Uzair UKT
This page is made for general knowledge you required.
*جنرل نالج ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ*
* ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺣﻘﯿﻘﯽ ﺷﮑﻞ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﯿﻨﺪ ﺳﮯ ﺑﯿﺪﺍﺭﯼ ﭘﺮ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
* ﮨﻮﺍﺋﯽ ﺟﮩﺎﺯ ﮐﮯ ﭘﺎﺋﻠﭧ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﺳﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻓﻮﮈ ﭘﻮﺍﺋﺰﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﺍﯾﮏ ﺟﯿﺴﯽ نہ ﮨﻮ۔
* ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﻣﻠﮏ ﻭﯾﭩﯿﮑﺎﻥ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺭﻗﺒﮧ 109 ﺍﯾﮑﮍ ﺍﻭﺭ ﺁﺑﺎﺩﯼ 1500 ﺍﺷﺨﺎﺹ ﮨﮯ۔
* ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺟﺘﻨﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﻟﻮﮔﻮﮞﮐﮯ ﻣﺤﺴﻮﺳﺎﺕ ﮐﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔
* ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻗﺪﯾﻢ ﻣﯿﮟﮔﺪﮔﺪﯼ ﮐﻮ ﺍﺫﯾﺖ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
* ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻗﺪﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﮐﺎ ﺳﻔﻮﻑ ﺯﺧﻤﻮﮞﭘﺮ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
* ﺍیڈﻭﻟﻒ ﮨﭩﻠﺮ ﭘﺮ 42 ﻗﺎﺗﻼﻧﮧ ﺣﻤﻠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﺑﭻ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﮐﺎﺭ ﺧﻮﺩﮐﺸﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﺮﺍ۔
* ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ 25 ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻋﻤﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﮨﮯ۔
* %86 ﺯﻣﯿﻨﯽ ﺍﻭﺭ %91 ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﻣﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﻧﮩﯿﮟﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺎ۔
* ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﯾﮑﭩﯿﻮ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﻧﯿﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﯽ۔
* ﺟﺐ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﻟﻮﮔﻮﮞﺳﮯ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ %20 ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟﺩﯾﺘﮯ ﺟﺒﮑﮧ %80 ﺍﺱ ﭘﺮ ﺧﻮﺵ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
* ﻋﻠﻢ ﻧﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ %80 ﺍﯾﺴﮯ ﻟﻮﮒ ﺑﺎﺕ ﺑﮯ ﺑﺎﺕ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﯿﮟ جوﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﮐﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻥ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺣﺮﮐﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﺭﺍﺣت پہنچانے ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
* ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﮐﺎ ﻣﯿﻨﯿﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﮐﯽ ﺣﺎﻣﻞ ﭼﯿﺰ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺁﺭﮈﺭ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﺎتھ ﺩﮬﻮﻧﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ۔
*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*
ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟
👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.
👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.
👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)
👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.
👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.
👉 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.
👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.
👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.
👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.
آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.
براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.
درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.
موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.
(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)
براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.
بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..
جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.
ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.
گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.
سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی
گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں لو لگ جانا بہت نقصان دہ بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے
انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا
وجوہات
------------
# گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
# زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
# کم پانی پینا
# سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
# گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
# گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا
علامات
------------
# اچانک سر میں شدید درد ہونا
# آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
# سر چکرانا
# الٹی (قے) آنا
# سانس لینے میں مشکل پیش آنا
# بہت زیادہ پسینہ آنا
# اچانک شدید کمزوری ہونا
# بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
# جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
# بہت تیز بخار ہونا
احتیاطی تدابیر
---------------
# پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
# سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
# گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
# براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
# بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
# دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
# مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
# اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں
لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
-----------------------------------
# متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
# ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
# فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
# بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
# اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
# بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
# طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
# اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔
---------------------------------------------------------
یاد رکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں
*٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭*
اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.
اچھے لوگ
کل رات موبائل چارجنگ پہ لگایا تو معلوم ہوا کہ چراغوں میں روشنی نہیں رہی ۔ یعنی چارجنگ والا پوائنٹ جسے جیک کہتے ہیں وہ شائد خراب ہو گیا ہے ۔ صبح اٹھ کر بازار کا رخ کیا جہاں شہر کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے ۔ ہر کسی نے کہا موبائل دے جائیں شام کو لے جائیے گا، جیک تبدیل ہو گا۔ ایک تو اپنے سامنے کام کروانا چاہتا تھا دوسرا موبائل کھلوانا نہیں چاہتا تھا کہ اس سے ظاہر ہے مارکیٹ ویلیو کم ہو جاتی ہے۔ اپنے ایک مخلص ورکر سے کہا کوئی جاننے والا ہو تو بتاؤ ۔ اس نے کہا آپ میری طرف آ جائیں ، گھر کے پاس ایک چھوٹی سی دکان ہے لیکن بندہ ایماندار اور کاریگر ہے۔
رسک لینا پڑا لیکن کینال روڈ اور کشمیر روڈ سے ملحقہ ایک آبادی میں واقع اس دکان پہ چلا گیا۔
ایک نو عمر لڑکا موبائیل سیٹ مرمت کر رہا تھا۔ کہا یار جیک چینج کر دو۔ کہنے لگا لائیے دکھائیں۔ چیک کرنے کے بعد بولا ، تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ، تھوڑا سا کاربن آ گیا ہے صاف کر دیتا ہوں۔
پانچ منٹ کے بعد بولا اب چارجر لگا کر چیک کریں ۔ بہت حیرت ہوئی کہ بالکل درست چارجنگ ہو رہی تھی۔ پیسے پوچھے تو کہنے لگا یہ کون سا کوئی کام تھا۔ اس کے پاس دکان بھلے چھوٹی تھی لیکن قناعت بہت زیادہ ۔
اسی طرح گزشتہ ماہ پلاسٹک کی ٹیبل کا ایک پایہ نیچے سے ٹوٹ گیا ۔ جناح کالونی اور نڑوالا روڈ پہ جن سے خریدی تھی ان کے پاس لے گیا ،کہنے لگے یہ اب نا قابل مرمت ہے۔ بقیہ دکان والوں نے بھی یہی کہا۔ البتہ ایک کاریگر نے مشورہ دیا کہ کسی لکڑی والے سے لکڑی کا گٹکا(ایک ٹکڑا) لگوا لیں۔میں نے سوچا یہ تو بہت برا لگے گا ، اور ٹیبل ایک سائیڈ پہ رکھ دی۔ گزشتہ ہفتے کسی اور کام سے کارپنٹر کی ضرورت پڑ گئی ۔ جب وہ کام مکمل کر کے جانے لگا تو یونہی خیال آیا کہ اسے ٹیبل دکھا دوں ۔ دیکھتے ہی بولا تھوڑی سے ایلفی دیجئے ۔ میں نے کہا ایلفی سے مضبوطی نہی۔ آئے گی ۔ بولا آپ یہ مجھ پہ چھوڑ دیں ۔ اتنے میں وہ لان سے تھوڑی سی مٹی اٹھا لایا۔ اس کا کیا کرو گے ؟؟ میں حیران تھا۔ ابھی دیکھیں ، یہ کہہ کر اس نے پہلے ٹوٹا ہوا ٹکڑا جوڑ کر ایلفی کا لیپ کیا اور پھر گیلی ایلفی پہ مٹی چھڑک دی۔ چند سیکنڈ بعد مٹی کے اوپر ایک اور کوٹ ایلفی کا کر دیا ۔ لو صاحب اب کوئی اور پایا ٹوٹ جائے تو ٹوٹے یہاں سے نہیں ٹوٹے گا۔ واقعی غور کیا تو مٹی اور اوپر سے ایلفی کا دوسرا کوٹ ،سیمنٹ کی طرح مضبوط ہو گیا تھا۔ جو کام بڑے بڑے پلاسٹک فرنیچر کے کاریگر کرنا نہیں جانتے تھے یا کرنا نہیں چاہتے تھے، وہی کام ایک ایماندار اور ذہین کارپنٹر نے کر دیا۔
تیسرا واقعہ پانی کی موٹر کا ہے جو ہر گھر میں کبھی نا کبھی خراب ہوتی ہے اور ہر مرتبہ ایک ہی نسخہ بتایا جاتا ہے ،نئی وائنڈنگ کرا لیں ۔ ایک تو گرمی ،اوپر سے رمضان المبارک، پرانے الیکٹریشن نے بہانے بنائے تو چھوٹا مانانوالہ کے الیکٹرک سٹورسے ایک نوجوان کو کہا کہ آ کر دیکھو۔ چیک کر کے بولا کہ وائنڈنگ کا مسئلہ ہی لگتا ہے دکان پہ چیک کروں گا۔100% کاپر کی گارنٹی پہ 1500 روپے طے ہوئے ۔ اگلے روز آ کر موٹر چالو کر دی۔ پیسے لینے کے وقت بولا وائنڈنگ کا مسئلہ نہیں تھا ایک پرزہ ٹوٹ گیا تھا۔ خرادیے سے مرمت کروایا ہے ،300 روپے دے دیں۔
یہ بھی اپنے لوگ ہیں ۔ اسی ملک ، اسی شہر میں موجود ہیں ۔ تو کیا ضروری ہے کہ ہمیشہ اپنے ملک اپنی قوم کی برائی ہی کی جائے ۔ اچھی بات اور اچھے لوگوں کو پروموٹ کرنا ، پازیٹیوٹی کو اجاگر کرتا ہے۔ جہاں ہم ہمیشہ تنقید اور منفی پہلو ڈسکس کرتے ہیں وہیں ایک ادنی سا خراج تحسین ان کے لیے جن کے دم سے دنیا قائم ہے۔“
*Copied*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Shabqadar
Peshawar
24630