Orhan Enterprises

Orhan Enterprises

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Orhan Enterprises, Health/Beauty, Pasha Street, Sahiwal.

24/02/2025

بچپن کی تین سکون دینے والی آوازیں 🗨
1:سردیوں کی لمبی اور خاموش راتوں میں کمبل کے نیچے گرم بستر پر آدھی نیند کی حالت میں دور کتوں کے بھونکنے کی آواز۔
2:گہری،لمبی اور تاریک رات میں بارش کی بوندوں کی ٹپ ٹپ کی آواز۔
3:صبح کے وقت دھندلکے میں آدھی نیند کی حالت میں ماں جب چاۓ بناتی تھی چاۓ کے ابال سے پہلے دھیمی آواز۔
ان تین آوازوں میں مجھے جو سکون ملتا تھا وہ لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں🥀

22/02/2025

وہ تَہی دَست بھی کیا خوب کہانی گَر تھا
باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا

ہنساتا تھا مجھ کو تو پھر وہ رُلا بھی دیتا تھا
کر کے وہ مجھ سے اکثر وعدے بُھلا بھی دیتا تھا

بے وفا تھا بہت مگر دل کو اچھا لگتا تھا
کبھی کبھار باتیں محبت کی سُنا بھی دیتا تھا

کبھی بے وقت چلا آتا تھا ملنے کو
کبھی قیمتی وقت محبت کے گنوا بھی دیتا تھا

تھام لیتا تھا میرا ہاتھ کبھی یوں ہی خود
کبھی ہاتھ اپنا میرے ہاتھ سے چھڑا بھی لیتا تھا

عجیب دھوپ چھاؤں سا مزاج تھا اُس کا
معتبر بھی رکھتا تھا نظروں سے گرا بھی دیتا تھا...!

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Pasha Street
Sahiwal
57000