Abid Ali Official

Abid Ali Official

Share

10/05/2026

🕊️ باسمہ تعالیٰ 🕊️

بے حد ادب و عقیدت کے ساتھ پیش ہے میرے والدمحترم کی یادگار تصویر

مرحوم و مغفور
والد محترم شاہ وزیر صاحب
(رحمة اللہ علیہ)

وہ جن کا سایہ سر پر تھا، جن کی دعاؤں نے مجھے سنوارا، اور جن کی محبت میرے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں 2009 میں اپنے پاس بلا لیا، لیکن آج بھی ان کی ہر یاد میرے لیے باعثِ سکون اور باعثِ رحمت ہے۔

اے اللہ! اپنی رحمت کے سایوں میں ان کو جگہ دے۔ اُن کی تمام لغزشوں سے درگزر فرما۔ اُن کی قبر کو جنت کا ایک باغ بنا دے۔ ان کے اعمال کو شرفِ قبولیت سے نواز۔ اُن کے لیے مغفرت کے دروازے کھول دے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرما۔

اے اللہ! ان کی روح کو نور سے منور کر، ان کی قبر کی تنہائی میں اپنی رحمت کا نزول فرما، اور انہیں حشر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ محشور فرما۔

اے رب العالمین! میرے والد محترم شاہ وزیر صاحب کی قبر کو پر سکون بنا، ان پر رحمت کا نزول فرما، اور ان کے درجات بلند فرما۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

میرے ابو، آپ کو میرے آنسو اور دعائیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ آپ کی یہ تصویر آپ کی محبت کی نشانی ہے جو میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

09/05/2026
26/05/2022

welcome everyone

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Peshawar