*نمبر 1 :*👇
پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑہتی ہے۔
*نمبر 2 :*👇
بادام رات میں بھگوکرصبح چھلکا اتار کر بارہ گرام مکھن اور مصری میں ملا کرایک ماہ تک کھانے سے نظر تیز ہو جاتی ہے۔
*نمبر 3 :*👇
چالیس دن تک سات بادام، مصری، سونف دونوں 10+10 گرام پیس کر رات کو گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھر پانی نہ پیئں۔
*نمبر 4 :*👇
کھانے کے بعد سونف کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑہتی ہے۔
*نمبر 5 :*👇
پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے نظر بڑھے گی۔
*نمبر 6 :*👇
پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔
*نمبر 7 :*👇
آنکھوں کے آگے اندھیرا آتاہوتو آنولے کا رس پانی میں ملا کر صبح و شام چار دن پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
*نمبر 8 :*👇
پیاز کے لگاتار استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
*نمبر 9 :*👇
تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کیئے مصری یا شہد، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا پانی ملاکر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
*نمبر 10 :*👇
بیر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔
*نمبر 11 :*👇
اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر بے حد مفید ہے۔
*نمبر 12 :*👇
گاجر اور پالک کا رس 125 گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی ہے۔
*نمبر 13 :*👇
گیہوں کے پودے کا رس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔
*نمبر 14 :*👇
سبز دھنیا آملہ کے ساتھ پیس کر کھانے سے آنکھون کی کمزوری دور ہوتی ہے۔
*نمبر 15 :*👇
صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔
*نمبر 16 :*👇
پالک کا رس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
*نمبر 17 :*👇
خوبانی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے اور اس موسم میں دستیاب بھی۔
*نمبر 18 :*👇
آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال ضرور کریں۔
*نمبر 19 :*👇
گرین ٹی نہ صرف آنکھوں میں ہونے والے انفیکشن کے خطرات کو کم کرتی ہے بلکہ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے۔
*نمبر 20 :*👇
خشک ناریل، کیلا اور گنا آنکھوں کے لئے مفید ہیں۔
گاجر اور سونف سے تیار کردہ ٹوٹکے
ان کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی آنکھوں کی کمزوری ضرور دور ہوجائے گی۔
*نسخہ الشفاء :*
گاجر کا رس 1 گلاس،
سونف 250 گرام
*ترکیب تیاری :*
سونف کو صاف کرلٰیں گاجر کے جوس میں سونف ملاکرچینی یاشیشے کے برتن میں ڈال کر اوپر سے ململ کا کپڑا باندھ دیں روزانہ دن میں ایک مرتبہ لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ پھپوندی نہ لگے جب تمام رس سونف میں جذب ہوجائے تو اسے کچن ٹاول پر پھیلاکر سکھالیں اسکے بعد استعمال کریں یہ طریقہ کار لمبا اور محنت طلب ضرور ہے لیکن آپکی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے چھوٹے بچوں کو کھلانے کے لئے آپ اس سونف میں مصری یابادام کااستعمال کرسکتے ہیں۔
*نسخہ الشفاء :*
گاجر کارس آدھا گلاس،
دودھ آدھاگلاس،
بادام 7 عدد،
سونف 1 چمچ
*ترکیب تیاری :*
بادام کو رات میں بھگودیں صبح ان تمام اجزاء کو بلینڈ کریں اور نہار منہ پی لیں آپ چاہیں تو بادام کھاکر اوپر سے گاجر، دودھ اور سونف ملاکر بھی پی سکتے ہیں۔ ان کے باقائدہ استعمال سے ان شاء اللہ
ثواب کی نیت سے آگے شیئر ضرور کریں جزاک اللہ خیرا کثیرا
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﺳﻔﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﮦ ﺩﻭ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﻔﯿﺪ ﺑﯿﺞ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺌﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﭘﻮﺳﺖ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺟﻮ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮔﻮﻝ ﺑﯿﺞ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﯾﮧ ﻋﻤﻮﻣﺎً ﻣﺨﺘﻠﻒ ﭘﮑﻮﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺧﺼﻮﺻﺎً ﮐﻮﻓﺘﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺳﺎﻟﻦ ﺗﻮ ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯿﺴﭩﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﮈﺑﻞ ﺭﻭﭨﯽ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﮐﮭﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻃﺒﯽ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﺎﻻ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺩﺭﺩ ﺟﻠﺪ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﻣﯿﮟ ﺻﺤﺖ ﺑﺨﺶ ﺍﺟﺰﺍﺀ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﯿﮕﻨﯿﺸﯿﻢ، ﻣﯿﮕﻨﯿﺰ، ﺁﯾﻮﮈﯾﻦ، ﺯﻧﮏ، ﺗﮭﯿﺎﻣﻦ، ﻓﻮﻟﯿﭧ، ﮐﯿﻠﺸﯿﻢ ، ﺁﺋﺮﻥ، ﻓﺎﺳﻔﻮﺭﺱ ، ﺍﻭﻣﯿﮕﺎﺗﮭﺮﯼ ﻓﯿﭩﯽ ﺍﯾﺴﮉ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺒﺮ ﭘﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺍﯾﻨﭩﯽ ﺍﻧﻔﻠﯿﻤﯿﺸﻦ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺩﯾﮕﺮ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔
1۔۔۔ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﻧﯿﻨﺪ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﺑﻮﺯ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﮨﻢ ﻭﺯﻥ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﮟ ﺭﺍﺕ ﺳﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﺩﮬﮯ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﭻ ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ۔
2۔ﺳﻮﮐﮭﯽ ﺧﺎﺭﺵ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﮯ ﭘﺎﺅﮈﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﻗﻄﺮﮮ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﺐ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻼﮐﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺧﺎﺭﺵ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
3۔۔ﺩﻣﺎﻏﯽ ﺻﺤﺖ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﺎ ﺣﺮﯾﺮﮦ ﺩﻣﺎﻏﯽ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺑﺎﺩﺍﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻓﺎﺩﯾﺖ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
4۔۔۔ﻭﺯﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ*
ﺍﻭﻣﯿﮕﺎ ﺗﮭﺮﯼ ﻓﯿﭩﯽ ﺍﯾﺴﮉ ﺧﺸﺨﺎﺵ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻭﺯﻥ ﮐﻮ ﮔﮭﭩﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﮨﻢ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺭﻭﺯﻣﺮﮦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻭﺯﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﯾﺎﮞ ﮐﻤﯽ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
5..۔ﮔﺮﻣﯽ ﮐﺎ ﺳﺮ ﺩﺭﺩ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﻮ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻼ ﮐﺮ ﭘﯿﺴﭧ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﺸﺎﻧﯽ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﺮﺩﺭﺩ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
6 ۔ﺁﻧﮑﮫ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻥ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺳﯿﻨﮑﺎﺋﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺩﺭﺩ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
7۔ﻧﺰﻟﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺎﻧﺴﯽ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﭼﭩﮑﯽ ﻧﻤﮏ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺟﻮﺷﺎﻧﺪﮦ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﭼﮭﺎﻥ ﮐﺮ ﭘﯽ ﻟﯿﮟ۔ ﻧﺰﻟﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺎﻧﺴﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
8۔ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ*
ﺧﺸﺨﺎﺵ ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﻓﺎﻗﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﭘﯿﻦ ﮐﻠﺮ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻔﯿﺪ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔
9۔ﺧﺸﮏ ﺟﻠﺪ*
ﺧﺸﮏ ﺟﻠﺪ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﮔﺮ ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﻮ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺩﮪ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺪ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺧﺎﻟﯽ ﺩﮨﯽ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺟﻠﺪ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺟﻠﺪ ﻧﺮﻡ ﻭﻣﻼﺋﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
10۔ﺳﺮ ﮐﯽ ﺧﺸﮑﯽ*
ﺳﺮ ﮐﯽ ﺧﺸﮑﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﮨﻢ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﺎﻝ ﺟﮭﮍﻧﮯ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺧﺸﺨﺎﺵ ﮐﻮ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺩﮨﯽ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺍﺳﮑﯿﻠﭗ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺳﺮ ﮐﯽ ﺧﺸﮑﯽ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
20/02/2024
@چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. Endorphins اینڈورفنس
2. Dopamine ڈوپامائین
3. Serotonin سیروٹونائین
4. Oxytocin آکسی ٹوسین
ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں
▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے:
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں
اس کے علاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا
اس لیئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے
▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں
جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین خارج کرتا ہے اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں
یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کر کے خوش کیوں نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے اور ہم خوش ہو جاتے ہیں
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں
▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین ہے:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز
اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں
▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے
جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کر کے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے
دوسروں کی مدد کر کے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے
اور فیملی یا دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے
بچوں کیلئے:
1. موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں (اینڈروفنس)
2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں (ڈوپامائین)
3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں
اس کے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کر کے بتائی (سیروٹونائین)
4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں (آکسی ٹوسین)
السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سہہ آتشہ عرق کیا ہے
آتشہ آتش یعنی آگ سے ہے
ایک کلو گلاب کے پھول خشک ڈنڈی سے صاف کردہ
15 لیٹر پانی ڈال کر بھگو دیں
عرق 10 لیٹر کشید ہو گا، یہ ایک آتشہ عرق ہوگا
پھر ایک کلو پھول لیں نکلے ہوئے ایک آتشہ عرق میں بھگو دیں اور 5 لیٹر مزید پانی شامل کر دیں دوبارہ عرق نکالیں یہ دو آتشہ ہوگا اسی طرح ایک ایک کلو پھول بڑھاتے جائیں اور عرق نکالتے جائیں
جتنی بار نکالیں گے اتنے آتشہ بنتا جائے گا
یہ آپکو سمجھانے کیلئے بتایا
ہم اس کو مزید اچھا بنانے کیلئے کچھ تبدیلی سے بناتے ہیں..
بعض ممبران پوچھتے ہیں کہ پھول اگر تازہ ہون تو کتنا وزن ہو، تازہ پھول تین کلو اور خشک ایک کلو کا حساب رکھیے
ہم ایک کلو سے سات لیٹر عرق کشید کرتے ہیں ..
ہمارا عرق گلاب سہہ آتشہ بنانے کا طریقہ
عام طریقے سے اگر بنائیں تو پھر تین سے چار دن میں بنے گا
جو طریقہ بتا رہا ہوں اس طرح آدھے وقت میں بن جائے گا
فوائد جاندار اور شاندار ملیں گے
بس تھوڑا سا خرچ بڑھ جائے گا
دو کلو پھولوں سے 25 لیٹر عرق کشید کر کے رکھ لیں
یہی اضافی خرچ ہے
پھر اسی عرق سے 15 لیٹر عرق میں ایک کلو پھول بھگو دیں
گرمی میں 6 گھنٹے سردی میں 12 گھنٹے
ساتھ ہی 5. 5 لیٹر میں ایک ایک کلو پھول اور بھگو دیں
پہلے 15 لیٹر میں بھگو ئے ہوئے پھولوں کا 10 لیٹر عرق کشید کریں
پھر یہی 10 لیٹر عرق دوسرے بھگو ئے ہوئے کلو پھول میں ڈال کر عرق کشید کریں اسی طرح تیسری بار کر لیں
میں نے اسی طرح 10 آتشہ تک تیار کیا کئ بار
بس جب انسان کوئ بھی کام کرتا ہے تو بہتری کے راستے خود ہی کھلتے جاتے ہیں
ہمیں چاہیے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دکھائے گئے راستوں کا استعمال بہتری کے لئے کریں ...
یقین کیجئے عرقیات محنت طلب بھی ہیں اور صبر آزما بھی
لیکن موتیوں سے زیادہ قیمتی ہیں
ایک ایک بوند کے سامنے لاکھوں بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتے
عرقیات کے متعلق ہمارا قول یاد رکھنے کے قابل ہے ..
کہ عرق خالص ہو ..معیار اور مقدار کے مطابق تیار کیا گیا ہو .انجیکشن کی طرح کام نہ کرے تو پھینک دیجئے عرق ہی نہیں ہے ..
اب عرق گلاب سہہ آتشہ کے فوائد پڑھ لیجیے
⬅️جن کا موڈ ہر وقت آف رہتا ہو ..ہنسنا بھول گئے ہوں ..بچوں کا شور اور شرارتیں بھی اچھی نہ لگتی ہوں ..وہ عرق گلاب سہہ آتشہ دس ملی لیٹر تین وقت استعمال کریں
⬅️جن کو غصہ بہت آتا ہو ہر وقت بچوں کو ڈانٹتے رہنے کی عادت ہو .
سامنے آنا کسی کا بھی اچھا نہ لگتا ہو ان کیلئے عرق گلاب سہہ آتشہ سو ملی لیٹر میں خمیرہ گاو زبان سادہ 20 گرام مکس کر کے دو چمچ تین وقت استعمال کرنے سے شکایات کا ازالہ ہو جاتا ہے ..
⬅️ ہر وقت دل کے گھبرانے کی شکایت ہو
دھڑکن بے ترتیب ہو ..ایسے لوگوں کیلئے عرق گلاب سہہ آتشہ سو ملی لیٹر میں خمیرہ ابریشم سادہ 15 گرام خیمرہ گاو زبان سادہ دس گرام مکس کر کے دن میں دو سے تین وقت چند دن لینے سے شکایت دور ہو جاتی ہے ..
⬅️جو چاہتا ہو کہ سارا دن ہشاش بشاش رہوں..اگر چائے پینے کی عادت ہو تو صبح ناشتے کے بعد ایک کپ چائے میں پانچ سے دس ملی لیٹر عرق گلاب سہہ آتشہ شامل کر کے چسکیوں سے چائے کے مزے لے اور سارا دن مسکراتا رہے ...
⬅️شوگر کے مریضوں کیلئے تو لا جواب چیز ہے ..ایک سے دو ماہ عرق گلاب سہہ آتشہ کے استعمال سے شوگر کے مریض اپنے آپ میں کئی حوالوں سے بہتری محسوس کرتے ہیں .
بعض شوگر کے مریض تو کہتے ہیں کہ ہمیں لگتا ہی نہیں کہ ہم شوگر پیشنٹ ہیں ..
⬅️دل کے بند والو میں کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ...
خصوصاً ایسے مریضوں کیلئے بہترین ہے ..
جنکو دل کی تکلیف غصہ دبانے ..چڑچڑا پن ..حسد کینہ بغض کی وجہ سے ہو تو دیگر ادویات کیساتھ بہترین فوائد لئے جا سکتے ہیں ...
⬅️دودھ پینے والے بچوں کیلئے دودھ میں شامل کر کے مزہ دوبالا کیا
⬅️کھیر کے شوقین پکانے سے پہلے چاول کو عرق گلاب سہہ آتشہ میں بھگو کر کچھ دیر کیلئے رکھیں اس کے بعد پانی شامل کر کے ابالیں جب تین حصہ ابل جائیں تو دودھ شامل کر کے کھیر بنا لیں اور ٹھنڈا کر کے کھائیں تو فرحت بخش اثرات ملینگے ..
⬅️کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کیلئے کئی مرکبات میں شامل کر کے فوائد کو تیز اور بڑھایا جا سکتا ہے ..
آپ نے عرق گلاب سہہ آتشہ صرف سن رکھا ہوگا ..
اگر استعمال کیا بھی ہوگا کبھی تو فوائد سے ناواقف ہوں گے ..
اب آپ ہربل کی دنیا کا عرق گلاب سہہ آتشہ
استعمال کیجئے...
جسے استعمال کے بعد آپ کہہ اٹھیں گے کہ واہ عرق تو اسے کہتے ہیں
⬅️ہربل کی دنیا کے پلیٹ فارم سے نکلنے والی کچھ پروڈکٹ اس قابل ہیں کہ انہیں ایک دوسرے کو گفٹ کیا جائے
(ان تمام پروڈکٹ کی تفصیل لانچ کرنے کی وجوہات اگلے مضمون میں )
عرق گلاب سہہ آتشہ ان میں سے ایک ہے
ہم عرقیات کے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے
آج کیلئے اتنا ہی ..
اجازت دیجئے
دعاؤں میں یاد رکھیے
*🔸موسمِ سرما میں گرم دودھ کے ساتھ شہد پئیں ...🔸*
یہ مشروب آپ کی ہڈیاں مضبوط کرنے کے علاوہ کیا فوائد دیتا ہے؟ جانیے
دودھ کو انسانی صحت کیلئے پاور ہاؤس کہا جاتا ہے، یہ ہڈیوں کو کیلشیم پہنچاتے ہوئے انہیں مضبوطی بخشتا ہے۔
موسمِ سرما میں اکثریت کو ہڈیوں میں درد کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، یہ نہ صرف ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے بکہ طبعیت میں بھی سستی لاتا ہے۔
نیم گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال ان مسائل کو باآسانی حل کرسکتا ہے کیونکہ دودھ اور شہد میں موجود غذائی اجزا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔
دودھ اور شہد کا بہترین امتزاج انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچا سکتا ہے۔
*مضبوط ہڈیاں ...*
موسمِ سرما کی ٹھنڈ ہڈیوں میں درد کی وجہ بنتی ہے، اس موسم میں دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
دودھ اور شہد کا امتزاج ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
*قوتِ مدافعت میں بہتری ...*
موسمِ سرما میں اپنی قوتِ مدافعت کو دودھ اور شہد کے بہترین امتزاج سے بہتر بنائیں۔ پروٹین، زِنک اور وٹامن ڈی اور اے سے بھرپور دودھ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
*توانائی سے بھرپور ...*
دودھ اور شہد موسمِ سرما میں طاری رہنے والی سستی کو باآسانی دور کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خوراک میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کی مقدار زیادہ رکھیں۔
*چمکدار جلد ...*
موسمِ سرما میں خشک جلد ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ دودھ اور شہد کی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہیں۔
*نطامِ ہاضمہ میں بہتری ...*
گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ دودھ کی پروبائیوٹک خصوصیات شہد کے مائکروبیل اثرات کے ساتھ مل کر ایک سِمفونی(symphony) تیار کرتی ہیں جو صحت مند بیکٹیریا کو فروغ دیتی ہے۔
*پھیپھڑوں کی صحت ...*
موسمِ سرما میں اکثریت کو نزلہ زکام کے سبب سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرم دودھ کے ساتھ شہد کا استعمال اس مسئلے کو دور کرسکتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Okara Punjab
Okara
56300