Kp rescue stars
awami khidmatgaar rescue1122 kpk. public help without money . no different rich and poor people .
deepwell emergency
deepwell emergency in district mohmand.
RESCUE 1122 MOHMAND.
مہمند: تحصیل بایزئی کے علاقہ سوران درہ کے پہاڑی سلسلے پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122
مہمند: آگ کے مقام تک راستہ نہ ہونے کے باوجود ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز کا 3 گھنٹے پیدل مسافت کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، ریسکیو1122
مہمند: آگ بجھانے کیلئے ریسکیو فائر وہیکلز کیلئے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سٹارویشن اور سمدرنگ کے عمل کے ذریعے 90% آگ پر قابو پالیا اور مزید جدوجہد جاری ہیں، ریسکیو1122
* ریسکیو 1122 مہمند*
08/06/2023
اکرام خان شہید کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا۔
قلیل وقت میں عوام الناس کی بلاتفریق خدمت کرنے والا ریسکیو1122 شیر جوان اکرام خان (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشن) دنیا فانی سے رخصت ہوگیا۔
خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں خدمات فراہم کرنے والا اہلکار اکرام خان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد، ڈاکٹر محمد آیاز ( ڈی جی اکیڈمی) ڈائریکٹر آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شعیب منصور سمیت ریسکیو1122 کے آفیسرز اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں اکرام خان شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی جانب سے مرحوم کے جسد خاکی و قبر پر پھول کی چادر چڑھائی گئی.
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 آج ایک جانباز, محنتی اور ملنسار اہلکار سے محروم ہوگیا. اکرام خان نے مختلف ایمرجنسیز کے دوران ہزاروں افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، ریسکیو1122 میں ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ریسکیو انتظامیہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے شہید کے بچوں کے کو پیار کیا اور انکے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھ کر تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن عبدالباسط اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کی نگرانی میں ایمرجنسی آفیسر حیات اللّٰہ نے ضلع مہمند میں پری مون سون تیاریوں کے حوالے سے ضلعی آفس میں سٹال کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کی ہدایت پر ڈائیونگ اور ڈیزاسٹر سٹاف نے ایمرجنسی آفیسر حیات اللّٰہ کو پری مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی عملی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔۔
ایمرجنسی افسر حیات اللّٰہ نے ضلع مہمند میں آنے والے مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنے کے احکامات جاری کئیں اور مزید کہا کہ غوطہ خور ٹیمیں اپنی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے لئے تیار اور چوکنا رہنے چاہیے اسلئے زیادہ سے زیادہ مؤک ایکسرسائیزز کے اہتمام کو یقینی بنائیں۔
* ریسکیور فضل حسین مہمند*
مہمند: تحصیل پنڈیلئی کے علاقہ ڈھنڈ میں ہینو اوورلوڈنگ کی وجہ سے الٹنے سے تین افراد زخمی ہونے کی اطلاع، ریسکیو1122
مہمند: کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریکوری ٹیم موقع پر پہنچ گئی،
مہمند: میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کو منتقل کئیں جبکہ ریکوری ٹیم نے ہینو کو بحفاظت ریکور کرکے مالک کے حوالے کیا جس پر ہینو کے مالک نے ریسکیو 1122 مہمند کا شکریہ ادا کیا،
*ریسکیور فضل حسین مہمند*
04/06/2023
مہمند: تحصیل پنڈیلئی کے علاقہ ڈھنڈ میں ڈمپر بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹنے کی اطلاع، ریسکیو1122
مہمند: جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مہمند: کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو بحفاظت ریکور کرکے مالک کے حوالے کیا،
*ریسکیور فضل حسین مہمند*
04/06/2023
مہمند: تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غلنئی عبدالشکور ڈیم میں 3 بچے نہاتے ہوئے ڈوبنے کی اطلاع، ریسکیو 1122
مہمند: کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ڈائیونگ ٹیم کو جائے حادثے کی جانب روانہ کیا،
مہمند: ریسکیو 1122 کے ڈائیونگ ٹیم نے بچوں بچوں کو بحفاظت نکال کر میڈیکل ٹیم ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کئیں،
نوٹ: ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے احمد علی ولد موسی خان سکنہ باب خیل نامی بچے کی موت کی تصدیق کی۔
* ریسکیور فضل حسین مہمند*
مہمند: تحصیل حلیمزئی کے علاقہ کوز گنداو میں زبیخ اللّٰہ ولد اللّٰہ نور سکنہ یکہ غنڈ نامی شخص 30 میٹر گہرے کنویں میں گرنے کی اطلاع، ریسکیو 1122
مہمند: کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل بمعہ سٹاف جائے حادثے کی جانب روانہ، ریسکیو 1122
مہمند: ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیم نے زخمی کو کنویں سے بحفاظت نکالا اور میڈیکل سٹاف نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کیا، ریسکیو 1122
*ریسکیور فضل حسین مہمند*
*
حالیہ بارشوں میں تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غلنئی پریس کلب کے سامنے پل بند ہونے کی وجہ سے پریس کلب میں اور غیبہ پوسٹ کے نزدیک گھروں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع،
جس سے دیواریں گرنے کا خدشہ تھا
کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کی ہدایت پر سٹیشن ہاؤس انچارج حکمت شاہ کی نگرانی میں ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کو پیشہ ورانہ طریقے سے مکمل کی اور دیواروں کو گرنے سے بچایا جس پر وہاں موجود مالکان نے ریسکیو1122مہمند کا شکریہ ادا کیا۔
*ریسکیور فضل حسین مھمند۔
08/05/2023
*
تحصیل حلیمزئی کے علاقہ ناساپئ میں زرنج بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار,
جس میں عبدالرحمان ولد بلال اور کفایت ولد غفور سکنہ ناساپئ زخمی ہوئیں۔
مہمند: کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کیا، ریسکیو 1122
*ریسکیور فضل حسین مہمند*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Mohmand
Peshawar