Dr Tahir Afridi
about medical sciences and medical tips
25/12/2022
ذیابیطس (شوگر)کی تشخیص کی ابتداء میں مریض کو ایسی قسم کے لوگ ضرور ملتے ہیں
1۔ جڑی بوٹیوں سے شوگر کا سو فیصد علاج کرنے والے
2۔ روز "کریلے کے پانی" کا ایک گلاس پلا کر "سب کچھ کھاؤ" کا مشورہ دینے والے
3۔ "ڈاکٹر کے پاس نہ جانا ورنہ دوائیوں پر لگ جاؤ گے" کہنے والے
میں بحثیت ڈاکٹر آپ کو ایک بات بتا دوں ان تمام قسم کے لوگوں اور تجربات سے گزرنے کے بعد مریض آخر میں ڈاکٹر کے پاس ہی آتا ہے اور زیادہ دیر کرنے کی صورت میں مریض مردانہ کمزوری، آنکھوں کا خراب ہونا، گُردوں کا خراب ہونا وغیرہ ایسے مرض بھی ساتھ لاتا ہے۔
کیونکہ ابھی تک ایسی کوئی جڑی بوٹی یا دوا ایجاد یا دریافت نہیں ہوئی جو مریض کو جادو سے ٹھیک کر دے۔
ذیابطیس کو قابو کرنے کا ایک ہی فارمولا ہے
پرہیز+واک+دوا= صحت
میٹھا چھوڑ دیں۔ روٹی چاول کم کر دیں۔ روزانہ تیز واک یا ایکسرسائز کریں۔ ایک مستند ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں۔
Welcome everybody
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peshawar
25000