Sajid Abbasi

Sajid Abbasi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sajid Abbasi, Health/Beauty, Rawalpindi.

15/10/2025

اگر کبھی تم تھک جاؤ تو کبھی مایوس نہ ہونا
خدا سے گفتگو کرنا سفر کی جستجو کرنا
یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے کہ بندہ تھک بھی جاتا ہے
مقدر کو برا جانو گے تو یہ سو بھی جاتا ہے
مگر تم حوصلہ رکھو وفا کا سلسلہ رکھو
جسے خالق سمجھتے ہو بس اس سے رابطہ رکھو۔

08/10/2025
08/10/2025

سب سے پہلے پاکستان
🇵🇰🇵🇰🇵🇰

19/02/2024

السلام علیکم


اے اللہ ہمیں زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوقات کے شر سے محفوظ فرما اور ہر طرح کی خیریں اور کامیابیاں ہمارا مقدر بنا، ہمیں بڑھاپے کا ایسا حصہ جس میں انسان کسی کام کا نہیں رہتا، سے محفوظ فرما، ہماری کمیوں اور کوتاہیوں سے درگزر کامعاملہ فرما کر ہم سے راضی ہو جائیں اور ہم اور ہمارے گناہوں کے درمیان ایسی دوری پیدا کر جیسی دوری مشرق اور مغرب کے درمیان پیدا کی ہے۔ یااللہ تعالی ہمارے گناہوں سے ہمیں ایسا صاف کر جس طرح ایک سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے آمین یا رب العالمین

Have a blessed day

12/12/2023

نسلیں آپکی نصیحتوں سے نہیں، آپکے اعمال سے سیکھتی ہیں.

*

20/10/2023

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ثوبان! اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی جب تمہارے خلاف دنیا کی قومیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیں گی جیسے کھانے کی میز پر دعوت دی جاتی ہے؟
حضرت ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه نے عرض کیا یا رسول اللهﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا اس وقت ہماری تعداد کم ہونے کی بنا پر ایسا ہوگا؟
فرمایا نہیں بلکہ اس وقت تمہاری تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن تمہارے دلوں میں وہن " ڈال دیا جائے گا صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول الله ﷺ وہن کیا چیز ہے؟ فرمایا دنیا سے محبت اور جہاد سے نفرت.

(مسند الإمام أحمد بن حنبل،ج،١٤،ح،٨٧١٤،ص،٣٢٣،مؤسسة الرسالة)

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Rawalpindi