Malik karam awan
health and beauty
*گاڑیوں میں سفر کے دوران الٹیاں کیوں آتی ہیں؟*
کچھ لوگ اس بات سے بہت پریشان ہوتے ہیں کہ ان کو گاڑیوں میں سفر کے دوران متلی ہوتی ہے اور الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں، اس وجہ سے ایسے لوگ سفر سے کتراتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو ایسا کیوں ہوتا ہے؟
دراصل سفر کرتے وقت چکر آنے یا الٹیاں آنے کی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ سفر کے دوران دماغ کو جسم کے مختلف حصوں سے متضاد معلومات ملنا شروع ہو جاتی ہیں، اور دماغ ایک طرح سے کنفیوز ہو جاتا ہے۔
جب ہم پیدل چلتے ہیں تو ہماری آنکھیں، ٹانگیں، پاؤں، بازو، اور کانوں کے اندر موجود توازن کا نظام (بیلینسنگ سسٹم) سب دماغ کو یہ اطلاع دیتے ہیں کہ ہم حرکت میں ہیں۔
اس کے برعکس اگر آپ بس میں سفر کر رہے ہوں، تو آپ کے کانوں کے اندر موجود بیلنسنگ کا نظام دماغ کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ آپ حرکت میں ہیں، لیکن آپ کا جسم دماغ کو یہ بتاتا ہے کہ آپ ایک سیٹ پر بیٹھے ہیں، یعنی ساکن ہیں، جب کہ آپ کی آنکھیں بھی بس کے اندر ہر چیز کو ساکن دیکھتی ہیں۔
تو اس طرح کے متضاد سگنلز سے دماغ غالباً کنفیوز ہو جاتا ہے اور معدے کو الٹی سیدھی ہدایات بھیجنے لگتا ہے۔
لیکن یاد رہے کہ آپ کو چکر اور وومٹنگ صرف اس وقت آتے ہیں جب آپ تیزی سے تبدیل ہوتے منظر پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر آپ گاڑی کے پردے بند رکھیں اور باہر کے منظر پر توجہ نہ دیں تو چکر آئیں گے اور نہ ہی الٹیاں۔
دراصل آنکھوں کا پردۂ بصارت (ریٹینا) اور دماغ اتنی تیزی کے ساتھ امیجز کو پراسیس نہیں کر پاتے، اور جب آپ ذہن پر زور ڈالتے ہیں یعنی کہ اپنے دماغ کو زیادہ سے زیادہ لیول سے آگے لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، تو دماغ اپنی صلاحیت سے آگے کام کرنے سے انکار کر دیتا ہے، اور اس صورت میں آپ کا سر چکرانے لگتا ہے اور آپ کو الٹی ہو جاتی ہے۔
🛟ہمارا ایجوکیشن سسٹم گدھے پیدا کر رہا ہے 🛟
*سکول/کالج میں آخری دن شرٹس اور کپڑوں پر بکواسات لکھنے ، دستخط کرنے اور بہترین ڈریس کو تباہ کرکے واپسی پر اپنی کاپیاں پھاڑ کر سڑکوں کو سفید کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ*
*ان کے والدین نے ان کی پیدائش کے علاوہ کسی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے کی کوشش نہیں کی ہے*
بچے پیدا کرنا کمال ہوتا تو کئی قسم کے جانور سال میں 6 سے 10 بچے پیدا کرتے ہیں
لیکن*احساس ذمہ داری نہ ہونے اور تربیت کے فقدان کی وجہ سے کوئی ٹرک کے نیچے آ کر مر جاتا ہے ، کوئی نالی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے کسی کو اکیلا پا کر کوئی بچہ پتھر مار کر عمر بھر کیلئے معذور کر دیتا ہے*
*ہم اشرف المخلوقات ہیں یہ شرف ہمیں تربیت دینے ، تہذیب یافتہ ہونے اور تہذیب کو اپنی نسل میں منتقل کرنے کی وجہ سے ملا ہے*
یہ بچے ہم میں سے ہی کسی کی اولاد ہیں لیکن افسوس کہ ان کے والدین نے خود کو اشرف المخلوقات سمجھنے کی بجائے زیادہ بچے جننے والے جانور بن کر احساس ذمہ داری اور تربیت دینے سے خود کو مبرا سمجھا*
*یہ کپڑے کسی غریب یتیم ، مفلس اور لاچار کو دے کر اسکی پریشانی میں کمی اور خود کیلئے ثواب کمانے کا ذریعہ بھی بنایا جا سکتا تھا.
کاپی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Sargodha