STAR BEAUTiez

STAR BEAUTiez

Share

Expert in # Make up,
# Hair cutt,
# Facials.

25/12/2021
04/05/2021

سعودی حکام نے حجر اسود کی قریب ترین تصویر بنالی۔ تصویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اور شفاف تصویر بنائی گئی ہے۔سبحان اللہ جنت کا پتھر اتنا خوب صورت ہے تو باقی کا تصور کیجیے

28/12/2020

💫 _*سوشل میڈیا پر موجود خواتین اور بچیوں کے لیے چند احتیاطی تدابیر*_ 💫

📌 اپنے اکاؤنٹ پر کبھی بھی اپنی تصویر نہ لگائیں چاہے نقاب ہی میں کیوں نہ ہوں

📌 اگر آپ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو نہ کسی مردانہ اکاؤنٹ کے ڈی ایم میں جائیں اور نہ ہی کسی انجان اکاؤنٹ سے ڈی ایم میں آنے والے کو جواب دیں

📌 آپ اگر فیسبک صارف ہیں تو میسنجر میں آنے والے سوائے ان لوگوں کے میسجز کے جن کو آپ ذاتی طور پر جانتی ہیں باقی آئی ڈیز سے آنے والے میسجز کو ہمیشہ اگنور کریں

📌 بلاضرورت ہر ایک کی پوسٹ کے نیچے کمنٹ کرنے سے گریز کریں

📌 اپنی سہلیوں کی آئی ڈیز پر آکر بے تکلفی اور ہنسی مذاق والی گفتگو سے پرہیز کریں

📌 اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے اجتناب کریں

📌 اپنے محارم مرد باپ، بھائی یا شوہر کو اپنی فرینڈ لسٹ میں ضرور شامل کریں تاکہ آپ بھی محتاط رہ کر پوسٹ کرسکیں اور انکی طرف سے بھی نگرانی کا فریضہ سر انجام پائے

📌 خواتین کو چاہیے کہ سوشل میڈیا جیسے عوامی پلیٹ فارم پر جہاں ہر قسم کے لوگ آتے جاتے ہیں اپنی ذات اور جسمانی خد و خال پسند و ناپسند کو بیان نہ کریں جیسے اپنے قد یا رنگ و روپ اپنے بالوں یا لباس کے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے گریز کریں کہ یہ آپکی زینت کے مواقع ہیں جنکے چھپانے کا حکم ہے

📌 خواتین اور بچیوں کو چاہیے کہ اپنی تصاویر اور نجی زندگی کے خصوصی اور کمزور پہلوؤں کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ شیئر کرنے سے سخت اجتناب کریں اس سے پہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بعد میں بچیاں روتی پھرتی ہیں جسکا کوئی فائدہ نہیں ہوتا

📌 واٹس ایپ استعمال کرنے والی بہنوں کے چاہیے کہ اپنے نمبر سے ہر ایک گروپ میں ایڈ ہونے والے آپشن کو ہمیشہ آف ہی رکھیں تاکہ ہر ایرا غیرا آپ کو گھٹیا اور نامناسب گروپس میں ایڈ نہ کرسکے

📌 کسی بھی انجان نمبر سے کال یا میسج یا سلام آئے تو بالکل جواب نہ دیں... اگر آپ کا کوئی جاننے والا ہوگا تو خود ہی پہچان میں آجائیگا محض اس احتمال پر کہ کیا پتا کوئی جان پہچان والی ہے اور آپ اسے جواب دے کر ابتدائی بات شروع کرینگے تو اکثر یہ علیک سلیک بہت بڑے فتنے کا پیش خیمہ بن جاتے ہیں

📌 سوشل سائٹس پر موجود ہر کس و ناکس کو اپنی سہیلی بنانے سے گریز کریں آجکل حقیقی اور مخلص سہیلیاں بہت ہی کم ملتی ہیں اکثر مفاد اور وقت گزاری کے تحت دوستیاں پالنے والی ہوتی ہیں جن کی صحبت سے دنیا و آخرت کا خسارہ ہاتھ آتا ہے

📌 اپنے کزنز اور رشتہ دار لڑکوں سے بلا ضرورت شدیدہ بالکل رابطہ اور میسجنگ نہ کریں اور نہ ہی انکے کسی اسٹیٹس پر لائق ،کمنٹ یا ایموجی بھیجیں بے اس سے بے باکی بڑھتی ہے اور اس یہ عمل خدا کو بھی ناپسند ہے

📌 واٹس ایپ پر کسی بھی غیر مرد کے میسج کو بالکل ریپلائی نہ دیں اور فوراً سے پیشتر بلاک کردیں اس معاملے میں آپکی زرا سی نادانی آپ کو بہت بڑی آزمائش میں مبتلا کرسکتی ہے لہذا افسوس سے احتیاط بہتر ہے

✍️آخر میں ایک نصیحت ہے کہ میری بہنوں خود کو جتنا مستور رکھ سکتی ہو رکھ لو کہ یہی تمہارے لیے بہتر ہے کہ تمہیں کوئی غیر مرد نہ دیکھے نہ سنے اور نہ ہی تم سے بات چیت کرسکے کہ یہی عفت عصمت اور شرم و حیا کا تقاضہ ہے دیکھیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ پردہ کے معاملہ میں کس قدر حساس تھیں👇

*✨‏قال ابن سيرين: كانت عائشة تقول للنساء: «لا تصفنني لأزواجكنَّ».*

📚 مصنف ابن أبي شيبة (١٧٩٢٤)

ابن سیرین رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ خواتین سے کہا کرتی تھیں:

*مجھے اپنے شوہروں سے بیان نہ کرو*
📚 مصنف ابن ابی شیبہ (17924)

*📍یعنی اپنے مَردوں کے سامنے میرا حلیہ بیان نہ کرو*

اللہ تعالی ہماری سب بہنوں کو سوشل میڈیا سے شرور فتن سے محفوظ رکھے آمین

Photos from STAR BEAUTiez's post 14/12/2020
01/08/2020

اہل اسلام کو عید مبارک۔

22/07/2020

اَ للہُ اکبر اللہ اکبر لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبراللہ اکبر ولِلّٰہ الْحَمْد
ذوالحج کا چاند مبارک ہو🌙🌙🌙

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


House No 40, Block W, Street. 01. Tariq Bin Zaid Colony Sahiwal
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 14:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00