Islamia Unani Dawakhana
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamia Unani Dawakhana, Health/Beauty, Peshawar.
26/01/2024
Original Intensive Nourishing Cream, 75 ml
• Material: Cream
• Product Type: Nourishing Cream
• Product Details: Lightweight And Anti-Aging Formula, Moisturizes Dry Skin With 24 Hour Moisture Lock, Leaves Skin Soft With Non Oily Fresh Glow, Spreads Easily And Absorbs Instantly
• Color: Blue
• Package Includes: 1 x Nourishing Cream
• Weight: 75 Ml
• Disclaimer: Before using a new cosmetic product, conduct a test on a small area of your skin
• If you have a specific allergy or sensitivity, check the ingredients to avoid a reaction
• Always read the warning labels and directions on the package for using any cosmetic products.
• Cash On Delivery In All Pakistan
• Contact On WhatsApp : 03038390207
17/09/2023
داد اور چنبل کا قدرتی مؤثر حل۔
مرہم حیات
اس کے ساتھ یہ خارش، پھوڑے پھنسیوں، دانوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
قدرتی ادویات کا مرکب جو سالوں سے آزمودہ ہیں۔
منگوانے کے لئے رابطہ کریں:
WhatsApp: 0303 83 90 207
08/01/2023
ایکنی فری کورس
چہرے کے کیل چھائیوں اور داغ دھبوں کا خاتمہ
ہر عمر کے مرد اور خواتین استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹین ایجرز کے لئے خصوصی طور پر مفید ھے۔
ایک ماہ کے کورس سے ایکنی سے نجات پائیں۔
ادویات منگوانے کے لیے ابھی رابطہ کریں۔
Whatsapp: 0303 8390207
0335 97 99 283
07/01/2023
ایکنی کیا ہے؟
تحریر: حکیم ڈاکٹر محمد داوّد خان
ایکنی، جسے ہم اکثر پھنسی، پھوڑے، مہاسے وغیرہ کہتے ہیں، نوجوان لڑکے لڑکیوں میں ایک عام اور پریشان کن مسئلہ ہوتا ہے جس سے لوگ اکثر بہت پریشان ہوتے ہیں۔ آج کل کے دور میں چونکہ غذائیں اور آب وہوا دونوں کافی آلودہ اور ملاوٹ زدہ ہیں لہذا ایسے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں۔
ایکنی اگرچہ بذات خود کوئی مہلک یا خطرناک بیماری نہیں ہے، لیکن ان کی وجہ سے انسان کی شخصیت اور سراپا متاثر ہوتا ہے۔ خصوصا نوجوان لڑکے لڑکیوں میں یہ مسئلہ خود اعتمادی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
چونکہ علاج کا دارومدار کافی حد تک اس بات پر بھی ہے کہ مریض کو اپنی بیماری کے بارے میں جامع اور درست معلومات ہوں۔ لہذا اس مضمون میں ہم ایکنی کے متعلق تفصیل سے بات کریں گے کہ ایکنی کیا ہے؟ اس کی وجوہات اور اسباب کیا ہیں؟ اس کا علاج کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟
ایکنی کیا ہے؟
ہمارے جلد میں جگہ جگہ بے شمار غدود موجود ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ غدود ایسے ہیں جو بالوں کی جڑوں کے بالکل قریب ہوتے ہیں اور ایک چربیلا مادہ خارج کرتے رہتے ہیں۔ یہ چربیلا مادہ ہمارے بالوں اور جلد کو چکنا رکھتا ہے۔ کبھی کبھار کچھ وجوہات کی بنا پر ان غدود سے نکلی ہوئی نالیوں کا منہ بند ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے یہ مادہ ان نالیوں میں جمع ہوجاتا ہے۔ اس چربیلے مادے کا ہمارے جلد میں جمع ہونا ایکنی یا مہاسے یا پھنسی کی شکل میں ہماری جلد پر نمودار ہوجاتا ہے۔ اگر اس پھنسی کا منہ بند ہو تو اس میں موجود مادہ سفید رنگ کا نظر آتا ہے جسے وائٹ ہیڈز کہتے ہیں۔ اور اگر اس کا منہ پھٹ کر کھل جائے تو اس میں موجود مادے کا رنگ کالا ہوجاتا ہے جسے بلیک ہیڈز کہتے ہیں۔
اکثر نوجوان ان دانوں اور پھنسیوں کو ہاتھوں سے چھیڑ کر زخمی کر دیتے ہیں جن سے بعد میں جلد پر داغ رہ جاتے ہیں جن کو انگریزی میں سکار مارک یا سائن کہا جاتا ہے، یعنی مردہ بافت کا نشان۔
ایکنی کیوں بنتے ہیں؟
ایکنی کی وجوہات کیا ہیں؟
ایکنی بننے کی بہت سی ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔
جب ہم جوانی کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ہمارے جسم میں بہت سی کیمیائی تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں۔ ان میں سب سے اہم اور بڑی تبدیلی ہارمون کا فعال ہونا ہے۔ لڑکوں میں ٹیسٹوسٹیرون اور لڑکیوں میں پروجسٹرون جیسے ہارمون زیادہ مقدار میں بننا شروع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری جلد میں بھی تبدیلیاں واقع ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے بعض اوقات ہماری جلد میں موجود ان چربی کے غدودوں سے نکلی ہوئی نالیوں کے ارد گرد خون کا دباو بڑھ جاتا ہے اور ان نالیوں کا منہ تنگ ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے غدودوں سے نکلنے والا چربیلا مادہ ان راستوں سے اخراج نہیں کر پاتا اور وہ ان راستوں میں جمع ہوکر ان کو بند کر دیتا ہے۔ جس سے ایکنی وجود میں آجاتے ہیں۔
ہماری جلد پرلاکھوں جراثیم یعنی بیکٹیریا ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ ویسے تو ہماری جلد ان بیکٹیریا کو جسم کے اندر جانے سے اور جلد پر بھی کسی قسم کا فساد پیدا کرنے سے روکتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی یہ جراثیم ان چربی پیدا کرنے والے غدودوں تک کسی طرح پہنچ جاتے ہیں اور وہاں پر تعفن پیدا کرتے ہیں۔ جراثیم کی موجودگی کی وجہ سے وہاں پر سوزش ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ان غدودوں کی نالیاں تنگ اور بند ہوجاتی ہیں اور ایکنی پیدا ہوجاتے ہیں۔
بعض لوگوں میں حد سے زیادہ ذہنی دباو بھی کبھی کبھار چھپاکی یا پھر ایکنی کی شکل میں جلد پر ظاہر ہوجاتا ہے۔
تیز مصالحہ دار اشیا اگرچہ بذات خود ایکنی کا سبب نہیں ہیں لیکن اگر آپ کے چہرے پر پہلے سے ایکنی موجود ہیں تو گرم خشک اور مصالحہ دار اشیا کا استعمال ایکنی کو مزید بدتر بنا سکتے ہیں۔ اس لئے ایکنی کے شکار افراد ان اشیا سے پرہیز کریں تو بہتر ہے۔
خواتین میں مانع حمل ادویات بھی ایکنی کا سبب بن سکتی ہیں۔ مانع حمل ادویات چونکہ اکثر ہارمون پر مشتمل ہوتی ہیں اس لئے ان کے استعمال سے خواتین میں ہارمونز کا توازن خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جلد پر ایکنی نمودار ہوسکتے ہیں۔
ایکنی کا علاج کیا ہے؟
ایکنی کے علاج کے لئے بہت سی ادویات دستیاب ہیں۔ پاکستان میں مروجہ تین طریقہ ہائے علاج جن میں ایلوپیتھک یعنی انگریزی، ھومیوپیتھی، اور یونانی یعنی ہربل شامل ہیں۔ ان سب میں ایکنی کے لئے بہت سی ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن ان سب میں سے ہربل ادویات اور نیچرل/قدرتی/ یا جنہیں آرگینک مصنوعات بھی کہا جاتا ہے کافی کثرت سے استعمال ہوتی ہیں۔ ان مصنوعات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کے مسلسل استعمال سے بھی نقصان/سائڈایدیکٹ کا خاطرخواہ اندیشہ نہیں ہوتا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ادویات اور مصنوعات مریض کسی خاص نسخے کے بغیر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ انہیں او ٹی سی بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے "اوور دی کاونٹر"۔ یعنی وہ ادویات جو بغیر کسی نسخے کے عام فارمیسی کے کاونٹر سے لئے جاسکتے ہیں۔
اسلامیہ دواخانہ کا تیار کردہ ایکنی کورس:
ایکنی کے علاج کے لئے اسلامیہ دواخانہ کا تیار کردہ ایکنی کورس مکمل طور پر قدرتی ادویات سے بنایا گیا ہے۔ اس میں سال ہا سال سے پھوڑے پھنسیوں کے لئے استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔ اس کورس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کورس اسلامیہ دواخانہ اور غوثیہ دواخانہ پر کئی سالوں سے بے شمار مریضوں کو استعمال کرایا گیا ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج ملے ہیں۔ اس کورس کے استعمال سے نہ صرف ایکنی جیسے مزمن مسئلے سے جان چھوٹ جاتی ہے بلکہ معدے اور آنتوں کا نظام بھی بہتر ہوجاتا ہے۔ قبض کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔ آنتوں میں موجود فضلات اور فاسد مواد کا اخراج ہوجاتا ہے اور ایک مہینے کے اندر چہرے سے داغ دھبے اور ایکنی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ادویات خارش کے لئے بھی بہترین ہیں۔ جلد پر اگر خارش ہوتی ہو تو وہ بھی اس سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ مطلب یہ کہ نہ صرف ایکنی کا مسئلہ ختم ہوتا ہے بلکہ باقی جلدی مسائل اور آنتوں کے فاسد مواد کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔
یہ کورس اسلامیہ دواخانہ سے آن لائن بھی منگواسکتے ہیں جس کے لئے تمام تفصیل اسلامیہ دواخانے کے فیس بک پیج پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ غذاوں کا مکمل چارٹ اسلامیہ دواخانہ سے ایکنی کورس کے ساتھ آپ کو بھیج دیا جاتا ہے جس میں تمام غذاوں کی تفصیل آپ کو بتا دی جاتی ہے۔ کورس منگواتے ہوئے اپنے لئے غذائی چارٹ ضرور منگوائیں کیونکہ پرہیز کے بغیر علاج ادھورا ہوتا ہے۔
یہ مضمون مفاد عامہ کی غرض سے اسلامیہ دواخانہ کے لئے لکھی گئی ہے۔ الیکٹرانک اور کسی بھی طرح کی نشرواشاعت کے تمام حقوق اسلامیہ دواخانہ کے پاس ہیں۔
مضمون کے حوالے سے اپنی رائے یا سوالات کے لئے اسلامیہ دواخانہ کے فیس بک پیج یا واٹس ایپ نمبر پر میسیج کریں۔ شکریہ
06/01/2023
طبی مشوروں کے لئے ھمارا دوسرا پیج لائک کیجئے۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=100064034550895&mibextid=ZbWKwL
شکریہ
Herbal Treatment - اسلامیہ دواخانہ ھربل ٹریٹمنٹ "اسلامیہ دواخانہ" کا فیسبک پیج ھے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Peshawar
25000