Nawab Akbar Khan Bugti
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nawab Akbar Khan Bugti, Health/Beauty, Quetta.
بلوچستان میں نام نہاد شٹر ڈاؤن ہڑتال کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، اور نیشنل ہائی وے این-65 پر کولپور کے مقام پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی نام نہاد شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بلوچستان کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بازار کھلے ہیں اور لوگ معمولاتِ زندگی میں مصروف ہیں، جبکہ بعض عناصر کو بلوچستان کی ترقی راس نہیں آتی۔
10/06/2026
سبی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور عوام نے واضح طور پر اس تاثر کو رد کیا ہے کہ کسی نام نہاد ہڑتال کو عوامی حمایت حاصل ہے، بازاروں کی رونق اور شہری سرگرمیوں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام انتشار کے بجائے استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔عوامی رویے نے یہ ثابت کیا ہے کہ منفی پروپیگنڈا زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا،بلوچستان کے شہری اپنی روزمرہ زندگی، کاروبار اور معمولات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
10/06/2026
سبی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور عوام نے واضح طور پر اس تاثر کو رد کیا ہے کہ کسی نام نہاد ہڑتال کو عوامی حمایت حاصل ہے بازاروں کی رونق اور شہری سرگرمیوں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام انتشار کے بجائے استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں عوامی رویے نے یہ ثابت کیا ہے کہ منفی پروپیگنڈا زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا،
10/06/2026
بلوچستان کے عوام نے ایک بار پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ نام نہاد ہڑتالوں اور منفی مہمات کا حصہ نہیں بنیں گے،کولپور کے مقام پر قومی شاہراہ این پینسٹھ پر ٹریفک کی روانی اس بات کا ثبوت ہے کہ زمینی حقائق پروپیگنڈے سے مختلف ہیں ۔عوام نے ایسے بیانیے کو رد کر دیا ہے جو ترقی اور استحکام کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،بازار اور معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہیں اور شہری اپنے روزمرہ کاموں میں مصروف ہیں ۔
10/06/2026
افغانستان میں صورتحال تیزی سے تشویشناک ہوتی جا رہی ہے جہاں شہری بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،طالبان رجیم کے زیرِ اثر علاقوں میں قانون اور انصاف کا نظام کمزور ہونے سے عوام میں خوف بڑھ رہا ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز میں شہریوں پر دباؤ اور زیادتی کے متعدد واقعات سامنے آ رہے ہیں،یہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موجودہ نظام نے عوامی اعتماد اور تحفظ دونوں کو متاثر کیا ہے
10/06/2026
براہمداغ بگٹی بیرونِ ملک بیٹھ کر بلوچوں کے نام پر دہشت گردی کا کھیل کھیل رہا ہے۔ جو اپنے لوگوں کو برابر برداشت نہیں کر سکتا، وہ قوم کا غم خوار نہیں؛ بلوچ عوام کے امن اور مستقبل کا دشمن ہے۔
10/06/2026
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ضلع قلعہ سیف اللہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کو مفت طبی معائنہ اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ اس اقدام سے 19 افراد مستفید ہوئے جبکہ مقامی آبادی نے اس فلاحی سرگرمی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کاوشوں کی تعریف کی۔
10/06/2026
سالوں سے ایک ہی کہانی دہرائی جا رہی ہے؛ کبھی جبری گمشدگیوں کا شور، کبھی دھمکیوں کا واویلا۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنے عرصے کے باوجود نہ تو ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آ سکا اور نہ ہی وہ دعوے ثابت ہو سکے جو بار بار عوام کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔ عورتوں اور خاندانوں کو سڑکوں پر لا کر جذباتی ہمدردی حاصل کرنا پروپیگنڈا گروہوں کا پرانا ہتھکنڈا رہا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta