Noor by Umme Muhammad

Noor by Umme Muhammad

Share

قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی �
روزانہ اسلامی پیغامات اور اصلاحی باتیں،دلوں تک نور پہنچانے کی ایک

11/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کس کس کے گھر میں کون کون اعتکاف میں ہے حاضری لگوائیں ☺️☺️🫣

09/03/2026

حدیث مبارکہ
"من تشبه بقوم فهو منهم "
ترجمہ
جس نے کسی اور قوم (مذہب) کی مشابہت کی پس قیامت کے دن وہ انہیں میں سے اٹھایا جائے گا

07/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا حال ہیں

07/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے اللّٰہ پاک روزے دار کے اجر و ثواب کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میرے بندوں کے تمام نیک اعمال کے اجر و ثواب کا حساب کتاب فرشتوں کے ذمے ہے لیکن روزے کا اجر میں خود دوں گا کیونکہ روزہ صرف میرے لیے ہے
روزے کی حالت میں انسان اللّٰہ پاک کے مزید قریب ہوجاتا ہے میری دعا ہے کہ اللّٰہ پاک اس ماہ رمضان کو ہمارے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے آمین یارب العالمین

06/03/2026

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص طور پر بڑھاپے کے شر سے بچنے کے لیے دعا کی تاکید فرمائی ہے
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے بھی بڑھاپے کی سختیوں سے محفوظ رکھے آمین یارب العالمین



reminder group
by umme Muhammad

05/03/2026

*ان دعاوں کو کثرت سے مانگا کریں*

*اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِیْ فِی الدِّیْن*ِ
اے ﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما۔

*اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا*
اے ﷲ! میرے حساب کو آسان فرما دے۔

*یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّت قلبیْ عَلٰی دِیْنِک*َ
اے دِلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔

*یَامُصرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ*
اے دِلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنی اطاعت پر پھیر دے۔

*اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذُّنِیْ مِنْ شَرٍّ نَفْسِیْ*
اے ﷲ! میرے دل میں ہدایت ڈال دے اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا۔

*اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَرَاتِ الْمَوْت*
اے ﷲ! موت کی سختیوں اور اُس سے طاری ہونے والی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما

*اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُو کَرِْیم تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی*
اے ﷲ! تو معاف کرنے والا، کرم کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے سو میرے گناہ معاف کر دے۔

*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی*
اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری ،عفت اور (لوگوں سے) بے پرواہی مانگتا ہوں۔

*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا طَیِّبًا وَ عَمَلًا مُتَقَبَّلًا*
اے ﷲ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم اور پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں

*اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرٍ سِنِّیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ*
اے ﷲ! مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا،

*اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک*
اے ﷲ! میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ، اپنے حرام کردہ سے (بچاکر) میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے۔

*اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِی بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ وَزِدْنِی عِلْمًا*
*وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی کُلِّ حَالٍ*
اے ﷲ! جو تو نے مجھے سکھایا ہے اس کے ساتھ مجھے نفع دے اور مجھے سکھا جو مجھے نفع دے اور میرے علم میں اضافہ کر۔

*اَللّٰھُمَّ زَیِّنَا بِزِیْنَۃِ الْاِ یْمَانَ*
اےاَللہ ہماری زندگیوں کو ایمان کی زینت سے مزین فرما۔

*اَللّٰھُمَّ لَقِِّنِیْ حُجَّۃَ نِ الْاِ یْمَانَ عِنْدَ الْمَمَاتِ*
اےﷲ موت کے وقت ہمیں ایمان کی حجت نصیب فرما

*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا دَآئِمًا*
اے ﷲ ہم آپ سے دائمی ایمان کا سوال کرتے ہیں

*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا لَا یَرْ تَدُّ وَ نَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ وَمُرَافَقَۃَ مُحَمَّدٍ فِیْ اَعْلَی جَنَّۃِ الْخُلْدِ*
اےﷲ.. ہم آپ سے ایسے ایمان کا سوال کرتے ہیں جو اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور ہمیشہ کی رہنے والی نعمتوں اور جنت الخلد میں نبی اکرم ﷺ کی رفاقت کا سوال کرتے۔

*اَللّٰھُمَّ حَبَّبْ اِلَیْنَا الْاِ یْمَانَ*
اےﷲ.. ہمیں ایمان کی محبت نصیب فرما.

*اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ عِنْدَ الْمَوْ تِ*
اے ﷲ موت کے وقت ہمارے ایمان *لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ کو ثابت رکھئیے*

*اَللّٰھُمَّ زِدْنَا اِیْمَا نًا وَّ یَقِیْنًا*
اے ﷲ ہمارے ایمان اور یقین کو بڑھا دے

اے ﷲ ہماری عبادتوں اور دُعاؤں کو قبولیت عطا فرما میری دُعاؤں پہ کن فیکوں فرما
آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲

05/03/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌿
یہ پیج قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی اور اصلاحی پیغامات کے لیے وقف ہے۔
آپ سب کی دعاؤں اور ساتھ کی ضرورت ہے۔
اللہ ہمیں اخلاص عطا فرمائے۔ آمین۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Sahiwal
57000