MPA Asif khan Mehsood
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MPA Asif khan Mehsood, Health/Beauty, Peshawar.
05/10/2026
4 اکتوبر اسلام آباد لانگ مارچ ۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایات پر اپر وزیرستان کا قافلہ ایم پی اے آصف خان محسود کی قیادت میں تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کرک پہنچنے کے قریب۔ انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے بروقت اپڈیٹس پہنچانے میں مشکلات ہے ۔
Muhammad Sohail Afridi Junaid Akbar Khan Imran Khan
05/10/2026
🚩 ایم پی اے آصف خان محسود کی قیادت میں اپر وزیرستان کے قافلے کی ہائی لائٹس
دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود عوام اور کارکنان بڑی تعداد میں باہر نکلے اور قافلے کا حصہ بنے۔
مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ایم پی اے آصف خان محسود کی قیادت میں اپر وزیرستان کا قافلہ اپنے سفر پر رواں دواں رہا۔
🎥 گزشتہ روز کے سفر اور قافلے کے چند نمایاں مناظر
MPA Asif Khan Mehsud | PK-109 Upper Waziristan
03/10/2026
اہم پیغام 4 اکتوبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے ۔
دفعہ 144 اور کرفیو کا نوٹیفکیشن اپنی جگہ، لیکن جہاں عمران خان کو ہماری ضرورت ہوگی، ہم ہر وقت لبیک کہیں گے اور اپنے خان کے لیے نکلیں گے۔
کل ان شاء اللہ ہر حال میں پُرامن احتجاج کے لیے نکلنا ہے۔ ہم کسی قسم کے تصادم، تشدد یا دہشت گردی کے لیے نہیں جا رہے۔ تمام کارکنان پُرامن رہیں اور کسی کو بھی انتشار پھیلانے کا موقع نہ دیں۔
ان شاء اللہ کل وزیرستان سے بڑے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ تمام کارکنان بے فکر ہو کر پُرامن احتجاج میں شرکت کریں، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو مقدم رکھیں۔
MPA آصف خان محسود
PK-109، اپر وزیرستان
30/09/2026
4 اکتوبر — اسلام آباد لانگ مارچ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے.
اپر وزیرستان کے کارکنان اور عوام پارٹی قیادت کی کال پر بھرپور شرکت کے لیے تیار رہیں۔
یہ جدوجہد آئین کی بالادستی، حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے۔
4 اکتوبر — اسلام آباد
وزیرستان تیار ہے۔
14/09/2026
جنجال اشنگی تحصیل سراروغہ !
ایم پی اے اصف خان محسود کے بھائی بلال خان محسود کا ٹیم ایم پی اے کے ہمراہ جنجال اشنگی تحصیل سرا روغہ کا دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے ملاقاتیں کئے ورکرز اور علاقائی مشران سے وی سی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی جس میں جو مسائل اہل علاقہ نے بلال خان کے سامنے رکھے اس میں کافی چیزوں پر فورا کام سٹارٹ کرنے کا عہد کیا گیا ۔
انشاءاللہ اہل علاقہ کے نشاندہی پر کام ہوں گے اور انشاءاللہ اپر وزیرستان کے تمام گاؤں میں میرٹ کی بنیاد پر کام ہوں گے۔
ترقیاتی کام نمبر 23
تحصیل مکین کے علاقے اولڈ مکین آبا خیل میں تقریباً 35 سے 40 گھروں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اہلِ علاقہ کی نشاندہی پر ایم پی اے آصف خان محسود نے مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پانی کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے۔
علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے سولر پلانٹ، پانی کی مشین، پائپس، بٹن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ پانی کے مسئلے کے حل پر اہلِ علاقہ نے ایم پی اے آصف خان محسود کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی صرف ایک ترقیاتی کام نہیں بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی عملی کوشش ہے۔
جہاں عوام کو ضرورت ہو، وہاں عملی کام ہونا چاہیے — یہی ہماری ترجیح ہے۔
اسمبلی فلور پر آصف خان محسود کا مکمل بیان
سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیرستان کے نام پر ایم پی اے آصف خان محسود کو ایک ارب تیس کروڑ روپے کے دعوے نے ایک اہم سوال کو جنم دیا ہے۔
اگر رقم مختص ہوئی، جاری ہوئی اور خرچ بھی ہوئی تو پھر اس کا مکمل ریکارڈ کہاں ہے؟
اور اگر متعلقہ نمائندے ہی اس رقم سے لاعلم ہیں تو پھر عوام کو اصل حقیقت کون بتائے گا؟
ایم پی اے آصف خان محسود نے اسمبلی فلور پر معاملے کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی استدعا کی، تاکہ دعووں کے بجائے دستاویزات، ریکارڈ اور حقائق کی بنیاد پر اصل صورتحال سامنے لائی جا سکے۔
وزیرستان کے وسائل، وزیرستان کے عوام کا حق ہیں، اور اس حق کا حساب بھی عوام کے سامنے ہونا چاہیے۔
#وزیرستان
12/09/2026
سابقہ وزیرِ اعلیٰ کا ایک ارب بیس کروڑ کا دعویٰ، مگر اسمبلی فلور پر آصف خان کا جواب: “مجھے تو پتا ہی نہیں!” اب دعویٰ نہیں، حساب چاہیے—پیسہ آیا تو کہاں گیا؟
وعدہ اربوں کا، جواب “مجھے نہیں پتا” کا!
اب کمیٹی ہی بتائے گی کہ وزیرستان کے نام پر آنے والے پیسے کس کی جیب اور کس کی وساطت سے کہاں پہنچے۔
ویڈیو کچھ دیر میں انشاءاللہ
01/02/2026
آصف خان محسود کی کاوشیں رنگ لے آئیں 7 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ڈبرہ مازلی، ہمیش گل کالونی ٹانک سے حراست میں لیے گئے افراد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور 7 افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ یہ پیش رفت مسلسل رابطوں، مشاورت اور سنجیدہ کوششوں کے بعد ممکن ہوئی .اس معاملے میں ابتدا سے ہی کوشش رہی کہ مسئلہ قانون اور ضابطے کے مطابق حل ہو اور بے گناہ لوگوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ اسی سلسلے میں باقی 1 فرد کے حوالے سے بھی پیش رفت جاری ہے اور امید ہے کہ انشاءاللہ کل یا پرسوں تک وہ بھی اپنے گھر پہنچ جائے گا۔
علاقے کے عوام کا اعتماد اور تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہے، اور انشاءاللہ عوامی مسائل کے حل کیلئے یہ کوششیں اسی طرح جاری رہیں گی۔
23/12/2025
اڈیالہ !
خان صاحب کے رہائی کیلئے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایم پی اے آصف خان محسود جیل کے باہر ورکروں کے ہمراہ!
Category
Website
Address
Peshawar
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when MPA Asif khan Mehsood posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.