Ahmad Khan vivo 1

Ahmad Khan vivo 1

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahmad Khan vivo 1, Health/Beauty, garhi chandan payan, Peshawar.

03/07/2026

*"خاموشی کا گناہ" - زرعن خیل و سنی خیل کے نام*
سوچنے کا مقام ہے۔
تین دن سے زرعن خیل اور سنی خیل کے معزز جرگہ ممبران پردے کے پیچھے بیٹھ کر مذاکرات کر رہے ہیں۔ یہ جرگہ کا وقار ہے کہ اندر کی بات اندر ہی رہے۔ ہم اس اصول پر حرف نہیں اٹھاتے۔

*مگر سوال یہ ہے:* پردے کے باہر کیا ہو رہا ہے؟

تین روز سے سوشل میڈیا اکھاڑا بن چکا ہے۔ فیک آئی ڈیز کے نقاب پوش، فیک نیوز کے تیر، نفرت انگیز پوسٹوں کا زہر۔ ایک دوسرے کی عزت اچھالی جا رہی ہے، خون کے زخم ہرے کیے جا رہے ہیں۔

*کیا جرگہ ممبران دیکھ نہیں رہے؟ کیا انتظامیہ آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے؟*

خاموش تماشائی بننا اس وقت سب سے بڑی "غفلت" ہے۔ سانحہ ہونے کا انتظار کرنا، آگ لگنے کے بعد بالٹی لانا ہے۔ وہ بھی بے فائدہ۔

*جرگہ ممبران، آپ صرف مشر نہیں، آپ علماء بھی ہیں۔ آپ امت کے "نباض" ہیں۔* نبض پکڑنا اور خاموش رہنا، مریض کو موت کے حوالے کرنا ہے۔

*ہماری عاجزانہ مگر نایاب التجا:*
1. *سوشل میڈیا پر صدا بلند کریں*: ایک مشترکہ بیان جاری کریں۔ دونوں فریقین کو فوراً حکم دیں کہ "زبان روکو، قلم توڑو"۔ نفرت کا ایک لفظ بھی اب جرگہ سے بغاوت ہے۔
2. *صبرِ جمیل کا درس دیں*: قرآن کا "صبرِ جمیل" وہ ہے جس میں شکوہ نہ ہو۔ اپنی نسلوں کو بتائیں کہ بہادری بندوق میں نہیں، برداشت میں ہے۔

آگ کو ہوا دینے والے بزدل ہوتے ہیں۔ آگ بجھانے والے "تاریخ" بنتے ہیں۔

آج موقع ہے کہ جرگہ ممبران خاموشی کا بت توڑ کر، قوم کے "محافظ" بن کر ابھریں۔ ورنہ کل جب راکھ اٹھے گی، تو تاریخ پوچھے گی کہ 3 دن سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات کے وقت تم کہاں تھے؟

*فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ قوم کی نظر آپ پر ہے۔*💔
تحریر سعید نور قوم بوستی خیل
مگر یہ تحریر پورے درہ آدم خیل کی آواز ہے.
اس پوسٹ کو زیادہ سے شیئر کریں تاکہ قوم زرغون خیل اور کندی سنی خیل اور جرگہ ممبران اور انتظامیہ تک یہ قومی آواز پہنچ سکے.. پلیز دونوں فریقین جب بھی آپس میں مشورہ کرتے ہو تو اس وقت سوشل میڈیا کا استعمال مکمل طور پر بند رکیھں. تاکہ آپکی باتوں پر دوسری فریق کو اشتعال کا موقع نہ ملے...
😭😭😭😭😭😭😭❤️❤️❤️❤️
درہ آدم خیل میں آمن ھم سب کی اولین ترجیح ہے.. یااللہ خیر اور عافیت سے فیصلہ صادر فرمائیں آمین

02/07/2026

فاٹا ایکسپریس/ دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ میں واقع ایک دینی مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے 22 طالبات زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی طالبات کو فوری طور پر واڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں تمام طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدرسے میں تقریباً 260 طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کے بعد اچانک پیدا ہونے والی بھگدڑ میں متعدد طالبات زخمی ہوئیں۔

Disclaimer: This content is shared strictly for informational and news reporting purposes. We do not support or encourage any activities, statements, or events mentioned. It is published in the public interest and follows community guidelines.

21/03/2026
21/03/2026

Eid Mubarak

02/03/2026

Chai

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Garhi Chandan Payan
Peshawar
00552