خوار مس

خوار مس

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from خوار مس, Health/Beauty, Peshawar.

27/06/2026

کلیل #ضلع بونیر مرحوم ولی محمد 😥 ولد تاج محمد
ایک 16 سالہ نوجوان کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ صرف ایک بچے کا قتل نہیں، بلکہ ایک غریب اور محنت کش باپ کے خوابوں، امیدوں اور زندگی کا چراغ بجھ جانا ہے۔

یہ باپ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جو محنت مزدوری کر کے بڑی مشکل سے اپنے گھر کا خرچ چلاتا تھا۔ اس کا یہ 16 سالہ بیٹا اس کا بڑا سہارا اور مستقبل کی امید تھا۔ آج وہ اپنے اس بڑے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو چکا ہے۔

میں تمام پشتون بھائیوں، سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں اور انصاف پسند لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مظلوم باپ کی آواز بنیں۔ اس کی فریاد کو ہر پشتو سننے والے تک پہنچائیں اور متعلقہ حکام اور ذمہ دار اداروں تک آواز پہنچانے میں مدد کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

پولیس اور متعلقہ ادارے جو امن اور انصاف کے دعوے کرتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔@

خدارا خاموش مت رہیں۔ آواز اٹھائیں، انصاف کا مطالبہ کریں، اور اس غریب
باپ کو یہ احساس دلائیں کہ وہ اکیلا نہیں ہے۔
جس میں ایمان ہو اور غیرت ہو وہ پوسٹ کو اگے شیئر کرے کے پی کے وزیراعلی سہیل افریدی تک پہنچائیے سوشل میڈیا کا جو بڑے بڑے صحافی سوشلسٹ ہیں ان تک مظلوم باپ کی اواز پہنچائے پولیس میں جو بڑے بڑے اپیسرز ہیں پھر سے کہہ رہا ہوں خاموشی بزدلی ہے بزدل مت بنو جاگو جاگو

اللہ تعالیٰ مرحوم بچے کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Peshawar
03411111111

Opening Hours

09:00 - 17:00