PmlN Official Smt Swl

PmlN Official Smt Swl

Share

PMLN Social Media Officel Page Sahiwal

28/08/2026

رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنا ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے بلکہ دل کے اضطراب کو سکون میں بدل دیتا ہے۔ آقا ﷺ سے محبت کا سب سے بہترین اظہار یہ ہے کہ ہماری زبانیں ان کے ذکر سے تر رہیں.
اپنے تائیں ہدیہ نعت آقا ﷺ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہوئے۔

26/08/2026

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جلوسِ میلاد میں ملک قاسم ندیم کامران، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف پنجاب کی شرکت۔

عاشقانِ رسول ﷺ کے ساتھ یہ بابرکت لمحہ باعثِ سعادت ہے۔ ❤️

جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ مبارک ہو۔

26/08/2026

🌹 حافظ صدام اسلم گجر کی رہائش گاہ پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی بابرکت محفل میں ملک قاسم ندیم کامران، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف پنجاب کی شرکت اور لنگرِ عقیدت میں شمولیت۔

عید میلادالنبی ﷺ مبارک! ❤️

Photos from PmlN Official Smt Swl's post 22/08/2026

مظفر خالد سکھیرا صاحب اور سکھیرا ڈویلپرز کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ فیملی گالا میں شرکت کی۔ اس خوبصورت تقریب میں وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ ولی صاحب، ملک ارشد صاحب، ڈی سی ساہیوال جناب کیپٹن (ر) سمیع اللہ صاحب اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے جنگلات و وائلڈ لائف ملک قاسم ندیم کامران صاحب نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پاک فوج سے محبت اور یکجہتی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ 🇵🇰
پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد!

Photos from PmlN Official Smt Swl's post 22/08/2026

لاہور میں BYD Pin Avenue کے افتتاح میں ملک قاسم ندیم کامران ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ شرکت۔ جدید، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب پنجاب کا ایک اور اہم قدم۔ 🚗🌱

21/08/2026

آج میرے لیے ایک خواب کی تعبیر کا دن ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فعال ہو چکا ہے اور یہاں پہلی انجیوگرافی بھی کامیابی سے مکمل ہوئی۔ پنجاب میں دل کے مریضوں کے لیے یہ ایک بڑی امید اور صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے۔ ❤️

20/08/2026

ارنی ٹیلر کو محمد علی نے شکست دی تھی، مقابلے کے فوری بعد اس کا چھوٹا بیٹا، ٹیلر جونیر غصے سے رنگ میں کود گیا۔

محمد علی کو کئی حقیقی مکے مارے، محمد علی جان بوجھ کر ناک آوٹ ہو کر نیچے گر گیا، بچے کو فاتح بنا دیا۔

16/08/2026

ٹیکسلا بائی پاس پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، معروف ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ گیلامن جاں بحق جبکہ اس کی 15 سالہ بہن اسمیہ زخمی ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اب ٹک ٹاکر کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظتی انتظامات کریں

Photos from PmlN Official Smt Swl's post 15/08/2026

ساہیوال کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے عزم کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "بوٹا لگاؤ، ساہیوال سجاؤ" کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال میں شجرکاری کی گئی۔
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و وائلڈ لائف ملک قاسم ندیم، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر ملک، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر فرخ شہزاد نے پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا۔_ 🌱💚

#شجرکاری

Photos from PmlN Official Smt Swl's post 15/08/2026

مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن بوٹا لگاؤ، ساہیوال سجاؤکے تحت ساہیوال میں شجرکاری مہم کا آغاز 🌱
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و وائلڈ لائف ملک قاسم ندیم نے عارف والا پل کے قریب پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
سرسبز ساہیوال، خوبصورت ساہیوال! 💚🌿
#شجرکاری

Category

Telephone

Address


Highe Street Sahiwal
Sahiwal
57000