Dara Khybar malomatiy karwan

Dara Khybar malomatiy karwan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dara Khybar malomatiy karwan, Health/Beauty, Bara, Peshawar.

23/07/2023

خیبر پولیس کے بہادر ڈی ایس پی جھانگیر آفریدی کا تعلق جمرود سے ہے وہ نا صرف سابقہ خاصہ دار فورس(موجودہ پولیس) کے حقوق کیلئے سب سے اہم کردار ادا کرنے والے جانباز جانے جاتے ہیں بلکہ وہ خود پولیس شہداء خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ شہداء خاندانوں کا صدمہ، درد و غم بخوبی اچھی طرح جانتا ہے ،
ڈی ایس پی جہانگیر آفریدی کے چچا ملک حاجی گلی شاہ شہید (تمغہ شجاعت) اور انکے چچا زاد بھائی لائن آفیسر شہید اختر منیر (تمغہ شجاعت) شامل ہیں۔
ڈی ایس پی جھانگیر آفریدی کی آنسوں دراصل تمام پولیس فورس و پختون قوم کے امن کیلئے تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل انکی دلیرانہ الفاظ پولیس فورس کے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائنگے اور انشا اللہ یہی الفاظ ضرور بار آور ثابت ہونگے

22/07/2023

درمندانہ اپیل بنام کمانڈنٹ صاحب باڑہ رایفل فورٹ سلوپ کیمپ۔
کراول کے پہاڑ پر واقغ چیک پوسٹ میی موجود اہلکار اپنی حفاظت میی رات کے وقت نیچے واقغ ارد گرد کے علاقوں میی فائیرینگ کرتے ہے اس فائیرینگ سے اس علاقے کے لوگوں کو شدید حطرات لاحق ہیی کیونکے بجلی نہ ھونے کی وجہ سے اکثر لوگ اپنے گھروں کے صحنوں میی سوتے ھیی لہذا اپ صاحبان سے استدا کی جاتی ھے کہ اس پوسٹ والے اھل کاروں کے لیے خصوصی احکامات صادر فرمایی کے وہ اس فائیرنگ میی حصوصی احتیاط کا مظاہرہ کریی کیونکہ کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ھے
عین نوازش ھوگی۔
العارض : جملہ اہلیان علاقہ

20/07/2023

اس بھائ کا بیان سن لو پاکستانیوں

20/07/2023

وادی تیراہ کے اکثر علاقوں میں ڈرون کیمرہ دن رات گاٶں گاٶں میں گردش کر رہا ہے جسے لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔ عورتوں کا پردہ پامال ہو رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہے
ڈی سی صاحب فوراً نوٹس لے۔
ڈرون کیمرے کے پرواز کو روک دیا جاٸے یا پھر محدود کیا جاٸے۔
اگرڈرون کیمروں کو بند نا کیا گیا تو پھر عوام مجبور ہوکر انشاءاللہ ان کے خلاف سخت ایکشن لینگے
منجانب اہلیان وادی تیراہ 😭🤔

Photos from Dara Khybar malomatiy karwan's post 17/07/2023

وادی تیراہ ساوخ کمرخیل میں 10افراد کی گرفتاری کے خلاف علاقائی لوگوں کا احتجاج ۔تیراہ ترخوکس سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بندکردیا گیا ہے ۔مقامی انتظامیہ اور فورسزکے خلاف احتجاج میں شریک مظاہرین کا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور علاقے میں امن کے قیام کا مطالبہ ،مظاہرین نے گزشتہ روز علاقہ سوخ میں میں بم دھماکے کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی اور غیر ضروری سرچ اپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔تیراہ روڈ کو بند کرکے سکیورٹی حکام کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا گیا جبکہ اخری اطلاعات موصول ہونے تک تیراہ آنے جانے میں سڑک بندش کی وجہ سے عام مسافروں کو مشکلات درپیش رہے۔مقامی ذرائع ۔۔

15/07/2023

(افسوس ناک خبر)

*ضلع شانگلہ بشام میں ٹرک کھائ میں گر نے سے ضلع خیبر لنڈیکوتل پیروخیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان کلینر صفوان شینواری جاں بحق ہوگیا ہے مقامی زرائع *

بشام ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوان صفوان شینواری ولد لاہور خان شینواری کی میت آبائی گاؤں لنڈی کوتل پیروخیل پہنچا دی گئی جہاں پر ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

15/07/2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افسوس ناک خبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی ٹی ڈی اہلکار طارق زمان فوت ھوگیا ھ
نوٹ کچھ دن پہلے مقتول چچازاد بھاٸی کی فاٸرنگ سے

زخمی ھواتھا لیکن اج مردان ہسپتال میں اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ چل بسا اللہ پاک جنت میں جگہ عطاء فرماٸیں امین

15/07/2023

چوکیداری کے غرض سے سندھ جانے والا ٹانک کا رہائشی خالد بیٹنی ڈاکوؤں کی قید میں، گھر کا واحد کفیل خالد کو سخت سزا دی جا رہی ہے حکومت سے رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ لواحقین

تفصیلات کےمطابق ٹانک کا رہائشی خالد کا نہ بھائی ہے اور نہ والدین، غربت سے تنگ ہو کر روزگار کی تلاش میں سندھ چلے گئے۔جہاں انہیں چوکیداری کی پرائیویٹ نوکری مل گئی اور یو انہیں خوشحالی کے دن قریب نظر انے لگے مگر کچھ ہی فن بعد وہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لگ گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ خالد گزشتہ 20 دنوں سے کشمور کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کی قید میں ہے۔ ڈاکو انہیں سخت سزا دیتے ہیں مارتے پیٹتے ہیں اور ان سے ایک کروڑ روپے دینے کی پیش کش کرتے ہیں مگر غربت کا مارا خالد ایک کروڑ کہاں سے لائے۔ خالد کے گھر والوں نے ارمی چیف سمیت وزیر اعظم شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری اور اعلی حکام سے خالد بیٹنی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.
Please this post is share 😢

15/07/2023

افسوسناک خبر:
سرکردہ قبائلی رہنما ملک شاہ جہان عبدالائی کو نامعلوم مسلح افراد نے آغوآء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا تحصیل مکین میں گزشتہ شام بعض نامعلوم مسلح افراد نے سرکردہ قبائلی رہنما ملک شاہ جہان عبدالائی کو اولڈ مکین کے علاقہ دشکہ کے مقام پر گاڑی سے آتار کر آغوآء کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے تھے۔ اج الصبح اسکی لاش قریبی ویرانے سے برآمد ہوئی،
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

15/07/2023

ضلع مہمند: تھانہ لکڑو پولیس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائی۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ لکڑو کی حدود ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ قبضہ سے 13200 گرام آعلی کوالٹی چرس برآمد۔ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی تیزرفتار چنگ چی بھی پولیس حراست۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفتیش شروع۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او آپر سرکل تھانہ لکڑو محمد ایاز خان کی زیر نگرانی اپر سرکل میں منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اس دوران ایس ایچ او لکڑو سردار حسین کی قیادت میں ایس آئی رستم خان اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر تھانہ لکڑو کی حدود میں دوران ناکہ بندی ملزم حیات اللہ ولد آدم خان سکنہ نواگئی باجوڑ کے تیزرفتار چنگ چی سے 13200 گرام آعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ لکڑو پولیس نے سمگلنگ میں استعمال ہونے والی تیزرفتار چنگ چی بھی حراست میں لی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ لکڑو منتقل کردیا گیا۔

منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے ہی دم لینگے۔ (ایس ڈی پی او آپر سرکل محمد آیاز خان)۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


Bara
Peshawar
21201