Mohsin Reza

Mohsin Reza

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohsin Reza, Health/Beauty, Rawalpindi.

14/03/2024

‏امام زمان (عج) کی بارگاہ میں ھدیہ

آیت اللہ بہجت رحمت اللہ علیہ فرماتے ھیں :
میں تیسری جماعت میں پڑھتاتھا ،ایک دن جب میں مسجد میں تھا، امام جماعت نے، مغرب کی نماز کے بعد نمازیوں کو مخاطب کرتے ھوے کہا:
*کسی کی ھم سے محبت بڑھانےکا ایک طریقہ تحفہ دینا ھے۔ تحفہ، دو لوگوں کے درمیان محبت بڑھاتا ھے*

*دنیا میں امام زماں عج سے زیادہ کون حق رکھتا ھے کہ ھم اس کو تحفہ دیں؟*
آپ ھر نماز، کے بعد ایک مرتبہ قرآن ختم کیجیئے اور امام مھدی عج کی محضر میں تحفے کے طور پر ھدیہ پیش کیجئیے، تعجب نہ کریں ھر نماز کے بعد ایک ختم قرآن ھوسکتا ھے، کیونکہ نبی کریم ص نے فرمایا ھے:
*جس نےایک مرتبہ قل هوالله احد پڑھی، اس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا ھے... اور جو تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ لے، اس نے پورا قرآن ختم کیا ھے»*
اگر ھر نماز کے بعد، ھم تین مرتبہ سوره توحید پڑھ لیں، تو ایک ختم قرآن کا ثواب ملتا ھے اور یہ ثواب ھم امام عصر عج کے محضر میں هدیه کرسکتے ھیں.»

امام جماعت کی باتیں، میرے دل میں بیٹھ گئیں،
اور ااس دن کے بعد، ھر نماز کے بعد، ایک ختم قرآن امام زمان عج کے محضر میں ھدیہ کرتا ھوں.

یہاں تک کہ ایک دن حدیث نظر سے گذری، جسے پڑھکر میں بہت خوش ھوا؛
علی بن مغیره نے روایت کی ھے :
میں امام کاظم ع کی خدمت میں پہنچا اور عرض کیا :

*« میں قرآن ختم کرکے، اسکا ثواب آپکے اجداد کی بارگاہ میں ھدیہ کرتا ھوں۔ کیا اس کام کا مجھے کوئی انعام ملےگا؟*
امام کاظم ع نے فرمایا :

*تمھارا انعام یہ ھے کہ قیامت کے دن تم ھمارے ساتھ ھوگے*

*آئیے ھر نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید پڑھ لیں اور اس کا ثواب امام زمان علیہ السلام کی بارگاہ میں ھدیہ کریں

11/03/2024

۔قالَ أمیرُ المُؤمِنینَ علیه السلام : فَقُمتُ فَقُلتُ : یا رَسولَ اللّه ِ ، ما أفضَلُ الأَعمالِ فی هذا الشَّهرِ؟

فَقالَ : «یا أبَا الحَسَنِ ، أفضَلُ الأَعمالِ فی هذَا الشَّهرِ الوَرَعُ عَن مَحارِمِ اللّه ِ عز و جل”

امیر المؤمنین ؑ فرماتے ہیں کہ میں مجمع میں سے کھڑا ہوا اور عرض کی یا رسول اللہؐ!اس مہینے میں سب سے افضل اور برتر کام کیا ہے؟

تو آپؐ نے فرمایا : اے علی! اس ماہ میں سب سے افضل عمل حرام کاموں سے پرہیز کرنا ہے۔

11/03/2024

😭

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Rawalpindi