Knowledge Hub Urdu
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Knowledge Hub Urdu, Health/Beauty, Peshawar.
آپ کے گھر یا دفتر میں استعمال شدہ مگر کارآمد سامان برائے فروخت ہے تو کومنٹ میں تفصیل لکھ دیں ، اگر تصویر ہے تو وہ بھی شئیر کردیں ۔ ساتھ شہر بھی لکھ دیں تو رابطہ کرنے والوں کے لیے آسانی ہوگی ۔ آپ نے سیکینڈ ہینڈ کوئی چیز خریدنی ہے تو وہ بھی کومنٹ میں لکھ دیں۔
آپس میں لین دین اپنی گارنٹی پر کریں ۔
20/09/2026
Stay alert! Scammers may pretend to be from PTA, banks, or courier services. Never share your personal details or click suspicious links. Report scams immediately via PTA’s complaint portal https://complaint.pta.gov.pk/userlogin.aspx or CMS App or PTA Digital Assistant (WhatsApp 0315-0055055).
#ᴛʀᴇɴᴅɪɴɢɴᴏᴡ
20/09/2026
بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی سے متعلق شکایت کے اندراج کا طریقہ کار۔
Jaldi Ameer kisay bany
اگر آپ الیکٹرک سکوٹی لینے کا سوچ رہے ہیں؟ تو میرا 4 ماہ کا تجربہ سن لیں۔ 8 ہزار کلومیٹر چلا لی، صرف ایک پنکچر (100 روپے)۔
40,000
روپے کا پیٹرول بچا چکا ہے۔
اگر 2 سال چلے تو تقریباً 3 لاکھ ریٹرن، نئی بیٹری صرف 66,000۔ مہنگا سودا بالکل نہیں۔
CD70
سے زیادہ آرام دہ۔
چارجنگ: 5 گھنٹے
سپیڈ: 55
ایک چارج پر 80+ کلومیٹر
(سپیڈ 45 کے قریب رکھیں تو ایوریج اور بہتر)
مجھے اب تک کوئی مسئلہ نہیں۔ لینے کے قابل ھے۔۔
منقول
16/09/2026
پاکستان کی ایک بڑی فارماسیوٹیکل یعنی دوائیاں بنانے والی کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو تھائی لینڈ کا تین روزہ ٹرپ کروایا۔ جس پر یقینی طور پر کافی زیادہ رقم خرچ ہوئی ہو گی۔
اگر ایک ملازم پر کل خرچ کم از کم پانچ لاکھ بھی اندازہ کے مطابق لگے ہیں تو پھر بھی ساٹھ کروڑ روپے بنتے ہیں۔۔۔ آخر یہ ایسا کونسا کاروبار ہے جس میں صرف انٹرٹینمنٹ صرف ساٹھ کروڑ کھا گئی۔۔۔
پاکستان میں فارما کمپنی نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اور ان سے بھی زیادہ ظلم ڈاکٹر حضرات کرتے ہیں جو جہاں پر اگر ایک گولی کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ساتھ میں پانچ اور بھی فالتو میں لکھتے ہیں محض اپنے کمیشن کے چکروں میں۔ یہ بات تو سب کو معلوم ہو گی کہ یہ فارما کمپنیاں ڈاکٹروں کے بچوں کی فیسوں سے لیکر گروسری، باہر کے وزٹ اور قیمتی اشیاء تک افورڈ کرتی ہیں۔
بڑی بیماریوں کو چھوڑ کر دنیا کی کوئی بیماری ایسی نہیں جو کم ادویات سے ٹھیک نہ ہو مگر کیا آپ کبھی کسی ڈاکٹر سے معمولی بیماری کے لیے بھی کوئی ایک آدھ گولی لیکر آئے ہیں۔۔۔؟
سارے ڈاکٹر ایسے نہیں مگر زیادہ تر ان کمپنیوں کے پے رول پر کام کرتے ہیں۔ اور یہی افسوس کا مقام ہیکہ انسانیت اس حد تک کم درجے پر آ چکی ہیکہ نہ کسی کی غریبی کا احساس ہے اور نہ صحت کا۔
16/09/2026
واٹس ایپ نے آخر وہ فیچر دے دیا جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔
اب ہم جب چاہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ کو Log out کر سکتے ہیں۔ یعنی جب چاہیں واٹس ایپ کو بند کر سکتے ہیں۔ پھر انٹرنیٹ ہونے کے باوجود بھی واٹس ایپ پر کوئی میسج یا کال نہیں آئے گی۔ اور جب چاہیں Log in کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کی کافی لوگوں کو ضرورت پڑتی ہے اور اس سے پہلے کچھ جگاڑ (پراکسی) سے یہ کام کیا جاتا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے خود یہ سہولت دے دی ہے۔
لاگ اؤٹ کرنے کے لیے اپنے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جائیں پھر Accounts کو سلیکٹ کریں۔ سب سے آخر میں سرخ رنگ میں لاگ آؤٹ لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں آپ سے ایک بار پوچھا جائے گا کہ آپ واقعی لاگ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اوکے کریں گے تو واٹس ایپ لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے نیچے Continue پر کلک کریں گے تو دوبارہ لاگ ان ہو جائے گا۔
جب اکاؤنٹ لاگ آؤٹ تھا اس دوران اگر کسی نے کوئی میسج کیا ہوگا تو وہ لاگ ان کرنے پر آپ کو موصول ہو جائے گا۔
اس تمام عمل کے سکرین شاٹ تصویر میں دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔ اور کمنٹس میں بتائیں یہ فیچر کیسا لگا اور آپ اس کو کس وقت استعمال کرنا چاہیں گے۔؟
Tanhai Ki Naseehat Tarbiyat Hai, Sab Ke Samne Zillat Baghawat Hai
⚖️ وزن بڑھ رہا ہے؟ پیٹ کی چربی بھی بڑھ رہی ہے؟
سوال: وزن اور پیٹ کی چربی کیوں بڑھتی ہے؟
جواب: عموماً اس وقت وزن بڑھتا ہے جب جسم جتنی توانائی خرچ کرتا ہے، اس سے زیادہ کیلوریز خوراک اور مشروبات سے حاصل ہوں۔ کم جسمانی سرگرمی، زیادہ میٹھی/کیلوریز والی چیزیں اور طویل وقت تک بیٹھے رہنا بھی اس میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سوال: کیا وزن کم کرنے کے لیے کھانا چھوڑ دینا چاہیے؟
جواب: نہیں۔ کھانا چھوڑنے کے بجائے متوازن اور مناسب مقدار میں خوراک لینا بہتر ہے۔ سبزیاں، پھل، دالیں، ثابت اناج اور مناسب پروٹین کو ترجیح دیں، جبکہ اضافی چینی اور میٹھی ڈرنکس کم کریں۔
سوال: کیا صرف ڈائٹ کافی ہے؟
جواب: صحت مند خوراک کے ساتھ باقاعدہ جسمانی سرگرمی بھی وزن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بالغ افراد کے لیے WHO کم از کم 150 منٹ فی ہفتہ معتدل جسمانی سرگرمی کی سفارش کرتا ہے۔
یاد رکھیں: وزن کم کرنا صرف ظاہری خوبصورتی کا معاملہ نہیں؛ زیادہ وزن ذیابیطس، دل کی بیماری اور جوڑوں کے مسائل سمیت کئی صحت کے خطرات سے منسلک ہے۔
آج ہی ایک چھوٹی تبدیلی کریں: میٹھی ڈرنک کے بجائے پانی، اور کچھ اضافی وقت بیٹھنے کے بجائے چہل قدمی۔ 🌿
13/09/2026
یہ کہانی پڑھ لیں۔۔اور فراڈیو سے بچیں۔۔۔۔۔۔
میں راولپنڈی سے ہوں اور حال ہی میں موت کے کنویں سے باہر نکلا ہوں- آج آپ کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کر رہا ہوں تا کہ دوسرے لوگ اس کنویں میں گرنے سے محفوظ رہیں اور میری طرح نقصان نا اٹھائیں۔
چند سال قبل کاروبار میں خسارے کی وجہ سے تقریباً 40 لاکھ کا مقروض ہو چکا تھا- اس دلدل سے نکلنے کےلیے بہت ہاتھ پاؤں مارے مگر کوئی کنارا ہاتھ نہ آ سکا- آخر تنگ آ کر باہر جانے کا فیصلہ کیا-
ایک کاروباری دوست نے بتایا کہ فلاں شخص کے پاس ویزے آئے ہوئے ہیں اس سے ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ کمبوڈیا کے ویزے ہیں ٹیلی کام کمپنی کی جاب ہو گی اور تنخواہ لاکھوں میں ہے-
اس شخص نے ہر طرح سے تسلی دی- میں نے پیمنٹ دے دی اور ایک ہفتے کے اندر اندر ویزا اور ٹکٹ آ گئی۔
لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا تو ایجنٹ کی کال آ گئی کہ آپ انتظار کریں آپ کو ہمارا نمائندہ ہے وہ کلیئر کروائے گا میں نے کہا جب ڈاکومنٹس پورے ہیں تو پھر ایسا کیا مسئلہ ہے تو اس نے کہا کہ نہیں آپ پہلی دفعہ جا رہے ہیں- ہم نہیں چاہتے کہ کوئی مسئلہ بنے-
خیر ہمارا گروپ چیک ان کیلئے گیا تو امیگریشن کے دوران ایک بندے نے روک لیا کہ آپ لوگ سارے سائیڈ پر ہو جائیں- ابھی وہ ہمارے پاسپورٹ چیک کر ہی رہا تھا کہ ایک دوسرا اہلکار آگیا اور اسے کہا کہ ان کو میں دیکھتا ہوں آپ جائیں- اس شخص نے ہمیں لاؤنج میں بھیج دیا اور کہا کہ آپ کلیئر ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جب ہم کمبوڈیا پہنچے تو ائیرپورٹ سے نکلتے ہی وہاں موجود ایجنٹ آیا ہوا تھا جس نے ہم سے پاسپورٹ لے لیا اور ہمیں اپنی رہائش پر لے گیا-
یہ ایک کمپاؤنڈ نما عمارت تھی جس میں کئی کمرے تھے- ہر کمرے میں پچیس پچیس لڑکے ٹھونسے ہوئے تھے جو کئی ماہ سے وہاں قید تھے-
یہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے-
یہ فراڈی ایجنٹ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں- کمبوڈیا میں ان کے ایجنٹس موجود ہیں- ان کا طریقہ کار یہ ہے کہ پاکستان سے بندے منگوا کر ان کو آگے Scam کمپنیوں میں بیچ دیتے ہیں-
چونکہ میں مقروض تھا اور ادھار لے کر یہاں تک پہنچا تھا تو واپسی میرے لیے موت کے برابر تھی- چنانچہ فیصلہ کیا کہ واپس جانے کی بجائے حالات کی سختی برداشت کروں گا اور جو بلا سر پہ آئی برداشت کروں گا-
رات چڑھتی تو مختلف کمپنیوں کی گاڑیاں آتیں- انسانی منڈی سج جاتی اور بولی لگا کر لڑکوں کو بیچا جاتا-
مجھے 2000 ڈالر میں ایک کمپنی کو بیچا گیا- یہ کمپنی 18 گھنٹے مجھ سے کام لیتی- ڈانٹ ڈپٹ ، گالم گلوچ دماغی ٹارچر جسمانی تشدّد ، الیکٹرک شاک، اس کے علاوہ تھا-
تین ماہ میں ہمّت جواب دے گئی- آخر یہ کمپنی چھوڑنے اور واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا لیکن جب پاکستان میں اپنے ایجنٹ سے بات کی تو اس نے بلاک کر دیا-
کمبوڈین ایجنٹ سے بات کی تو اس نے 3500 ڈالر کے تاوان کا مطالبہ رکھ دیا- بالاخر پاکستان میں اپنے کزنز اور دوستوں کو حالات بتائے اور منت ترلہ کیا- خدا ان کا بھلا کرے کہ انہوں نے مل جل کر تاوان کی رقم جمع کی تب جا کر اس اذیّت سے رہائی ملی- مجھے پاسپورٹ واپس ملا اور میں ٹکٹ کروا کے واپس پاکستان آ گیا-
میرے ہوتے ہوئے کمپنی میں دو لڑکوں نے خودکشی کی- حالات ہی ایسے تھے کہ زندگی جہنم اور موت جنت معلوم ہوتی تھی-
قرض اتار کر اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے والا خواب تو بکھر ہی گیا، لیکن جو ذہنی طور پہ بکھرا ہوں شاید ہی کبھی سنبھل پاؤں-
آپ کے ساتھ یہ کہانی شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج بھی پاکستان میں کمبوڈین ویزے دھڑا دھڑ بک رہے ہیں شاید کوئی شخص میری کہانی پڑھ کر موت کے اس اندھے کنویں میں گرنے سے بچ جائے-
اس وقت 10 ہزار سے زائد پاکستانی کمبوڈیا میں پھنسے ہوئے ہیں- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایجنٹوں نے دھوکہ دے کر فیک کمپنیوں کے ہاتھ بیچا اور آج بھی دھڑلے سے بیچ رہے ہیں-
#کاپی
ایک لڑکے کی وال سے
Category
Website
Address
Peshawar
0000