Jui Tiger

Jui Tiger

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jui Tiger, Health/Beauty, Peshawar.

27/08/2026

#مولانا
Jui Tiger Jui Tiger

27/08/2026

بلا کسی تحریر کے ۔
مظلوم کی حمایت 👇😊
Jui Tiger follow up

27/08/2026

ورکرز کنونشن، پشاور

پشاور میں منعقدہ ورکرز کنونشن کے موقع پر خادمِ انسانیت، فخرِ بونیر حضرت مفتی فضل غفور صاحب نے گزشتہ ایک سال کے دوران بالخصوص تباہ کن سیلاب کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی اور خدمت کے حوالے سے انجام دی جانے والی خدمات کی تفصیلی جھلکیاں قائدِ محترم حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے سامنے پیش کیں۔

مندرجہ ذیل ویڈیو میں حضرت مفتی فضل غفور صاحب کی گزشتہ ایک سال کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی خدمات کی ایک ایک جھلک موجود ہے۔ مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کی داد رسی، امداد اور بحالی کے لیے کی جانے والی یہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

اللہ تعالیٰ حضرت مفتی فضل غفور صاحب اور ان کے ساتھ خدمتِ خلق میں مصروف تمام مخلص کارکنان کی تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی محنتوں کو صدقۂ جاریہ بنائے اور انہیں آئندہ بھی دین، انسانیت اور دکھی انسانوں کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ سب کی کاوشیں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالین



Ullah

Tiger
https://chat.whatsapp.com/Dx4BVEkSrKlHqUdu7jobGV?s=cl&p=a&mlu=4

14/08/2026

اختلاف سسٹم سے ہوسکتا ہے لیکن ملک سے نہیں ۔
تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو 💓

۔Jui Tiger.Asad ullah

07/08/2026

"معاہدۂ مکہ پر دستخط ہوگئے"

مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے ایک تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والا مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے کو "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ" (Mecca Joint Defence Agreement) کا نام دیا گیا ہے، جسے خطے میں اجتماعی سلامتی اور دفاعی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے پر دستخط مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ہونے والے اعلیٰ سطحی سہ فریقی سربراہی اجلاس کے دوران کیے گئے، جس میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ تینوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دفاعی معاہدے پر دستخط کیے اور اسے خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی دفاع کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ اگر کسی بھی رکن ملک پر بیرونی جارحیت یا مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا اور اس صورتحال میں مشترکہ دفاعی تعاون کے تحت مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ معاہدے کا مقصد ممکنہ جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو نئی سطح پر لے جانا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ معاہدہ صرف اجتماعی دفاع تک محدود نہیں بلکہ اس میں مشترکہ فوجی مشقوں، عسکری تربیت، دفاعی انٹیلی جنس کے تبادلے، دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون، دفاعی صنعت کی ترقی اور فوجی مہارتوں کے اشتراک جیسے اہم شعبے بھی شامل ہیں۔ اگرچہ معاہدے کی تمام شقیں تاحال سامنے نہیں لائی گئیں، تاہم اسے تینوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ شدید علاقائی کشیدگی، بحیرۂ احمر اور خلیج میں سلامتی کے خدشات، ایران سے وابستہ تنازعات اور توانائی کی عالمی گزرگاہوں کو لاحق خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے اجتماعی سلامتی کے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جسے مستقبل میں مزید علاقائی شراکت داروں تک توسیع دینے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، اگرچہ اس بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ نیا سہ فریقی معاہدہ اسی دفاعی تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے ترکیہ کو بھی اس اجتماعی دفاعی ڈھانچے کا حصہ بناتا ہے۔ جو اس وقت مسلم ممالک میں عسکری صنعت کے لحاظ سے سب سے زیادہ مستحکم، ترقی یافتہ ملک ہے۔ بلکہ جدید اسلحہ برآمد کرنے والے دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل۔
محمدی۔۔✍️ Jui Tiger follow

07/08/2026

👋جی ہاں ایک داستان 👇
ایک طرف بورڈز میں طلباء کثیر تعداد میں فیل مگر ساتھ ساتھ زیادہ تر اسلامیات مضمون میں فیل قرار دیاہے اور آپ کو معلوم ہے کہ اسلامیات پرچہ دوسرے کے بجائے آسان اورموثر جو کہ ایک بے وارث انداز میں حکومت پیش کررہے ہیں ایسے سوالات جو غیر دین بھی حل کرتے ہیں
دوسری طرف #مدارس جو کے حکومت کے نظر میں اسکی تعلیم وترتیب ادنٰی اور غیروں کا کام ہیں عرض مدارس کی طلباء کثیر تعداد میں بورڈز ٹاپ کررہے ہیں بجائے سٹوڈنٹس اور سکول والے طلباء کی اسلئے مدارس دینی مشاغل پر توجہ دیتا ہے اور صرف ان امتحانات میں نہیں بلکہ #وفاق المدارس العربیہ پاکستان یا کچھ اور بورڈز #وحدت۔ #رابطہ۔ #تنظیم جوکہ دینی ہیں وہ بھی اعلیٰ نمبروں کساتھ اور سکول والے سکول اور اسکے لیے ٹیویشن کے علاؤہ کویئ کام نہیں۔💯
اب فیصلہ چاہیں عوام کی عدالت میں کمزوری حکومت کی یا مدارس 🤔
Jui Tiger follow

30/07/2026

30/7/2023 #
یوم شھداء باجوڑ
#مولانا Tiger Asad Ullah

Category

Website

Address


Peshawar