EPi pakistan offical

EPi pakistan offical

Share

To Promote EPI Actvities & Voic of EPI Tech

27/02/2022
Photos from EPi pakistan offical's post 07/01/2022

پریس ریلیز
07/01/2022
پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام جائز مسائل و مطالبات تسلیم۔
سیکرٹری ہیلتھ
صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ نے سیکرٹری ہیلتھ کی یقین دہانی پر اعلان کردہ احتجاج ملتوی کر دیا ۔
آج سیکرٹری ھیلتھ صاحب کی سربراہی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی قیادت صوبائی صدر سیدروئیدار شاہ نے کی۔
میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ فاروق جمیل۔ اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ عطاء الرحمٰن۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد ۔ ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر شیر خان آفریدی۔ ڈائریکٹر پیرامیڈکس ڈاکٹر فضل الرحمن اورکزئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پیرا میڈیکل سٹاف کو درپیش مسائل مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی گئی سیکرٹری ہیلتھ صاحب نے زیادہ تر مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے سات دن کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی اور موقع پر اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد از جلد آرڈر جاری کرنے کے احکامات جاری کیے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس اور پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے خالی پوسٹوں پر فوری طور پر اہل پیرامیڈکس تعینات کردیئے جائیں گے۔اور میڈیکل فیکلٹی میں اصلاحات لانے اور مسائل حل کرنے کے بارے میں فوری طور پر گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ میڈیکل فیکلٹی میں دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ رجسٹرار اور کنٹرولر کے پوسٹوں پر اہل پیرامیڈکس تعینات کرنے کے معاملات طے کئے جا سکیں۔ پیرا میڈیکس کے جاری پروموشن پر اسس کو تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دیئے اور MTIs میں کام کرنے والے سول سرونٹس کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ۔پی جی پی آئی میں ڈگری کلاسز شروع کرنے کا عندیہ۔ کرونا ویکسینیشن میں ڈیوٹی کرنے والے پیرامیڈکس کو مراعات دینے کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی صوبائی ایسوسی ایشن نے سیکرٹری ہیلتھ صاحب کے مثبت رویے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر اعلان کردہ احتجاجی شیڈول ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
سید روئیدار شاہ
صوبائی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ

27/12/2021

پریس ریلیز
27/12/2021
صوبہ بھر کے پیرامیڈکس
آنے والے پولیو کمپین اور جاری کرونا ویکسینیشن مہم سے مکمل بائیکاٹ کریں گے
حکومت پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ ٹال مٹول کر رہی ہے،احتجاج کا اعلان
صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے ڈویژن وائز احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا۔
06 جنوری 2022 کو مردان ڈویژن،
12 جنوری پشاور ڈویژن
18 جنوری 2022 کو کوہاٹ ڈویژن،
26جنوری2022 کو بنوں ڈویژن،
27 فروری2022 کو
ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن
02 فروری2022 کو مالاکنڈ ڈویژن،
16فروری 2022 کو ھزارہ ڈویژن میں مکمل ایک روزہ ہڑتال اور احتجاجی جنرل باڈیز منعقد ہونگی. ‏‏
ڈویژن وائز احتجاج اور ہڑتال کے بعد 19 فروری 2022 کو صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں مزید احتجاجی لائحہ عمل اور مکمل ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ حکومت پیرامیڈیکس کے مسائل ومطالبات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے یہ فیصلہ 25 دسمبر 2021 کو صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔جس کی صدارت صوبائی چیر مین جوہرعلی نے کی ۔
صوبائی ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں سید روئیدار شاہ صوبائی صدر،لقمان گل اورکزئی صوبائی سیکرٹری جنرل، شرافت اللہ یوسفزئی مرکزی صدر آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن،صوبائی کابینہ اور ڈویژنل صوبائی نائب صدور کے علاوہ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں اور اضلاع اور یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریزنے شرکت کی۔
صوبائی سیکرٹری جنرل لقمان گل اورکزئی نے پیرا میڈیکل سٹاف کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکائےاجلاس کو باری باری اظہار خیال کی دعوت دی
عہدیداران نے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری افہام و تفہیم کی پالیسی اور تعاون کے باوجود حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پیرا میڈیکس کے جائزمسائل کے حل میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔اس لیے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر پیرا میڈیکل سٹاف کے جائزمسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو مندرجہ بالا احتجاجی شیڈول کے مطابق صوبہ بھر میں احتجاجی جلسے منعقد ھونگے- جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ افسران پر عائد ہوگی-
اس لیے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کے جائزمسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔
پیرامیڈیکس کی حالیہ جاری پروموشن پر اسس کو تیز کیا جائے کیونکہ پروموشن میں تاخیر کی وجہ سے بہت سے سینئر پیرامیڈ یکس بغیر پرموشن کے ریٹائرڈ ہو گئے۔نیز گریڈ 12 میں سر پلس ہونے والے پیرامیڈیکس کو فوری طور پر ایڈجسٹ کیا جائے
علاوہ ازیں پیرا میڈیکل اسٹاف کے مختلف پوسٹوں پر براجمان دوسرے کیڈرز کے افسران کی جگہ ان پوسٹوں پر اہل اور موضوں پیرامیڈکس کو تعینات کیا جائے۔
خیبر پختونخوا فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، رجسٹرار، اور کنٹرولر کے پوسٹوں پر اعلی تعلیم یافتہ پیرامیڈیکس کو تعینات کیا جائےاسی طرح ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس اور پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پوسٹوں پر موزوں پیرامیڈکس کی فوری تعیناتی کی جائے ، پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ اور صوبے کے دیگر پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹس میں پرنسپل اور وائس پرنسپل کے پوسٹوں پر بھی اہل پیرامیڈیکس کی تعیناتی کی جائے۔
ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا )میں پیرامیڈیکس کے اپ گریڈ پوسٹوں کی منظوری دی جائے- MTIs میی کام کرنے والے پیرامیڈیکس کو ریگولرائز کیا جائے۔اور فکسڈ پے جیسی ظالمانہ پالیسی کا خا تمہ کیا جائے۔اس کے علاوہ ای پی ائی سٹاف اور
پیرامیڈکس روٹین ڈیوٹیوں
کے علاؤہ کورونا وائرس، پولیو، روبیلا، ڈی ورمنگ، ویکسینیشن، کووڈ سیمپلنگ ھایئ ڈیپنڈنسی یونٹس میں صوبہ بھر کے پیرامیڈیکس ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔۔مگر بدقسمتی سے بجائے انکو معاوضہ اور انعام دینے کے الٹا انکو دھمکاکر اضافی ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں اور ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے جوقابل مذمت ہیں
اور اگر حکومت نے فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ پیرامیڈکس سے مسائل پر غور نہ کیا تو ہم احتجاج میں بجانب ہوں گے
منجانب
سید روئیدار شاہ صوبائی صدر

Photos from EPi pakistan offical's post 27/12/2021

Today at dg healht office promtion cell discus some issue about paramdics promotion

Photos from EPi pakistan offical's post 23/12/2021

ہم جناب ڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر عبدالوحید اور ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال الپوری ڈاکٹر رابیہ وحید کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ دونوں نے عادل علی شاہ ای پی آئی ٹیکنیشن ڈی ایچ کیو اسپتال الپوری کا ایکسیڈنٹ سے خبرہو کر فورا سیدو ٹیچنگ اسپتال پہنچ گئے دونوں نے عادل علی شاہ کا عیادت کی اور انہیں تسلی دی اور اپنے جیب سے علاج کے لے پیسے بھی دیا اور عرفان ازاد کو ہدایت کی علاج میں کویئ کسر نہ چھوڑا جاے ۔ شکریہ اج ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے افسران ہمیں بچوں جیسا محبت کرتے ہے یقیناً اج ہمیں ان کے محبت کا احساس ہوا عادل علی شاہ اب ٹھیک ہے اور اس کا علاج جاری ہے

Photos from EPi pakistan offical's post 14/11/2021

آج مورخہ 14 نومبر ڈی ایچ او آفس ضلع شانگلہ میں ڈی ایچ او ضلع شانگلہ ڈاکٹر عبدالوحید اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری ڈاکٹر رابعہ وحید کے ہدایت پر ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ڈاکٹر غفور احمد ڈاکٹر عبدالصمد سینئر کلرک جاوید اقبال ڈرائیور ایسوسی ایشن کا صدر شوکت علی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری عرفان آزاد ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے صدر شاہد خان اور اس کے ساتھیوں نے شرکت کی اجلاس میں ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے درپیش تمام مسائل پر گفتگو کی گئی اور ایل ڈبلیو نے چار کول نہ ملنے پر جو احتجاج کیا تھا ڈاکٹر غفور عرفان آزاد شوکت علی اور دیگر ساتھیوں کے مشترکہ کوششوں کی وجہ سے انہوں نے احتجاج ختم کرکے اپنے ڈیوٹی پر حاضری دینا شروع کی انشاءاللہ ا ایم آر کمپین کے علاوہ اپنے دیگر ڈیوٹی بھی اچھی طریقے سے سر انجام دے گی اور آئندہ جو بھی مسئلہ ہو مل بیٹھ کے حل کریں گے آخر میں ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے صدر جناب شاہد خان نے تمام جرگے ممبران کا شکریہ ادا کیا

Photos from EPi pakistan offical's post 04/11/2021

اج الپوری میں ایپٹا ضلع شانگلہ کے حلف برداری تقریب منعقد ہوا تقریب حلف برداری میں ایپٹا کے صوبائی صدر نے بھی شرکت کی اور خصوصی طور پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان آزاد نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ ڈرائیور ایسوسی ایشن اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر جناب شوکت علی نے بھی شرکت کی اسی دوران عرفان آزاد نے منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور صوبائی صدر کو گلدستہ پیش کیا بعد ازاں کابینہ کے ممبران عرفان آزاد اور شوکت کے ہمراہ ڈی سی صاحب کے ساتھ ملاقات کی اور چار کو ان کے بارے میں اہم گفتگو ہوئی جس پر ڈی سی صاحب نے مکمل یقین دہانی کرائی

Photos from EPi pakistan offical's post 03/11/2021

آج ڈاکٹر صلاح الدین ایوبی صاحب نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری ضلع شانگلہ کے صبح اسمبلی میں شرکت کی اور انے والے ایمونائزیشن کمپین MRکے حوالے سے اگاہی پیغام کو طلباء تک پہنچایا۔

Photos from EPi pakistan offical's post 02/11/2021

Measel and rubela awrness session continue in shangla

Photos from EPi pakistan offical's post 25/10/2021
24/10/2021

𝐖𝐎𝐑𝐋𝐃 𝐏𝐎𝐋𝐈𝐎 𝐃𝐀𝐘 (𝐎𝐜𝐭𝐨𝐛𝐞𝐫 𝟐𝟒, 𝟐𝟎𝟐𝟏) 💜

Polio (poliomyelitis) a contagious viral illness that affects children under the age of 5 and it is caused by the poliovirus that invades or attacks the nervous system which leads to paralyzed of body parts.

The mode of transmission is commonly through fecal-oral route that spreads through the mouth or nose and into a person's digestive and respiratory system.

To prevent the polio, we must:
• Assure children to get vaccinated (Inactivated Polio Vaccine - IPV).Oral Polio Vaccine -OPV
• Practicing proper sanitation and considering its importance to prevent a child to acquire the virus.
• Wash hands regularly.
• Consume foods that is cooked properly.
• Drink safe water.

Children that are unvaccinated are at risk to be infected by the virus. There is no cure for the disease, BUT it can be prevented by vaccination. To end the polio, let's keep vaccinating children!

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Kpk
Peshawar