Mano Hassan

Mano Hassan

Share

*Mano Hassan here. A proud house wife from Lahore vlogging my real life. Home cooking, parenting, budget hacks, and peaceful Islamic ahadees.

No filter, just honesty. Come live everyday moments with me and find comfort in small, blessed routines.*..🥰🥰🥰

Photos from Mano Hassan's post 13/08/2026

سربلند اور ربیعہ کے نکاح کی خوشی میں پورا سوشل میڈیا جھوم رہا۔۔😒😒
اور ان دو کو ایک کرنے کے لیے جو دو جوان اور خوبصورت بندہ بندی پھڑکا دیے رائٹر نے ان کا دکھ کسی کو نہیں۔۔😒😒😏

12/08/2026

اسلام علیکم!لاہوریو۔۔
پلیز اگر کسی کو پتہ ہے تو بتا دیں لاہور میں صدر یا جوڑا پل کہیں سے ایسے چنا چاول کہیں سے مل جائیں گے کیا؟؟
میرے ٹاؤن میں ملتے تھے بہت یاد آتے۔۔😒😒

12/08/2026

بعض اوقات مسئلہ یہ نہیں ہوتا کہ لوگ آپ سے آپ کا وقت اور محبت مانگتے ہیں مسئلہ تب ہوتا ہے جب لوگ آپ کی محبت اور وقت پہ اپنا حق سمجھ لیتے ہیں۔۔
اور جب آپ ایک حد کھینچتے ہیں ۔۔
تو انہیں آپ ظالم لگنے لگتے ہیں۔۔😒😒
ان الفاظ سے زندگی کی کچھ کہانیاں یاد اتی ہیں جیسے جب تک مجھ میں ہمت تھی میرے پاس وقت تھا انرجی تھی میں سب کے کام اتی تھی ہر موقع پہ ہر جگہ ہر کسی کی مدد کرنے کی کوشش کرنا ایسے میں بھی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی پر لوگوں کو عادت تھی میرے وجود میری انرجی میرے وقت سے فائدہ اٹھانے کی پھر جب وقت بدلا اللہ نے مجھے مصروفیت عطا کی بچوں کی صورت میں جہاں میری انرجی کم ہوئی وہاں میری مصروفیت بڑی اور میں نے لوگوں کی مدد کاموں سے ہاتھ پیچھے کرنے کی کوشش کی تو میں ظالم بن گئی جابر بن گئی۔۔
اس لیے ہمیشہ خود پہ اتنا ہی بوجھ لا دیں اور سب کو اتنا ہی عادی کریں کہ وہ آپ کے وقت اور آپ کی انرجی پہ اپنا حق نہ سمجھنے لگ جائیں انسان جو دن میں خدا کی ہزاروں نعمتوں کے باوجود ایک دکھ پہ خدا سے بد گمان ہو جاتا ہے ایسے انسانوں کی توقعات کو بڑھاوا مت دیں اور نہ ہی ان سے کوئی توقع رکھیں بس آپ انسان ہیں انسان بن کے رہیں اور کوشش کریں کہ دوسروں کے لیے بھی اتنا ہی کریں کہ وہ آپ کو فرشتہ نہ سمجھنے لگ جائیں۔۔اور اسپیشلی ان کے لیے جو کوئی بھی نیا رشتہ شروع کرنے جا رہے۔۔ اپنی باؤنڈری سیٹ کرنا سیکھیں شروع شروع میں آپ میں انرجی ہوگی آپ بہت اسانی سے ہر کسی کی جی حضوری کر لیں گے وقت کے ساتھ جیسے ہی آپ کی انرجی ڈاؤن ہوتی جائے گی آپ کے سامنے ہر رشتے کی اصلیت آ جائے گی اور چیزیں اتنی پیچیدہ ہو جائیں گی کہ آپ سے سنبھالی نہیں جاہیں گیں۔۔ ایسے میں بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کبھی کسی کو اپنا اتنا عادی ہی مت کریں کہ وہ آپ کو اپنی پراپرٹی سمجھنے لگ جائے۔۔😒😒

11/08/2026

گرمی میں خاص طور پہ ساون کے مہینے میں محنت طلب کوکنگ اور پہلی دفعہ کچھ ٹرائے کرنا بہت بڑا رزق ہوتا۔۔آج سکرولنگ کرتے ہوئے نہاری دیکھ لی😋بس پھر دل نے کہا آج اور ابھی ہر حال میں بنا کے کھانی ہے۔۔آج لاہور میں بارش نہ ہونے کے سبب 5 منٹ بھی کچن میں نہیں کھڑے ہوا جا رہا۔۔😒۔۔ایسے میں نہاری خود بنا کے کھانے کا شوق وہ بھی پہلی بار بہت بڑا چیلنج تھا میرے لیے پر جیسی تیسی بنا کے ہی چھوڑی😉۔۔ویسے تو نہاری بیف کی ہی اچھی لگتی پر میں نے جھٹ پٹ بنانی تھی سو چکن کی ہی بنائی ۔۔۔ذاہقہ تو 70,80٪ موصول ہو ہی گیا پر نہاری جیسا کلر نہیں آ سکا😒😒۔۔میں نے نیشنل کا مصالحہ اور ساتھ میں سرخ مرچ بھی ڈالی پھر کہاں کمی رہ گئی مجھ سے؟؟؟🤔🤔

10/08/2026

ملاوٹ کا یہ عالم ہے کہ کیڑے مار دوائی لے کر آئے تھے اس میں بھی کیڑے پڑ گئے 😒😒

Photos from Mano Hassan's post 10/08/2026

*BRAND…BAROQUE*
Unstitch Replica

FABRIC
Shirt: CHIFFON
Dupatta: ORGANZA
Trouser: SILK

WORK
SEQUENCE

*Wholesale Price :4500/-*

02/08/2026

سوشل میڈیا پہ آنے سے پہلے تک مجھے بھی بہت سے اختلافات تھے بہت سی خواتین سے لبرل خواتین سے کہ خواہ مخواہ مردوں کو برا بنایا ہوا۔۔مرد ہمیشہ بے پردہ عورت پہ ہی بولتا ہے اسے ہی ہراساں کرتا ہے۔۔بہت عرصے سے میں نے یہ پیج بنایا ہوا۔۔پر کبھی سوشل میڈیا میں انٹرسٹ نہیں تھا بس دوسروں کی پوسٹس دیکھیں سکرولنگ کی اور موبائل رکھ دیا۔۔مالی حالات کچھ خاص اچھے نہیں تھے گھر سے باہر نکل کے اجازت بھی نہیں تھی کام کرنے کی۔۔بہت سی بہنوں کی پروفائلز دیکھیں جنہوں نے اچھے کونٹینٹ کے ذریعے اپنی فیملی کے لیے ارننگ کی۔۔جو لوگ دیکھتے رہتے مجھے انہیں پتہ ہے کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کانٹینٹ اپلوڈ کیا کبھی معصوم بچے کبھی کوئی گھریلو ٹوٹکے یا صیح غلط پہ آواز اٹھائی ۔۔لیکن اس کے باوجود بہت سی پوسٹس چاہے وہ بچوں پہ ہی کیوں نہ ہو بہت سے گھٹیا ذہنیت کے لوگوں کے گھٹیا کمنٹس ڈیلیٹ کر چکی۔۔اصل میں یہ وہ مرد حضرات ہوتے جنہوں نے اپنے گھر کی خواتین کو ایسا ویسا پایا ہوتا ہے اور ان پہ ان کا بس نہیں چلتا سو وہ باہر کوئی باپردہ خاتون ہی کیوں نہ ملے یہ اس پہ غبار نکالتے انہیں عورت کے باپردہ یا بے پردہ ہونے پہ کوئی اوبجیکشن نہیں ہوتا انہیں عورت نام سے ہی مسائل ہیں چاہے کوئی عورت بے پردہ یا باپردہ کہیں بھی کسی بھی فیلڈ میں دکھے گی یہ اسے فزیکلی نہیں کر پائیں گے تو اپنے الفاظ کے ذریعے ہراساں کریں گے۔۔ایسی کالی بھیڑوں سے جنہوں نے تمام مرد حضرات کو بدنام کیا ہوا سے عرض ہے کے آپ کے الفاظ سے وقتی طور پہ کوئی رنجیدہ ضرور ہو گا پر وہ الفاظ آپ کے لیے آپ کی دوزخ کا ایندھن ضرور بنیں گے۔۔اگلی جیسی بھی ہے آپ اپنے الفاظ سے یہ ثبوت تو پیش کر سکتے ہو نہ کے آپ کی تربیت کم از کم کسی عظیم ماں نے کی ہے۔۔۔🙏🙏

01/08/2026

pick your favorite emoji 😎

01/08/2026

لو جی میرا گھر کا شیر منڈا۔۔🥰🦁
محلے کی سب سے شریف لڑکی سے بھی بری طرح پٹ جاتا ہے۔۔😀😀
سمجھا کرو بابو لڑکی سمجھ کے لحاظ کر جاتا ہے۔۔🤭🤭😀😀

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Rawalpindi
Rawalpindi