Nazli collection

Nazli collection

Share

beauty might bring happiness, but happiness always bring beauty.so our page is about your beauty .

18/05/2025
18/05/2025

Summer stuff available now in reasonable price

31/03/2024

اسلام علیکم

برینڈز، شاپنگ آرٹ اور ہم

برینڈز پہ شاپنگ کرنا برینڈڈ ہونا، یا برینڈ کانشس ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔
نہ ہی کوئی اتنی قابل فخر بات کہ جس پہ دوسروں کو حقیر فقیر سمجھا جائے۔
اصل چیز شاپنگ سینس کا ہونا ہے آج اس پہ کچھ بات کرتے ہیں۔

پہناوے کی بات کی جائے جیسے لباس، پاپوش، ہینڈ بیگ، جیولری وغیرہ تو
پہلی بات جو یاد رکھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ کلاس برینڈ سے نہیں آتی چوائس سے آتی ہے۔

بہت سے لوگ بہت بڑے بڑے برینڈز خریدتے ہیں لیکن سجتے نہیں اتنی عام لک کہ کوئی نوٹس بھی نہ کرئے انہیں خود بتانا پڑے کہ یہ چیز اتنی قیمت کی فلاں برینڈ کی ہے۔

دوسری بات کلاسی ہونے کا تعلق کیری carry کرنے سے ہے خرید کے تھوپ لینے سے نہیں اگر آپ کو لباس ، جوتے، جیولری، اسیسریز کیری کرنا نہیں آتے تو آپ چاہے جتنا مہنگا لے لیں ہینگر ہی لگیں گے۔

اب آتے ہیں کیری کرنا کیا ہوتا ہے۔
پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ ہم جو کچھ بھی خریدتے ہیں پہنتے ہیں یہ اپنے لیے ہے کسی دوسرے کے لیے نہیں۔
لہذا خود کو مثبت رکھیں خالصتاً اپنی خوشی، اپنے اعتماد، اپنی آسودگی کے لیے خریدیں اور اسکا معیار یہ نہ رکھیں کہ دوسرا سڑ کے کوئلہ ہو گا تو ہمارے دلوں میں ٹھنڈ پڑے گی۔
بلکہ سوچ کا معیار اپنی ذات کو خوش کرنے اور راحت پہنچانے تک ہو۔ سوچ کا مثبت ہونا اور نیت کا صاف ہونا سجنے کی پہلی شرط ہے بلکل اسی طرح جس طرح فیشل کروانے جائیں تو سب سے پہلے کلینزنگ کر کے سکن سے میل اتارا جاتا ہے بلکل اسی طرح سوچ اور نیت کا میل بھی سب سے پہلے صاف کرنا ضروری ہے۔

اب یہ سمجھتے ہیں کہ برینڈ کیا ہے؟ اور برینڈز مہنگے کیوں ہیں؟

برینڈز مطلب کہ ہم اپنی پروڈکٹ کے مکمل ذمے دار ہیں ہماری پروڈکٹ کا ڈیزائن یونیک ہوگا، معیار، اور پائیداری کی گارنٹی ہوگی نقص کی صورت میں کلیم لیا جائے گا۔

قیمت کیوں ذیادہ ہے کیونکہ برینڈ ایک دماغ ہے ایک ھنر ہے ایک سٹائل ہے ان سب کو ایک جگہ اکھٹا کر دیا گیا ہے تاکہ ہم خریداروں کا ٹائم بچے اور انہیں سٹینڈرڈ چیز بنی بنائی دستیاب ہو جائے ظاہر یے جب سہولت ہوگی تو اسکی ایک قیمت بھی ہو گی۔

لوکل شاپنگ میں اچھا فیبرک ڈھونڈنا ہی مشکل ہے بعض مرتبہ ہم فیبرک پیور اور عمدہ لیتے ہیں مگر درزی نے خراب کر دیا برینڈڈ سوٹ میں یہ رسک ختم ہو جاتے ہیں اس لیے کم سے کم رسک کی وجہ سے بھی قیمت ذیادہ ہوتی ہے۔

ہر برینڈ کے اپنے ڈیزائنر ، ٹیلر، ڈویلپر، سٹائلسٹ اور ایکسپرٹ ہوتے ہیں جو ڈیزائن ، معیار ، اور پائیداری کو مین ٹین کرئیں گے جو برینڈ جتنا اچھا یہ سب کر پائے گا وہ اتنا ہی مہنگا ہوتا جائے گا۔

لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ جو لوگ برینڈ سے شاپنگ نہیں کرتے ان کے پہناوے غیر معیاری ہوتے ہیں ایسا نہیں ہے اگر ہمارے پاس زرخیز دماغ ہے ہم ڈیزائننگ کر سکتے ہیں ہمارے پاس اتنا وقت، انٹرسٹ اور انرجی ہے کہ الگ الگ جگہ سے شاپنگ کرئیں ٹیلرنگ خود کرئیں یا کروا سکتے ہیں تو ہم برینڈ سے ذیادہ قیمتی ہیں کیونکہ اب ہم خود ایک برینڈ ہیں۔

جو لوگ یہ سب نہیں کر سکتے برینڈ انکے لیے ایک سہولت ہے اور بس۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف کہ شاپنگ ایک آرٹ ہے برینڈز ہو یا سیلف برینڈنگ ہو اپنی شخصیت اور موقع محل کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

برینڈز سے لباس خرید رہے ہیں تب بھی اپنی جسامت قدامت کو مد نظر ضرور رکھیں۔ شرٹس کا اونچا نیچا ھونا ٹراوزرز کا سٹریٹ ، کھلا یا تنگ ھونا سب کا تعلق فیشن سے ذیادہ اپکی جسامت قدامت پہ سوٹ کرنے سے ہے۔

دوسری اھم بات رنگوں کا انتخاب ہے ہمیشہ ایسے رنگ سلیکٹ کریں جو آپکی شخصیت میں جذب ہو جائیں جیسے میری شخصیت شوخ نہیں اس لیے مجھے کبھی بھی شوخ رنگ منتخب نہیں کرنے کیونکے یہ میری شخصیت سے میچ نہیں ہوتے اسی طرح ڈل کلر بھی کبھی مجھ پہ سوٹ نہیں کریں گے میرا مزاج ڈل نہیں۔

میں اپنے لیے ڈارک اور وارم کلر سلیکٹ کروں گی۔ اپنی بات اس لیے کر رہی ہوں کیونکے میں اپنی شخصیت کو جانتی ہوں آپ بھی اپنی شخصیت کو جانیں اور اس کے حساب سے لباس سلیکٹ کریں میرے ہسبنڈ پینٹ کوٹ میں میرے اصرار کے باوجود لائننگ یا چیک بلکل نہیں خریدتے بھلے کتنے ہی فیشن میں اِن ہوں انکے بقول لائنز اور چیک ان کے مزاج سے میل نہیں کھاتے۔ تو پہلی چیز اپنی شخصیت اور مزاج ہے۔

دوسری چیز موقع محل کی مناسبت

فارمل اور casual میں فرق

دن اور رات میں پہنے جانے والے کلرز میں فرق

شادیاں ، پارٹیاں، جاب اور گھر ان سب کے پہناوے الگ الگ ہیں گھر یا آفس میں غرارا نما ٹراوزر پہننا مضیحکہ خیز ہو سکتا ہے۔

اسی طرح جوتوں کا انتخاب ہے اچھے جوتے کی سب سے پہلی تعریف یہ ہے کہ وہ آرام دہ ہے اس کے بعد آپ کی جسامت قدامت کے مطابق ہے۔

بھاری بھرکم شخصیات نوکیلی چونچ اور پنسل ہیل کا انتخاب سوچ سمجھ کے کرئیں
البتہ چوڑی ہائی ہیل استعمال کی جا سکتی ہے۔

برینڈز سے خریداری کی آخری ٹپ کہ آپ بھلے 20000 کا لان کا سوٹ لے لیں لیکن اسے 20000 کا لگنا بھی چاہیے پیسہ پھینکنے سے کلاس نہیں آتی مہنگی چیز ضرور خریدیں لیکن اس میں اتنی قیمت کی خصوصیات ہونا بھی ضروری ہے۔ چیز خود بول کے اپنی قیمت بتائے یہ نہیں کہ پہن کہ بتانا پڑے کہ اتنے ہزار کا سوٹ ہے۔

میں برینڈز کے بلکل بھی خلاف نہیں اپنے بچوں کو اپنی استطاعت کے مطابق اچھا معیار ذندگی دیں اچھی کوالٹی کی چیزیں استعمال کرائیں۔

سب سے آخری اور اہم بات خود کو ایک برینڈ بنائیں اپنی سوچ، نیت اور شخصیت کو بھی معیاری، قیمتی اور خوشگوار بنائیں دیر پا تاثر کپڑوں جوتوں کا نہیں شخصیت کا ہوتا ہے ایک لاکھ کا سوٹ ، بیس ہزار کا جوتا چالیس ہزار کا ہینڈ بیگ، ڈائمنڈ جیولری پہن کے اگر کوئی خاتون یا حضرت ججمنٹل، طنزیہ یا تمسخرانہ نظروں سے سب کو دیکھیں تو ان سے دوسری بار کوئی ملنا بھی پسند نہیں کرتا
مثبت رہیں خوشگوار تاثر چھوڑیں۔

06/08/2023

700 only 3 in 1 bleaching set

Photos from Nazli collection's post 06/08/2023

Now price are only 800

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Rawalpindi