Health Urdu Mag
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Health Urdu Mag, Health/Beauty, Rawalpindi.
Dr. Muhammad Omar AkramDr. Muhammad Omar Akram
• 3rd+3rd+
COO – IIMCT Railway General Hospital | Driving Operational Excellence & Patient-Centered CareCOO – IIMCT Railway General Hospital | Driving Operational Excellence & Patient-Centered Care
1d • 1 day ago • Visible to anyone on or off LinkedIn
Follow
𝐈𝐧 𝐃𝐞𝐟𝐞𝐧𝐬𝐞 𝐨𝐟 𝐒𝐡𝐢𝐟𝐚 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐇𝐨𝐬𝐩𝐢𝐭𝐚𝐥 — 𝐀𝐧𝐝 𝐭𝐡𝐞 𝐇𝐨𝐧𝐨𝐮𝐫 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐞 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐏𝐫𝐨𝐟𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧
Once again, we witness a storm of misinformation targeting one of Pakistan’s most respected healthcare institutions — Shifa International Hospital — this time over false allegations of billing a deceased patient in the ICU.
Let’s be clear: this is not just an attack on a hospital, but an attack on the entire medical profession. A profession built on years of rigorous education, sleepless nights, emergency calls, and a commitment to saving lives — often at the cost of our own.
This controversy, like many before it, is being stirred by a handful of so-called “activists” and social media attention-seekers, who have made it their mission to distort facts, erode public trust, and disrespect those on the front lines of healthcare. They thrive on half-truths, ignorance, and sensationalism.
We’ve seen this pattern before.
During the COVID-19 pandemic, the same group of self-proclaimed “truth-tellers” spread harmful lies — that doctors were inflating death numbers for money, that hospitals were “killing”patients, and that COVID vaccines were a Western conspiracy. Their propaganda costs lives.
They claimed polio vaccines cause infertility, delaying Pakistan’s eradication of one of the most dangerous childhood diseases.
They mocked frontline health workers, labelled pandemic protocols as “drama,” and discouraged life-saving precautions. Today, they continue the same playbook — this time against Shifa, tomorrow it will be someone else.
These aren’t critics — they are systematic enemies of progress, science, and public health.
We must call this what it truly is: a dangerous campaign to undermine the credibility of medicine and healthcare in Pakistan. It is easy to trend a hashtag. It is far harder to save a life.
To all those spreading these lies: you are not fighting a hospital — you are fighting the dignity of a profession that stood by this nation in its darkest hours.
I extend my full support to Shifa International Hospital and to every ethical, hardworking, and honest healthcare provider in this country.
The truth matters. Science matters. And the lives we protect are not up for debate.
23/04/2025
ہائی بلڈ پریشر سے دل ، دماغ اورگردے متاثر
بدھ 6 مارچ 2019 3:00
بلڈ پریشر کا عارضہ بہت سی زندگیوں کو متاثر کرنے کا سبب بن رہا ہے . لو بلڈ پریشر کا شکار افراد بہت جلد تھکن کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ ہائی بلڈ پریشر امراض قلب ، ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے . بلڈ پریشر ہائی ہونے کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول کرنا ضروری ہے ورنہ صورت حال تشویشناک حد تک بگڑ سکتی ہے ۔
ہائی بلڈ پریشر دل کے مسلز اور والز پر اضافی دباﺅ ڈالنے کاسبب بنتا ہے . اسکے نتیجے میں دل کے مسلز کمزور پڑ جاتے ہیں اور انکا اسٹروک یا اٹیک سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے. ہائی بلڈ پریشر انیورزم کا باعث بھی بنتا ہے جس کے نتیجے میں شریانوں میں ورم آجاتا ہے اور ایک ابھار پیدا ہوتا ہے جسکے پھٹنے کی صورت میں زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔
ہائی بلڈ پریشر دل کے ساتھ دماغ کو بھی متاثرکرتا ہے۔ اسکا تعلق بعض اقسام کے ڈیمینشیا سے جوڑا جا سکتا ہے . یہ ٹرانزیئنٹ اسکیمک اٹیک کا سبب بھی بن سکتا ہے . یہ دراصل دماغ کو خون کی عدم فراہمی کی صورت ہے جو دماغ کی شریانوں میں خون کے جمنے کے سبب پیدا ہوتی ہے . اسکے نتائج اسٹروک کی صورت میں سامنے آتے ہیں ۔
ہائی بلڈ پریشر گردوں کو بھی متا ثرکرتا ہے . ہائی بلڈ پریشر شریانوں کو کمزور کر یتا ہے اس طرح گردوں کو خون کو فلٹر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اسکے نتیجے میں گردوں کا فیل ہونا یا آرٹری اینیورزم کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔
ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں پیریفیرل آرٹری ڈیزیز بھی واقع ہوسکتی ہے جو لمبز تک خون کی ترسیل میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے ۔ اسکے نتیجے میں ٹانگیں خاص طور پر متاثر ہوتی ہیں اور درد کے ساتھ چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
"میں میگنیشیم ہوں۔"
دروازے پر دستک ہوئی
تو میں نے اندر سے پوچھا، "کون ہے؟"
جواب آیا، "میں میگنیشیم ہوں۔"
یہ نام میرے لیے نیا نہ تھا، مگر حیرانی ضرور ہوئی کہ میگنیشیم کیسے دروازے پر آ سکتا ہے؟ میں نے دروازہ کھولا، تو سامنے ایک بارعب مگر مہذب شخصیت کھڑی تھی۔ چہرے پر وقار، انداز میں شائستگی، جیسے کوئی بزرگ دانشور ہو۔ انہیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں لے آیا۔
"آپ کون ہیں؟" اپنا مکمّل تعارف کرائیں
میں نے دلچسپی سے پوچھا۔
وہ مسکرا کر بولے، "میں آپ کے جسم کا ایک لازمی حصہ ہوں۔ آپ کی ہر سانس، ہر حرکت، ہر سوچ میں میری شمولیت ہے۔ مگر افسوس کہ اکثر لوگ مجھے نظر انداز کر دیتے ہیں۔"
میں نے حیرانی سے پوچھا،
"کیا میں نے آپ کو کبھی نظر انداز کیا ہے؟"
"بالکل!" وہ بولے، "کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ بستر پر کروٹ لیں اور اچانک گردن میں بل پڑ جائے؟"
میں نے سر ہلایا،
"جی، ایسا تو آج صبح ہی ہوا ہے ہے۔"
"یہی تو میری کمی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔"
وہ سنجیدگی سے بولے۔ "جب میں کم ہو جاتا ہوں، تو جسم میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، پٹھے اکڑنے لگتے ہیں، نیند متاثر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے۔ مگر پھر بھی لوگ مجھے اہمیت نہیں دیتے۔"
"کیا آپ صرف پٹھوں کے لیے ضروری ہیں؟"
میں نے پوچھا۔ "نہیں، میں آپ کے دماغ کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہوں جتنا جسم کے لیے۔" وہ بولے، "اگر آپ کو بےچینی محسوس ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ جائے، یا ذہن الجھا ہوا لگے، تو اس کا مطلب ہے کہ میں کم ہو چکا ہوں۔ میں آپ کے دل، گردوں، ہڈیوں اور حتیٰ کہ آپ کی نیند کے لیے بھی بےحد ضروری ہوں۔"
"تو پھر آپ سب سے زیادہ کہاں پائے جاتے ہیں؟"
میں نے تجسس سے پوچھا۔
"میں قدرتی طور پر کئی غذاؤں میں پایا جاتا ہوں۔ سب سے زیادہ میرا خزانہ مغز کدو، یعنی پمپکن سیڈ میں ہے۔ اس کے علاوہ میں ہرے پتوں والی سبزیوں، بادام، اخروٹ، چیا سیڈز، کیلے، مچھلی، ڈارک چاکلیٹ اور دالوں میں بھی پایا جاتا ہوں۔ مگر بدقسمتی سے آج کل کی خوراک میں میری مقدار کم ہو چکی ہے، اسی لیے اکثر لوگ میری کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔"
"اگر کوئی آپ کی کمی کا شکار
ہو جائے تو اس کے لیے کیا حل ہے؟"
"سب سے پہلے تو قدرتی غذاؤں سے میری مقدار پوری کرنی چاہیے۔ اگر پھر بھی کمی برقرار رہے تو میرے پانچ اور بھائی بھی ہیں، یعنی مختلف قسم کے میگنیشیم سپلیمنٹس۔ جیسے میگنیشیم گلیسینیٹ، جو ذہنی سکون کے لیے بہترین ہے۔ میگنیشیم سٹریٹ، جو معدے کے مسائل حل کرتا ہے۔ میگنیشیم مالیٹ، جو پٹھوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔ میگنیشیم تھیریونیٹ، جو دماغی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ اور میگنیشیم کلورائیڈ، جو جِلد اور جوڑوں کے لیے مفید ہے۔ مگر یاد رہے، کسی بھی سپلیمنٹ کا استعمال کرتے وقت ہمیشہ ماہر معالج سے مشورہ اور مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔"
"یہ بتائیں،
کیا آپ کی کمی کا تعلق نیند سے بھی ہے؟"
"بےشک! اگر آپ کو نیند آنے میں مشکل ہو، یا رات میں بار بار آنکھ کھل جائے، تو یہ بھی میری کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔ میں جسم کو پر سکون رکھتا ہوں، نیند کے لیے ضروری ہارمون کو متوازن رکھتا ہوں، اور دن بھر کی تھکن اتارنے میں مدد دیتا ہوں۔"
"تو آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی؟"
میں نے سوال کیا۔
"تصور کریں، اگر میں نہ ہوں تو کیا ہوگا؟
آپ کی ہڈیاں کمزور ہو جائیں گی، ذہنی دباؤ بڑھ جائے گا، نیند متاثر ہوگی، توانائی کم ہو جائے گی، اور زندگی کا لطف جاتا رہے گا۔
یہی وجہ ہے کہ قدرت نے مجھے آپ کے جسم میں شامل کیا ہے تاکہ آپ کی صحت بہترین رہے۔"
"آپ کی یہ باتیں بہت دلچسپ ہیں،
مگر لوگ آپ کو نظر انداز کیوں کرتے ہیں؟"
وہ مسکرا کر بولے، "شاید اس لیے کہ میں نظر نہیں آتا، بس خاموشی سے اپنا کام کرتا ہوں۔ مگر جب میری کمی ہوتی ہے، تب لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا ضروری ہوں۔"
میں نے گہری سانس لی اور کہا،
"واقعی، آج آپ سے مل کر اندازہ ہوا کہ آپ کتنے اہم ہیں۔
میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ آپ کو نظر انداز نہیں کروں گا۔"
میگنیشیم نے مسکراتے ہوئے ہاتھ بڑھایا،
"یہی تو میں چاہتا تھا اور یہی بتانے آیا تھا کہ صحت مند زندگی کا راز یہی ہے کہ آپ اپنی خوراک اور طرزِ زندگی میں میری مقدار کا خیال رکھیں۔"
یہ کہہ کر وہ جانے لگے تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا اب ہم آپ کو کہیں نہیں جانے دیں گے.
آپ یہیں رہیں گے ہمارے ساتھ..
🍊 کینو کے چھلکے کے 9 استعمالات 🍊
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر کرشماتی پاؤڈر ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جلد میں قدرتی چمک اور تازگی پیدا ہوتی ہے ۔ کینوکے چھلکے کا پاؤڈر گھر میں تیار کرکے محفوظ کرنا بہت آسان ہے جب کینو کا موسم آئے آپ اس کو بنا کر رکھ لیں اور ساراسال استعمال کرسکتے ہیں ۔
کینو کے چھلکے کے بے شمار فائدے جن کو ہم نہیں جانتے ۔
🍊 کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا :)
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا مشکل نہیں ہے ۔ آپ جب بھی کینو کھائیں تو اس کے چھلکے محفوظ کرلیں اور اسے دو سے تین دن تک دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ خشک ہوکر سخت ہوجائیں ۔ اب ان کو گرینڈ کرلیں کہ پاؤڈر بن جائے اور اس پاؤڈر کو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔
🍊 رنگ گورا کرنے کے لیے :)
کینو کے چھلکے کے پاؤڈر کو دھی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے سکرب کریں پھر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔ یہ جلد سے چکنائی کم کرکے رنگت نکھارتا ہے ۔ کیا آپ کے چہرے پر چھائیاں یا کسی قسم کے نشانات ہیں ؟ تو کینو کا چھلکا آپ کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔
🍊 چکنی جلدکاعلاج :)
اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور مسام کھلے ہیں یا چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں ان سب مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے ۔ پاؤڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس چند قطرے میں مکس کرکے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں ۔ ہفتے میں ایک بار استعمال فائدہ مند ہے ۔
🍊 دانے ختم کرنے کے لئے:)
جب چہرے پر گندگی کی وجہ سے مسامات بند ہوجائیں تو دانے بن جاتے ہیں جو چہرے کی ساری خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں۔ ان دانوں کو ختم کرنے کے لیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے کیونکہ وہ جلد کی گہرائی تک صفا کرتا ہے ۔ کینو کے چھلکے کے پاؤڈر میں پانی ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے پورے چہرے پر لیپ کرلیں پھر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔ا س سے ناصرف دانے ختم ہوں گے بلکہ چہرے سے چکنائی کو ختم کرنے میں بھی مددملے گی ۔
🍊 چہرے سے کیل ختم کرنا :)
چہرے سے کیل مہاسے ختم کرنے کا آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر کینو کی چھال سے بنا ماسک لگائیں ۔ ایک سادہ ماسک بنانے کے لئے ایک حصہ دھی میں دو حصے کینو کے چھلکے کاپاؤڈر ملا کر گاڑھی پیسٹ بنالیں ۔ انگلیوں کو گولائی میں حرکت دیتے ہوئے نرمی سے چہرے پر لگالیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس سے نا صرف قدرتی طور پر اور بغیر درد کے کیل نکل جائیں گے بلکہ چہرے کی اچھے طریقے سے صفائی بھی ہوجائے گی۔
🍊 چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیے :)
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور دودھ برابر مقدار میں مکس کرکے ہموار پیسٹ بنالیں اور اس فیس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگالیں ۔ نیم گرم پانی کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے اُتار دیں ۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو تروتازہ محسوس کریں گے ۔
🍊 دانتوں کو سفید کرنا؛)
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دانتوں سے پیلے دھبے ختم کرکے ان کو سفید کرنے کا آسان اور سستا ذریعہ ہے ۔ آپ پاؤدر کا پیسٹ بنا کر یا پاؤڈر کو دانتوں پر ملیں ، روزانہ کے استعمال سے دانت سفید ہوجائیں گے ۔
🍊 بڑھتی عمر کے لیے :)
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی میں پانی مکس کرکے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں ۔ جلد کی صفائی ہوتی ہے اور یہ داغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے ۔
🍊 جسمانی سوزش :)
اگر جسم پر کوئی کیڑا کاٹ جائے یا کسی قسم کی سوزش ہوجائے تو زہریلا اثر ختم کرنے میں بھی کینو کا چھلکا بہترین ہے ۔
🍊 جسمانی تھکاوٹ دور کرنا :)
غسل کرتے ہوئے اگر پانی میں کینو کے چھلکے ڈال لئے جائیں تو ان کی خوشبو جسمانی تھکاوٹ دور کرکے جلد کو تازگی اور فرحت کا احساس دیتی ہے۔
@ حکیم حافظ عاصم رزاق
06/02/2025
05/02/2025
پُرسکون نیند کے لیے گھریلو مشروبات
اچھی اور پرسکون نیند مجموعی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ جسم کو ٹھیک اور تندرست رکھنے میں مدد دیتی ہے۔خراب نیند وزن بڑھنے، تناؤ کی سطح میں اضافے، کمزور مدافعتی نظام اور یہاں تک کہ دل کی بیماری اور ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے
کچھ گھریلو مشروبات قدرتی طور پر نیند میں مدد دے سکتے ہیں کیونکہ یہ جسم کو سکون پہنچاتے ہیں، تناؤ کو کم کرتے ہیں ۔ آپ کو کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے آپ کو گہری اور پرسکون نیند آسکتی ہے۔
جائفل ملا گرم دودھ
گرم دودھ میں ٹرپٹوفین نامی امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو سیروٹونن اور میلاٹونن کی پیداوار بڑھا کر جسم کو سکون فراہم کرتا ہے۔اس میں تھوڑی سی جائفل شامل کرنے سے اس کا خواب آور اثر مزید بڑھ جاتا ہے۔ جائفل میں مائرسٹیسن موجود ہوتا ہے جو ہلکی پرسکون خصوصیات رکھتا ہے۔سونے سے آدھا گھنٹے پہلے ایک کپ گرم دودھ میں تھوڑی سی جائفل ملا کر پینے سے نیند آنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ہلدی والا دودھ
ہلدی میں کرکومن پایا جاتا ہے جو سوزش کم کرنے اور جسم کو سکون پہنچانے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ تناؤ کو کم کرنے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔گرم دودھ میں ہلدی، کالی مرچ اور شہد ملا کر ’گولڈن ملک‘ بنایا جاتا ہے جو ایک آرام دہ مشروب ہے اور سکون فراہم کرکے بہتر نیند میں مدد دیتا ہے۔
کھٹی چیری کا جوس
کھٹی چیری قدرتی طور پر میلاٹونن فراہم کرتی ہے جو نیند کو منظم کرنے والا ہارمون ہے۔شام کے وقت چینی کے بغیر کھٹی چیری کا جوس پینے سے نیند کے دورانیے اور معیار میں بہتری آسکتی ہے جس کی وجہ سے یہ بے خوابی کے لیے ایک بہترین قدرتی علاج ثابت ہو سکتا ہے۔
گُل بابونہ کی چائے
گُل بابونہ کی چائے نیند کے لیے سب سے مشہور جڑی بوٹیوں والی چائے میں سے ایک ہے۔اس میں ایپیجینن نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے، جو دماغ کے مخصوص ریسیپٹرز سے جُڑ کر سکون فراہم کرتا ہے اور بے چینی کو کم کرتا ہے۔سونے سے ایک گھنٹہ قبل ایک کپ گل بابونہ کی چائے پینا آپ کو پرسکون ہونے اور تیزی سے نیند لانے میں مدد دے سکتا ہے۔
کیلے کا شیک
کیلے میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ پٹھوں کو آرام دینے اور رات کے وقت ہونے والے کھچاؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔کیلے کو گرم دودھ اور بادام کے ساتھ بلینڈ کریں، اس میں تھوڑی سی دار چینی شامل کریں اور اس طرح سے اچھی نیند کے لیے شیک تیار کیا جا سکتا ہے۔کیلے میں موجود ٹرپٹوفین بھی میلاٹونن کی پیداوار کو بڑھانے میں معاون ہوتا ہے۔
بادام اور شہد ملا دودھ
بادام کا دودھ ایک بہترین نباتاتی متبادل ہے جس میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے، میگنیشیم ایسا مرکب ہے جس کے استعمال کی وجہ سے نیند میں مدد ملتی ہے۔اس میں ایک چمچ شہد شامل کرنے سے تھوڑی مقدار میں گلوکوز فراہم ہوتا ہے جو تناؤ کے ہارمُونز کو کم کرنے اور دماغ کو نیند لانے والے کیمیکلز پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جاپانی ڈاکٹر کی حیرت انگیز تحقیق:
معدے کے تیزابیت کا سبب صرف بے ترتیب خوراک نہیں بلکہ بے چینی معدے کے تیزابیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجہ خوراک میں نمک کی زیادتی نہیں بلکہ جذبات پر قابو نہ پانا بلڈ پریشر کے بڑھنے کی اصل وجہ ہے۔
انسان کے جسم میں خون کی چکنائی زیادہ ہونے کی وجہ چکنائی والی غذا نہیں بلکہ سستی ہے۔
چھاتی کی تمام بیماریوں کا سبب آکسیجن کی کمی نہیں بلکہ غم اور افسردگی ہے، جو انسان کو چھاتی کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔
شوگر کی بیماری کا سبب جسم میں گلوکوز کی زیادتی نہیں بلکہ غرور اور اپنی بات پر سختی سے قائم رہنا اس بیماری کو دعوت دیتا ہے۔
جگر (لیور) کی بیماریوں کا سبب صرف بے وقت نیند اور ذہنی دباؤ نہیں بلکہ مایوسی اور دل ٹوٹنے کے اثرات بھی جگر کی بیماریوں کا حصہ ہیں۔
دل کی بیماریوں کی وجہ خون کی کمی نہیں بلکہ سکون اور اطمینان کا فقدان ہے جو دل کی بیماریوں کا اصل سبب ہے۔
مختصراً، ان بیماریوں کے اسباب درج ذیل فیصد میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں:
50٪ روحانی اسباب
25٪ نفسیاتی اسباب
15٪ سماجی اسباب
10٪ کیمیائی اسباب
لہذا، اگر آپ ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنے دل و دماغ کی حفاظت کریں اور حسد، نفرت، غصہ، غرور، سستی، بدکلامی اور دوسروں کو کمتر سمجھنے سے پرہیز کریں۔
صحت مند زندگی کا راز
بچوں کو ان چیزوں سے بچائیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Rawalpindi
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |