MUhammad Khalid

MUhammad Khalid

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MUhammad Khalid, Health/Beauty, dist okara, Renala Khurd.

03/10/2023
Rasool Allah saw Kay Suchy Khwab 02/10/2023

Rasool Allah saw Kay Suchy Khwab Playlist Video Topic : M***i Abdul Rahman Abidالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !امید ہے آ...

TikTok · Osama pansari 27/09/2023

TikTok · Osama pansari 35.4K likes, 4 comments. “ alrehmanpnsar”

25/09/2023

*بچے اور اللہ کی محبت*

میں نے آج تک اپنی زندگی لے.....

*بچوں کے سامنے جب بھی بات کی جائے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتے ہیں وہ بہت خوش ہوتے ہیں* اور بڑی محبت سے بات سنتے ہیں -
اللہ تعالیٰ کس بات سے خوش ہوتے ہیں اور کس بات سے ناراض ہوتے ہیں، سب کچھ جاننا چاہتے ہیں -

میری ایک دوست نے مجھے بتایا میرا بیٹا بہت چھوٹا سا ہی تھا، جب بولنا شروع کیا تو بہت ہی باتون تھا، بہت باتیں کرتا، سوال جواب کرتا- *میں اکثر اس سے اللہ تعالیٰ کی باتیں کیا کرتی، اللہ کی نعمتیں بتایا کرتی*، دیکھو سورج کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور یہ ہمارے لئے چمکتا ہے، رات ھوتی تو چاند کو دکھاتی، دیکھو چاند کے چمکنے سے رات کتنی خوبصورت ہو جاتی ھے ورنہ ہر طرف کالا اندھیرا ہوتا، اور دیکھو اللہ نے ہمیں آنکھیں دیں ورنہ ہم اندھے ھوتے اور یونہی ادھر اُدھر ٹکراتے پھرتے،،، اور اللہ نے ہمیں کتنے مزے مزے کی کھانے پینے کی چیزیں دیں، ورنہ ہم بھی گھاس کھاتے،،،،،
اور وہ گھاس والی بات پر خوب ہنستا،،،،،
تو میں دلچسپ انداز میں اسے اللہ کی نعمتوں اور کبریائی کے بارے ميں بتاتی،

اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کس بات سے خوش ہوتے ہیں، کس سے ناراض ہوتے ہیں...؟ سب کچھ اسے سمجھایا کرتی-
اللہ اپنے جن بندوں سے راضی ہوتے ہیں انہیں *جنت میں داخل فرماتے ہیں - اور جنت کا ذکر تو گویا اسکی کمزوری بن گیا تھا، جنت میں کیا کیا ہوگا، کیسی ہوگی*، وہاں سب کچھ ملے گا، سارے کھلونے ھونگے، وہ اپنی پسند کے کھلونوں اور کھانے پینے کی چیزوں کے نام لیتا، اور خوش ہوتا - اور میں اسے کہتی ، مگر یہ سب کچھ تب ملے گا جب اللہ آپ سے خوش ھونگے-

اور وہ پوچھتا، تو میں کیا کروں امی کہ اللہ مجھ سے خوش ھو جائیں ......؟؟؟
*پھر میں اس کو چھوٹی چھوٹی دین کی باتیں سمجھایا کرتی، بڑوں کا کہنا مانو، جھوٹ نہ بولو، ہمشہ سچ بولو، ضد نہ کرو، گالی نہ دینا کبھی، ہ میشہ بڑوں کی عزت کرو، اور جو مل جائے اللہ کا شکر ادا کر کے کھائو* - وہ میری ہر بات مانتا- اور اگر نا ماننی ھوتی تو مجھ سے ڈسکس کرتا کہ میں ایسا کیوں نہیں کررہا،،،،!

غالباً اس کی عمر اس وقت چار سال کی ھوگی، رمضان کا مہینہ تھا ایک دن کہنے لگا امی میں بھی روزہ رکھونگا - میں نے اسکا بھی روزہ رکھوا دیا کہ بچہ ھے تھوڑی دیر میں بھول بھال جائے گا- ابھی میں فجر پڑھ کے جانماز پر ہی بیٹھی تھی کہ وہ آگیا، امی مجھے پیاس لگ رہی ھے - میں نے کہا پانی پی لو بیٹا،،،،،،
نہیں *امی میرا روزہ ھے* نا،،،،،
میں نے کہا کوئی بات نہیں آپ تو بچے ہو نا، آپ پانی پی لو....
لیکن امی اللہ تعالیٰ ناراض ھونگے،،،،
*میں نے سوچا کیوں نہ بچے کا تھوڑا سا امتحان لے لیا جائے،*
*میں نے اس سے کہا ادھر آؤ، آپ میری چادر میں چھپ کہ پانی پی لو، نہیں امی یہاں تو اللہ دیکھ لین گے، میں نے کہا اچھا دیکھو ادھر میز کے نیچے بہت اندھیرا ھے وہاں کچھ نظر نہیں آ رہا، آپ وہاں چھپ کے پانی پی لو...*.
وہ کچھ دیر میری طرف دیکھتا رہا اور پھر ایک دم میری گود میں سر رکھ کہ سسکیوں سے رونے لگا ....

میں کہیں نہیں چھپ سکتا امی اللہ تعالیٰ ہر جگہ دیکھ لیتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہر جگہ دیکھ لیتے ہیں ،وہ کہتا جاتا تھا اور سسکیوں سے روتا جاتا تھا......!
اور میرا دل اپنے رب کے آگے سجدہ ریز تھا، شکر کررہا تھا، محنت وصول ہو رہی ہے دعائیں رنگ لائی ہیں، میں اپنے بچے کا یقین بنانے میں کامیاب ہو رہی ہوں -

*اور یقیناً جو لوگ اللہ کی راہ میں ہدایت پانے کیلئے کوشش کرتے ہیں اللہ ضرور ان کے لئے راستے کھول دیتا ہے* -
پھر میں نے اس کو بڑے پیار سے بچوں کے روزے کا مسئلہ سمجھایا اس کو پانی پلایا اور وہ اور بھی خوش ھوگیا کہ اللہ تعالیٰ کتنے اچھے ہیں، بچوں کا تھوڑی دیر کا روزہ بھی قبول کر لیتے ہیں-

اب ماشاء اللہ وہ بڑا ہو رہا ہے، چھٹی جماعت میں پڑھتا ہے، ایک دن سبق یاد کررہا تھا، حضرت ابراہیمؑ علیہ السلام، اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کررہے تھے کہ جنت سے مینڈھا آگیا،،،،،،،،، اور اسماعيل علیہ السلام ذبح ھونے سے بچ گئے اور مینڈھا ذبح ھو گیا-
اس نے یہ واقعہ مجھے پوری تفصیل سے سنایا اور پھر آخر میں مجھ سے پوچھنے لگا امی،،، *اگر اس روز حضرت اسماعیل علیہ السلام قربان ہوجاتے تو کیا ہر سال عید الاضحی پر بچوں کی قربانی ہوتی،،*،؟ میں نے کہا ہاں بیٹا، پھر شاید بچوں ہی کی قربانی ہوا کرتی ہر سال....!

وہ کہنے لگا امی، اگر ایسا ہوتا تو کیا لوگ اپنے بچوں کو قربان کر دیتے؟؟؟
میں نے کہا ہاں بیٹے، جو لوگ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور جو اللہ کے قریب ہیں، وہ تو ضرور ایسا کرتے - آخر قریب والے ہی تو قربانی دیتے ہیں -
میرے دل میں اس وقت ایک خیال آیا اور میں نے بڑے صدق دل سے ایک بات کہی،،،، سلمان اگر ایسا ہوتا تو میں تو ضرور آپ کو قربان کر دیتی، آپ ہو جاتے قربان.....؟؟؟

میں سمجھ رہی تھی شاید وہخوفزدہ ہو کر بہت شاکی نظروں سے مجھے دیکھے گا،،،،

مگر وہ بہت دلفریب انداز میں مسکرایا اور بولا، جی امی ہو جاتا قربان، یہ تو اللہ کی رضا ھے نا...!!!
مجھے اپنے بیٹے پر بے تحاشا پیار آیا، میں نے اسے بہت پیار کیا، دعائیں دیں-
اللہ کریم کا بہت شکر ادا کیا - سب تعریف اللہ ہی کے لئے ھے -
بے شک اس میں ماں کی تربیت اور پرخلوص دعاوں کا بھی اثر ھے، *ماں جب اپنی اولاد کی فکر کرتی ھے کہ کہیں بے دین ھو کر میرا بچہ ضایع نہ ھو جائے،،؟*

وہ اسکے دین کی فکر کرتی ھے، راتوں کو اٹھ اٹھ کر اللہ کے سامنے فریاد کرتی ھے، دعا صرف دل سے ہی نہیں نکلتی بلکہ اسکا رواں رواں سراپا التجا بن جاتا ھے - اور ماں کی فریاد تو آسمانوں کا سینہ چیر کر عرش پر جاتی ھے -
اور جب کبھی بچے نافرمانی کریں تو میں سب سے پہلے خود کو دیکھتی ھوں میں کہیں کچھ غلط تم نہیں کر رہی،،؟

🌺 *کہنے کا مقصد یہ ھے کہ بچوں کے دل میں شروع سے ہی اللہ کی محبت بٹھایی جائے، اس کی رضا اور ناراضگی کا احساس دلایا جائے، اللہ کی ذات پر یقین کرنا سکھایا جائے* -
جب بچے اللہ کو پہچان لیتے ہیں پھر ان کے لئے سارے دین پر چلنا آسان ہو جاتا ھے -

لیکن بچے، بچے ہی ہوتے ہیں، غلطیاں بھی کر جاتے ہیں کبھی نافرمانی بھی کر جاتے ہیں، تو گھبرائیں نہیں پیار سے سمجھائیں، اللہ سے دعا کریں -
*یقین کیجئے ماں کی تربیت کا رنگ سب سے گہرا، سب سے پختہ ھوتا ھے - باہر کے سب رنگ کچے ھوتے ہیں بہت جلدی اتر جاتے ہیں - بچوں کو سکون ماں کی آغوش میں ہی ملتا ھے - بشرطیکہ ماں واقعی ماں ھونے کا حق ادا کرے-
💐🌹💐

25/09/2023

*انتہائ خوب صورت، لازوال پوسٹ - بار بار پڑھنے اور عمل کرنے کے لئے ۔۔۔۔*
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
۔۔۔۔۔۔۔اس کے گھر میں کچھ چیز یں حیران و پریشاں کر دینے والی تھیں۔پریشان کر دینے والی بات یہ تھی۔کہ قرآن کا ایک نسخہ کچن میں رکھا تھا جس پر تیل کے نشانات نمایاں تھے ۔اسے بار بار جیسے گیلے ہاتھوں سے پکڑا گیا ہو ۔
دوسرا نسخہ باہر باغیچہ کے ایک کونے میں لگی تختی پر رکھا تھا۔ اس کے اوراق بھی بوسیدہ سے تھے۔
ایک نسخہ اس کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر تھا۔ تو ایک لاوئچ میں۔
یقینا کئی دفعہ پیٹھ ہو جاتی ہو گی۔بے ادبی ہوتی ہوگی۔اسے ذرا احساس نہیں۔دل میں غبار سا اٹھا اور چہرہ متغیر ہو گیا ۔
اس نے شاید بھانپ لیا تھا تبھی بولی۔دراصل بچے چھوٹے ہیں اور بڑا خاندان ہے۔ بے تحاشا مصروفیات میں ایک جگہ بیٹھ کر قرآن سے استفادہ کا موقع نہیں ملتا۔اس لئے جگہ جگہ قرآن رکھ دیئے ہیں جہاں زرا گنجائش ملتی ہے ۔اٹھاکرپڑھ لیتی ہوں ۔
دراصل باجی مسئلے بھی تو دن میں ہزاروں طرح کے پیش آتے ہیں اور حل اسی میں ملتا ہے۔
میں کچھ سمجھ نہیں پائی۔۔
وہ گویا ہوئ۔باجی اللہ نے قرآن کریم میں ہر مسئلے کا حل بتایا ہے۔یہ بات میرے ابا نے مجھے بتائ تھی۔انھوں نے کہا اس سے دوستی کر لو۔ہر معاملے میں اس سے پوچھا کرو ۔یہ کتاب تمھیں جواب دے گی ۔تمھارا ہر مسئلہ حل کرے گی۔
بس یہی سہیلی ہے میری اسی سے پوچھتی ہوں سب کچھ ۔اور یہ کتاب ہر مسئلہ کا حل بتا دیتی ہے۔
کئ مسئلے چند آیات ہی سے سلجھ جاتے ہیں۔ ان آیات پر میں نے ریڈ مارکنک کی ہوئ ہے۔جب مسئلہ پیش آۓ تو ان ساری آیات کو جلدی سے کنگال لیتی ہوں۔کبھی ذیادہ وقت بھی لگتا ہے۔اور کبھی کھولتے ہی میرے مسئلے کا حل سامنے مل جاتاہے۔تب میرے آنسو بہنے لگتے ہیں رب کی محبت میں ۔بس اسی لئے ان نسخوں کی یہ حالت ہے۔
مثلا کل ہی میری نند آئی ہوئی تھی۔کھانا کھلا کر کچن کی طرف جا رہی تھی۔کہ اس کی کچھ باتیں کانوں میں پڑیں ۔غصے سے بری حالت ہوئی۔اتنی مشقت اور پھر یہ جزا ۔ایسے میں کیا کروں۔قرآن کھولا۔ایک آیت سامنے تھی۔برائ کو اس نیکی سے رفع کرو جو بہترین ہو۔کل ہی اپنے لئے بندے لائ تھی۔جا کر نند کو پہنا دیے۔اس کی حالت دیکھنے والی تھی ۔وہ کچھ دیر دیکھتی رہی۔پھر رو پڑی۔میں نے اسے گلے لگا لیا۔بولی بھابھی سسرال میں منفی ماحول نے منفی بنا دیا ہے۔ معاف کر دینا مجھے۔آپ واقعی بہت اچھی بھابھی ہیں بہنوں سے بھی بڑھ کر ۔اللہ تمھیں خوش رکھے۔آباد رکھے.
عجیب سرشاری عطا ہوئی ۔۔۔
آج جب آپ آۓ میں کھانا بنا چکی تھی۔دل میں خیال آیا کیسے پورا ہو گا اتنے میں۔قران کھولا لکھا تھا۔اگر شکر کرو گے تو میں بڑھا دوں گا۔میں نے پریشانی ہٹا کرشکر ادا کیا ۔ فریج میں دیکھا مٹر رکھے ہیں۔چاول نکالنے لگی کہ پڑوس سے بریانی کی ڈش آگئی۔ میاں آفس سے آتے حلیم ساتھ لیتے آۓ۔یعنی اللہ نے فوراً ہی مسئلہ حل کیا۔ بندوبست کر دیا
۔بس باجی ہر مشکل لمحے میں میرا رجوع اسی کی طرف ہوتا ہے۔
کووڈ میں میاں کا کام چھوٹ گیا۔بڑی پریشانی ہوئی۔قران کھولا تو لکھا تھا استغفار کرو بدلے میں تمھیں بارش بھی دونگا۔مال اور اولاد کو بڑھاؤں گا۔اور باغات اور نہریں عطا کروں گا ۔میں تو حیران رہ گئی۔استغفار کے اتنے بڑے فائدے ۔سب گھر والوں کو جمع کیا ایک دوسرے سے معافی تلافی کی ۔پھر سوچ سوچ کر ہر اس شخص سے معافی مانگی۔جس سے گمان تھا کہ ہم نے کوئی زیادتی کی ہوگی۔ ساتھ ہی زبان سے بھی استغفرُللہ کہتے رہے ۔سید الاستغفار کا بھی ورد رہا ۔آپ یقین جا نو ۔تین دن کے اندر ہی اس کے اثرات ظاہر ہوۓ۔ایک خاندان سےعرصے سے ناراضگی تھی ۔معافی تلافی کے بعد وہ سب گھر آۓ۔باتوں باتوں میں اس نے لیدر کمپنی کی پوسٹ خالی ہونے کا زکر کیا ۔ان کے تجربے کی بنیاد پر تین گنا تنخواہ اور کئی سہولیات کے ساتھ ان کی جاب پکی ہو گئی۔اور ناراض لوگوں کے راضی ہو نے سے جو سکون اترا ۔اسکا تو اندازہ ہی نہیں کئ برکتوں کی بارش اور خوشیوں کے باغ گویا ہاتھ آگۓ۔
وہ بہت سادگی سے قرآن کو سینے سے محبت سے لگاۓ بتاتی جا رہی تھی ۔اور میں شرمندہ تھی ۔آج تک قرآن سے ایسا سہیلی والا تعلق نہ تو بنا تھا۔اور نہ ہی ایسی رہنمائی میسر تھی۔اب دل کا غبار ندامت میں ڈھلا تو آنسؤوں کی صورت بہنے لگا۔۔
کاش قرآن کی ظاہری رکھ رکھاؤ جتنی ہی توجہ اسکی روح اور اصل پیغام پر دی ہوتی۔ تو قرب میرے نصیب میں بھی ہوتا۔اور دکھوں کی گٹھڑیاں آج اٹھائے نہ پھر رہی ہوتی۔ میں مقدس جان کر اس کے اس کے اصل پیغام سے ہی محروم ہو گئی۔❣️🌹💖
غور وفکر کرو کہ اللہ نے غور وفکر کرنے کا حکم دیا ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم سے حقیقی محبت عطا فرمائے
آمین ثم آمین

25/09/2023

*آپ اپنے بچوں کو کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟*
♾️♾️☘️❓☘️♾️♾️

🔅 بہت شیطان ہے۔
🔅بد تمیز
🔅لالچی
🔅میرا گڈا
🔅بہادر بیٹا
🔅ہیلپنگ
🔅سست
🔅ایکٹو
🔅بات ماننے والا بیٹا
*یا کیا؟* ❓

*محبت سے رکھے نام محبت میں لیے جاتے ہیں۔ سبھی لیتے ہیں۔ لیکن مسئلہ وہاں آتا ہے جب روانی میں ہم بچوں کو وہ کہتے ہیں* جو انکے ذہن پر نقش ہو جاتا ئے۔

☘️جب اکثر بچے کو کہا جائے میتھ میں بالکل زیرو ہو، دماغ ہی نہیں چلتا تمہارا (بچہ کوشش ہی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اسکا دماغ ہی نہیں چلتا نا)
میری بیٹی کو ماما کی طرح تیار ہونے کا بہت شوق ئے (بچی پہلے سے بھی زیادہ ہر وقت ماں کا میک اپ استعمال کرتی پائے جائے گی)

🔸فلاں بہن اسکی سب سے زیادہ لاڈلی ہے (اب اس بہن کا پہلے سے زیادہ خیال رکھا جانے لگتا ہے باقیوں کیساتھ چاہے نا انصافی بھی کرنی پڑ جائے)

🔸یہ بچہ ہمارے گھر کا سب سے ڈھیلا (یا ایکٹو) بچہ ہے۔ (بچہ مزید اسی چیز پر پکا ہو جائے گا۔ ڈھیلا کہہ کہہ کر باتھ روم جانا بھی ایک کام لگنے لگے گا۔)

🔸ہماری بیٹی کے لڑکوں والے شوق ہیں (اب اسکا دل کرے گا کہ کپڑوں سے لیکر بولنے کے طریقے تک لڑکوں والا اپناتی چلی جائے)

🔸یہ میرا بہادر بیٹا کبھی نہیں روتا (بچے کو اس بات پر توجہ ملی تو انتہائی چوٹ پر بھی وہ آنسو روک رکھتا ہے)

🔸تم چھوٹے تھے تو اچھے تھے۔ اب بہت بد تمیز ہو گئے ہو (جب لیبل لگ ہی گیا تو بد تمیزی کرنے میں کیا حرج ئے)

*یہ محض کچھ مثالیں ہیں۔* محبت سے مزید گہرائی میں سوچیے۔ ہمیں بیشک نہ بتائیں، بس خود سوچیں۔
اور کوشش کریں 💠 *بچوں کو صرف اچھے ناموں سے پکاریں۔۔۔ جیسا آپ اپنے بچے کو دیکھنا چاہتی ہیں اسے ویسا ہی کہنا شروع کر دیں۔۔۔ پھر دیکھیں بنا محنت کے آپ کا بچہ اپ کا آئیڈیل بن جائے گا۔۔۔۔۔ ان شاءاللہ*
*انتخاب،، عابد چوہدری*

*اس پیغام کو اور تربیہ گروپ کے* *لنک کو اپنے* *پیاروں، اور مقامی گروپس میں شئیر ضرور کریں تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ* *کے ذریعے بدل دے*

Islam360 24/09/2023

Islam360 Made with love in Pakistan

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Renala Khurd?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Dist Okara
Renala Khurd
56130