Wajid Khan Afridi
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
آللہ کے سوا کسی اور کا ڈار دل میں رکھنا شرک سمجھتا ہوں
چې مړي پکښې کیږي چې تورسري سرتوریږي*
*باید د جنګ نه مخکښې دې جرګې ته سړے کیني*
آپ تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آمن میں کتنا مزا ہے آج کرنل شیر خان فٹ بال سٹیڈیم میں جو فائنل میچ کھیلا گیا اس میں اہل تشیع اور اہلسنت کے نوجوان موجود تھے ایک پُرامن ماحول بنا ہوا تھا لوگوں نے خوب انجوائے کیا
دوسری بات اپنے علاقوں میں شر پسند عناصر کو ہیرو بنانے کے جگہ ان کے خلاف آواز اٹھائیں تو انشاء اللہ آمن ضروری قائم ہوگا
Azizen fans Fahim Striker Daud Barki
*چې مړي پکښې کیږي چې تورسري سرتوریږي*
*باید د جنګ نه مخکښې دې جرګې ته سړے کیني*
آپ تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آمن میں کتنا مزا ہے آج کرنل شیر خان فٹ بال سٹیڈیم میں جو فائنل میچ کھیلا گیا اس میں اہل تشیع اور اہلسنت کے نوجوان موجود تھے ایک پُرامن ماحول بنا ہوا تھا لوگوں نے خوب انجوائے کیا
دوسری بات اپنے علاقوں میں شر پسند عناصر کو ہیرو بنانے کے جگہ ان کے خلاف آواز اٹھائیں تو انشاء اللہ آمن ضروری قائم ہوگا
Azizen fans
ہر منافق کو فوراً بے نقاب مت کریں'
یقین مانو !
لوگوں کی جعلی وفاداری دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔
Azizen
27/06/2026
ہر وہ شخص واقعی انمول ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کی سختیوں، ناکامیوں اور غموں کے درمیان مرجھانے نہ دے۔ دنیا میں بہت سے لوگ ملتے ہیں جو خوشیوں میں ساتھ دیتے ہیں، لیکن وہ لوگ نایاب ہوتے ہیں جو آپ کے دکھ، خاموشی اور ٹوٹے ہوئے لمحوں میں آپ کا سہارا بنتے ہیں۔ ایسے لوگ صرف الفاظ سے نہیں بلکہ اپنی موجودگی، خلوص اور محبت سے دل کو طاقت دیتے ہیں۔ جب حالات انسان کی امیدوں کو کمزور کرنے لگتے ہیں اور دل پژمردگی کا شکار ہونے لگتا ہے، تب ایک مخلص شخص کی حوصلہ افزائی بہار کی پہلی ہوا کی مانند محسوس ہوتی ہے۔ وہ آپ کو یاد دلاتا ہے کہ زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی، راستے ابھی باقی ہیں اور خواب ابھی زندہ ہیں۔
انمول لوگ وہ ہوتے ہیں جو آپ کی کمزوریوں کا مذاق نہیں اڑاتے بلکہ انہیں طاقت میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ آپ کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکتے بلکہ مرہم رکھتے ہیں۔ ان کی محبت مفاد سے پاک اور ان کا خلوص دکھاوے سے آزاد ہوتا ہے۔ ایسے لوگ زندگی کے باغ میں ان نایاب پھولوں کی مانند ہوتے ہیں جن کی خوشبو وقت گزرنے کے باوجود باقی رہتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دولت، شہرت اور آسائشیں وقتی سکون دے سکتی ہیں، مگر ایک مخلص انسان کی رفاقت دل کو وہ زندگی بخشتی ہے جو کسی خزانے سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے جو لوگ آپ کو مرجھانے نہیں دیتے، انہیں سنبھال کر رکھنا چاہیے، کیونکہ یہی لوگ زندگی کی اصل دولت اور خدا کی خوبصورت نعمت ہوتے ہیں۔
Azizen Daud Barki
حکومتِ خیبرپختونخو سے رمضان پیکج کا 12500 ہزار روپیہ جاز کیش سے نکالنے کا طریقہ*
*جو اب شناختی کارڈ پر اب نکلے گا اکاؤنٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے*
27/02/2026
پاکستان اور افغانستان دونوں مسلمان ممالک ہیں، مگر جنگ میں ایک ہی نعرہ—اللہ اکبر—دونوں طرف گونج رہا ہے۔
جب قبلہ ایک ہو تو بندوقیں نہیں، دعائیں اٹھنی چاہئیں۔
اللہ کے نام پر شروع ہونے والی جنگ، اللہ کے بندوں کو ہی لہو لہان کر رہی ہے۔
بھائیوں کے درمیان جنگ، دشمنوں کی جیت بن جاتی ہے۔
امت کی طاقت اتحاد میں ہے، خونریزی میں نہیں۔
اختلافات کا حل میز پر ہوتا ہے، میدانِ جنگ میں نہیں۔
مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے، یہ حقیقت کبھی نہیں بدلتی۔
امن ہی اصل فتح ہے، ورنہ جنگ میں سب ہار جاتے ہیں۔
17/01/2026
پریس ریلیز
آج بمخورخہ 17/01/26
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر کرم ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرم امجد حسین اور اسٹنٹ کمشنر عصمت شنواری کے ہمراہ متاثرین کیمپ میں سنٹرل کرم سے آئے ہوئے متاثرین میں مختلف کھیلوں کے سامان تقسیم کیا
یاد رہے کہ ڈی سی کرم جناب کل متاثرین کیمپ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرم کو ہدایت کی تھی کہ متاثرین کیمپ میں کھلاڑیوں کیلئے ولی بال گراؤنڈ اور کرکٹ سامان مہیا کیا جائے
جس پر آج فوکل فرسن سپورٹس آفیسر کرم واجد خان افرید ی اور اسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عصمت اللہ شنواری نے متاثرین کیمپ کے کھلاڑیوں میں 2 کرکٹ ٹیموں میں کیٹ ، ولی بال اور ولی بال گراؤنڈ کیلئے نیٹ دے دیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عصمت اللہ شنواری اور کمیٹی کے اراکین نے سپورٹس آفیسر کرم امجد حسین جو ڈی سی کرم کے ہدایت پر بروقت متاثرین کیمپ کے کھلاڑیوں کو سامان مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا
Azizen
13/01/2026
خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز 4 فروری سے 7 فروری تک پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔
انڈر 21 گیمز کے انعقاد کے حوالے سے گزشتہ روز مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گیمز کو ری شیڈول کرتے ہوئے نئی تاریخوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر، ڈائریکٹر آپریشن جمشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہ فیصل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گیمز کے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ انڈر 21 گیمز کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صوبے کے اس میگا سپورٹس ایونٹ میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔
ان گیمز میں مردوں کے 35 جبکہ خواتین کے 18 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔مردوں کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اور مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے جبکہ خواتین کے مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، پشاور بورڈ گراؤنڈ اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔
انڈر 21 گیمز میں مردوں کے کھیلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، ایتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، فٹ بال، جمناسٹکس، تھرو بال، باسکٹ بال، باکسنگ، تائیکوانڈو، ہاکی، جوڈو، ہینڈ بال، ووشو، آرچری، جوجِٹسو، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، سنوکر، لیکروس، ٹیگ بال، ماس ریسلنگ، فٹسال، کک باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فل کانٹیکٹ کراٹے، کبڈی، موئے تھائی، بیس بال، رسہ کشی، رگبی اور زورخانہ شامل ہیں۔
جبکہ خواتین کے کھیلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، ایتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، باسکٹ بال، تائیکوانڈو، جوڈو، ہاکی، نیٹ بال، کرکٹ، آرچری، ہینڈ بال، جوجِٹسو، تھرو بال، فٹسال اور سافٹ بال شامل ہیں۔
Azizen
14/12/2025
جنہوں نے لوگوں کو رب سے جوڑا، آج خود رب کے حضور حاضر ہو گئے۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ امین
Azizen
آج کل کے دور میں زندگی بہت مشکل ہو چکی ہے۔ ہر انسان اپنی پریشانیوں میں ڈوبا ہوا ہے، اور اسی وجہ سے ہم اپنے رشتوں سے بھاگنے لگے ہیں۔ کسی نے ہمیں شادی پر نہ بلایا تو ہم خفا ہو گئے، کسی نے ہمیں ہنس کر خوش دلی سے نہ ملایا تو ہم ناراض ہو گئے،کسی نے ہمیں روٹی پر نہیں بولایا تو ہم ناراض ہوجاتے ہیں یوں چھوٹی چھوٹی باتوں پر رشتے ٹوٹنے لگے، ہم خود اپنے پیاروں سے دور ہونے لگے۔
ان چیزوں سے بچنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ رشتوں کو جوڑا جائے، نہ کہ توڑا جائے۔ جو لوگ اس دور میں رشتوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہی لوگ حقیقت میں کمیاب اور قیمتی ہیں۔😢
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
KPK
Sadda
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Wajid Khan Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.