Voice of Bannu

Voice of Bannu

Share

Muhammad Ishaq khan

13/09/2024

AI workshop in Central Hospital Saidu sharif swat..

31/08/2024

Amazing

06/06/2024

*خوشی کیا ہے*؟

ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے ’خوشی‘ پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹوٹتے ہوئے بیڈ پر سکون سے سوئے ہوئے ایک خاندان کی پینٹنگ بنائی۔ *اس بستر کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور دو اینٹیں رکھ دی گئی تھیں۔ اس خستہ حال مکان کی چھت بھی ٹپک رہی تھی۔ گھر کا کتا بھی بستر پر سکون سے سو رہا تھا۔ اس کی یہ پینٹنگ امر ہو گئی۔ اس لافانی پینٹنگ کو گہرائی سے دیکھیں اور سوچیں کہ خوشی دراصل کیا ہوتی ہے!! دراصل اس تصویر کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ خوشی مسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ پریشانی کی صورتحال کو آسانی سے قبول کرنے میں ہے۔ آپ کے پاس جو بھی ہے اس میں اچھائی دیکھنے کی کوشش کریں، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔ ایسی چیزوں کے بارے میں غمگین ہونا چھوڑ دیں، جو آپ کے اختیار میں نہیں ہیں۔ جب بھی آپ کا دل ڈوبنے لگے تو اس لازوال پینٹنگ کو دیکھیں۔ *ہمیشہ مطمئن رہیں اور سکون سے سوئیں* *آپ سب کے لیے ڈھیروں پیار اور سلامتی۔

22/09/2023

ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنیں تو صبح وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کررہے تھے ۔۔۔
کیا وجہ ہے ؟؟
۔اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے ۔انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اس لیے فریاد کررہےہیں ۔۔۔
۔تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے ۔وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔۔۔۔
اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں ۔ تو صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا کہ کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا۔تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا ۔۔۔۔۔
اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟؟؟

۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہےہیں ۔تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے۔

وزیر نے حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔۔۔
جب پھر رات آئی تو بدستورآوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔۔۔۔
تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں ؟؟؟۔۔۔۔
تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئین کرنا ہی تھا ۔اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی۔تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ۔۔۔
وزیر جب واپس آیا تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کررہے.....
بلکہ آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں ...

اور روزانہ کرتے رہیں گے۔۔

بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا...!!!!

اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے ۔ ملازمین و عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ۔مگر یہاں رپورٹ سب اوکے دی جارہی ہے۔اور بادشاہ سلامت خوش ہیں...!

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar