Purezza

Purezza

Share

Dehydrated fruits, vegetables and herbs

12/09/2026

Dry Mango

تازہ آم کے سیزن میں خشک آم کیوں؟
​سفر اور ہینڈلنگ میں آسان: نہ ہاتھ خراب ہونے کا ڈر، نہ چھیلنے اور کاٹنے کی زحمت—دورانِ سفر یا آفس میں کھایا جا سکتا ہے۔
​متنوع ذائقہ: سکھانے سے اس کی مٹھاس گاڑھی ہو جاتی ہے اور کھٹا میٹھا ذائقہ ایک الگ سنیک کا لطف دیتا ہے۔
​شیلف لائف: یہ جلدی خراب نہیں ہوتا، جبکہ تازہ آم چند دنوں میں گلنے لگتا ہے۔

​سیزن ختم ہونے کے بعد فائدہ:

​سال بھر آم کا لطف: جب تازہ آم دستیاب نہ ہو، تب بھی آپ آم کی طلب اور ذائقہ پورا کر سکتے ہیں۔
​محفوظ غذائیت: اس میں وٹامن A، C اور فائبر محفوظ رہتے ہیں، جو سیزن کے بعد بھی جسم کو فوری توانائی اور ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔

100g= 500 Rs

12/09/2026

Oats with Nuts

ناشتہ ۔۔۔۔ بہترین ناشتہ۔۔۔
کیا مطلب۔۔
اوٹس ود نٹس۔۔۔
یہ کیا چیز ہے۔۔۔؟

یہ مختلف چیزوں کا کمبینیشن ہے۔۔ کس طرح کا کمبینیشن۔۔؟
پڑھیے پھر۔۔۔

:
​وائٹ اوٹس (White Oats):

​اہم غذائی اجزا: فائبر (بیٹا گلوکین)، پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس، اور پروٹین۔
​وٹامنز: وٹامن B1 (تھایامین)، وٹامن B5، اور بی کمپلیکس۔
​مکھانے (Fox Nuts / Phool Makhana):
​اہم غذائی اجزا: کم کیلوریز، اینٹی آکسیڈنٹس، کیلشیم، اور میگنیشیم۔

​وٹامنز: وٹامن B1، B2، B3، اور تھوڑی مقدار میں وٹامن C۔

​ڈرائی بنانا (خشک کیلا / Dehydrated Banana):

​اہم غذائی اجزا: فوری توانائی، پوٹاشیم، اور ڈائٹری فائبر۔
​وٹامنز: وٹامن B6، وٹامن C، اور وٹامن A۔

​ڈرائی سیب (خشک سیب / Dehydrated Apple):

​اہم غذائی اجزا: فائبر (پیکٹن)، اینٹی آکسیڈنٹس، اور قدرتی شکر۔
​وٹامنز: وٹامن C اور بی کمپلیکس وٹامنز (B1, B2, B6)۔

​کشمش (Raisins):

​اہم غذائی اجزا: آئرن، پوٹاشیم، فائبر، اور قدرتی فروکٹوز۔
​وٹامنز: وٹامن C، وٹامن K، اور وٹامن B6۔

​کاجو (Cashews):

​اہم غذائی اجزا: صحت بخش چکنائی (Healthy Fats)، پروٹین، کاپر، اور زنک۔
​وٹامنز: وٹامن E، وٹامن K، اور وٹامن B6۔

​بادام (Almonds):

​اہم غذائی اجزا: پروٹین، فائبر، میگنیشیم، اور بہترین اینٹی آکسیڈنٹس۔
​وٹامنز: وٹامن E (بھرپور مقدار میں)، وٹامن B2 (رائبوفلاوِن)، اور وٹامن B3۔

​ناریل (Coconut):

​اہم غذائی اجزا: درمیانے درجے کی فیٹی ایسڈز (MCTs)، فائبر، اور منرلز۔
​وٹامنز: وٹامن E، وٹامن C، اور بی کمپلیکس (B1, B3, B5, B6)۔

​کھجور پاؤڈر (Dates Powder):

​اہم غذائی اجزا: قدرتی مٹھاس، فائبر، پوٹاشیم، اور آئرن۔
​وٹامنز: وٹامن B6، وٹامن A، اور وٹامن K۔

​سورج مکھی کے بیج (Sunflower Seeds):

​اہم غذائی اجزا: اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، پروٹین، اور سیلینیم۔
​وٹامنز: وٹامن E (انتہائی زیادہ)، وٹامن B1، B3، اور B6۔

​کدو کے بیج (Pumpkin Seeds):

​اہم غذائی اجزا: زنک، میگنیشیم، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، اور پروٹین۔
​وٹامنز: وٹامن K، وٹامن E، اور بی کمپلیکس (B2, B3, B9)۔

Half kg = 2200

1kg = 4000 Rs

11/09/2026

ہر وقت مارکیٹنگ کرتے رہنا ضروری نہیں ہوتا۔۔ کہ پیوریزا کی یہ پراڈکٹ بہت اچھی ہے، وہ والی پراڈکٹ بہت اچھی ہے۔۔
کبھی بغیر کیپشن کے بھی ویڈیو لگائی جا سکتی ہے۔۔

11/09/2026

مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آسان ہو گئی

ہر مشکل کے بعد آسانی ہے
ہر رنج کے بعد راحت ہے

آسائشیں آرام کی قربانی سے ملا کرتی ہیں

Tomato Powder

100g= 500 Rs

10/09/2026

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی کام کرنا چاہیے۔۔
تو پہلی اور اہم چیز یہ ہے کہ آپ کو کسٹمر بنانے اور ڈھونڈنے ہیں۔۔
بڑی بڑی دکانیں اور سیٹ اپ بھی کسٹمر کے بغیر ناکام ہو جاتے ہیں۔۔۔
آج کے پارسل روانہ کر دیے گئے ہیں۔۔
Garam Masala

50g= 250 Rs

Photos from Purezza's post 10/09/2026

بہت سارے کسٹمر پوچھتے ہیں ٹماٹر پاؤڈر کا۔۔۔

کمبخت کو آگ لگی ہوئی تھی۔۔ اوپر سے حساس پراڈکٹ ہے۔۔ خراب ہونے پہ آئے تو آنکھیں سفید (پھپھوندی) پڑنے لگتی ہیں۔۔

جس نے پوچھا اسے کسٹمائز تیار کر دیا۔۔ظاہر ہے جس کے لیے معاوضہ دوسرے درجے کی چیز ہے،۔ جو پراڈکٹ کی کوالٹی کو اولیت دیتا ہے۔۔
اس کے لیے پھر پیوریزا محنت کیوں نہ کرے۔۔
کل ایک بھائی کی کال آئی۔۔ کہتے ہول سیل ریٹ چاہیے۔
آگے سیل کرنا ہے۔۔
لسٹ میں ٹماٹر بھی شامل تھا۔۔ پھر خود کہنے لگے معلوم ہے ٹماٹر بہت مہنگا ہے لیکن آپ میرے لیے ایک کلو تیار کر دیں،
ان سے کہا کہ دو کلو کر لیں پھر تیار کر دیتے ہیں۔
نہیں جی ایک کلو ہی چاہیے۔۔ آپ پانچ سو زیادہ لگا لیں لیکن ایک کلو ہی کر دیں۔۔

اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا

Tomato Powder

100g=500 Rs

09/09/2026

فیس بک نے عجیب کوئی نیش ماری ہوئی ہے۔۔۔
میرے پرسنل اکاؤنٹ میں سو کے قریب میسجز تھے ہمارے کسٹمرز کے۔۔۔
جو جنوری 2026 کے بعد سے مختلف مہینوں میں کسٹمرز نے کیے تھے۔۔
لیکن نہ کبھی ان کا نوٹیفیکیشن ملا۔۔۔ نہ کبھی وہ سپیم فولڈر میں ظاہر ہوئے۔۔ گویا کبھی کسی نے کوئی میسج کیا ہی نہ ہو جیسے۔۔۔

یہ گلہ ہے آپ کی نگاہوں سے
پھول بھی ہو درمیان تو فاصلے ہوئے

آج خود بخود پردہ سکرین پہ عیاں ہوئے تو حیرت ہوئی۔۔ اتنے میسجز۔۔۔

مطلب اتنے متوقع کسٹمرز۔۔۔۔

ہک ہا۔۔۔۔ مگر جو قدرت کو منظور ہو۔۔۔

پارسل تو ہمارے الحمداللہ بہتر سے بہترین ہوتے ہی گئے ہیں۔۔ آگے بھی یہ سلسلے یونہی دراز ہوں
آکھو نا۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ آمین

Garlic Powder

100g= 240 Rs

09/09/2026

Real taste. Zero moisture. Pure nutrition. ✨

​Proudly holding the title of Pakistan’s #1 brand in dehydrated fruits & veggies—crafted to international export standards. we keep nature’s goodness intact.

​🍃 100% Natural | No Preservatives | Export Standard

🛒 Order now or inquire for wholesale!

​ FoodTech

09/09/2026

🌿 صبح کبھی کبھی دل سے چھو کر گزرتی ہے…
آج بھی ایسا ہی ہوا۔
ہم دونوں نے جلدی اٹھ کر کچن میں ہلکی سی روشنی میں
Purezza کی Weight Loss Tea بنائی۔

چائے کے یہ دو کپ…
بس چائے نہیں تھے —
یہ وہ چند منٹ تھے جو روزمرہ کی بھاگ دوڑ میں
ہم خود کو نہیں دے پاتے۔

ایک گھونٹ لیا تو ایسا لگا جیسے جسم نے
سکون کی ایک لمبی سانس لی ہو۔
جیسے تھکن، فکروں اور بھاری پن پر
کسی نے ہاتھ رکھ کر کہا ہو: “چلیں، آج نیا آغاز کرتے ہیں…”

Weight Loss Tea ہمارے لیے
صرف ڈائٹ یا ٹارگٹ نہیں—
یہ ایک چھوٹی سی یاد دہانی ہے
کہ صحت بھی محبت چاہتی ہے…
اور کبھی کبھی صبح کے یہ چند لمحے
پورے دن کو بدل دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی صبح
نرم، ہلکی اور تھوڑی سی محبت بھری ہو…
تو Purezza کی یہ چائے واقعی
دل کو اچھا کر دیتی ہے۔ 💚🍃
100g= 500
50g= 350

08/09/2026

پارسل پیک کرتے کرتے اچھی خاصی دیر لگ جاتی ہے۔۔

دو ہیلپرز ہیں ہمارے ساتھ الحمداللہ اور ان کو بیگم ہینڈل کرتی ہیں۔۔

بیگم کو بخار ہو گیا آج۔۔۔اور دونوں ہیلپرز نے کہا آج جلدی جانا ہے۔۔ ایک کے گھر میں مستری کام پہ لگے ہوئے تھے۔۔اور دوسری کے ہاں کوئی فوتگی تھی جس کی وجہ سے آج کام کی جگہ سونی سونی تھی دوپہر سے ہی۔۔

پارسل سب بنوا لیے تھے، بس پیکنگ کرنے والی تھی۔۔۔

لیکن بھائی۔۔پیکنگ کرنی ہو تو مزیدار سی کرنی ہوتی ہے۔۔مضبوط سی۔۔

کارٹن کو پارسل کے سائز کے مطابق ایڈجسٹ کر کے ٹیپ و ٹیپ کرنا ہوتا ہے۔۔ اس میں دیر لگتی ہے۔۔لیکن پارسل محفوظ ہو جاتا ہے۔۔ تسلی ہو جاتی ہے۔۔
وزن زیادہ ہوتا ہے۔۔اس لیے دھیان کرنا پڑتا ہے۔۔

آج فیصل آباد، سیالکوٹ، کراچی، نارووال، لاہور سے مختلف آرڈرز تھے۔۔

جب سارا کام کر لیا تو گٹو میں ڈال کر نکل گیا۔۔ رستے میں ایک دکان نظر آئی۔۔کیا مزے کی لائٹنگ تھی ان کی۔۔۔ نئی نئی دکان تھی۔۔

پھر یاد آیا۔۔۔اوہ۔

میں نے تو پارسلز کی کوئی پکچر ہی نہیں لی۔۔۔

آپ کام کر رہے ہو یہ اہم نہیں ہے۔۔آپ کام کرتے نظر آؤ یہ بہت زیادہ اہم ہے۔۔۔ کیونکہ آنلائن کام میں آرڈرز اس وجہ سے آتے ہیں کہ آپ اپنا کام مسلسل دکھاتے رہیں۔۔

تو وہیں کھڑے کھڑے تصویر بنا لی۔۔

Garlic powder

100g= 240 Rs

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sargodha?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Sargodha District
Sargodha
40100