Health Haveli
Health Haveli is an Urdu Blogging website that covers health related topics.
21/07/2023
20/07/2023
السلام علیکم جناب !
کیسے ہیں آپ سب لوگ ؟نجی مصروفیات کے باعث ایک لمبے عرصے کی غیر حاضری کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔آپ سب جو ہیلتھ حویلی سے جڑے رہے ہیں۔ان کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ہمیں بتائیے کہ آپ کن موضوعات پہ تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں؟اس پیج پہ ہیلتھ کے حوالے سے کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟اپنی قیمتی آراء سے نوازئیے۔
منتظر۔۔۔۔
ہیلتھ حویلی
22/02/2023
ڈپریشن کو غصے کے احساس اور اداسی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔اور ان احساسات کا روز مرہ زندگی میں بہت اثر ہوتاہے۔ماہرین کے مطابق ڈپریشن غم اور غصے کے اثرات سے مختلف ہے ۔ڈپریشن غم اور غصے میں نفرت اور خود اعتمادی میں کمی کا نام ہے۔غم میں مثبت جذبات اور خوشگوار یادیں اور عام طور پر جذباتی درد کے احساسات ہوتے ہیں جبکہ ڈپریشن میں اداسی کے اثرات مستقل رہتے ہیں۔اس سے وقت بھی ضائع ہوتا ہے.
پیداواری صلاحیت میں کمی ہوتی ہے۔اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے مندرجہ ذیل بیماریاں ہو سکتی ہیں۔جیسے گنٹھیا،دمہ،دل کی بیماری،کینسر،ذیابیطس اور موٹاپا وغیرہ۔ڈپریشن کی بیماری احساس کمتری کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔پریشان کن واقعات اور حالات زندگی کا حصہ ہیں لیکن مستقل اداسی اور نا امیدی ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے۔ڈپریشن کو سنگین طبی حالت سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھنے کے لیے پہلا کمنٹ دیکھیں
21/02/2023
31/01/2023
ہائی کولیسٹرول کی وجوہات میں خوراک اور سگریٹ نوشی شامل ہے.20 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں یہ ہو سکتا ہے.اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا باقاعدہ معائنہ ضروری ہے تاکہ اس سے خبردار رہا جا سکے۔کولیسٹرول لپڈ یعنی چکنائی کی ایک قسم ہے۔یہ چربی کے جیسا ایک مادہ ہے جو ہمارا جگر پیدا کرتا ہے۔یہ خلیوں کی جھلیوں،ہارمونز اور کچھ وٹامنز کے لیے ضروری ہے۔کولیسٹرول پانی میں تحلیل نہیں ہوتا اس لیے خون کے ساتھ سفر نہیں کر سکتا۔
اگر آپ میں ہائی کولیسٹرول کی تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ یہ دل کے دورے اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی اور اچانک کسی بڑی بیماری کی صورت میں سامنے آ سکتی ہے جیسے دل کا دورہ اور فالج وغیرہ۔اس لیے اس کا باقاعدہ معائنہ ضروری ہے۔ہائی کولیسٹرول کی وجوہات میں زیادہ چکنائی والی غذائیں شامل ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیے پہلے کمنٹ میں لنک چیک کریں۔
26/01/2023
ہم جب بھی اپنی جلد،بال اور ناخنوں کی صحت کو بہتر بنانے کا سوچتے ہیں تو ہمارے دماغ میں بازار کی بہت سی مصنوعات آتی ہیں لیکن ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنے بالوں،ناخنوں اور جلد کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو اپنی غذا کو اچھا بنائیں۔
کیونکہ ہماری جلد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آپ جسم میں کیا غذا ڈال رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق جو خواتین نشاستہ اور وٹامنز سے بھرپور غذا کھاتی ہیں اس کے علاوہ زنک اور معدنیات والی غذا کھاتی ہیں ان کے بال بہت کم گرتے ہیں۔کیونکہ جن میں زنک کی کمی ہوتی ہے ان کے بال زیادہ گرتے ہیں۔اس کے علاوہ پودوں پر مبنی غذا کھانے سےجلد کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔اسی طرح فولاد اور کیلشیم کی کمی ناخنوں کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے۔جن لوگوں میں زنک، فولاد اور کیلشیم کی کمی ہوتی ہے ان کی جلد،بال اور ناخن غیر صحت مند ہوتے ہیں۔ماہرین جلد،بالوں اور ناخن کے لیےکچھ غذائیں تجویز کرتے ہیں جیسے چربی والی مچھلی،سمندری غذا اور اومیگا تھری سے بھرپور غذا آپ کے بالوں اور جلد کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔کیونکہ اومیگا تھری جلد میں سرخی اور سوزش کو کم کرتی ہے۔اسی طرح شکر قندی بھی کیروٹین سےبھرپور ہوتی ہے جو وٹامن اے کاذخیرہ ہے۔اور وٹامن اے جلد اور ناخن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
اسی طرح شکرقندی اینتھو سیانز اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو جلد کی سوزش کو بہتر بنا سکتی ہے۔اسی طرح اینٹی آکسیڈینٹ ریڈیکلز میں بھی مدد کر سکتے ہیں جو کہ قبل از وقت عمر بڑھانے کا باعث بنتے ہیں ایک مطالعے کے مطابق جن لوگوں میں وٹامن اے کی کمی ہوتی ہے ان کے بالوں،جلد اور ناخن پر نقصان دہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سورج مکھی کے بیج،گری دار میوے جیسے بادام،اخروٹ، میں بھی سوزش کے خلاف لڑنے کی خصوصیات پائی جا تی ہیں اور یہ جلد کو پہنچنے والے نقصان اور عمر بڑھنے کے اثرات ،باریک لکیروں اور سورج کے دھبوں سے بچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پھل اور سبزیاں کھانے سے جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔مزید پڑھنے کے لیے پہلے کمنٹ میں لنک دیا گیا ہے۔
26/01/2023
پوچھیے اور جانیے!
ہیلتھ حویلی اپنے قارئین کا بے حد مشکور ہے اور ہم امید کرتے ہیں آپ اپنی قیمتی آراء سے مستقبل میں ہمیں آگاہ کرتے رہیں گے تاکہ ہم آپ کی تجاویز کی بدولت آپ تک مفید معلومات کے سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے وزٹ کرتے رہیے 👈 www.healthhaveli.com
ٹیم ہیلتھ حویلی 🌱
19/01/2023
میتھی مرد اور عورت دونوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ خصوصا نئی مائیں یہ مضمون ضرور پڑھیں۔
14/01/2023
سگریٹ نوشی ترک کرنا ایک صحت مند عمل ہے مگر اسے ترک کرنے سے موٹاپے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کریں اور موٹاپے سے بھی بچیں۔ مزید تفصیل پہلے کمنٹ میں
12/01/2023
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Rawalpindi
46222